Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

عبقری روحانی اجتماع تیری کیا بات ہے!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

گھر میں سکون‘ راحت و برکت۔ وہ رشتہ دار آنا شروع ہوگئے جنہوں نے ہمیں کبھی مُڑ کر بھی نہ دیکھا تھا۔جہاں جاتا ہوں بھرپور عزت ملتی ہے‘ گھر سے پریشانیاں‘ الجھنیں‘ لڑائیاں‘ بندشیں ختم ہوگئی ہیں۔ رزق کی فراوانی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری روحانی اجتماع 2015میں حاضری دی‘ اس دفعہ سوچا کہ ویسے تو ٹائم نہیں ملتا‘ اس مرتبہ اجتماع میں حاضری ہوگی‘ تسبیح خانہ کی زیارت‘ حضرت جی کی زیارت‘ اجتماع سے ڈھیروں روحانی فیض لے کر ہی لوٹوں گا۔ تکالیف‘ بیماریاں‘ پریشانیاں دور ہوں گی‘ مگر اچانک اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ جمعہ والے دن یعنی 17 نومبر2016ء کو میری بیگم کو جوڑوں کے درد کا شدید حملہ ہوا‘ جمعہ والے دن تیار ہونا تھا مگر یہ تکلیف بڑھتی ہی چلی گئی‘ زمین پر پاؤں رکھنا ہی محال ہوگیا۔ ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لے گئے‘وہاں رش کی وجہ سے ڈاکٹرکے اسسٹنٹ نے شام کا وقت دیا‘ میں پریشان کہ اجتماع میں کیسے جاؤں گا؟ اچانک بیگم نے کہا مجھے تکلیف بہت شدید ہے کسی اور ہسپتال لے جائیں‘ اچانک یاد آیاکہ قریب ہی ایک آرتھو پیڈک پرائیویٹ ہسپتال ہے ‘ جلدی سے وہاں گئے‘خوش قسمتی سے انچارج ڈاکٹر خود موجود تھے‘ ورنہ وہ اکثر نہیں ہوتے۔ عملہ انتہائی خوش اخلاقی سے پیش آیا‘ بیگم کو جلدی سے وہیل چیئر پر بٹھا کر ڈاکٹر صاحب کے پاس لے گئے‘ ڈاکٹر صاحب نے تسلی سے چیک کیا اور ایکسرے کروا کر‘ دوائی لکھ کر داخل کرنے کے بجائے ہمیں چھٹی دے دی کہ ہفتے بعد آئیں۔ میں خوشی خوشی بیگم کو گھر لے آیا‘ اگلے دن ہفتہ تھا‘ صبح صبح ہی گھر سےنکلا اور چند گھنٹوں بعد عبقری روحانی اجتماع میں موجود تھا۔ سارا دن خوب ذکر و اذکار‘ نوافل میں گزرا‘ رات قیام کیا‘ صبح اتوار والے دن نماز فجر کے بعد سوچا کہ کوئی ایسا انتظام ہوتا کہ دم والا پانی اور تیل مل جاتا میں احتیاطً پانی کی بڑی بوتل ساتھ رکھی ہوئی تھی کہ اگر نہ ملا تو اسی پر ہی دم کروالوں گا۔ سوچا دواخانہ بھی بند ہوگا‘ کاش کل ہی تبرکات خرید لیتا مگر اس وقت ادھر دھیان ہی نہ گیا۔ ابھی انہی خیالات میں مگن تھا کہ اعلان ہوا کہ عبقری کے سیل کاؤنٹر کھل گئے ہیں دم والی چیزیںخرید لیں‘ خوشی کی انتہا نہ رہی‘ پھر سوچا کہ اگر یہاں سے اٹھ گیا تو رش شدید ہے‘ حضرت جی کے سامنے جگہ نہیں ملے گی‘ کیا کروں؟اچانک میرے قریب بیٹھے ایک شخص اٹھے اور کہنے لگے کہ میں دم والا سامان لینے جارہا ہوں اگر کسی بھائی نے منگوانا ہے تو میں لادیتا ہوں۔ میں بہت حیران ہوا کہ ابھی میرے دل میں خواہش اٹھتے ہے اور فوراً پوری بھی ہوجاتی ہے۔ میں نے ان صاحب کو رقم دی وہ تھوڑی ہی دیر میں میرا مطلوبہ سامان لے آئے۔ تھوڑی ہی دیر کے بعد حضرت جی تشریف لائے‘ تسلی سے درس سنا‘ ذکر خاص‘ مراقبہ اور دعائے خیر ہوئی۔ نیچے دم کا اہتمام تھا‘ تسلی سے دم کروایا‘ الحمدللہ! جی بھر کر روحانی اجتماع میں شریک کی‘ جب بس اسٹینڈ پر پہنچا تو میری مطلوبہ بس نکل کر باہر چوک میں پہنچ چکی تھی‘ میرا اشارہ کرنے سے رک بھی گئے اور مجھے بٹھا بھی لیا‘ چند منٹوں میں میں شہر سے باہر نکل چکا تھا‘ جیسے کہ بس میرا ہی انتظار کررہی ہو۔ راستے میں مجھے کہنےلگے باہر چوک میں رش تھا جس کی وجہ سے ہم رک گئے‘ ورنہ ہم اڈے سے باہر نکل کر سواری ہرگز نہیں بٹھاتے نامعلوم آج کیا ہوا کہ آپ کو دیکھ کر ہم نے بٹھا اور سیٹ بھی تھی۔ گھر آیا تو بیگم صاحبہ بالکل ٹھیک‘ ہفتے بعد کہا کہ چیک کروا آئیں تو کہنے لگیں! میں بالکل ٹھیک ہوں اور فریش ہوں‘ پھر کیوں ادویات کھاؤں؟۔ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کرکے جب سے واپس آیا ہوں علاقہ میں لوگ خواہ گاڑی ڈرائیو کررہے ہوں پہلے سلام کرکے گزرتے ہیں‘ پیدل‘ موٹرسائیکل سوار‘ راستے میں بیٹھے ہوئے سبھی سلام میں پہل کرتے ہیں۔ ہر جگہ عزت افزائی ہورہی ہے‘ سبحان اللہ! واہ! عبقری روحانی اجتماع تیری کیا بات ہے۔ خیروبرکت بھرپور ہورہی ہے‘ خراب چیزیں معمولی خرچ پر ٹھیک ہوگئیں۔ سبحان اللہ کرم ہوگیا‘ ایک جگہ ملنے گیا تو ایک صاحب نے چائے کا کہا‘ دوسرے صاحب نے کھانے کا کہا‘ میں نے عرض کیا بھائی چائے پی لوں گا‘ دوسرے صاحب بچے کو رقم دے رہے تھے بسکٹ اور دیگر لوازمات لے آؤ‘ میں نے کہا تکلیف نہ کریں‘ دوسرے صاحب کے گھر سے چائے آرہی‘ ابھی یہ بات ہورہی تھی تو پرتکلف کھانا آگیا‘ میں نے کہا میں نے تو صرف چائے کا کہا تھا‘ کہنے لگے: چائے بھی آرہی ہے‘ کھانا آپ کیلئے بنایا ہے‘ جن کو منع کیا تھا ان کے گھر کے بہترین دیسی گھی میں بنی ہوئی لذیذ پنجیری آگئی‘ کہنے لگے: یہ ضرور کھانی ہے۔ واہ سبحان اللہ عبقری روحانی اجتماع‘ گھر میں سکون‘ راحت و برکت۔ وہ رشتہ دار آنا شروع ہوگئے جنہوں نے ہمیں کبھی مُڑ کر بھی نہ دیکھا تھا۔جہاں جاتا ہوں بھرپور عزت ملتی ہے‘ گھر سے پریشانیاں‘ الجھنیں‘ لڑائیاں‘ بندشیں ختم ہوگئی ہیں۔ رزق کی فراوانی اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں۔ (خالد حیات شاہ‘ سرگودھا)
اورمیرا بھی رشتہ طے ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری روحانی اجتماع میں شرکت اور آپ کے دئیے ہوئے وظیفہ سے میرا رشتہ بھی ہوگیا ہے اور نکاح بھی۔ ہمارا پورا گھرانہ عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا بہت کرم ہے۔ میری والدہ نے اس مرتبہ خصوصی طور پر میرے رشتہ کیلئے عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی تھی‘ اللہ نے بہت کرم کیا کہ جھٹ بہترین جگہ پررشتہ ہوا اور پٹ نکاح بھی ہوگیا۔ (ن‘ لاہور)
روحانی و جسمانی فائدے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے گزشتہ سال عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کی تھی‘ مجھے عبقری روحانی اجتماع میں شرکت کے بھرپور فوائد ملے۔دوران اجتماع آپ کے دروس بھرپور توجہ سے سنے اور ان میں بتائے گئے وظائف سے بھرپور فائدہ مل رہا ہے۔مجھے کچھ طبی مسائل تھے جن کے حل کیلئے عبقری دواخانہ کی چند ادویات دوران اجتماع لے کر استعمال کررہا ہوں‘ بھرپور فوائد مل رہے ہیں۔عبقری روحانی اجتماع واقعی زندگی میں سکون بھر دیتا ہے۔ (حاکم علی عباسی‘ کنڈیارو)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 096 reviews.