Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ہر شخص آپ کا دیوانہ‘ آزمودہ عمل لے لیجئے

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

اگر کسی شخص کے ہاں اولاد نرینہ نہ ہو تو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک یَااَوَّلُ 3125 مرتبہ روزانہ پڑھے اور ہر روز سجدے میں سر رکھ کر پڑھائی کے بعد دعا مانگے۔ ان شاء اللہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا

اللہ اول ہے‘ اس سے اول کچھ نہ تھا بلکہ وہ بذاتِ خود ہی تھا اور نہ اس کا کوئی آغاز ہے کہ کسی کو معلوم ہو کہ وہ کب سے ہے‘ یاد رکھو کہ جب کچھ نہ تھا تو وہی تھا اس لیے ہرلحاظ سے وہی اول ہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کو اس صفاتی نام سے یاد کرنےسے انسان کو اولیت حاصل ہوتی ہے۔ حضرت جنید بغدادی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے کہ اے اللہ کے بندو! اس کے قرب کیلئے اول بنو اور عبادت کرنے میں آخر رہو اور اس کی بارگاہ میں قیام کرنے میں اول رہو تاکہ وہ تمہارے باطن میں توحید کے مشاہدات کو عیاں کردے اور اگر عبادت میں آخر رہوگے وہ آخرت کو تمہارے لیے کردے گا غرضیکہ اسم سے اللہ کو یاد کرنے سے نیکی میں انسان اول ہوجاتا ہے اور اللہ کی رضا کے کاموں میں سب سے مقدم ہوجاتا ہے اور سب سے بڑی خوبی یہ پیدا ہوجاتی ہے کہ وہ ہر عبادت کو اول طاقت میں بجا لانے کا عادی ہوجاتا ہے اس کے چند خواص مندرجہ ذیل ہیں۔
خلقت کو اپنے اوپر مہربان کرنا: اسم اپنے اوپر خلقت کو مہربان بنانے میں بہت اکسیر ہے اور اس میں تسخیر کے اثرات بہت زیادہ ہیں۔ اس لیے جو شخص تسخیر خلق کی نیت سے اسے روزانہ 1111 مرتبہ سورج نکلنے سے پہلے پڑھنے کا معمول بنالے گا اسے لوگ بہت پسند کرنے لگیں گے۔
اولاد نرینہ پیدا ہو: اگر کسی شخص کے ہاں اولاد نرینہ نہ ہو تو اسے چاہیے کہ چالیس دن تک 3125 مرتبہ روزانہ پڑھے اور ہر روز سجدے میں سر رکھ کر پڑھائی کے بعد دعا مانگے۔ ان شاء اللہ اس کے ہاں لڑکا پیدا ہوگا اور اس کا نام عبدالاول رکھے تو مناسب ہے۔
امیر ہونے کا عمل: جو شخص اسم کو روزانہ پانچ ہزار مرتبہ پڑھے اور ایک سال تک پڑھتا رہے وہ ان شاء اللہ امیر ہوجائے گا کیونکہ اللہ کو اول کہنے سے حصول دولت میں اولیت ہوجاتی ہے ایسے ہی کوئی غریب آدمی اسے کثرت سے پڑھتا رہے تو اس کے مالی حالات درست ہوجاتے ہیں۔
نماز اور نیکی میں دل لگنا: ایسا شخص جس کا دل نماز پڑھنے کی طرف رغبت نہ کرتا ہو اور دل نیکی طرف جلدی مائل نہ ہوتا ہو تو اسے چاہیے کہ اسم کو روزانہ ایک ہزار مرتبہ پڑھنا شروع کردے۔ ان شاء اللہ اس کے نفس سے سُستی دورہوجائے گی اور اس کا دل خیر اوربھلائی کی طرف خوب مائل ہوگا۔
ہر حاجت پُوری ہوگی: ہر قسم کی حاجت پوری ہونے کیلئے بھی اسم بہت مفید ہے۔ لہٰذا اگر کوئی شخص کسی مقصد میں بارہا کوشش کرنے کے بعد بھی کامیاب نہ ہوتا ہو تو اسے چاہیے کہ جمعرات کو جس وقت چاہے 12500 مرتبہ اس اسم کو پڑھے اور گیارہ جمعرات تک یہ عمل کرے۔ ان شاء اللہ ہر حاجت پوری ہوگی۔
اللہ کی محبت کا عمل: ابتدائی مریدین یا سالکین اگر مندرجہ ذیل وظیفہ کو بعدنماز فجر 120 دن تک پڑھیں تو ان کے دل سے غیراللہ کی محبت بالکل ختم ہوجائے گی اور اللہ کی محبت بڑے زور سے داخل ہوجائے گی۔ جس کی بنا پر روحانی منازل طے کرنے میں بہت آسانی ہوجائے گی۔روزانہ صبح ایک تسبیح پڑھیں۔ ’’‘‘

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 048 reviews.