انار ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ اس کا پانی آنکھ میں لگانا مقوی بصارت ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار مثانے کے کینسر کو روکنے میں مؤثر و مددگار ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دل کی شرائن کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔
حضور نبی کریم ﷺ کے فرمان عالیشان کے مطابق انار جنت کا پھل ہے جس کا ذکر قرآن شریف میں کئی مقام پر ہے۔ جنت میں اس پھل کی موجودگی اس کی غذائی و طبی افادیت ہونے کی واضح دلیل ہے۔ لہٰذا صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ اجمعین انار کو مکمل تناول فرماتے۔ انار کی بارہ سے زائد اقسام ہیں ان میں سب سے اچھا لذیذ اور رس بھرا انار صرف پاکستان میں پیدا ہوتا ہے۔ یہ ایک قابض پھل ہے‘ ہر قسم کے بہتے ہوئے خون کو روکتا ہے‘ خواہ اس کا تعلق رحم‘ بواسیر‘ نکسیر یا مسوڑھوں سے ہو۔ طبی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار سے زیادہ اس کا چھلکا مؤثر ہے۔ انار کا پھل‘ انار کےپتے‘ پوست‘ دانہ انار‘ انار کی جڑ‘ جڑ کی چھال‘ کلی‘ پھول سمیت تمام اجزاء دوا کے طور پر الگ الگ استعمال کیے جاتے ہیں اور ان کے الگ الگ نام اور خواص و تاثیرات ہیں۔ یہ پھل پیاس کو تسکین دینے کے علاوہ متلی و قے کو روکنے‘ عمدہ خون پیدا کرنے‘ جگر ول اور ہضم کو طاقت دینے کے ساتھ مدربول (پیشاب آور) ہے۔
انار یرقان‘ اسہال میں بے حد مفید ہے۔ خون کے سرخ ذرات ہیموگلوبن اور پلازما کی مقدار اس کے استعمال سے بڑھ جاتی ہے۔ بیماری کے بعد کی کمزوری دور کرنے کیلئے ٹانک ہے۔ کمی خون‘ لوبلڈپریشر‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو طب یونانی کے ساتھ آیوویدک اور ایلوپیتھی نے بھی مفید تسلیم کیا ہے۔ انارمیں اعضائے رئیسہ کو تقویت کے ساتھ جراثیم کش خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ انار ٹی بی کے مریضوں کیلئے بہترین غذا ہے۔ اس کا پانی آنکھ میں لگانا مقوی بصارت ہے۔ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انار مثانے کے کینسر کو روکنے میں مؤثر و مددگار ہوسکتا ہے۔ اس کے ساتھ دل کی شرائن کی بیماریوں کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ اس میں شکر‘ وٹامن اے بی سی زیادہ مقدار میں موجود ہیں اور فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ گندھک‘ آیگزالک ایسڈ اور کیروٹین جیسے معدنی اجزاء بھی بکثرت پائے جاتے ہیں۔
اناردانہ: انار کے دانوں کو خشک کرلیا جاتا ہے‘ رنگ سفید‘ ذائقہ ترش‘ مزاج سرد و خشک۔
افعال و استعمال: قابض‘ معدہ کو قوت دیتا ہے۔ کھانے کو ہضم کرنے بھوک بڑھانے میں مفید ہے۔ انار دانہ کو پانی کے ساتھ رگڑ کر اسہال پیچش میں استعمال کیا جاتا ہے جو کہ پیچش کو فوری روک دیتا ہے۔احتیاطی تدابیر: قبض‘ گلے کی خرابی اور پتلی بلغم کی کثرت کے مریض معالج کے مشورے کے بغیر انار استعمال نہ کریں۔سفوف انار دانہ مرکب: درج ذیل نسخہ اسہال و پیچش کیلئے نہایت ہی مفید ہے۔
ھوالشافی: انار دانہ شیریں سوگرام‘ خشخاس سفید بریاں پچاس گرام‘ سفوف بنائیں۔ ترکیب استعمال: پانچ پانچ گرام صبح و شام کھائیں۔سفوف انارین: متلی‘ بدہضمی‘ گیس‘ قبض‘ ہیضہ‘ بدہضمی اور اسہال میں مفید ہے۔ ھوالشافی: ناگرموتھا پچاس گرام‘ پودینہ پچاس گرام‘ انار دانہ سو گرام‘ دارچینی پچاس گرام‘ مصطگی رومی پچاس گرام‘ الائچی خورد پچاس گرام‘ ست پودینہ تین گرام‘ شکرسفید 350گرام‘ تمام اشیاء کو ملا کر سفوف بنالیں۔ ترکیب استعمال‘ تین تین گرام صبح و شام استعمال کریں۔روح انار مرکب: ہر قسم کی متلی‘ گھبراہٹ گیس‘ ہیضہ غذائی خصوصاً حاملہ کی متلی و قے کو روکتا ہے۔ ھوالشافی: آب انار دوسوملی لیٹر‘ آب پودینہ دو سو ملی لیٹر‘ آب لیموں دو سو ملی لیٹر‘ آب ادرک 125 ملی لیٹر‘ شکر سفید 750 گرام۔ ست لیموں دو گرام‘ ست لوبان ایک گرام‘ معروف طریقے سے مرکب تیار کریں۔ ٹھنڈا کرکے ست الائچی ایک گرام‘ ست پودینہ ایک گرام اورطباشیر سائیدہ دس گرام شامل کریں۔ ترکیب استعمال: صبح و شام دو چمچ پانی میں ملا کر استعمال کریں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں