محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس رسالے مختلف ٹوٹکے پڑھ کر ہم نے آزمائے تو یقینی اور فوری فائدہ ملا۔ہمارے آزمودہ تجربات قارئین کے نام:۔عبقری میں پڑھا تھا کہ خواتین کے مخصوص ایام میں اگر درد ہو تو کیسو کے پھول کا قہوہ بنا کر پی لیں تو آرام آجاتا ہے‘ بہت ہی آزمودہ ہے ایک دو دفعہ کے استعمال سے یقینی فرق پڑجاتا ہے۔ الائچی کا پانی: موشن اور قے میں الائچی والا پانی بچے کو پلائیں تو فوری افاقہ ہوتا ہے‘ طریقہ یہ ہے کہ دو کپ پانی میں چھ عدد الائچی ڈال کر ابالیں پانی ایک کپ رہ جائے تو شہد یا چینی حسب ذائقہ ملا کر تھوڑا تھوڑا بچے کو پلائیں۔ عبقری کا ہیپاٹائٹس سیرپ: میری والدہ کو ہیپاٹائٹس کا مرض تھا‘ عبقری دواخانہ سے ہیپاٹائٹس نجات سیرپ دس بوتلیں منگوا کر پیں‘ جب دوبارہ ٹیسٹ کروایا تو مرض بالکل ختم ہوگیا اور رپورٹ نارمل تھی۔ کلونجی کا تیل: میرے بھائی کے آدھے سر میں درد تھا‘ درد کئی دن سے مسلسل ہورہا تھا‘ ایک دن اسے رات کو سوتے وقت کلونجی کے تیل کے پانچ قطرے دودھ میں ملا کر پلائے اور ناک کے مخالف نتھنے میں کلونجی کے تیل کا ایک قطرہ ڈالا تو دردمیں افاقہ ہوا۔ تین دن مسلسل کرنے سے دردبالکل ٹھیک ہوگیا۔ (مدثر‘ گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں