محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! بندہ درس و تدریس کا کام کرتا ہے اور ایک ادارہ میں 1986ء سے تعینات ہے۔ آپ کی کتب بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور میرے پاس محفوظ ہیں جنہیں وقتاً فوقتاً پڑھتا رہتا ہوں۔ ہر ماہ عبقری بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔اس میں موجود ٹوٹکے اور وظائف نے بے شمار کا بھلا کیا اور الحمدللہ مجھے بہت فوائد ملے۔ آج سے کچھ عرصہ قبل ذیابیطس (شوگر) کے علاج کے طور پر ایک نسخہ اوچ شریف سے ایک ساتھی نے دیا جو درج ذیل ہے:۔ھوالشافی: گڑمار‘ جامن گٹھلی‘ پہاڑی کریلا‘ کڑوے جَو تمام ایک ایک چھٹانک۔ سناءمکی۔ پودینہ اور کلونجی تمام آدھ چھٹانک ان تمام ادویات کو کوٹ کر سفوف بناکر کیپسول میں بھر لیں۔اس کے علاوہ نو عدد بادام کی گریاں‘ اکیس عدد کالی مرچ کو چبا کر کھائیں اور ساتھ درج بالا کیپسول ہمراہ پانی استعمال کریں۔ ان شاء اللہ صرف پچاس دنوں میں لبلبہ خوب کام کرے گا اور شوگر بالکل ختم ہوجائے گی۔ (عبدالرشید بلال‘ مظفرگڑھ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں