Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کچن میں گزرےلمحات اور زندگی بھر کے تجربات

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

فریز کیے ہوئے کبابوں کو فوری طور پر نرم بنانے کے لیے فرائی پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں فریز شدہ کباب رکھ دیں اور ٹھنڈے آئل میں ہاتھوں کی مدد سے الٹ پلٹ کر ڈھک دیں۔ اس کے بعد چولہا جلا کر پہلے چند منٹ درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔

مجھے طرح طرح کے کھانے پکانے اور ٹوٹکے جمع کرنے کا بچپن سے ہی شوق ہے۔ میرے پاس بہت سے ٹوٹکے جمع ہیں جن میں سے چند میرے آزمودہ ہیں وہ میں اپنی عبقری کی قارئین بہنوں کے نام کرتی ہوں۔ یقیناً ان سے انہیں بھرپور فائدہ ہوگا۔
چٹخے انڈے کا استعمال: اگر انڈا چٹخ گیا ہو اور آپ اسے ابالنا چاہتی ہوں تو انڈے کے اوپر المونیم فوال لپیٹ کر ابال لیں‘ انڈا صحیح سلامت رہے گا۔
فریز کبابوں کو نرم بنائیں: فریز کیے ہوئے کبابوں کو فوری طور پر نرم بنانے کے لیے فرائی پین میں تھوڑا سا آئل ڈال کر اس میں فریز شدہ کباب رکھ دیں اور ٹھنڈے آئل میں ہاتھوں کی مدد سے الٹ پلٹ کر ڈھک دیں۔ اس کے بعد چولہا جلا کر پہلے چند منٹ درمیانی آنچ پر فرائی کریں۔ اس کے بعد ڈھکن اٹھا کرآہستہ آہستہ سے کباب پلٹ کر مزید فرائی کرلیں۔ کباب نہ ٹوٹیں گے اورنہ جلیں گے۔
کچن سے لال بیگ کا خاتمہ: ایک تھیلی میں تھوڑا سا سرف ایکسل ڈال کر اس کو کیبنٹ میں رکھ دیں اور اس کا منہ کھلا چھوڑ دیں۔ دو تین دن بعد آپ دیکھیں گی کہ تمام لال بیگ (کاکروچ) اس تھیلی میں مردہ پڑے ہوں گے۔
جلے سالن کی بُو سے نجات: اگر سالن جل جائے تو تین ڈبل روٹی کے پیس لے کر دودھ میں اچھی طرح بھگولیں پھر سالن کو کسی دوسرے برتن میں ڈال کر اس کے اوپر ڈبل روٹی کے پیس رکھ دیں‘ بُو ختم ہوجائے گی۔
کھانے کی خوشبو: کھانا پکانے کے دوران اگر ایک موم بتی جلا کر چولہے کے قریب رکھ دی جائے تو کھانے کی خوشبو صرف کچن تک ہی محدود رہے گی۔
نرم آئس کریم کو جمانا: آئس کریم کو سانچے میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں اور ہر پندرہ یا بیس منٹ بعد اس میں چمچ چلا کر برابر کرتی رہیں۔ تین سے چھ مرتبہ ایسا کرنے سے آئس کریم سخت نہیں جمے گی اور جب آئس کریم آدھی جم جائے تو ایک برتن میں نکال کر اچھی طرح پھینٹیں اور دوبارہ فریزر میں رکھ دیں۔ اس طرح آئس کریم نرم رہے گی اور اس کا ذائقہ برقرار رہے گا۔
سلاد کوپھپھوندی سے بچائیں: سلاد کو پھپھوندی سے بچانے کیلئے اسے کاغذ کے تھیلوں میں رکھیں۔ پلاسٹک کے تھیلوں میں رکھنے سے پھپھوندی جلد لگ جاتی ہے۔
چاشنی صاف کرنا: اگر زردہ یا شربت وغیرہ کیلئے چاشنی تیار کی جارہی ہو اور ناقص چینی ہونے کی وجہ سے میل اوپر آرہا ہو تو دودھ کا ایک چھینٹا دے دیں‘ میل بہت آسانی سے اتر جائے گی۔گرمی دانوں سے نجات: آم کی گٹھلی کو سکھالیں اور اس کے اندر کی سفید گٹھلی کو سکھا کر دونوں گٹھلیاں اچھی طرح پیس لیں۔ پھر اس پاؤڈر کو پانی میں ملا کر لیپ تیار کریں اور گرمی دانوں پر لگائیں‘ دانے دوبارہ نہیں نکلیں گے۔پاؤں سے کانچ نکالنا: اگر پاؤں میں کانچ کا ذرہ چبھ جائے اور نکالنا مشکل ہورہا ہو تو اس جگہ پر پان میں لگانے والا چونا لگادیں تھوڑی دیر بعد سوکھ جانے پر نکالیں۔ کانچ کاذرہ آسانی سے نکل آئے گا۔
ٹماٹر کا چھلکا اتارنا: ٹماٹر کا چھلکا اتارنا ہو تو ٹماٹر کو چھری پر لگا کر ہلکا سا آنچ پر گرم کرلیں تو اس سے چھلکا آسانی سے اتر جائے گا۔دانتوں کی پیلاہٹ: میٹھے سوڈے میں گھر کا پسا ہوا نمک ملا کر صبح وشام دانت صاف کریں۔ دانتوں کی پیلاہٹ جاتی رہے گی۔
چائے کے دھبے ہٹائیے: کپ یا پرچ وغیرہ پر اگر چائے کے سخت قسم کے دھبے پڑگئے ہوں تو انہیں نمک سے رگڑ کر صاف کیجئے۔ برتن چمک جائیں گے۔
مٹر محفوظ بنائیے: مٹر چھیل کر ایک دیگچی میں پانی گرم کریں۔ اگرمٹر پانچ یا دس کلو ہیں تو گرم پانی میں ایک کھانے کا چمچ چینی‘ ایک کھانے کا چمچ سفید سرکہ ڈال دیں پھر دو منٹ کیلئے چھلے مٹر اس میں ڈبوئے رکھیں۔ پھر چھان کر ٹھنڈے کرکے فریزر میں رکھ دیں‘ مہینوں خراب نہیں ہوں گے۔
کریلے فریز کرنا: کریلوں کو صاف کرکے نمک سے دھو کر نچوڑ لیں پھر پلاسٹک کی تھیلی میں ڈال کر فریزر میں رکھ دیں۔ ہر موسم میں نکال کر پکائیں‘ مزہ اوررنگت میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔توا نیا بنائیے: توے کے کناروں پر اکثر خوراک کے ذرے جم جاتے ہیں۔ توے کو گرم کرکے کسی چھری سے اس کے کناروں کو کھرچیں پرانی تہ اتر جائے گی اور توے کی کارکردگی نئے توے جیسے ہوجائے گی۔
اچار میں سفید مرچ کا استعمال: اچار مصالحہ میں کالی مرچ کے بجائے سفید مرچ استعمال کریں۔ اس سے مصالحہ میں زیادہ اچھی خوشبو آئے گی اور اچار بھی جلدی خراب نہیں ہوگا۔
کلف لگے کپڑوں کی استری: کلف والے کپڑے استری کرتے وقت ایک چوڑے منہ والے برتن میں پانی بھر کر قریب رکھ لیں پھر ایک صاف سفید کپڑے کو پانی میں بھگوئیں‘ نچوڑیں اور پھر کپڑے پر استری کے انداز میں پھیریں جیسے سلوٹیں دور کررہے ہوں‘ اس کے بعد استری کیجئے‘ وقت‘ محنت اور بجلی کی بچت ہوگی۔
ہری سبزیوں کی صفائی: ہری سبزیاں جیسے پالک‘ پودینہ‘ دھنیا وغیرہ کو کاٹنے کے بعد ایک بڑے برتن میں ایک چٹکی پوٹاشیم پرمینگنٹ ڈال دیں۔ جب پانی کا رنگ جامنی ہونے لگے تو سبزیاں ڈال دیں اور دس سے پندرہ منٹ بعد چھلنی میں نکال دیں پھر سادہ پانی سے اچھی طرح دھولیں۔ اگر پوٹاشیم پرمینگنٹ نہیں ہے تو ایک چمچ نمک ڈال لیں۔ اس طرح سبزیاں ہر قسم کے جراثیم یا ادویات کے اثرات سے پاک ہوجائیں گی۔
چاولوں کو محفوظ بنائیں: چاولوں کو صاف کرکے اس میں تھوڑا تیل ملالیں جتنے عرصہ کیلئے چاہیں محفوظ کرسکتی ہیں۔ کیڑا بالکل نہیں لگے گا۔مچھلی کا کانٹا نکالنا:اگر مچھلی کھاتے وقت کانٹا حلق میں پھنس جائے تو ایک لیموں کا رس نکال کر متاثرہ شخص کو پلادیں۔ چند منٹ بعد کانٹا گھل کر اندر چلا جائے گا۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 130 reviews.