محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ایک راز آپ کو بتاتی ہوں‘ یہ عمل پانچویں جماعت سے میرا آزمودہ ہے‘ اس وقت میری عمر26 سال ہے گویادس ‘ پندرہ سال سے آزمودہ ہے‘جب بھی اللہ تعالیٰ سے کچھ مانگنا ہو ‘ کوئی مصیبت سر پر آن پڑے‘ کوئی دعا فوری قبول کروانی ہو‘ میں منت مان کر نفل پڑھ لیتی ہوں اور منت یہ مانتی ہوں:۔ ’’میں جو نوافل پڑھنے لگی ہوں ان کا ثواب اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کی ارواح کو ہدیہ کروں گی‘‘ کبھی بھی‘ کبھی بھی‘ کبھی بھی خطا نہیں گیا‘ میں نے کہیں سے نہیں پڑھا تھا‘ اللہ تعالیٰ نے بس ایک دن میرے دل میں ڈال دیا‘پہلی دفعہ میں نے ستر نفل مان کر دعا مانگی تھی فوری قبول ہوئی‘ تب سے لے کر اب تک یہی عمل دہرا رہی ہوں‘ واقعی کمال کی چیز ہے۔ نوٹ: اہل بیت رضوان اللہ علیہم اجمعین کو ثواب ہدیہ کرتے وقت میرے تصور میں نیت دیگر اہل بیت کے علاوہ خاص طور پر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور واقعہ کربلا کے موقع پر جو ان کے ساتھ ہستیاں تھیں‘ اس عمل میں بہت طاقت ہے۔ (سدرہ نصیر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں