قارئین! یہ ایک عمل ہے لیکن اس ایک عمل کو ایک عمل نہ سمجھیے بلکہ یہ ایک عمل بہت بڑے بڑے طاقتور عملوں سے زیادہ بھاری ہے۔کوئی عزیز دوست آپ سے روٹھ گیا ہو یا آپ چاہتے ہوں کہ کسی فوت شدہ عزیز اور دوست کو خواب میں دیکھنا کہ وہ کس حالت میں ہے تو وہ بھی یہی عمل کریں۔
قارئین! ہر ماہ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا روحانی رازوں سے لبریز منفرد انداز پڑھیے۔(ایڈیٹر کے قلم سے)
قرآن ہدایت کا ذریعہ نور او رانوارات کا ذریعہ آخرت میں سنورے اور بننے کا ذریعہ‘ وہیں دنیا میں بھی مسائل کے حل ہونے کا آخری ذریعہ ہے۔ ایک صاحب بتانے لگے میری ہمشیرہ کی چوریاں اور زیورات گم ہوگئے بہت تلاش کیا نہ ملا آخر کسی نے بتایا کہ ایک نشست پر اکیس مرتبہ سورۂ طہ ایک فرد یا چند افراد مل کر اسی گم شدہ زیورات کی چوری کی نیت سے پڑھیں۔ چند دن چند ہفتے کام ہوجائے گا۔
کہنے لگے ہم نے پڑھنا شروع کردیا (واضح رہے اپنے اور گھر کے افراد پڑھیں رقم دے کر ہرگز نہ پڑھائیں فائدہ نہیں ہوگا) کچھ ہی دن پڑھا تھا میری بہن گھر کا جھاڑو دے رہی تھی ایسے محسوس ہوا کہ کسی نے اس کا ہاتھ پکڑ کر ایک کونے میں ڈال دیا اور جب اس نے کونے میں ہاتھ ڈالا تو وہ تمام زیورات اس کے ہاتھ میں آگئے۔ وہ بہت حیران ہوئی اور زیورات لاکر والدہ کو چیک کرائے والدہ بھی حیران ہوئی۔ قارئین! یہ ایک واقعہ نہیں اس عمل کے اور بے شمار واقعات اور تجربات میری زندگی میں گزرے ہیں ایسے لوگ جن کی رشتوں میں بندشیں ہوں اور بندشوں کی بھی انتہاہوگئی ہوں سب تدبیریں ناکام‘ سب کوششیں ناکام اور زندگی ناکامی کی آخری حدود پرپہنچ گئی ہو ایسے لوگوں کو جب بھی میں نے یہ عمل بتایا انہیں بہت فائدہ ہوا جلدی یا دیر میں رشتے ہوئے حسب منشا ہوئے اور ان کو خوش رہنا نصیب ہوا۔
بے شمار لوگ مجھے ایسے ملے جن کی اولاد ان کے گھر سے روٹھ گئی تھی یا مائیں اپنی اولادوں کو ملنے کو ترس گئی تھیں یا پھر ایسے واقعات بھی کہ بیٹی کی شادی کردی‘ سرال والے بیٹی کو گھر ہی نہیں آنے دیتے تھے‘ ایسی سسکتی‘ تڑپتی ماؤں کیلئے سورہ طہٰ کا یہ عمل بہت زیادہ طاقتور اور مؤثر ہے کتنی ماؤں نے دعائیں دیں‘ ان کی نسلیں شاد و آباد ہوگئیں۔ ان کی اولادیں ان کے گھر آنا شروع ہوگئیں۔ کتنی بیٹیاں ایسی تھی جن کے شوہر انہیں گھر نہیں آنے دیتے تھے باخوشی خود گھر چھوڑ کر جانے لگے۔ بیٹے ماؤں سے اور بہن بھائیوں سے خفا تھے بیٹوں کے دلوں میں اللہ تعالیٰ نے ایسی خیر ڈالی کہ ماؤں کے آکر پاؤں پڑے بہن بھائیوں سے محبت کی روٹھے ہوؤں کیلئے یعنی میاں بیوی ی لڑائی‘ جھگڑا بیوی سالہا سال سے میکے بیٹھی ہے یا شوہر چھوڑ کر چلا گیا اور سالہا سال سے واپس نہیں آیا یا بیرون ملک شوہر گیا اور وہاں کسی گوری سے شادی کرکے مطمئن زندگی گزار رہا اور بیوی بیٹھی تڑ پ اور سسک رہی ہے ایسے تمام کیسوں میں جب میں نے اس عمل کی اجازت دی اور پڑھنے ترکیب بتائی بہ فائدہ اور نفع ہوا۔
چیزیں گم ہوجائیں زیورات گم ہوجائیں یا کسی نے رقم پیسے لی ہو اور وہ نہ دیتا ہو یا کسی جائیدا د یا کسی چیز پر قبضہ ہوا ور وہ قبضہ نہ ملتا ہو ایسے زندگی کے تمام معاملات اور امور میں اس عمل کو مفید اور فائدہ مند پائے گا ۔
اایک شخص کو میں نے اس کا انوکھا فائدہ بتایا اس کا دل نیکی‘ تسبیح ‘ذکر‘ سچ‘ دیانت‘ امانت اور پاکیزگی کی طرف مائل نہیں ہوتا تھا۔ اسے طریقہ یہی بتایا کہ وہ اس ذکر کو یعنی اس عمل کو مستقل کرے اور کرکے اپنے دل کو گفٹ کرے۔ یعنی ہدیہ کرے۔کچھ ہی عرصے کے بعد کہنے لگا میرا روٹھا ہوا دل مان گیا‘ میری بھاگی ہوئی طبیعت مائل ہوگئی اور میں زندگی کی بہت زیادہ خیروں کی طرف آگیا ہوں‘اب میرا دل نیکی کو چاہتا ہے میری طبیعت بہت زیادہ عباد ت کی طرف مائل ہوگئی ہے نامعلوم ایسے محسوس ہوتا ہے ایک بہت بڑا غلاف تھا اور میرے اوپر سے اتر گیا اور میرا دل نیکی‘ عبادت‘ تسبیح اور اعمال کی طرف ایسا مائل ہوا کہ میں خود حیران ہوں۔
قارئین! یہ ایک عمل ہے لیکن اس ایک عمل کو ایک عمل نہ سمجھیے بلکہ یہ ایک عمل بہت بڑے بڑے طاقتور عملوں سے زیادہ بھاری ہے۔کوئی عزیز دوست آپ سے روٹھ گیا ہو یا آپ چاہتے ہوں کہ کسی فوت شدہ عزیز اور دوست کو خواب میں دیکھنا کہ وہ کس حالت میں ہے تو وہ بھی یہی عمل کریں۔ لیکن موت کے بعد کسی عزیز سے ملنے کیلئے یہ عمل سوتے وقت کریں باقی دوسرے معاملات کیلئے یہ عمل کسی وقت بھی کرسکتے ہیں۔ گمشدگی جتنی زیادہ ہو‘ مشکلات جتنی زیادہ ہوں اور وہ مشکلات خاص طور پر گھریلو جھگڑے‘ رنجش‘ حسد‘ کینہ‘ بغض ‘مسائل جتنے بھی زیادہ ہوں اور جتنے دیرینہ ہوں ان سب کیلئے بہت ہی موزوں عمل ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں