Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

عجب کیفیت: چند ماہ سے میں بہت پریشان ہوں ‘ میرے شوہر فوت ہوگئے‘ دو بچے ہیں‘ میری عجب کیفیت ہوجاتی ہے منہ خشک ہونے لگتا ہے‘ دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے‘ سر میں ایسا لگتا ہے کوئی اسے دبارہا ہےرات کو نیند بھی نہیں آتی۔ میری دوست کہتی ہیں تم پر کسی نے جادو کردیا ہے‘   (ب۔م)
مشورہ: بہن! آپ کو کچھ نہیں ہوا نہ جادو ہے نہ سحر کا اثر‘ اسے آپ ذہنی دبائو کہہ سکتی ہیں‘ اکثر شوہر کے مرجانے یا کسی اچانک ذہنی صدمے سے یہ حال ہوجاتا ہے‘ لوگ کہتے ہیں کسی فقیر کے پاس جانے سے اس کی نظر کا اثر ہوجاتا اور مشکل آسان ہوجاتی ہے۔ یہ سب کہنے کی باتیں ہیں‘ ہاں اپنے دل کی بات کہنے سے بوجھ ہلکا ہوجاتا ہے آپ اپنی کسی دوست ‘ بہن سے بات کرکے بوجھ کم کرسکتی ہیں۔ آپ نماز کی پابندی ضرور کریں‘ نماز کے بعد دعا کرنے سے آپ کو اپنے اندر ایک نئی تبدیلی کا احساس ہوگا۔ دودھ‘ دہی‘ شہد‘ گنے کی راب‘ الفا الفا کے بیج‘ کدو اور سورج مکھی کے بیج آپ کیلئے مفید ہیں۔ ابلی اور کچی سبزیاں صحت بخش ہوتی ہیں‘ بے خوابی ہو تو سونے سے پہلے دار چینی پسی ہوئی 2 چٹکی گرم دودھ میں ملاکر ایک چمچہ شہد ڈال کر پینے سے بہت سکون ملتا ہے اپنی ڈاکٹر سے پوچھ کر حیاتین تجویز کراسکتی ہیں۔ تلسی کے چھوٹے چھوٹے دس بارہ پتے چبانے سے ذہنی دبائو میں فرق پڑتا ہے صبح شام کھانے سے آپ سکون محسوس کریں گے۔ کیلے آپ کیلئے اچھے ہیں‘ دو کیلے روزانہ کھائیے یا ملک شیک بناکر پی لیجئے۔
کلینزنگ ملک کے فائدے تو بتائیے:میری دوست بازار سے کلینزنگ ملک خرید کر لاتی ہے اس کے کیا فائدے ہوتے ہیں اور اسے گھریلو طور پر کیسے بناسکتے ہیں؟ (م۔ش)
مشورہ: بازار جائیں تو طرح طرح کے لوشن‘ کریمیں‘ ماسک نظر آتے ہیں اور قوت خرید سے باہر‘ پہلےزمانے میں بھی ہوتا تھا‘ چہرے کا خیال رکھا جاتا‘ سرسوں کی کھل‘ چنبیلی کی کھل‘ تلوں کی کھل‘ بیسن‘ جو کا آٹا وغیر گھروں میں ہوتا تھا‘ صابن کا استعمال کم تھا‘ تلوں کی کھل میں ہلدی‘ خوشبو ملائی جاتی‘ یوں گھریلو ابٹن تیار ہوجاتا‘ اسی سے منہ دھوتے‘  نہاتے تھے‘ کلینزنگ ملک کی ضرورت ہی نہیں پڑتی تھی‘ سانولی سلونی لڑکیاں‘ رنگت نکھارنے کیلئے چار پانچ چمچ دودھ لے کر اس میں آدھے لیموں کا رس ملاتیں‘ دودھ پھٹ جاتا تو اسے چہرے پر لگایا جاتا۔ آدھے گھنٹے بعد منہ دھوکر گلاب کا عرق لگالیا جاتا جن لڑکیوں کی جلد بہت خشک ہوتی‘ وہ ایک بڑے چمچ بالائی میں چھوٹا چمچ لیموں کا رس ملاکر چہرے پر لگاتیں اور بعد میں بیسن سے منہ دھولیتی تھیں تو چہرہ صاف ہوجاتا۔ آپ تازہ دودھ لے کر اس میں روئی بھگو کر چہرہ صاف کرسکتی ہیں۔ سارا میل دودھ سے صاف ہوجاتا ہے‘ بازار میں کئی طرح کے کلینزنگ ملک ملتے ہیں‘ اچھی کمپنی کا دیکھ کر خریدئیے ورنہ گھریلو طور پر آپ دودھ لیموں والا ٹوٹکا استعمال کریں۔
کبھی آدھا اور کبھی پورا سردرد: میری عمر 28 سال ہے‘ 2 بچے ہیں‘ میرے سر میں بہت درد ہوتا ہے‘ کبھی آدھے سر میں اور کبھی پورے سر میں۔ درد کیلئےروز مجھے گولی کھانا پڑتی ہے ورنہ میں گھر کا کام نہیں کرسکتی۔ (شاکرہ امان‘لاہور)
مشورہ: ہمارے ہاں گھریلو طور پر ڈسپرین درد کیلئے کھائی جاتی ہے اور درد کو سکون ملتے ہی کام میں لگ جاتے ہیں۔ ڈاکٹر بھی کہتے ہیں سر درد میں زیادہ گولیاں نہیں کھانی چاہئیں نقصان ہوتا ہے۔ مابعد اثرات صحت کو تباہ کردیتے ہیں‘ آخر یہ درد کیوں ہوتا ہے‘ آپ ہر کام کا بوجھ تو زیادہ نہیں لیتیں‘ کمزوری اور تکان تو نہیں؟ اسی طرح آپ کی غذائی عادات کیا ہیں؟ آپ کیا کھاتی ہیں؟ بعض مرتبہ کھانا وقت پر نہ کھانے سے بھی درد ہوجاتا ہے۔ اپنی غذا کا خاص خیال رکھئے‘ موسمی پھل‘ سبزی سلاد‘ خشک پھل ضرور کھائیے۔ نیند پوری کریں‘ نیند کی کمی بھی سر درد کا باعث بنتی ہے۔ سر میں ضرور تیل لگائیے‘ بادام روغن مل جائے تو رات کو کنپٹی پر ہلکی ہلکی مالش کریں‘ چائے میں دودھ کے بجائے آدھا لیموں نچوڑ کر شہد ملاکر پینے سے فرق پڑ جاتا ہے۔ آپ کسی اچھے حکیم کو دکھا کردوالیں۔ عبقری دواخانہ جاکرد کھائیے یا بذریعہ خط دوا منگوائیے‘ ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔ اخروٹ‘ بادام‘ سونف وغیرہ مفید ہیں۔ بادام سونف مصری پیس کر ہم وزن رکھ لیں‘ دودھ کے ساتھ صبح شام کھائیں‘ درد کی گولیاں کھانی بند کریں‘ آپ کو گولی کھانے کی عادت ہوگئی ہے‘ اسے ترک کریں۔
خون بڑھانے کیلئے: خون بڑھانے کیلئے کون سی غذا بہتر ہے‘ خون میں سرخ ذرات کم ہوجائیں تو غذا میں کیا کھانا چاہئے؟ (اہلیہ شاہان‘ لاہور)
جواب: آپ اپنے ڈاکٹر سے غذائی چارٹ بنوائیں‘ حکیم پہلے زمانے میں کلیجی کھلاتے تھے تاکہ خون کی کمی دور ہوجائے۔ کلیجی کے ٹکڑے فرائی پین میں ڈالیں اور ہلکا سا نمک‘ کالی مرچ‘ ادرک لہسن پسا ہوا ملاکر تیل یا گھی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہوجائے تو اتار کر کھالیجئے۔ اسی طرح آپ کلیجی کو مصالحے ڈال کر بھون کر اس میں تازہ میتھی کے پتے ڈال کر پکائیے۔ کلیجی اور میتھی بہت لذیذ بنتی ہے‘ ہفتے میں 2 بار ضرور کھائیں ۔ سلاد ضرور بنائیے‘ سلاد کے پتے‘ چقندر کے ٹکڑے‘ کیلا‘ سیب‘ پیاز‘ مولی پتوں کے ساتھ اور ٹماٹر کاٹ کر رکھئے۔ بادام‘ شہد‘ کچی سبزیاں‘ تازہ پھل خون بنانے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
تارا میرا کے بیج : میں تارا میرا کے متعلق پوچھنا چاہتی ہوں۔اس کے فوائد بھی لکھے ہیں۔(بیگم فہمیدہ امتیاز‘ راولپنڈی)
مشورہ: ہمارے رسالے کی ایک پرانی قاریہ ہیں۔ یہ کہتی ہیں کہ 70 برس کی خاتون کا ہائی بلڈپریشر تارا میرا سے ٹھیک ہوگیا۔ وہ تازہ پانی کے ساتھ چائے کا ایک چمچ تارا میرا کے بیج کھاتی تھیں‘ اب اس بارے میں مزید معلومات چاہتی ہیں۔ تارا میرا کا تیل بھی ملتا ہے جو بہت تیز ہوتا ہے‘ حساس لوگ لگائیں تو بہت لگتا اور کھجلی محسوس ہوتی ہے۔ پشاور کی ایک بزرگ خاتون نے بتایا کہ تھوڑے سے بیج روز کھانے سےفائدہ ہوتا ہے۔ جسم کا درد ختم ہوتا اور اس کا تیل لگانے سے خارش سے آرام آتا ہے‘ تیل لگاتے ہی جلن کا احساس ہوتا مگر یہ جلد کے جراثیم ہلاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے‘ خارش‘ کھجلی کے مریض دو تین ہفتے اس کے بیج کھالیں اور اس کا تیل لگالیں تو آرام آجاتا ہےساگ پکانے میں اس کے پھول بھی شامل کئے جاتے ہیں تارامیرا کا بیج اور تیل پنساریوں کے ہاں سارا سال دستیاب ہوتا ہے‘ اس کے تیل میں کھانا بنایا یا پکوڑے تلے جائیں تو جسم کے درد میں آرام آتا ہے۔ حکیم نور احمد مرحوم معدے کی تیزابیت کے مریضوں کو تارا میرا کے لڈو یا پیڑے بناکر کھانے کی تاکید کرتے تھے۔( بیج کوٹ کر دودھ میں پکاکر کھویا بن جانے پر چینی ملاکر پیڑے بناتے ہیں) ایک دو پیڑے کھلا کر چائے یا لسی پینے کو کہتے تھے‘ اس سے معدہ صحیح کام کرنے لگتا ہے۔ پیٹ میں ہوا بھی نہیں بنتی اور بھوک لگتی تھی۔ پرانے طبیب تارا میرا کے بیجوں کی خاصیت جانتے تھے‘ وہ بیج پیس کر تھوڑے سے دہی میں ملاکر چہرے کے داغ دھبوں پر لگواتے اس سے رنگ صاف ہوجاتا‘ تارا میرا کے بیجوں کو احتیاط سے لگائیے‘ اگر زیادہ جلن ہوتو آپ فوراً منہ دھوکر عرق لگالیں۔ حکماء اسے کئی طریقوں سے استعمال کرتے ہیں‘ خون بڑھانے‘ مردانہ کمزوری دور کرنے‘ ریح کا درد اور قبض دور کرنے کیلئے زمانہ قدیم سے تارا میرا کے بیج استعمال کئے جارہے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 076 reviews.