Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لاعلاج خوفناک بیماریوں کا اکیلا علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

ھوالشافی: کلونجی پچاس گرام‘ چھلکا اسپغول پچاس گرام‘ شہد سو گرام‘ کلونجی پیس کر چھلکا اور پاؤڈر کلونجی شہد میں ملائیں‘ کسی ڈبے میں محفوظ رکھیں‘ ایک چمچ ناشتے اور ہر کھانے کے بعد چاہیں تو نہار منہ بھی لے سکتے ہیں۔

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر: شیخ الوظائف حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

آج کل تمام لوگ دماغی ‘جسمانی اور خاص طور پر یادداشت کے معاملے میں بہت متاثرہیں جوکہ پریشان کن ہے‘ پہلے بڑے بوڑھوں کی یادداشت ایسی زبردست تھی کہ اسی اسی اور سو سو سال پرانے واقعات ہرگز نہیں بھولتے تھے‘ اب تو صبح کا کھایا شام کو بھول جاتے ہیں‘ سائنسی دنیا نے سارے آلات دے دئیے‘ لیکن یادداشت ہم سے چھین لی ہے‘ پہلے لوگ انگلیوں پرہی بیٹھے بیٹھے ایک پل میں ہزاروں لاکھوں کا حساب کرلیتے تھے اب کمپیوٹر اور کیلکولیٹر پر بھی وہ حساب نہیں کرسکتے جو وہ ایک پل میں انگلیوں پر کرلیتے تھے۔ وہ آج کرنا ناممکن ہے! اس کی بنیادی وجہ دو چیزیں تھیں ایک سادہ غذائیں اور دوسرا جڑی بوٹیوں کا علاج۔ سادہ غذاؤں کی کہانی تو یوں ختم ہوئی کہ نان کی دکان اور پکی پکائی روٹی کی دکان پر لائنیں لگنا شروع ہوگئیں اور روٹی بھی وہ جو میدے کی ہے جس آٹے میں سوجی‘ چھان بورا‘ میدہ اور دوسری چیزیں نکال لی جاتی ہیں وہ پھر پھوک ہوتا ہے اس میں طاقت‘ غذائیت‘ انرجی اور جسم کیلئے بھرپور مواد نہیں ہوتا۔ جسم کھوکھلے سے کھوکھلا ہوتا جارہا مزاج بدل رہے‘ طبیعتیں ٹوٹ رہی‘ اعصاب تھک جاتے ہیں۔ مجھے ایک شخص کہنےلگا: آج کے مزدور ہڈحرام اور بدنیت ہوگئے ہیں‘ میں نے کہا یہ بات بھی ٹھیک ہے لیکن مزدور کے اندر وہ طاقت اور قوت ہی نہیں رہی‘ پہلے صرف گندم کی روٹی کھاتے تھے اور خالص گندم ہوتی تھی‘ ساتھ پیاز‘ اچار یا تھوڑا سا گُڑ ہوتا تھا یا پھر سادہ سی لسی ہوتی تھی اور جسم صحت مند اور طاقت ور ہوتے تھے‘ آج پراٹھے بھی ہیں‘ نان بہترین‘ روغنی روٹیاں لیکن وہ گندم نہیں جس گندم کے اندر سب کچھ موجود ہے‘ پہلے کام کرنے کے بعد جسم کو سادہ روٹی اور لسی دی جاتی تھی یا کوئی مالدار آدمی ہوتا تو وہ مکھن اور لسی سے روٹی کھاتا اس سے زیادہ مالدار ہوتا تو مکھن پر شہد ڈال کر روٹی کھاتا اب تو سارا کچھ ہی چلا گیا اور جسم میں غذائیت جو جسم کو ملنی تھی وہ ختم ہوچکی ہے یہی وجہ ہے کہ جسم کو مختلف بیماریاں ایک پل میں چھولیتی ہیں اورمختلف تکالیف ایک پل میں اس پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
ہسپتال بڑھ رہے‘ معالج بڑھ رہے‘ میڈیکل سٹور مارکیٹیں بن گئیں‘ لیکن مریض بھی بڑھ رہے اور بیماریاں بھی بڑھ رہی‘ اس کی بنیادی وجہ دو چیزیں ہیں ایک دیسی غذائیں اور دوسرا جڑی بوٹیوں کا سادہ علاج چھوڑ دینا ہے۔ قارئین! اگر آپ صحت مند رہنا چاہتےہیں اور سوفیصد صحت کو آواز دینا چاہتے ہیں تو پھر سب سے زیادہ اپنی غذاؤں پرنظر رکھیں اور غذاؤں میں بیکری کی چیزیں‘ میدے کی چیزیں اور مصنوعی فاسٹ فوڈز‘ برگر‘ برائیلر‘ ولائتی انڈا‘ جھاگ دار بوتلوں والے مشروبات یہ سب اپنی نسلوں سے ختم کرائیں۔ سادہ غذاؤں پر آئیں بہترین زندگی گزاریں اور دوسرا اپنی طبیعتوں میں جڑی بوٹیوں کے علاج کی طرف مائل ہوں‘ موجودہ نسخہ کلونجی‘ چھلکا اسپغول اور شہد۔ ایسا باکمال ہے جس کا دماغ نظر اور یادداشت پر حیرت انگیز رزلٹ ملتا ہے اور حیرت انگیز اس کے نتائج سامنے آئے ہیں کیونکہ جتنے مریض‘ اتنے تجربات‘ جتنے خطوط‘ اتنے تجربات‘ جتنی ملاقاتیں اتنے تجربات میرے پاس خط بھی بے شمار‘ ملاقاتیں بھی بے شمار‘ ابھی میرا جانا کاغان میں ہوا‘ میں نے وہاں 2 دنوں میں 14 سو سے زیادہ مریض دیکھے‘ ہر مریض نے اپنے غم کی کہانی اور ہسٹری سنائی‘ اسی طرح روزانہ میرے پاس لاہور میں سو سے زیادہ مریض دیکھنے کو ملتے ہیں‘ میری زندگی دکھیارے لوگوں کے ساتھ گزرتے گزرتے بہت کچھ تجربات پارہی ہے۔ یہ نسخہ جب بھی میں نے کسی کو استعمال کروایا اس کی صحت اس کی تندرستی اور خاص طور پر تین چیزوں میں نظر کے بڑھنے میں‘ عینک کے اترنے میں‘ یادداشت اور میموری کے بہت وسیع ہونے میں اور حتیٰ کہ پچھلی بھولی ہوئی باتوں کا میں نے اس میں بہت تجربہ کیا ہے کہ پرانی ہوئی بھولی ہوئی باتیں بھی یاد آنا شروع ہوجاتی ہیں۔ جس کو دماغ کا کیرا ہو‘ نزلہ ہو‘ زکام ہو اور اس کا دماغ کھوکھلا ہورہا ہو یہ نزلہ دائمی ہو اور زکام دائمی ہو اس کا جسم کمزور ہورہا ہو وہ یہ دوائی خود بھی ا ستعمال کرے اور اپنے بچوں کو بھی استعمال کروائے‘ جو اپنے بچوں کا حافظہ اور ان کی صحت مضبوط کرنا چاہتےہیں اور ان کی طبیعت میں فٹنس دینا اور پانا چاہتےہیں ان بچوں کیلئے بھی یہ بہت صحت مند اور حیرت انگیز ٹانک ہے۔ میں نے یادداشت گئے ہوئے کتنے مریضوں کو یہ ٹانک استعمال کروایا اور کتنے لوگ ایسے تھے جن کی یادداشت زندگی بھر کیلئے ختم ہوچکی تھی۔ میرے پاس ایسے ایسے لوگ آئے جو اپنا نام تک بھول چکے تھے اپنے گھر والے بیوی بچوں کے نام اور پہچان سے انکاری تھے۔ میں نے انہیں یہی دوائی مسلسل استعمال کرنے کا مشورہ دیا اور انہیں بہت صحت ملی۔ نظریں صحت یاب ہوئیں جسم تندرست ہوئے اور بہت طاقت اور قوت ملی۔ ان کے اعصاب مضبوط ہوئے‘ کندذہن بچے جو ہر سال پڑھائی میں پیچھے رہ جاتے تھے حتیٰ کہ جن کے بارے میں سکول اور کالج والے بھی ہاتھ اٹھالیتے تھے اور ان کے بارے میں ان کے اساتذہ اور ٹیوٹر اور والدین بھی مایوس ہوچکے تھے میں نے ان لوگوں کو یہ معجون استعمال کرانے کا مشورہ دیا‘ جس نے بھی کچھ عرصہ لگاتار استعمال کی‘ اس نے صحت اور تندرستی بہت کمال درجے کی پائی اور اس کے جسم میں خاص طور پر دماغ اعصاب یادداشت نظر میں بہت فائدہ ہوا یہ دراصل ایک دیسی ٹانک ہے جس میں دو ادویات ایسی ہیں جن کا تعلق قرآن و حدیث سے ہے شہد کا حکم قرآن سے اورکلونجی کا حکم حدیث سے ہے اور اسپغول کا چھلکا ہماری قدرت کی ہزاروں سال پرانی جڑی بوٹیوں کاحصہ ہے۔ آئیے! ان دیسی ادویات کے ذریعے اور ان صحت مند دواؤں کے ذریعے اپنی صحت کو برقرار رکھیں۔ ان قدرتی چیزوں کے ذریعےجن کے اندر صحت تندرستی کے بھرپور راز ہیں جن کے اندر طاقت اور قوت کے بھرپور خزانے ہیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 057 reviews.