Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

غذائی عدم استحکام

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

پیارے قارئین کرام! ہمارے معاشرے میں جو بہت بڑی بڑی تبدیلیاںآئی ہیں اس نے کسی شعبہ زندگی کو متاثر کئے بغیر نہیں چھوڑا۔ آج دنیا میں اپنی ذمہ داریوں سے نبرد آزما ہونے کے لیے ہماری جسمانی قوت مفلوج ہوچکی ہے۔ جذبے سرد اور ماند پڑچکے ہیں۔ پرانے لوگوں کے ساتھ بلکہ ان کی زندگی میں ہی صحت مند روایات گھر اور معاشرتی سطح پر ختم ہوچکی ہیں۔ رہتے تو ہم ایک ملک‘ ایک شہر‘ ایک محلے اور ایک صوبے میں لیکن ہمارا تعلق کسی بھی سطح پر مضبوط نہیں۔ غمی‘ خوشی‘ مزاج پرسی اب خواب ہوکر رہ گئے ہیں اور ملنے کی جو خاص جگہیں تھیں وہ گھر کی بیٹھک‘ ڈیرہ‘ مسجد کھیلنے کی جگہ میدان تھیں جس تیزی سے یہ ختم ہوئے ہیں تو سمجھ میں نہیں آتا اب ہم دوبارہ کیسے صحت مند معاشرہ بن پائیں گے۔ وہ پتھر اٹھانے کے مقابلے‘ کبڈی‘ کشتی‘ والی بال‘ فٹ بال‘ ہاکی‘ محلے کی سطح پر بچوں کے کھیل جس میں بھرپور بھاگ دوڑ ہوجاتی تھی۔ آج وہ منظر دیکھنے کو نایاب ہے۔ میں اور میرا بھانجامسجد سے نکل رہے تھے ہمارے بہت پیارے مشفق مہربان بزرگ جوقرآن و حدیث کے استاد بھی ہیں‘ بہت گرم جوشی سے ملاقات ہوئی‘ اس کے بعد ہماری آنکھوں میں جھانکتے ہوئے۔ ایک مختصر عربی کی کہاوت سنائی۔ صحت اور ایمان سے بڑھ کر کوئی نعمت نہیں۔ صاحبو تمہید لمبی ہوگئی۔ اس وقت جو ذہن میں تلاطم ہے‘ درد ہے اورافسوس ہے وہ یہ کہ ایک مصیبت تو ہے سامنے۔ وہ اجتماعی مسئلہ ہے لیکن اس پربات چیت نہیں ہوتی کہ قلت غذااور اس سے پہلے اچھی معیاری غذائیت ہر ایک تک پہنچے اس میں زمیندار‘ فوڈ فیکٹری‘ دکاندار اور صارف کو کیا کردار ادا کرنا ہے۔ اس حد تک اگر ہم نہیں آتے تو حقیقتاً ہماری غذائی لٹیا ڈوب چکی ہے۔پورا پاکستان پھرتا ہوں اور دیکھتا ہوں کہ بے شمار لوگ ہیں جن کو اچھی غذا میسر ہے مگر وہ بیماری اور پرہیز کی وجہ سے کھانہیں سکتے اور اس کے بعد متوسط اور غریب آدمی کو دیکھتا ہوں جن کو غذائی قلت کا سامنا ہے۔ مہنگائی اپنی جگہ اور چیز کا غیرمعیاری ہونا بلکہ مضر ہونا اپنی جگہ حقیقت ہے۔ ایسے میں اچھی صحت کا ہدف حاصل کرنا بہت ہی مشکل ہے اس وقت میرے مشاہدے میں کثرت سے یہ بات آرہی ہے کہ نہایت بااصول مردو خواتین جن کا کھانا پینا‘ ورزش سونا‘ جاگنا‘ طریقے‘ سلیقے کا ہے وہ ابھی کولیسٹرول‘ شوگر‘ بلڈپریشر‘ یورک ایسڈ‘ تبخیر‘ تیزابیت میں مبتلا ہورہے ہیں۔ وجہ وہی ناقص غذ۔ ہم دعا کرسکتے ہیں یا اپنے طور پر کچھ کرسکتے ہیں ہمیں ہمیشہ یہ کہتا آیا ہوں کہ گورنمنٹ پر نگاہ نہ رکھیں یہ ہمارا قومی فریضہ ہے‘ میرا اپنا فریضہ ہے۔ اللہ پاک نے جو مجھے عقل شعور دیا ہے میں اس کو بروئے کار لاؤں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 055 reviews.