محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ ہر ماہ خرید کرتے ہیں۔ عبقری رسالہ میں’’مایوس بے اولاد جوڑوں کیلئے امید کی کرن‘‘ کے نام سے تحریر پڑھی۔ نسخہ یہ تھابس ایک پاؤ الائچی اور ایک پاؤ میتھرے لے کر دونوں باریک پیس لیں اور ایک چمچ چائے والاصبح و شام استعمال کریں۔بےاولادی کے علاوہ بواسیر‘ قبض‘ مردانہ کمزوری‘ مردوخواتین کے پوشیدہ امراض‘معدہ کے امراض میں واقعی تیربہدف ہے۔ میرا تو اب یہ آزمودہ ہے۔ بہت شفاء والی چیز ہے‘ مجھے تو اس سے شفاء ملی ہی ملی میرے علاوہ میری امی‘ خالہ اور خالہ زاد بہن کو پرانے لیکوریا کی شکایت تھی وہ بھی اس کے استعمال سے دور ہوگئی۔ قارئین! میں سے جس نے بھی پڑھا‘ استعمال کیا‘ دوسروں کوبتایا اور جو جو فائدہ ہوا عبقری میں ضرور ارسال کریں۔ (گلزار علی‘ بہاولپور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں