Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جادو کے شکار یہ نقش لکھ کر پہن لیں! جادو ہمیشہ کیلئے ختم

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

سات سچے موتی لیں‘ ہر ایک موتی پر باوضو سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھردیں۔ یہ پانی مریض کو صبح و شام پلائیں۔ سات دن تک پلائیں‘ آٹھویں دن ان موتیوں میں سےا یک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنادیں

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ تقریباً آٹھ سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالہ نے مجھے بہت سے روحانی و طبی سچے موتیوں سے نوازا ہے‘ میرے پاس کچھ عملیات ہیں جو کہ بارہا کے آزمودہ ہیں۔ قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔جادو سے نجات کاعمل: سات سچے موتی لیں‘ ہر ایک موتی پر باوضو سات مرتبہ سورۂ فاتحہ پڑھ کر دم کرکے ایک بوتل میں ڈال دیں اور اس میں پانی بھردیں۔ یہ پانی مریض کو صبح و شام پلائیں۔ سات دن تک پلائیں‘ آٹھویں دن ان موتیوں میں سےا یک موتی کی انگوٹھی بنوا کر مریض کو پہنادیں اور چھ موتی الگ الگ کنوؤں یا نہر میں ڈال دیں۔ اگر مشکل پیش آئے تو چھ موتی بہتی ہوئی ایک نہر یا کسی دریا میں ڈال دیں۔ ان شاء اللہ جادو کے اثرات زائل ہوجائیں گے اور آئندہ جب تک یہ انگوٹھی انگلی میں رہے گی۔ جادو نہیں ہوسکے گا۔ جادو اور جنات کیلئے عمل اکسیر: اگر کسی پر جادو کیا گیا ہو یا جنات تنگ کرتے ہوں تو اسم یَاقَھَّارُ کا ورد کثرت سے کریں یا ہر نماز کے بعد ایک تسبیح پڑھیں۔ روزانہ صبح و شام سو بار اس اسم کو پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں۔ ان شاء اللہ جادو جنات کا خاتمہ ہوجائے گا۔
جادو کا اثر زائل مریض تندرست: ایک اللہ والے جادو زدہ شخص کو یہ عبارت لکھ کر دیتے تھے وہ نقش بنا کر موم جامہ کرکے گلے میں ڈال لیا کرتا تھا اور بفضل خدا مریض ٹھیک ہوجاتا تھا۔ وہ نقش یہ لکھا کرتے تھے:۔ زیر زبر لگانے کی ضرورت نہیں۔ نوٹ: فلاں ابن فلاں کی جگہ جادو زدہ کا نام اور اس کی والدہ محترمہ کا نام لکھیں۔
سحریا جادو میں مبتلا پڑھیں: اگر کسی پر جادو کا اثر ہو تو باوضو اول تین بار درود شریف پڑھے اس کے بعد سات مرتبہ آیۃ الکرسی اور تکبیر پڑھے آخر میں تین بار درودشریف پڑھے اور پانی پر دم کرکے وہ پانی سحر یا جادو میں مبتلا شخص کو چار وقت پلائیں۔ مثلاً صبح ناشتے سے پہلے‘ دوپہر گیارہ بجے‘ بعد نمازعصر‘ سوتے وقت یہ پانی پلائیں۔ ان شاء اللہ جادو کا اثر زائل ہوجائے گا۔
اچھے رشتے کی خواہش کیلئے روحانی عمل: اگر کوئی اس بات کا خواہاں ہو کہ اس کا رشتہ اچھی جگہ پر ہوجائے تو اس کیلئےیہ عمل فائدہ مند ہے۔ ہر روز بعد نماز فجر اور عشاء کسی سے بھی کلام کیے بغیر اپنے مقصد کو پیش نظر رکھ کر 40 مرتبہ سورۂ فاتحہ اول و آخر درود پاک گیارہ مرتبہ پڑھ کر دعا مانگے‘ ان شاء اللہ چالیس یوم کے بلاناغہ عمل سے مراد پوری ہوگی۔ عاجزی لازم ہے۔ کامیابی ہی کامیابی:اچھی طرح پاک صاف ہوکر خوشبو لگا کر دل میں شادی کی نیت کرکے قرآن مجید کو کھولیں۔ درود ابراہیمی طاق دفعہ پڑھیں پھر بسم اللہ پڑھ کر سورۂ فاتحہ اور بعد میں سورۂ بقرہ جتنی پڑھ سکیں پڑھیں‘ آخر میں درودشریف پڑھ کر دعا مانگ لیں۔ روزانہ جہاں سے چھوڑا تھا اس سے آگے اسی طریقہ سے پڑھ کر قرآن مجید ختم کریں۔ ان شاء اللہ قرآن پاک ختم ہونے سے قبل بندوبست ہوجائے گا۔ اگر ختم کرنے سے پہلے شادی ہوجائے یا منگنی ہوجائے تو قرآن مجیدپڑھنا نہ چھوڑیں۔ مکمل پڑھیں۔ ثواب کا ثواب اور کامیابی ہی کامیابی۔
ازدواجی محبت کیلئے آزمودہ عمل: ایک سفید کاغذ پر خوشخط اَل لکھ کر کمرے کی دیوار پر لٹکادیں۔ جہاں آپ کی نظر پڑتی رہے۔ دن میں جب بھی فارغ ہوں اس اسم پر نظر جمالیں اور اپنے مقصد کا تصور رکھیں۔
روزانہ ایک بار یا دو بار دس پندرہ منٹ مشق کریں‘ یہ عمل کم ازکم چالیس دن تک کریں۔ یہ عمل عبقری میں پہلے بھی چھپ چکا ہے اور بے شمار اجڑے گھر اس چھوٹے سے عمل سے آباد ہوچکے ہیں۔ غلط مقصد کیلئے ہرگز نہ کریں بہت اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جس نے بھی غلط مقصد کیلئے اس عمل کو کیا اس کو سخت نقصان اٹھانا پڑا۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 060 reviews.