Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ہر وہ چیز ملی جس کا تھا طلبگار

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

الحمدللہ! میری پروموشن ہوگئی اورمیں چوتھے سکیل پر کام کرنا شروع ہوگیا جو ناممکن تھا۔ میں نے اس عمل کو مزید کثرت کے ساتھ جاری رکھا اور الحمدللہ! کچھ ہی دنوں میں میرا سکیل 4 سے بڑھ کر11 ہوگیا۔ میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں۔

ہر وہ چیز ملی جس کا میں طلبگار تھا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے گزشتہ سال موبائل فون پر ٹائم لے کر آپ سے ملاقات کی تھی۔ میرے کچھ مسائل تھے آپ نے تفصیل سے میری بات سنی اور مجھے ایک وظیفہ دیا جو کہ یَارَبِّ موسٰی یَا رَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ہے۔ آپ یقین کریں پہلے ہی دن میں نے یہ وظیفہ شروع کیا تو اللہ تعالیٰ نے اس کے بہت سے کمالات دکھا دئیے۔ سب سے پہلی بات یہ کہ دل کا سکون سب سے ضروری چیز ہوتی ہے جو اللہ تعالیٰ نے مجھے میسر کیا جو پہلے میسر نہیں تھا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر وہ چیز عطا فرمائی جس کا میں طلب گار تھا اور اللہ تعالیٰ نے اپنا قرب اور زندگی کو جینے کا مقصد عطا فرمادیا ہے۔ دوسری بات یہ ہے کہ آپ اپنے درسوں میں اکثر یہ چیز دہراتے ہیں کہ لوگ میرے پاس میرے خالی گھر میں آتے ہیں اور میں ان کو اللہ تعالیٰ کے بھرے گھر میں بھیج دیتاہوں۔ میرے ساتھ بالکل ایسا ہی ہوا میں حضرت صاحب کے پاس خالی ہاتھ آیا تھا انہوں نے مجھے اللہ تعالیٰ کے بھرے گھر میں بھیج دیا جس کی مجھ پر بہت نوازشات ٹپک رہی ہیں۔ اس کے علاوہ میں نے یہ وظیفہ دو تین لوگوں کو بتایا۔ایک بندہ کی چیزیں اور ایک بندہ گم ہوگیاتھا ان لوگوں کے گھر والوں کو میںنے یہ وظیفہ بتایاتو اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ کامیاب ہوئے۔جزاک اللہ !اللہ تعالیٰ حکیم صاحب کو تادیر ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ آمین! (الف ۔ ح )
ٹکٹ گم ہونے پرکوئی پریشانی نہیں ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ میں سے آپ کے روحانی آرٹیکل میں دیا گیا وظیفہ پڑھا۔میرے دل کو لگا۔ اتفاق سے اسی ہفتے میرا ٹکٹ گم گیا‘ اس کیلئے میں نے اِنَّا لِلہِ وَاِنَّااِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ یَاجَامِعُ یَا مُعِیْدُاور یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ پڑھا اور جب سٹیشن پر پہنچا تو ٹکٹ نہ ملا ۔ٹکٹ چیک کرنے والا آیا تو میں نے دیکھا کہ وہ ہمارا پڑوسی تھاجس کی وجہ سے اس نے میری بات کا یقین کیا اور مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔ (غ۔ز)
موبائل کیساتھ گمشدہ قیمتی لاکٹ بھی نکل آیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ بہت ذوق شوق سے پڑھتے ہیں۔اس میں موجود وظائف نے ہماری زندگی آسان کردی ہے۔گزشتہ ہفتے میری ساس صاحبہ رینالہ پور سے ملتان شادی میں گئیں تو وہاں پر ان کا لاکٹ جو تقریباًڈیڑھ تولہ کا تھا وہ گم ہوگیا جس پر وہ بہت پریشان ہوئیں اور انہوں نے گھر فون کیااور میری اہلیہ سے بات کی ‘ وہ کافی زیادہ پریشان تھیں‘ میری اہلیہ نے انہیں تسلی دی اور آپ کے روحانی کالم میں دیا گیا وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ بتایا اور کہ آپ بھی پڑھیں میں بھی پڑھتی ہوں انشاء اللہ لاکٹ مل جائے گا۔ میری اہلیہ اور بچوں نے پڑھنا شروع کردیااور میری ساس صاحبہ نے بھی وہاں پر پڑھنا شروع کیاتو اس وقت تو لاکٹ نہیں ملا ‘ بہرحال جب شادی سے فارغ ہو کر ملتان سے رینالہ پور آرہے تھے تو جب ساہیوال کے قریب پہنچے تو پرس میں موبائل رکھا ہوا تھا‘ موبائل پر جب فون آیا تو اسے سننے کیلئے نکالا تو اس پرس سے موبائل کیساتھ ہی وہ لاکٹ پڑا ہوا تھا ‘حالانکہ انہوں وہ پرس شادی والے گھر خود کئی بار چیک کیاتھا اور ان کے علاوہ بھی تین چار افراد نے خود اس پرس کو اچھی طرح چیک کیا تھا لیکن اس میں لاکٹ نہیں تھا۔یہ صرف یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کی برکت سے اللہ تعالیٰ نے وہ لاکٹ واپس دلا دیا۔(غلام رسول۔ پاکپتن)
اعمال کرنے سے پرموشن ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری بہت ذوق شوق سے پڑھتا ہوں اور اس میں موجود وظائف تو واقعی ہی بہت کمال اور تیربہدف ہوتے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تو صرف آپ کا نام ہی سنا تھا‘ چند ماہ پہلے ایک بک سٹال پر گیاتو اُدھر عبقری پڑا ہوا تھا‘ اس وقت میں جلدی میں تھا اس لئے غور سے نہیں دیکھا کہ یہ رسالہ کس نے لکھا ہے ‘ بہرحال میں نے رسالہ وہیں پر چھوڑ کر چلا گیا ۔پھر دوسرے مہینے دوبارہ گیاتو اس سٹال پر موجودہ اس مہینے کا عبقری رسالہ پڑا ہوا تھا‘ جس کو میں نے پڑھنا شروع کیا تو اس میں بے شمار لوگوں کے فائدے اور مشاہدات لکھے ہوئے تھے۔ میں نے رسالے کی مزید جانچ پڑتال شروع کردی اور سوچنے لگا کہ یہ حکیم صاحب کون ہیں؟ جو اتنی دریا دلی سے مخلوق خدا میں مفت کا فیض بانٹ رہے ہیں۔ پھر میں نے باقاعدہ رسالہ خرید کرگھر لایااور گھر میں آہستہ آہستہ اس میں موجود وظائف پڑھنا شروع کردیے۔ اس میں سے ایک وظیفہ سورۃ قریش اورآپ کے روحانی کالم میں موجود وظیفہ یَارَبِّ موسٰی یَارَبِّ کَلِیْم بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ کا تھا ‘ جو میں نے اپنے رکے ہوئے کام کیلئے پڑھنا شروع کردیے۔ میرا ایک کام چھ سات سال سے رکا ہوا تھا میں فرسٹ سکیل کا ملازم تھا‘ میں نے اپنا سکیل اور پروموشن بڑھانے کیلئے بہت تگ و دو کی لیکن کہیں شنوائی نہیں ہوئی۔ پھر میں نے یہ وظائف پڑھنا شروع کئے تو الحمدللہ! میری پروموشن ہوگئی اورمیں چوتھے سکیل پر کام کرنا شروع ہوگیا جو ناممکن تھا۔ میں نے اس عمل کو مزید کثرت کے ساتھ جاری رکھا اور الحمدللہ! کچھ ہی دنوں میں میرا سکیل 4 سے بڑھ کر11 ہوگیا۔ میں خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں‘ کوئی ایسا وقت نہیں جب میں ایڈیٹر عبقری کو دعاؤں میں یاد نہ رکھتا ہوں۔ میری زندگی کا سب سے بڑا مسئلہ حل کردیا(الف۔ کوئٹہ)
گمشدہ پاسپورٹ ملے اور ساتھ نوکری بھی بچ گئی
السلام علیکم!میں راولپنڈی سے آیا ہوںمیرا بیٹا ٹریول ایجنسی کا کام کرتا ہے جس میں زیادہ تر عمرہ کا کام ہوتا ہے۔ کام کی نوعیت سے فیصل آباد سے 10 پاسپورٹ 15ہزار روپے آئے تھے جو اس نے جمع کروائے تھے‘ اوراس کی فیس اوربقیہ بھی ساتھ تھے ‘وہ کچھ چیزیں لینے گیا تو پاسپورٹ گم ہوگئے۔ واپس آکر اس دیکھا تو پاسپورٹ نہیں تھے‘  دوسرے دن بھی نہیں ملے۔ اس نے مجھے بتایا تو میںنے اس کی نیت کرکے ’’یا رب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘ پڑھنا شروع کردیا۔وہ دو دن تک پوچھتا رہا لیکن کہیں سے پاسپورٹ نہیں ملے۔ میں کثرت کے ساتھ وظیفہ پڑھتا رہا اور چوتھے دن جب وہ دکان پر گیا تواسے بتایا گیا کہ 15 منٹ پہلے کوئی شخص آکر یہ پاسپورٹ دے گیا ہے ۔الحمد للہ! اس عمل کی برکت سے اس کے پاسپورٹ اور چیزیں واپس مل گئیں اور اس کی نوکری بھی بچ گئی۔
(راولپنڈی)
وظیفہ کر رہاہوںان شاء اللہ مجھے مل جائے گی
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!’’یارب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘کا عمل میں نے آپ کے درس میں سنا تھاتو میری سم گم ہوگئی تھی میںنے یہ عمل پڑھنا شروع کردیا ہفتہ گزرگیا تو مجھے دوستوں نے کہا کہ نئی سم نکلوالو؟ میں نے کہا نہیں اِس میں نمبرز ہیں میں وظیفہ کر رہاہوںان شاء اللہ مجھے مل جائے گی ۔ ایک دن صبح کزن نے مجھے فون کیا کہ تمہاری سم مل گئی ہے جو میرے موبائل میں تھی ۔ الحمدللہ!’’یارب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘کی وجہ سے سم مجھے سم واپس مل گئی۔
لیکن وہ شخص دھوکہ باز نکلا
السلام علیکم!میرانام غلام فریدہے۔میں اپنے مشاہدے کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے کسی کو زمین خریدنے کیلئےپیسے دیئے تھے لیکن وہ شخص دھوکہ باز نکلا۔ جب اس نے مجھے زمین نہ دلوائی تو میں نے اس سے پیسوں کی واپسی کا تقاضا تو وہ دینے سے بھاگ رہا تھا۔ میں نے اس کی نیت کرکے ’’ یارب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمن الرحیم‘‘کا وظیفہ کثرت کے ساتھ پڑھاتوالحمد للہ! اس شخص نے مجھے خود بخود پیسے واپس کردیئے جو دو لاکھ روپے کی رقم تھی۔ (غلام فرید)

اغوا ہونےوالی بیٹی بازیاب ۔۔۔
السلام علیکم! میرا نام عارف اور کراچی سے میرا تعلق ہے‘ ایک خاتون ہمارے گھر کام کرتی تھی وہ ایک دن روتے ہوئے ہمارے آئی اور اس نے آکر بتایا کہ اس کی بیٹی جو پندرہ سال کی تھی اس کو کوئی بااثر افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں‘ ہم نے اسے یارب موسی یا رب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا ورد پڑھنے کیلئے دیا۔ اس وظیفے کی برکت ہمیں کچھ ہفتوں بعد پتا چلی کہ اس کی بیٹی بازیاب ہوگئی تھی جس کا رشتہ بھی ہوگیاتھا اور وہ بہت ہی اچھے گھرانے میں رخصت بھی ہوگئی۔ ہم نے اس سے بازیابی کی صورتحال پوچھی تو وہ بتانے لگی کہ میں نے عدالت میں اپنی بیٹی کے لاپتا ہونے بارے درخواست دی تھی ‘ اس دوران میں عدالت کے احاطہ میں بیٹھی تھی کہ ایک خاتون مجھے بیٹھا دیکھ کر میرے پاس آئی اور اس نے مجھے کسی وکیل کا نمبر دیا جو سپریم کورٹ کا وکیل تھا میں نے ان سے رابطہ کیا تو انہوں نے میرا کیس لڑا اورتین دن کے اندر میری بیٹی بازیاب کروادی۔ حالانکہ یہ ناممکن تھا جو اللہ تعالیٰ نے اس کلام پاک کے پڑھنے کی برکت سے ممکن بنادیا‘ کیونکہ میں پولیس اور عدالت سے مایوس ہوچکی تھی۔
گمشدہ موٹرسائیکل بندہ خود ہی گھر چھوڑ گیا
میرے کزن کی موٹر بائیک چوری ہوگئی تھی میں نے اس کو بھی یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم پڑھنے کیلئے بتایا۔انہوں نے پڑھاتو چوبیس گھنٹے کے اندر بندہ ان کے گھر آیا اور ان کی موٹر بائیک واپس کرکے کہنے لگاکہ میں غلطی سے آپ کی بائیک لے گیا ۔
خاتون گھر واپس اور لڑکا جیل ۔۔۔۔
کچھ عرصہ پہلے ہمارے علاقہ کی ایک خاتون کسی لڑکے کیساتھ گھر سے چلی گئی۔ اس کے گھر والوں نے مجھ سے رابطہ کیا تو میں نے انہوں نے بھی پڑھنے کیلئے ’’ یارب موسیٰ یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ‘‘ بتایا۔ انہوں نے اپنی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے یقین اور کثرت کے ساتھ یہ وظیفہ پڑھا تو اللہ تعالیٰ نے ایسا کرم کیا کہ ان کی بیٹی گھر واپس آگئی اور جو لڑکا اس کو لے کر گیا تھا وہ جیل چلا گیا۔
اغواء کار خود ہی بھتیجے کو پھینک گئے ۔۔۔
ہمارے گائوں میں میرا دوست تھا جس کا بھتیجا اغوا ہوگیا تھا‘ میں نے ان کو بھی یارب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کا وظیفہ پڑھنے کیلئے بتاتے ہوئے ساتھ گزشتہ لوگوں کے جنہوں نے وظیفہ پڑھا تھا ان کے کچھ مشاہدات بتائے تو اس نے اسی وقت یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردیا۔ چوتھے یا پانچویں دن اس نے مجھے فون کرکے بتایا کہ میرے بھتیجے کو اغواء کار خود ہی کامرہ کے قریب پھینک گئے تھے‘ جس کے بعد وہ گھر پہنچ گیا۔
یقین تھا کہ ہم وظیفہ پڑھ کر گھر سے نکلے ہیں
السلام علیکم! میرا نام عابد محمود ہے اور میرا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔ہم صبح جب یہاںتسبیح خانہ پہنچے تو مستورات بہت زیادہ تھیں۔ سفر کے دوران ہمارابیگ بس میں رہ گیا تھا جب ہم نے پتا کیا تو نہیںملا لیکن دل میںیقین تھا کہ ہم وظیفہ پڑھ کر گھر سے نکلے تھے‘ ان شاء اللہ سامان کہیں نہیں جاتا۔ ہم خواتین کو یہاں خواتین والے تسبیح خانہ چھوڑ کردوبارہ میٹرو بس اسٹیشن پرپتاکرنے گئے تو انہوںنے کہا آخری سٹاپ پر جاکر پتا کریں۔میںسارے راستے ’’یارب موسی یارب کلیم بسم اللہ الرحمٰن الرحیم‘‘کا ورد کرتا ہوا آخری اسٹیشن پر گیا تو میرا بیگ مل گیا۔
(عابد محمود۔ ڈیرہ غازی

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 015 reviews.