Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

چار پرچیاں‘ چار کیل! باغ‘ کھیت ہر موذی چیز سے محفوظ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

کسانوں کے روزمرہ مسائل اور عبقری کے آسان ٹوٹکے

ناسور اور موہری کیلئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس کسان بھائیوں کیلئے ایک آزمودہ ترین ٹوٹکہ ہے یقیناً بے شمارکا بھلا ہوگا۔موہری وہ جو اکثر گائے یا بھینس کی دم زیادہ بڑی ہونے کی وجہ سے زخم ہوجاتا ہے اور ٹھیک نہیں ہوتا۔ دُم خراب ہوتی جاتی ہے حتیٰ کہ اس کو کاٹنا پڑتا ہے کیلئے کچھوے کی کھوپڑی کا جو خول ہوتا ہے اور بہت سخت ہوتا ہے کو لیکر بذیرہ بتال جنتر تیل نکالیں اور اس کی راکھ بھی نکال لیں۔ زخم والی جگہ پر پہلے تیل لگا کر اوپر اسی کی راکھ تھوڑی سی ڈال کر پٹی باندھ دیں زیادہ سے زیادہ دو پٹیاں لگانی پڑیں گی۔(محمد فیصل،ہڈیارہ)
نظر بد جانور ہو یا انسان نہیں لگے گی!:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو‘ آپ کی نسلوں کو قیامت تک اور عبقری کی تمام ٹیم کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین و ثم آمین۔ عبقری رسالہ کیلئے دو موتی ہدیہ کرنا چاہتا ہوں جو کہ میں نے بڑی مشکل سے حاصل کیے ہیں یقیناً اس سے قارئین عبقری خاص طور پر کسان بھائیوں کو فائدہ ہوگا۔
مَلی کا دَم:انسان ہو یا جانور جسم کے کسی بھی حصے میں درد ہو‘ کان‘ دانت یعنی کہیں بھی ہو۔ ایک مرتبہ درود ابراہیم‘ پندرہ مرتبہ صرف بسم اللہ پڑھیے۔

ھر درد والی جگہ پرپھونک (دم) مارے۔ تین مرتبہ یہ عمل کریں۔ ایک ہی نشست میں ہر بار پندرہ مرتبہ پڑھیں‘ آرام نہ آئے تو یہ عمل پورے دن میں تین مرتبہ کریں اور آخر میں تمام نیک صالح لوگوں کی طرف سے نیک کرکے ہدیہ کریں۔ یعنی دم (پھونک) کہ میں ان نیک انسانوں کی طرف سے پھونکتا ہوں۔دوسرا عمل نذرِ بَد: بڑھے بوڑھے‘ انسان جانور کسی کوئی بھی نظر بد ہو اس کو درج ذیل عمل کریں اور دن میں تین مرتبہ کریں۔ اول و آخر تین مرتبہ درود ابراہیمی‘ ہر مرتبہ مکمل بسم اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص‘ گیارہ مرتبہ سورۂ فلق‘ گیارہ مرتبہ سورۂ ناس‘ پڑھ کر پھونک ماریں‘ بفضل خدا نذر بَد ہٹ جائے گی۔ (محمد منیر ‘ میرپور آزادکشمیر)
زہریلے کیڑوں سے نجات کا آسان عمل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم رسالہ عبقری گزشتہ کئی سالوں سے پڑھ رہے ہیں اور اس کے وظائف اور ٹوٹکوں سے فائدے ہورہے ہیں‘ میرے پاس بھی ایک عمل ہے جسے میں گزشتہ چند برسوں سے کررہا ہوں اور خدا کے فضل سے بہت فوائد بھی حاصل ہورہے ہیں‘ ہمارے گھر میں گرمیوں کے دنوں میں ہر قسم کا کیڑا مکوڑہ اور یہاں تک کہ سانپ بھی آجایا کرتے تھے جس کی وجہ سے جانی خطرہ بھی بہت رہتا تھا ایک دن میں اپنے والد صاحب مرحوم کی ایک کتاب پڑھ رہا تھا جس میں ایک عمل ان چیزوں سے نجات حاصل کرنے کا لکھا تھا۔ میں نے فوراً اسے لکھا اور گھر کے چاروں کونوں میں لگا دیا‘ آپ یقین کیجئے کہ جگہ جگہ جو کیڑے مکوڑے نظر آرہے تھے‘ چند منٹوں میں غائب ہوگئے اور پھر اس کے بعد ابھی تک خدا کا شکر ہے یہ چیزیں ہمارے گھر میں نظر نہیں آئیں‘ ہر سال ایک عدد خطرناک سانپ بھی گھر میں آجاتا تھا مگر اب ایسا نہیں ہے۔میں یہ عمل عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں تاکہ امت کا بھلا ہو۔ یہ عمل کسان بھائی ضرور کریں جو رات کو کھیتوں میں پانی وغیرہ لگانے جاتے ہیں یا جانوروں کے باڑوں میں کام کرتے ہیں‘ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ زہریلے جانور ایسی جگہوں پر انسان یا جانوروں کو کاٹ لیتے ہیں جس سے بعض اوقات جانی نقصان بھی ہوجاتا ہے۔ چار پرچیوں پر لکھ کرکمرے یا گھر کے چاروں کونوں یا کھیت کے چاروں کونوں یا باڑے کےچاروں کونوں میں چپکا دیں‘ ان شاء اللہ فائدہ ہی فائدہ ہے۔ (ارشد منیر تنولی‘ ایبٹ آباد)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 137 reviews.