Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مردِ قلندر کی گاڑی بغیر پٹرول اور پانی کے چلتی خود دیکھی

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

اگر انسان ہر موڑ پر ہر لمحہ بہ لمحہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو دنیا کی کوئی چیز اسے نہیں روک سکتی۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی روک سکتا ہے۔ہم نے کچھ سفر طے کیا تھا تو ہماری گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ گاڑی راستے میں رک گئی۔ میں نے اللہ والے کی طرف دیکھا تو انہوں نے گاڑی کو اشارہ کیا کہ :’’اے گاڑی چل‘‘

میرے کزن (مستری انوارالحق) نے مجھے کچھ دن پہلے ایک وظیفہ بتایا تھا وہ وظیفہ میں عبقری کی نذر کررہا ہوں۔ موصوف کہتے ہیں کہ دس سال پرانی بات ہے کہ میری بہن کے سر پر پھوڑے پھنسی اور کیل نکلے ہوئے تھے۔ امی نے کہا کہ فلاں علاقہ کے نزدیک ایک بزرگ رہتے ہیں وہ پانی پر دم کرکے دیتے ہیں جو کوئی بھی بیماری ہو اس کے دم کیے ہوئے پانی سے شفاء ہوجاتی ہے۔ موصوف کہتے ہیں کہ میں بزرگ کے گھر پہنچا تو بزرگ گھر پر موجود نہیں تھے‘ کہیں گئے ہوئے تھے۔ میں نے خود بوتل کے ڈھکن کو کھول کر اس میں دم کردیا۔ یقین کامل اور توجہ کے ساتھ اول و آخر ایک مرتبہ درود شریف پڑھا اور گیارہ بار سورۂ فاتحہ پڑھ کر پانی کی بوتل میں دم کیا اور گھر واپس لوٹ آیا۔ امی نے پوچھا دم کروا آئے ہو میں نے کہا ہاں!۔ موصوف کہتے ہیں کہ میری بہن نے صرف تین دن پانی کو استعمال کیا پانی سر پر بھی لگاتی تھیں اور پیتی بھی تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے تین دن میں میری بہن کو شفاء دے دی۔ موصوف کہتے ہیں جب بھی میں بیمار ہوتا ہوں تو یہی وظیفہ پڑھتا ہوں اللہ تعالیٰ مجھے شفاء عطا فرمادیتے ہیں۔ قارئین! اگر آپ کسی بھی بیماری میں مبتلا ہیںتو یہی وظیفہ یقین کامل اور توجہ کے ساتھ پڑھیں۔ ان شاء اللہ۔
آپ کی تمام بیماریاں ختم ہوجائیں گی کیونکہ حضور نبی اکرم ﷺ کا فرمان عالیشان ہے کہ ’’سورۂ فاتحہ میں شفاء ہے‘‘
اسی طرح میرے کزن حافظ عبدالمالک صاحب نے مجھے ایک ڈرائیور کی آپ بیتی سنائی۔ میں اس ڈرائیور کی آپ بیتی قارئین عبقری کیلئے لکھ رہا ہوں۔ ڈرائیور صاحب کہتے ہیں میں ایک اللہ والے کی گاڑی ڈرائیو کرتا تھا‘ انہیں دیکھا تو اللہ نے دین اسلام کی سمجھ عطا فرمائی۔ ایک دفعہ گاڑی میں پٹرول بہت کم تھا اور ہمیں طویل سفر طے کرنا تھا‘ میں نے کہا: ’’گاڑی میں پہلے پٹرول ڈلوادیں کیونکہ ہمیں لمبا سفر طے کرنا ہے اور پٹرول بہت کم ہے‘ بزرگ نے میری طرف محبت بھری نظروں سے دیکھا اور شفقت سے جواب دیا: ’’گاڑی پٹرول اور پانی کی محتاج نہیں یہ تو صرف اللہ تعالیٰ کی محتاج ہے۔ اگر انسان کویقین کامل ہو کہ اللہ تعالیٰ ہی ہر نظام کو چلانے والا ہے کوئی ذات نہیں اس نظام کو چلانے والی مگر اللہ تعالیٰ کے سوا۔ اگر انسان ہر موڑ پر ہر لمحہ بہ لمحہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرے تو دنیا کی کوئی چیز اسے نہیں روک سکتی۔ صرف اللہ تعالیٰ ہی روک سکتا ہے۔ہم نے کچھ سفر طے کیا تھا تو ہماری گاڑی کا پٹرول ختم ہوگیا۔ گاڑی راستے میں رک گئی۔ میں نے اللہ والے کی طرف دیکھا تو انہوں نے گاڑی کو اشارہ کیا کہ :’’اے گاڑی چل‘‘ گاڑی نے خودبخود چلنا شروع کردیا۔ میں اس وقت بہت پریشان ہوا‘ یہ کیا ہورہا ہے؟ میں نے تہہ دل سے کہا اے اللہ کریم! اگر انسان تیرے اور تیرے حبیب حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق زندگی گزارے تو زندگی میں اسے کوئی رکاوٹ پیش نہیں آتی۔ تو ہی تمام نظام کو چلانے والا ہے۔ اگر کوئی مشکل آجائے تو نیک لوگ صبر کرتے ہیں۔ میں نے اُن بزرگوں کی موجودگی میں کئی بار گاڑی کو بغیر پٹرول اور پانی کے چلایا۔( اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرماے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین!)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 158 reviews.