Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسم اعظم کے روحانی دم سے مشکلات ختم‘ صحت بحال

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم سب گھر والے آپ کی دعاؤں کی وجہ سے خیریت سے ہیں اور آپ کے بتائے ہوئے اعمال کی بدولت بُری عادات سے بچے ہوئے ہیں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ خوش وآباد رکھے‘ آمین!۔ ہم اپنے بھائی کے ساتھ ہر ماہ ہونے والے اسم اعظم کے روحانی دم میں شریک ہوتے ہیں اور دم کرواتی ہیں اور اپنی پرانی روحانی و جسمانی بیماریوں سے آہستہ آہستہ نجات پارہے ہیں۔ یہ بھی آپ کا احسان ہے کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے لیے رکھا۔ اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی دراز کرے۔ آمین(ہمشیرہ ف۔ع)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے‘ حضرت جی! آپ نے جو ہر ماہ اسم اعظم کے روحانی دم والا سلسلہ شروع کیا ہے یہ بہت ہی اچھا کام ہے‘ اس دم کی بدولت ہمارے تو رکے‘ اٹکے پھسے کام بن گئے ہیں اور جو انتظامیہ کام کررہی ہوتی ہے اس کی تو کیا ہی بات ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کو اس کا بھرپور ثمر دے۔ اس کے علاوہ ہم گزشتہ تین سال سے مسلسل ہر جمعرات کو بعدازنمازمغرب ہونے والے درس روحانیت و امن سننے کیلئے تسبیح خانہ لاہور میں ضرور آتے ہیں۔(مہرین ‘ لاہور)

 

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 083 reviews.