Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سبز کاغذ پر لکھیں اور پی لیں! پتھری ہمیشہ کیلئے ختم

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

اس مرض کا اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا مگر اس کی صحیح تشخیص الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ایکسرے میں اس کی تشخیص ممکن نہیں‘ بہرحال اگر پتہ کے امراض میں پتھریاں کنفرم ہوجائیں تو بے فکر ہوکر یہ قرآنی علاج آزمائیں

محترم حضرت حکیم صاحب اور معزز قارئین عبقری السلام علیکم! معزز قارئین جس طرح حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم جذبہ‘ خدمت سے سرشار‘ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں‘ ہمارا بھی فرض ہے کہ اپنے آزمودہ اعمال اور طبی نسخہ جات بلکہ ہر وہ چیز جس سے دکھی انسانیت کی خدمت منظور ہو‘ عبقری کو ارسال کریں اور حضرت حکیم صاحب سے شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت ہوسکے اسی سلسلہ میں اپنے آزمائے ہوئے عملیات قارئین کی خدمت میں ارسال کررہا ہوں‘ آپ بھی آزمائیں اور مجھ سمیت حضرت حکیم صاحب اور عبقری کی پوری ٹیم کو دعائیں دیں۔پتہ کی بیماریوں کا علاج:جس طرح کہ آپ کو معلوم ہے کہ جدید طب‘ ایلوپیتھک میں اس کا علاج بہت مشکل ہے‘ اس مرض کا اکثر لوگوں کو پتہ ہی نہیں چلتا مگر اس کی صحیح تشخیص الٹرا ساؤنڈ ٹیسٹ سے ہی ممکن ہے ایکسرے میں اس کی تشخیص ممکن نہیں‘ بہرحال اگر پتہ کے امراض میں  پتھریاں کنفرم ہوجائیں تو بے فکر ہوکر یہ قرآنی علاج آزمائیں اور اللہ تعالیٰ سے اپنی قسمت کی شفاء پائیں۔عمل نمبر1: پتہ کی بیماریوں کیلئے گیارہ مرتبہ درج ذیل آیت پڑھ کر پانی پر دم کریں اور مریض کو پلائیں اس سے درد رفع ہوجاتا ہے۔الرحمٰن علی العرش الستوی۔
عمل نمبر2: سورۂ ناس گیارہ مرتبہ بارش کے پانی پر دم کرکے مریض کو پلائیں‘ ان شاء اللہ شفاء ہوگی۔عمل نمبر3: سورۂ حشر پارہ نمبر 28 کی آخری چار آیات روز دم کرکے پانی مریض کو پلائیں۔ ان شاء اللہ پتہ کی پتھری گھل جائے گی اور درد بھی نہیں ہوگا۔عمل نمبر4: یہ آیت سبز کاغذ پر لکھ کر پانی سے دھوکر 21 دن مریض کو پلائیں‘ پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائیگی۔ ان شاء اللہ۔

14،15،16) ان میں سے کوئی بھی عمل کرسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ تمام مریضوں کو شفاء دے۔ آمین!۔ (ایم اے قریشی‘ ملتان شریف)

عورتوں کے پوشیدہ امراض کا عجب روحانی علاج
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری ہم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ عبقری پڑھنے کے بعد مجھے لکھنے کا شوق پیدا ہوا کہ کیوں نہ میں بھی بخل شکنی کرکے ڈھیروں اجر کماؤں۔ آزمودہ نسخہ جات قارئین کی نذر کررہی ہوں:۔
لیکوریا کا علاج: فجر کی نماز کے بعد

گیارہ مرتبہ‘ دس سال سے پڑھنا شروع کیا ہے‘ یعنی دس سال ہوگئے ہیں پڑھتے ہوئے تب سے لے کر آج تک لیکوریا نہیں ہوا‘ اب بھی روزانہ پڑھتی ہوں اور نامراد مرض سے محفوظ رہتی ہوں۔
دانت درد کا مستقل علاج: دانت کے درد سے فوری نجات کیلئے سرسوں کے تیل میں نمک ملا کر دانت درد والی جگہ مل دیں۔ آدھا چمچ تیل میں چٹکی نمک ملا دیں‘ تھوڑی دیر میں درد ختم ہوجائے گا اور مستقل نجات کیلئے وتر کی پہلی رکعت میں سورۂ نصر‘ دوسری رکعت میں سورۂ لہب اور تیسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ نماز کی پابندی کریں عمل جاری رکھیں نہ کیڑا لگے گا نہ کبھی درد ہوگا۔ امتحان میں کامیابی کیلئے: میں نے جب میٹرک کے پیپر دئیے تھے تو محنت نہیں کی‘ سب کہتے تھے فیل ہوجاؤ گی‘پھر کسی نے یہ وظیفہ دیا‘ پڑھا تو میری فرسٹ ڈویژن آئی‘ وظیفہ اس طرح ہے کہ ہر نماز کے بعد اول و آخر درود پاک تین مرتبہ‘ سورۂ بقرہ کی آیت

اکتالیس مرتبہ رزلٹ آنے تک روزانہ پڑھیں۔ اس کے علاوہ میں عبقری میں آئے نسخہ جات بڑے شوق سے پڑھتی ہوں‘ عمل کرتی ہوں اور خوب فوائد بھی حاصل کررہی ہوں۔ (عمارہ شفیق‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 145 reviews.