Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مہنگی کریمیں جہاں ساتھ چھوڑ جائیں وہاں یہ ٹوٹکہ آزمائیں!

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2017ء

 کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ کی جلد تروتازہ اور شفاف رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی پینے والے نسخے سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم گرین ٹی اور ناریل کا پانی بھی جلد کیلئے مفید ہے۔

ضروری اشیاء ساتھ رکھیں: چہرے کی خوبصورتی اور خوشنمائی کیلئے جلد کا صحت مند اور ترو تازہ ہونا ضروری ہے لیکن یہ کوئی بہت مشکل کام نہیں۔ اس کے لئے آپ کو محض چند بنیادی باتوں کا خیال رکھنے کی ضرور ت ہے‘ ایک اچھا کلینزر‘ موسئچرائزر اور موثرسن اسکرین‘ تین ایسی چیزیں ہیں جو آپ کی جلد کی حفاظت کیلئے ضروری ہیں۔ لہٰذا اپنی خوبصورتی کے اس راز کو ہمیشہ اپنے پرس میں رکھیں اور ان چیزوں کو خریدتے وقت اس بات کا اطمینان کرلیں کہ یہ آپ کی جلد کی ساخت کے اعتبار سے موزوں ہوں۔ اس سلسلے میں ایک گُر کی بات جان لیں کہ موئسچرائزر کو چہرے پر تھپتھپانے کے بجائے دائروں کی صورت میں چہرے کی جلد پر اس کا مساج کریں ۔ اسی طرح منہ دھوتے ہوئے اور کلینزنگ کرتے ہوئے بھی یہی طریقہ اختیار کریں۔ میک اَپ کیسے تازہ رکھیں؟ آپ جاب کرتی ہوں یا طویل شاپنگ پر جائیں میک اَپ کو تا زہ کرنے کی ضرورت لامحالہ پیش آتی ہے‘ لہٰذا فیشل مسٹ اسپرے اپنے ہینڈ بیگ میں ضرور رکھیں یا کم از کم فیس وائپس ساتھ لے جائیں۔ جن خواتین کو ان چیزوں سے واقفیت نہیں‘ ان کی معلومات کے لئے بتاتے چلیں کہ فیشل مسٹ ایسا اسپرے ہے جس کی مدد سے آپ محض چند سیکنڈ میں اپنے چہرے اور میک اَپ کو تازگی بخش سکتی ہیں۔ لہٰذا جب محسوس کریں کہ آپ کا چہرہ پھیکا اور تھکا ہوا سا لگ رہا ہے تو فیشل مسٹ اسپرے کرلیں‘ تازگی کا خوشگوار احساس آپ کے چہرے کی خوبصورتی میں اضافے کا باعث ثابت ہوگا۔ جبکہ فیس وائپس ایسے چھوٹے چھوٹے کاغذی تولئے ہیں جو صابن یا کسی اور کلینزنگ محلول میں بھگوکر تیار کئے جاتے ہیں۔ سو جب آپ کا میک اَپ پگھلنے لگے اور آپ کے پاس چہرہ دھونے کا وقت یا موقع نہ ہوتو ایسے میں فیس وائپس کی مدد سے چہرہ صاف کرسکتی ہیں۔ تاہم ان وائپس کے مقابلے میں فیشل مسٹ بہتر انتخاب ہے۔ گوکہ یہ بازار سے بآسانی مل جاتا ہے لیکن آپ اسے گھر پر بھی تیار کرسکتی ہیں‘ چونکہ اس کا اہم جز پانی ہے‘ اس لئے اسپرے کی بوتل میں ڈسٹلڈ واٹر بھریں اور اس میں چند قطریں ایسینشل آئل کے شامل کردیں‘ آپ کا فیشل مسٹ تیار ہے‘ ایسینشل آئل میں اپنی پسندیدہ خوشبو منتخب کرسکتی ہیں جیسے کہ گلاب‘ چنبیلی یا لیونڈر وغیرہ۔ عام طور پر بازار میں ملنے والے فیشل مسٹ میں پانی کے علاوہ سن اسکرین‘ ایسینشل آئل اور جڑی بوٹیاں وغیرہ شامل ہوتی ہیں لیکن پانی اور ایسینشل آئل سے تیار کردہ اسپرے بھی خاصا مؤثر ثابت ہوتا ہے۔ متوازن غذائیں:  اس بات سے تو سب واقف ہیں کہ صحت بخش غذا ہی آپ کی جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔ لہٰذا اگر اپنی غذا میں تین چھوٹی سی تبدیلیاں لے آئیں تو دیکھیں گی کہ آپ کی اسکن دمک اٹھی ہے‘ نمبر ایک چینی سے اجتناب کریں کیونکہ اس کے اثرات جلد پر اچھے نہیں ہوتے اور یہ جھریوں کے علاوہ ایکنی کا سبب بنتی ہے۔ نمبر دو‘ سرخ رنگ کے پھلوں اور سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل رکھیں۔ مثلاً گاجر‘ ٹماٹر‘ اسٹرابیری‘ اور چیری وغیرہ ان میں شامل اینٹی آکسیڈنٹس جلد کی شگفتگی کا باعث ہیں۔ نمبر تین اومیگا تھری پر مشتمل فوڈ سپلیمنٹ استعمال کریں کیونکہ اس میں جلد کو نمی بخشنے اور اسے جھریوں‘ شکنوں اور کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کی خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ بادام کھائیں کیونکہ ان میں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ پایا جاتا ہے۔ ورزش کریں: ورزش کرنے سے کیلوریز ہی نہیں جلتیں‘ بلکہ پسینے کے اخراج کے باعث جلد کو سانس لینے کا موقع بھی ملتا ہے۔ لہٰذا ہفتے میں کم از کم چار دن ایکسرسائز کریں کیونکہ اچھے دوران خون کا مطلب اجلی اور دمکتی ہوئی جلد ہے۔ ورزش کی عادی نہیں تو ٹینس‘ اسکواش کھیلیں یا جوگنگ کریں‘ ورنہ باپردہ چہل قدمی تو ضرور کریں۔ اگر اس پر بھی عمل کرنا ممکن نہیں تو سب سے آسان ترکیب یہ ہے کہ 30 سیکنڈ کیلئے اپنا سر بیڈ کے کنارے لٹکالیں‘ آپ کا چہرہ پلک جھپکتے دمک اٹھے گا‘ یہ ترکیب ابھی آزما کر دیکھئے۔ خوب پانی پئیں: کھانے سے پہلے ایک گلاس پانی پینے سے آپ کی جلد تروتازہ اور شفاف رہتی ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر میں آٹھ گلاس پانی پینے والے نسخے سے تو سب ہی واقف ہیں تاہم گرین ٹی اور ناریل کا پانی بھی جلد کیلئے مفید ہے۔ بھرپور نیند لیں: بھرپور نیند جہاں دیگر جسمانی کارکردگی کیلئے اہم ہے وہیں جلد کی تازگی اور شگفتگی کیلئے بھی اتنی ہی ضروری ہے۔ کوئی بھی اچھی سے اچھی کریم وہ خوبصورتی نہیں لاسکتی جو پوری نیند لینے سے آپ کے چہرے پر دکھائی دیتی ہے۔ لہٰذا کم از کم آٹھ گھنٹے ضرور سوئیں۔ مسکرائیں اور پریشانیوں کو جھٹک دیں: پریشانیاں اور تفکرات زندگی کا حصہ ہیں‘ ان سے دور رہنے کیلئے اپنے آپ کو ایسے کا موں میں مصروف رکھیں جن سے آپ کو خوشی ملتی ہو۔ مثلاً اپنا پسندیدہ مشغلہ اپنائیں‘ کوئی کتاب پڑھیں‘ کسی دوست سے یا بچوں سے باتیں کریں۔ مسکراہٹ خود بہ خود آپ کے چہرے کا احاطہ کرلے گی اور اس کے ساتھ ہی آپ کی اسکن بھی کھل اٹھے گی! 
چہرہ کے کیل اور مہاسے دور کرنے کے نسخہ جات
٭خشخاش حسب ضرورت لے کر باریک پیس لیں اورصبح سویرے منہ دھونے سے پہلے چہرے پر ملیں‘ جیسے ابٹن ملا جاتا ہے۔ اسکے بعد منہ پر تازہ لیموں کا چھلکا بھی مل لیا کریں‘ بعد ازاں منہ دھو ڈالیں۔ چہرے کے کیل‘ مہاسوں اور داغوں کو دور کرنے کیلئے مجرب ہے۔ ٭ ساتوں دھاتوں کا چھلہ اگر کہیں سے مل جائے یا کسی لوہار سے بنواکر انگلی میں پہن لیں‘ اس سے چہرے کے کیل اور مہاسوں کو فائدہ ہوگا۔ ٭ ہلدی‘ مغز بادام کا چھلکا‘ آڑو‘ گندم اور لیموں کا خشک چھلکا ہر ایک بقدر ضرورت سفوف بناکر ملاکر کسی شیشی میں محفوظ رکھیں‘ سوتے وقت چہرہ پر ان کا لیپ کریں اور علیٰ الصبح اس کو بطور ابٹن کے مل کر صاف کریں‘ اسے سے چہرہ کے کیل مہاسے اور داغ دور ہوجائیں گے۔ ان شاء اللہ! ٭ صبح سنلائیٹ صابن سے منہ دھوئیں اور خشک ہونے پر گہیوں کی باریک بھوسی (چھان) جو اچھی طرح چھنی ہوئی ہو۔ قدرے پانی ملاکر منہ پر خوب ملیں اور چھوڑ دیں۔ جب بھوسی خشک ہوکر جھڑ جائے تو منہ کو دھو ڈالیں فائدہ ہوگا۔ ٭املتاس کے درخت کی چھال‘ انگور کا گودا‘ انبہ ہلدی‘ ناگرموتھ ان چاروں چیزوں کوہم وزن لے کر پیس کر ابٹن کی مثل منہ پر لگائیں۔ خشک ہونے پر دھو ڈالیں فائدہ ہوگا۔ اگر بہت زیادہ دانے نکلتے ہوں اور تکلیف دیتے ہوں تو فصد کھلوائیں۔ ان شاء اللہ فائدہ ہوگا۔ ٭ چھوہارے کی گٹھلی لے کر پتھر کی سل پر خوب پیس لیں اور تھوڑا تھوڑا سرکہ انگوری ڈالتے جائیں۔ جب گاڑھی سی لئی بن جائے تو اس کا لیپ چہرے کے کیلوں پر کردیں پورے دو تین گھنٹے رہنے دیں‘ جب خشک ہوجائے تو پانی میں تھوڑا سا سوڈا حل کرکے اس سے منہ دھو ڈالیں‘ ایک ہفتہ تک یہ علاج کریں‘ گوشت کم کھائیں‘ نیز بادی و گڑ والی اشیاء سے پرہیز کریں۔ صابن استعمال نہ کریں‘ ان شاء اللہ شفاء یقینی ہے۔ ٭ سیپ کا ایک ٹکڑا لے کر اس میں عرق لیموں نچوڑیں اور چھ سات گھنٹے تک انہیں بھیگا رہنے دیں‘ سیپ خود بخود پھول جائے گی۔ پھر اس کو انگلی سے خوب ملاکر یکجان کرلیں اور رات کو سوتے وقت اسے مہاسوں پر لگائیں۔ ان شاء اللہ اس سے مہاسوں کو فائدہ ہوگا۔ دو ایک ہی مہینہ میں مہاسے نکلنے بند ہوجائیں گے اور جو سیاہ‘ سیاہ کیلیں سی منہ پر پڑ جاتی ہیں اور ہر قسم کے نشان وغیرہ سب دور ہوجائیں گے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 045 reviews.