Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواب کی تعبیر معلوم کرنے کی مہارت سیکھئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2020ء

خوابوں کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھالنا کئی لحاظ سے فائدہ مند ہے، اس سے آپ کے ذہن پر کوئی برا اثر نہیں پڑے گا اور آپ دنیا اور دنیا میں اپنے مقام کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے۔ خواب دیکھنا ایک نارمل فعل ہے کیونکہ خواب کی کیفیت میں دماغ ان تمام مسائل اور پہلوئوں کی منظر کشی و عکاسی کرتا ہے جو آپ کی موجودہ زندگی سے متعلق ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ خواب دیکھ رہے ہیں تو اس سے آپ اپنے خواب کو اپنی مرضی سے مثبت خطوط پر چلاسکتے ہیں۔اگر آپ اپنے خوابوں پر کنٹرول کرلیں گے تو ان کے ذریعے آپ اپنی خواہشات، خوف اور من پسند خیالی چیزوں سے واقفیت حاصل کرسکیں گے۔ اکثر لوگ ان ہی سوالوں کے جوابات کی تلاش میں ساری زندگی سرگرداں رہتے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں؟ ان کی ترجیحات کیا ہیں؟ وہ کیا پسند یا ناپسند کرتے ہیں؟ ان سب باتوں کو سمجھ کر ہی آپ اپنی شخصیت کو صحیح راہوں پر گامزن رکھ سکتے ہیں چونکہ آپ اپنے خوابوں پر مکمل قابو رکھتے ہیں لہٰذا اگر کوئی خوفناک خواب بھی دیکھتے ہیں تو کوئی خاص اثر نہیں لیتے چونکہ آپ کو معلوم ہوتا ہے کہ یہ محض خواب ہے۔
اپنے خوابوں کی تعبیر خود دریافت کیجئے
خواب کسی پہیلی کی مانند ہوتے ہیں لیکن چونکہ یہ مختلف ٹکڑوں میں تقسیم ہوتے ہیں لہٰذا اس کا مطلب اس وقت تک نہیں سمجھا جاسکتا جب تک انہیں ایک ایک کرکے بامعنی طریقے سے ملایا نہ جائے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اکثر اس بات سے پریشان رہتے ہیں کہ جو خواب انہوں نے دیکھا اس کا بھلا کیا مطلب ہوسکتا ہے؟ دراصل ایک خواب کا مطلب کیا ہے یہ جاننے کے لیے آپ کو تمام ٹکڑوں یا علامات کو ملاکر ایک تصویر کی شکل دینی ہوگی تبھی خواب کا مکمل مفہوم واضح ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ ہر شخص کے خواب کا مفہوم بھی جدا جدا ہوتا ہے۔چاہے دو افراد کے خواب ایک جیسے ہوں مگر دونوں کی زندگی کے اثرات اور ذہنی رحجانات مختلف ہوں گے لہٰذا ہر ایک کے لیے اپنے خواب کا ایک الگ الگ مطلب ہوگا۔ بعض اوقات جن خوابوں کا مطلب سمجھ میں نہیں آتا ان کا اگر انسان کسی ایسے خواب سے موازانہ کرکے دیکھتا ہے جو بار بار آتا رہتا ہو تو باآسانی ان کی تہہ تک پہنچ سکتا ہے۔ جب آپ خوابوں کی تعبیر کرنے کے لیے بیدار ہوں تو خواب میں جو کچھ دیکھا تھا اسے کسی ڈائری میں تحریر کریں اور یہ اندازہ لگانے کی کوشش کریں کہ ان کا کیا مطلب ہوسکتا ہے۔ خواب کے اجزاء کا اپنی موجودہ زندگی کی باتوں سے تعلق جوڑنے کی کوشش کریں۔ شروع میں آپ خواب کی باتیں یاد نہیں کر پائیں گے لیکن اس سے پریشان مت ہوں بس اپنے خیالات کو آزاد چھوڑ دیجئے۔ آہستہ آہستہ آپ خواب یاد کرنے اور ان کی تعبیر معلوم 
کر نے میں مہارت حاصل کرلیں گے۔ خوابوں کی تعبیر جاننے کے لیے سب سے پہلی جو چیز سیکھنا ضروری ہے وہ خواب کے مختلف تصورات کی مقرر کردہ علامات کو سمجھنا ہے۔ مثلاً خواب میں ’’موت‘‘ کا تصور کسی نئی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ اکثر لوگ اپنی زندگی میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کو پسند نہیں کرتے اور اپنے معمولات میں کسی قسم کی تبدیلی کو خوف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اسی طرح خواب کے ماہرین نے خواب میں دکھائی دینے والی مختلف چیزوں کے لیے علامات مقرر کی ہوئی ہیں۔
کسی شخص کو خواب میں دیکھنا:خواب میں جو شخص بھی نظر آتا ہے وہ دراصل اپنی کسی نہ کسی صفت کی نمائندگی کررہا ہوتا ہے۔ خواب حقیقتاً ہرگز اس شخص کے متعلق نہیں ہوتا بلکہ یہ اس شخص کی کوئی خاص خوبی یا خامی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہمارے دماغ نے خواب میں اسے علامت بنایا ہوتا ہے۔XYZذہن پر زور دے کر یہ سوچئے کہ اس کی شخصیت کا وہ کون سا نمایاں پہلو ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس کی یہ کوئی ایسی خوبی ہو جس کو آپ پسند کرتے ہیں اور خود میں دیکھنا چاہتے ہیں یہ کوئی ایسا منفی و وصف بھی ہوسکتا ہے جو آپ اپنی ورکنگ لائف میں ناپسند کرتے ہوں اس طرح اس سے آپ کو اپنی ذات، اعتقادات، فیصلوں اور رویوں کے بارے میں واضح طور پر پتہ چل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ کسی معاملے میں آپ کی سوچ کو تبدیل کرنے کی ایک وارننگ بھی ہوسکتی ہے تاکہ آپ کا دماغ اپنے معاملات کو سمجھنے کے لیے زیادہ روشن یا ہوشیار ہوجائے یا پھر یہ بھی ممکن ہے کہ اس کے ذریعے آپ کا دماغ آپ کی ذات سے متعلق کوئی بات سامنے لانا چاہتا ہو۔ یہ دریافت کرنے کی کوشش کیجئے کہ وہ ’بات‘‘ کیا ہے؟۔ایک بار اگر آپ اپنے ذہن سے یہ خیال نکال دیں کہ خواب میں دوسرے لوگوں کی ظاہری شخصیت ان سے متعلق نہیں بلکہ آپ سے متعلق ہے تو آپ خود اپنے ہی خوابوں کی تعبیر معلوم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ خود کو اُڑتے ہوئے دیکھنا:یہ اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ آپ آزادی کے متلاشی ہیں یا پرانی زندگی کی پابندیوں سے فرار حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ خواب ہی آپ کو اس سلسلے میں ممکنہ راہ سمجھائے یوں سوچئے کہ آپ خواب میں اڑنے کے علاوہ اور کیا کررہے تھے اور آپ کے احساسات کیا تھا۔کوئی گاڑی دیکھنا:اس کا تعلق آپ کی ورکنگ لائف یا جسمانی صحت سے ہے۔ آپ کا جسم بالکل اسی طرح آپ کی روح کے تابع ہوتا ہے جس طرح کسی کار کو استعمال کرنے والے ہم ہوتے ہیں۔ ہمارا جسم بھی مناسب ایندھن (خوراک) سے چلتا ہے اور ہم اس کے فعل کے خراب ہونے پر اس کی مناسب مرمت (علاج) کرتے ہیں اگر آپ کو خواب میں کوئی کارنظر آئے تو ذرا ذہن پر زور دے کر سوچئے کہ آپ کار چلا رہے تھے یا کار سے باہر تھے؟ اگر آپ کار ڈرائیور کررہے تھے تو صاف ظاہر ہے کہ آپ اپنی زندگی پر مکمل کنٹرول چاہتےہیں۔ گاڑی کا رنگ اور ظاہری حالت کیسی تھی؟ کیا آپ اسے صحیح سمت ڈرائیور کررہے تھے؟ یا جس سڑک پر آپ گاڑی چلا رہے تھے وہ کسی حالت میں تھی؟ کیا وہ ٹوٹی ہوئی تھی یا بالکل محفوظ و ہموار؟ راستے میں تیز ہوا کا سامنا تھا یا چلتے چلتے اچانک کوئی گڑھا یا چٹان حائل ہو جاتی تھی؟ سب علامات آپ کو اشارہ دیتی ہیں کہ آپ کے لیے نئی اور بہتر راہ اختیار کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 962 reviews.