محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری گزشتہ کئی ماہ سےپڑھ رہی ہوں۔ ہم تمام گھر والے عبقری میں آنے والی روحانی محفل بہت شوق سے کرتے ہیں‘ ہمارا گھر مسائل کا گڑھ بن چکا تھا‘ ہر روز لڑائی جھگڑے‘ مار کٹائی معمول کی بات تھی‘ کاروبار دن بدن زوال پذیر تھا۔ پھر ہم نے عبقری میگزین میں آنے والے ماہانہ روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی‘ چند ہی ماہ میں میں نے اپنے گھر والوں پر رحمتیں برکتیں اترتی خود دیکھی ہیں‘ آپ کی خاص توجہ‘ دعاؤں اور روحانی محفل کی برکت سے کام بنتے دیکھے ہیں‘گھر میں برکت ہی برکت آرہی ہے‘ کاروبار بہتر سے بہترین کی جانب گامزن ہے۔ ہر کوئی مطمئن ہے۔ الحمدللہ! جب بھی رسالہ عبقری گھر آتا ہے ہم سب سے پہلے اس ماہ کی روحانی محفل دیکھتے ہیں۔ (ی۔ز)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں