Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عیاشی کے سمندر میں تیرتا اچانک تسبیح خانہ پہنچا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

یہ کہانی سچی اور اصلی ہے۔ تمام کرداراحتیاط سے دانستہ فرضی کردئیے گئے ہیں‘ کسی قسم کی مماثلت محض اتفاقیہ ہوگی۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم !محترم!میرا خاندانی پس منظر کچھ اس طرح ہے کہ میرے بزرگ گائوں میں رہتے تھے لیکن کچھ وجوہات کی بنا پر قریبی چھوٹے سے شہر نقل مکانی کرکے رہائش پذیر ہوئے۔ بس قدرت کا نظام ہے۔ پیرومرشد!انتہائی اختصار کے ساتھ اتنا لکھنا چاہتا ہوں کہ جب پیسے ملے تو شوق بھی ملے، ہمارے گھر میں پہلے کچھ بھی نہیں تھا، پھر ٹیپ ریکارڈرآیا،پھر کلر ٹی وی،پھر سی ڈی اورڈی وی ڈی،پھر ٹیلی فون،پھر کیبل اور کمپیوٹر،یعنی ہر تباہی والی چیز آتی گئی لیکن ایک چیز تھی اور اب بھی ہے جس نے مجھے بچانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ ہے کتابیں پڑھنے کا جنون۔جوان ہوا تو گھروالوں نے میری شادی کروادی۔یہ شادی میرے اور میری گناہوں والی زندگی کے درمیان دیوار ثابت ہوئی۔وہ اس طرح کہ رب کریم نے سب سے پہلے اس شادی کی وجہ سے میری بے حیائی کی عادت چھڑوادی۔پھر ایک کتاب میں حدیث مبارکہ پڑھی کہ گانا بجانا رب العزت کی ناپسندیدہ ترین چیزوں میں سے ایک ہے۔سی ڈی اور ڈی وی ڈی ،ٹیپ ریکارڈر ڈیک سے جان چھوٹ گئی۔پھر ایک کیبل کے ایک چینل پر ایک ریسرچ دیکھی کہ جب عورت حاملہ ہوتی ہے تو جو کچھ وہ دیکھتی یا سنتی ہے اس کاا ثر پیدا ہونے والے بچے پر بھی ہوتا ہے، اس ویڈیو نے کیبل اور سی ڈی سے نجات دلوادی۔پھر نازیبا قسم کی کتابوں کو بھی آگ لگ گئی۔یہ سب اس رب کریم کا کرم تھا۔لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا۔ابھی بھی صفائی کی ضرورت تھی کیونکہ کچھ خراب چیزیں ابھی باقی تھیں اوروہ انگلش فلمیں اور دین سے دووری۔پیرومرشد!میری دین سے دوری کا یہ عالم تھا کہ جمعہ پڑھ لیا اور وہ بھی کبھی کبھار۔حدیہ کہ رمضان میں بھی روزہ رکھا اور صبح کی نماز پڑھ لی اوربس۔ہاں روزوں کے بارے میں کوشش ہوتی تھی کہ پورے ہوں۔اب قدرت کا نظام دیکھیں کہ میرے مالی اورخاندانی حالات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ تنخواہ اچھی خاصی تھی لیکن مہینہ بڑی مشکل سے نکلتا،اگر ایک ماہ میں کچھ بچت ہوتی تو دوسرے ماہ کچھ ایسا ہوجاتا کہ سب خرچ ہوجاتا۔دوسری طرف گھر میں جھگڑے شروع ہوگئے۔
پیرومرشد! میرا انٹرنیٹ سے کافی عرصہ سے واسطہ تھا اور علم بھی تھا کہ بندہ اگر کوشش کرے تو انٹرنیٹ سے کچھ رقم کما سکتا ہے۔ میں نے یہی کام کرنے کا سوچا کہ چلو کچھ آئے تو سہی۔لیکن قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔میں نے کافی دماغ لڑایا لیکن نتیجہ صفر۔اب دماغی حالات بھی خراب ہونا شروع ہوگئے۔بیوی بچوں کے ساتھ بھی سلوک کچھ اچھا نہ رہا۔ہفتے میں ایک دفعہ لازماً بیوی کے ساتھ کسی چھوٹی سی بات پر ہی تلخ کلامی ضرور ہوجاتی تھی۔بچوں کو ڈانٹنا معمول بن گیا تھا۔
پیرومرشد!پھر یوں ہواکہ مجھے خارش زدہ دانے نکلے اور وہ بھی نازک جگہ پر بہت علاج کروایا مگر بے سود ‘ ہمارے آفس میں انٹرنیٹ کی سہولت موجود ہے۔ میں نے سوچا کہ کوئی کتاب یا نسخہ انٹرنیٹ سے دیکھتا ہوں۔میں بڑی مشکل سے شام کے وقت آفس گیا اور انٹرنیٹ پر کتاب سرچ کرنا شروع کی۔جو کتاب میں تلاش کررہا تھا،وہ تو نہ ملی لیکن میرے سامنے ایک کتاب آئی جس کا عنوان تھا، مجھے وظائف سے غیبی مدد کیسے ملی۔عنوان اچھا لگا،میں نے سوچا کہ اس کو پڑھتا ہوں،کتاب ڈائون لوڈ کی اور کچھ کتاب آفس میں ہی پڑھ لی۔کتاب نے مجھے ایسا پکڑا کہ میں نے فوراً اس کو موبائل میں شفٹ کیا اور باقی سب کچھ بھول کرکمرے میں آگیا اورکتاب پڑھنا شروع کردی۔ پیرومرشد! یہاں پر ایک انوکھا واقعہ ہوا۔میں جب آفس جارہا تھا تو مجھ سے چلنا بھی مشکل تھا،لیکن واپس آتے ہوئے راستے میں مسجد آتی ہے،جب میں وہاں سے گزرا تو مجھے ایک دم یوں محسوس ہوا جیسا میرے جسم کو کسی چیز نے پکڑا ہواتھا،فوراً اس نے مجھے چھوڑ دیا ہے،شاید جو تھوڑا سا میں نے آفس میں کتاب کا مطالعہ کیا تھا یہ اس کا اثر تھا کیونکہ اس سے پہلے بھی کئی دفعہ مسجد کے پاس سے گزر ہوتا تھا لیکن ایسا کچھ نہ ہوا تھا۔اب میں کمرے میں بیٹھ گیا اور کتاب پڑھنا شروع کردی۔شام کو کھاناکھانے گیا،اب میں بڑے مزے سے کھانا کھانے لگا۔کوئی کمزوری نہیں اور کھانا بھی ٹھیک کھایا،واپس آکر کتاب پڑھنا شروع کردی،سونے سے پہلے تک میں نے آدھی سے زیادہ کتاب پڑھ لی۔ بس اس کتاب نے مجھے سیدھا راستہ دکھا دیا۔اس کے بعد میں نے اور کتابیں بھی پڑھیں اورعبقری کےبھی تین،چار ایڈیشن پڑھے۔عبقری میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ سلسلہ بہت پسند آیا۔میں نے جلد اول مکمل پڑھی۔ یہ کتابیں پڑھنے کے بعدمیں نے

اور

 

ایک ایک تسبیح صبح شام، پھر

ایک تسبیح صبح و شام شروع کی۔لیکن بعد میں ایک سو اکتالیس دفعہ پڑھنا شروع کردیا۔ پھر درس میں سورہ کوثر کے بارے میں سنا اورایک سو انتیس دفعہ پڑھنا شروع کردیا۔ پیرومرشد!ایک وقت تھا کہ میں نماز جمعہ بھی نہ پڑھ سکتا تھا، لیکن جب میں نے یہ وظائف شروع کیے،ابھی ایک ہفتہ ہی ہوا ہوگا کہ ایک دن صبح میری آنکھ خود بخود کھلی،اٹھ کر ٹائم دیکھا،صبح کے چار بجے تھے،پتا نہیں کیا ہوا،ایک دم میرے دل میں بات آئی کہ آج تہجد پڑھتا ہوں،رب کی شان،ایک بندہ جس نے ساری زندگی میں کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ کوئی وقت ایسا بھی آئے گا کہ میں تہجد پڑھوں گا،لیکن رب دینا چاہے تو کون پوچھ سکتا ہے،میں نے وضو کیا اور مسجد میں جاکر نماز تہجد پڑھی،کیا سکون تھا میں بیان نہیں کرسکتا۔کچھ دن میرا یہی معمول رہا،تہجد اور نماز،پھر رب نے توفیق دی اوردوسری نمازیں بھی ساتھ مل گئیں۔
محترم! اب میں نے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے درس انٹرنیٹ سے ڈائون لوڈکیے اورسننا شروع کئے۔کچھ دن بعد میں نے امی کو فون کیا کہ میں حضرت صاحب سے بیعت ہونا چاہتا ہوں اگر آپ کی اجازت ہوتو۔امی نے کہا کہ اگر تمہارا دل مانتا ہے تو ٹھیک ہے،مجھے خوشی ہوگی۔ بس میں نے انٹرنیٹ پر ہی بیعت کے لیے نام بھیج دیا اوررب کریم سے دعا کی کہ اگر اس میں میرے لیے بہتری ہے تو میرا نام قبول ہو جائے، رب کریم نے میری دعا قبول کی اورکچھ دن بعد میرا بیعت کارڈ مجھے ای میل کے ذریعے موصول ہوگیا۔ پیرومرشد! یہ کچھ مختصراً میرے گزشتہ حالات تھے۔موجودہ صورت حال کچھ اس طرح ہے کہ دل میں اور طبیعت میں سکون ہے،گھر والوں کے ساتھ برتائو پہلے سے بہت بہتر ہے،بچوں کے ساتھ پیارو محبت بھی ایک والد کی طرح ہوتا ہے۔کوئی لڑائی جھگڑانہیں ہوتا۔ رب کریم نے مجھ پر کرم کیا اورمیں نے سودی کاروبار سےپکی توبہ کرلی۔ اس کے علاوہ جو وظائف بیعت کارڈ پر ملے ہیں ان کی پوری کوشش ہوتی ہے۔کتاب آداب معرفت پہلا ایڈیشن ایک دفعہ مکمل مطالعہ کرچکا ہوں اورکافی چیزیں علم میں آئی ہیں اورزندگی کے معمولات میں کافی مدد مل رہی ہے۔آپ نے درس میں جو وضو سے پہلے بسم اللہ والحمدللہ اوروضو کی جو دعا بتائی تھی بتایا تھا وہ وضو کے درمیان لازمی پڑھتا ہوں۔صبح اٹھتے وقت روحانی بیڈٹی جو آپ نے بتائی تھی اس کی بھی کوشش کرتا ہوں۔ خوشبو میں عطر استعمال کرنا شروع کردیا ہے،کوشش کرتا ہوں کہ آپ کا درس سنوں اور سنتوں پر عمل کروں۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 125 reviews.