Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2017ء

کالایرقان: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر اس وقت 62 سال ہے‘ میں کالے یرقان کا مریض ہوں‘ اس مرض کو لاحق ہوئے تقریباً پانچ سال ہوگئے ہیں‘ میرا جگر بقول معالجین کے تیس فیصد کام کررہا ہے اور ستر فیصد متاثر ہوچکا ہے‘ جگر کاکام نہ کرنا بہت قابل تشویش ہے۔ اس عرصہ کے دوران تقریباً تین دن تک جیسے کالے رنگ کے لوز موشن اور خون کی تین چار قے آئی ہیں۔ براہ مہربانی مجھے علاج بتائیں تاکہ اس موذی مرض سے چھٹکارا پاسکوں اور جگر صحیح کام کرنا شروع کردے۔ میری ڈھیر ساری نیک دعائیں آپ کے ساتھ اور یہی دعائیں آپ کے اہل خانہ کیلئے۔ (عبدالمجید‘ شیخوپورہ)
مشورہ:ھو الشافی: ہلدی، ملٹھی، سونف، پھٹکڑی بریاں،گل مدار یا آک کے پھول، ہموزن کُوٹ پیس کر آدھاچمچ پانی کے ہمراہ دن میں چار بار3سے5ماہ تک استعمال کریں۔ ان شاء اللہ شفاء یابی ہوگی ۔ مرچ مصالحہ‘ چکنائی سے مکمل پرہیز کریں۔
میرا خط پورا چھاپیے گا: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر24 سال ہے‘ مختلف بیماریوں کا شکار ہوں‘ میرا خط پور چھاپیے گا تاکہ مجھ جیسی اور لڑکیوں کا بھی بھلا ہوجائے‘ عبقری میرے لیے آخری امید ہے‘ میرا وزن سو کلوگرام ہے‘ دو سال پہلے ٹوٹکے استعمال کرنے کے باوجود پندرہ کلو مزید بڑھ گیا‘ جسم ہروقت گرم رہتا ہے‘ سردیوں میں کبھی سویٹر نہیں پہنا‘ گرمیاں میرے لیے انتہائی اذیت ناک ہوتی ہیں‘ جسم سے پسینے کی انتہائی غلیظ بدبو آتی ہے‘ جسم تندور کی مانند گرم رہتا ہے‘ پسینے میں جلن اور تیزابیت ہے‘ سارے جسم پر جھریاں ہیں‘ ریشمی کپڑا نہیں پہن سکتی‘ پت کی وجہ سے جسم جلا ہوا ہونے کے بعد پھٹ جاتا ہے‘ منہ پر موٹے موٹے بال ہیں جو بدنما لگتے ہیں‘ میں نے کبھی کوئی کریم یا لوشن استعمال نہیں کیا۔ ایام بیس تا چھبیس دنوں کے بعد آتے ہیں‘ دو دن بعد سوکھ جاتے ہیں‘ کمر اور پیٹ کا اندرونی نچلا حصہ نیز پنڈلیوں میں شدید درد ہوتا ہے جو برداشت نہیں ہوتا۔ کبھی گہری نیند نہ سوسکی ہوں۔دن میں کبھی نیند نہیں آتی۔
گھر کی چھت پر چہل قدمی کرلوں تو جوڑوں کا درد اور پسلیاں بھی تکلیف میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔ اس کے بعد کئی دن تک کرتی بھی رہوں تو تکلیف مزید بڑھ جاتی ہے‘ کھانا بالکل سادہ کھاتی ہوں‘ دوپہر کو سلاد روٹی‘ دن کو دہی روٹی‘ رات کو سالن کے ساتھ روٹی یا کبھی کبھی چاول۔ آج تک بازاری یا بیکری کی اشیاء استعمال نہیں کیں۔ چائے کافی کبھی نہیں‘ پانی ہمیشہ گرم پیتی ہوں۔ بال تیزی سے جھڑ رہے ہیں‘ ہر کوئی میری بات’’آہ‘‘ کے ساتھ کرتا ہے‘ جو رشتہ دیکھنے آتاہے صرف ایک جھلک دیکھ کر اٹھ کر چلے جاتے ہیں۔ ٹینشن ڈیپریشن کا شکار ہوچکی ہوں‘ اپنے گھروالوں پر بوجھ ہوں‘ خدارا عبقری میں میرا علاج ضرور شائع کریں۔ (پوشیدہ)
مشورہ:آپ کی خواہش کے مطابق آپ کا خط مکمل چھاپ دیا گیا ہے‘ آپ کسی دیانت دار حکیم سےعمدہ اصلی خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر داربنوالیں اور چھ گرام صبح کھائیں۔ اس کے ساتھ آپ دفتر ماہنامہ عبقری سے سکون افزا‘ ٹھنڈی مراد ‘ خون صفاء اور جوہرشفاء مدینہ لکھی گئی ترکیب کے مطابق استعمال کریں۔ پندرہ دن بعد دوبارہ لکھیں۔کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے علاج کروائیں۔
والدہ کا کمر درد: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری والدہ کو ریڑھ کی ہڈی یعنی مہرے میں درد شروع ہوتا ہے اور کولہے سے ہوتا ہوا پاؤں تک جاتا ہے۔ پاؤں سن ہوجاتا ہے‘ ہائی بلڈپریشر کا مسئلہ بھی ہے‘ انگریزی حکیمی دوائیاں کھاچکیں ہیں لیکن فرق نہیں پڑتا‘ جوڑوں کا درد اور معدے میں بھی دوائیاں کھا کھا کر تکلیف ہوگئی ہے‘ بیٹھ نہیں سکتیں‘ کھڑا بھی نہیں ہوا جاتا‘ لیٹنے سے وہ گھبراتیں ہیں‘ جو بندہ کبھی فارغ نہ بیٹھاہو‘ اس کیلئے چارپائی پر مسلسل لیٹنا عذاب ہوتا ہے‘ ہم نے بھی کبھی والدہ کو لیٹے نہیں دیکھا لیکن اب دیکھا ہے تو انتہائی تکلیف ہوتی ہے‘ براہ کرم کوئی آسان سا حل کوئی ٹوٹکہ بتادیں۔ (ایک دکھی بیٹی)
مشورہ:آپ اپنی والدہ کو یہ نسخہ بنا کر استعمال کروائیں۔ ھوالشافی:کلونجی 100گرام قسط شیریں 50گرام تخم کاسنی 100 گرام روغن زیتون تمام کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں ان ادویات سے چھ گنا زیادہ زیتون کا تیل ملا کر محفوظ کر رکھیں۔آدھا چمچ دوائی دن میں چار بار استعمال کریں۔بہن یہ نسخہ بہت کارآمد ہے یقین اور توجہ سے استعمال کروائیں۔ ہائی بلڈپریشر کیلئے اپنی والدہ کو عبقری دواخانہ کی ’’فشاری‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیں۔
بال سفید ہورہے: میر ی عمر 29 سال ہے‘ میں پڑھنے کی غرض سے اسلام آباد گیا تب سے میرے بال سفید ہونا شروع ہوگئے۔ 2014ء سے اب 2017ء تک میرے سر‘ ڈاڑھی‘ حتیٰ کہ بازوؤں کے بال بھی سفید ہوچکے ہیں‘ میں بہت پریشان ہوں اب اپنے شہر پہنچ گیا ہوں‘ براہ مہربانی مجھے ایسا علاج بتائیں کہ میرے بال سیاہ ہوجائیں اور مزید سفید ہونا بند ہوجائیں تا زندگی شکرگزار رہوں گا۔ میرا دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا وزن 87 کلو ہے‘ بھوک بہت لگتی ہے‘ چاول بہت پسند ہیں‘ فاسٹ فوڈ زیادہ کھاتا ہوں‘ تھوڑی سی واک کرتا ہوں لیکن وزن کم نہیں ہورہا‘ وزن کم ہونے کا علاج بتادیں۔ (محمدعدنان‘ ڈیرہ غازیخان)
مشورہ: آپ پہلے زکام کو دور کریں عمدہ بنی ہوئی جوارش جالینوس اصلی چھ چھ گرام غذا کے بعد کھائیں۔ اسطخدوس چھ گرام ایک کپ پانی میں جوش دے کرچھان کر میٹھا کرکے پئیں صبح اور سوتے وقت۔تین ہفتے کے بعد دوبارہ حال لکھیں۔ چاول دودھ سے پرہیز ضروری غذا میں عمدہ بکرے کا گوشت اچھی طرح گلا کر اصلی خالص دیسی گھی میں پکائیں۔ بھون کر کھائیں بشرطیکہ خون میں کولیسٹرول نارمل ہو اور دو گھنٹے بھاگ دوڑ والا کھیل بھی ضرور روزانہ کھیلیں۔ اچھی غذا کھا کر آرام سے نہ بیٹھے رہیں بادام ضرور کھائیں۔ موٹاپے کو دور کرنے کیلئے آپ نے سوال میں جو جو باتیں بتائیں ہیں ان کا الٹ کرلیں آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔ یعنی کھانا کم کھائیں‘ فاسٹ فوڈز چھوڑ دیں‘چاول کا استعمال انتہائی کم کردیں‘واک زیادہ سےزیادہ کریں۔
گھبراہٹ‘ بے چینی اور دل میں خوف: میں عبقر ی کا کافی عرصہ سے مطالعہ کررہا ہوں آج دل چاہا کہ اپنے مسائل کا حل آپ سے پوچھوں توخط لکھ ڈالا۔ مجھے معدے کا مسئلہ ہے اور میں اگر کہیں باہر اکیلا ہوں تو گھبراہٹ‘ بے چینی‘ دل میں خوف پیدا ہوجاتا ہے اور ہروقت میرے دل میں عجیب وغریب خیال آتے رہتے ہیں‘ نماز کی پابندی نہیں ہوتی۔ بہت پریشان ہوں‘خدارا میرے خط کا جواب دیں۔ (عمرایاز‘ ہری پور)
مشورہ: لعوق معتدل چھ گرام آدھی پیالی گرم پانی میں ملا کر سوتے وقت روزانہ پئیں۔ دودھ‘ چاول‘ سبزیاں‘ پھل نہ کھائیں۔ خاص طور پر ٹھنڈے دودھ سے قطعی پرہیز کریں، اس سب کے ساتھ عبقری دواخانہ کا ’’گیس تبخیر کورس‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 123 reviews.