حترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود ٹوٹکے بہت نایاب اور کامیاب ہوتے ہیں۔ میرے چہرے پر فالتو بال تھے جس کی وجہ سے میں بے حد پریشان تھی‘ میں نے بہت ٹوٹکے آزمائے مگر وقتی فائدہ بھی نہ ہوتا۔ کافی ادویات استعمال کیں مگر صرف پیسوں کا ضیاع‘چند ماہ پہلے ہمارے محلے کی ایک آنٹی نےمجھے ایک ٹوٹکہ بتایا ‘ میں نے آزمایا اور میرے چہر ے کے بال ختم۔ ھوالشافی: نیاز بو کے پتے پیاز کے پانی میں رگڑ کر روزانہ اپنے چہرے کے بالوں پر لگائیں‘کچھ عرصہ بعد بال کم ہونا شروع ہوجائیں گے۔ چند ہفتے چند مہینے ضرور آزمائیں۔(ح ۔ع‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں