محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے ایک مرتبہ کسی جاننے والی کی طرف سے عبقری ملا‘ پہلی مرتبہ ہی پڑھا تو اس کی دیوانی ہوگئی۔ پہلے مجھے عبقری کے وظائف پر یقین نہیں آتا تھا‘ عبقری میں ایک مرتبہ چھپا تھا کہ کسی مسئلے میں ‘ کسی قسم کا ڈر خوف ہو تو بس فی امان اللہ کہہ دیں‘ میں نے پڑھا تو مسکرا اٹھی کہ ایک جملہ کہنے سے کیسے کسی کاکام بن سکتا ہے؟ لیکن مجھے میری جاننے والی نے حضرت حکیم صاحب (اللہ ان کو دنیا و آخرت میں ترقی عطا فرمائے) کے بارے میں بتایا‘ ان کے درس اور اس میں سنائے جانے والے واقعات کے بارے میں بتایا‘ اللہ والوں کے واقعات سنائے‘ سمجھائے‘ وہاں سے میرے اندر یقین پیدا ہوا پھر ان کی دعاؤں سے ان کی باتوں سے اتنا یقین پیدا ہوا کہ اب مجھے کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو میں فی امان اللہ کہتی ہوں‘ مسئلہ بڑا ہو یا چھوٹا اس ایک لفظ سے حل ہوجاتا ہے۔ عبقری کے مطالعہ کی وجہ سے رب العالمین کا شکر ذکر کرنے کی توفیق اور نبی کریم ﷺ سے محبت اور ان کا ادب کرنے کی توفیق ملی۔ میں نے کچھ عرصہ قبل عبقری میں جوابی لفافہ کے ساتھ خط لکھا‘ آپ نے دو انمول خزانہ پڑھنے کی اجازت دی‘ ہم میاں بیوی میں نااتفاقی عروج پر تھی مگر انمول خزانہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے خود بھی پیا اور اپنے شوہر کو بھی پلایا الحمدللہ بھرپور فائدہ ہورہا ہے۔جب سے عبقری ملا ہے وظائف‘ ذکر‘ شکر اور لاجواب ٹوٹکوں سے زندگی میں سکون ہی سکون ہے۔ (رابعہ کنول‘ منڈی بہاؤالدین)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں