Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انگور کے نسل در نسل منتقل خاندانی نسخہ جات

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

18 سال سے چالیس سال کے مرد اور عورتیں روزانہ دوسوگرام انگور کھائیں‘ صحت مند نظر آئیں‘ چہرے کے داغ دھبے دور کرتا ہے‘ دل کی بیماریوں کیلئے شافی علاج ہے۔ چہرے کا رنگ گورا کرتا ہے‘ ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔

انگور کے پھل کا زمانہ قدیم سے تعلق ہے‘ اس کے بے شمار فوائد ہیں‘ زمانہ قدیم کے بادشاہ اور امراء اس پھل کو کثرت سے کھایا کرتے تھے‘ انگور پر لاتعداد حکماء نے تحقیق کی ہے اور اسے انتہائی مفید اور قوت بخش پھل قرار دیا ہے۔ بندہ ناچیز قارئین عبقری کیلئے چند خاندانی نسخہ جات نسل در نسل منتقل ہورہے ہیں افادہ عام کی خاطر پیش کررہا ہوں۔ قارئین نوٹ فرمالیں! فائدہ نمبر1: انگور اگر اٹھارہ سال سے کم عمر بچے بچیاں ایک چھٹانک روزانہ کھائیں‘ چہرے کا رنگ سفید وسرخ کرتا ہے‘ قد میں اضافہ کرتا ہے۔ فائدہ نمبر2: 18 سال سے چالیس سال کے مرد اور عورتیں روزانہ دوسوگرام انگور کھائیں‘ صحت مند نظر آئیں‘ چہرے کے داغ دھبے دور کرتا ہے‘ دل کی بیماریوں کیلئے شافی علاج ہے۔ چہرے کا رنگ گورا کرتا ہے‘ ہڈیاں مضبوط بناتا ہے۔ فائدہ نمبر3: صفرا کے مریض بغیر دوائی کے چھ ماہ مسلسل انگور استعمال کریں‘ صفرا بالکل ختم ہوجائے گا۔ فائدہ نمبر4: انگور گردہ‘ پتہ اور مثانہ کی پتھری کو خارج کرتا ہے‘ پیشاب کی رکاوٹ کو دور کرتا ہے۔ فائدہ نمبر 5: فالج‘ لقوہ‘ رعشہ‘ کمردرد کے مریض انگور کی جملہ اقسام میں سے کوئی بھی قسم کھائیں بھرپور فائدہ دے گا۔ فائدہ نمبر6: محقق حکماء کے نزدیک پھلوں میں سے انجیر کے بعد سب سے زیادہ صحت مند خون پیدا کرنے والا پھل انگور ہے۔ فائدہ نمبر7: بوڑھے مرد‘ بوڑھی عورتیں روزانہ اڑھائی سو گرام انگورکھائیں‘ جوان نظر آئیں گے۔
نسخہ نمبر1: مرگی کیلئے: ھوالشافی: عقرقرحا سوگرام‘ مویز منقیٰ دوسوپچاس گرام۔ عقر قرحا کو باریک پیس لیں اور مویز منقیٰ میں ملائیں‘ معجون تیار کرلیں‘ صبح و شام آدھ چمچ مریض کو کھلائیں۔ دوسرے مہینے سے معجون ایک چمچ صبح و شام کھلائیں‘ ان شاء اللہ تین سے چار ماہ کے استعمال کے بعد زندگی بھر مرگی کا دورہ نہیں ہوگا۔ مجرب ہے۔ نوٹ: منقیٰ بڑا انگور ہوتا ہے جس کے اندر بیج ہوتا ہے اور اسے خشک کیا جاتا ہے۔ نسخہ نمبر2: پیٹ کے کیڑے ختم کرنے کیلئے: ھوالشافی: ورق قلعی ایک چھٹانک مویز منقیٰ تین چھٹانک۔ دونوں کو ملا کر کوٹ لیں‘ معجون تیار ہوجائے گی‘ صبح و شام تازہ پانی کے ساتھ ایک چمچ مریض کوکھلائیں جب یہ نسخہ ختم ہوجائے تو کمیلہ شستہ چھ ماشہ گائے کے دہی میں حسب ضرورت مصری یا چینی ملا کر مریض کو پلادیں۔ ہر قسم کے کیڑے مرجائیں گے۔ پیٹ کے اندر کیڑے بالکل نہیں رہیں گے۔ پیشاب کے قطروں کیلئے: جس مریض کے پیشاب کے قطرے بار بار گرتے ہوں اور کپڑے ناپاک ہوجاتے ہوں وہ مریض روزانہ صبح و شام چار عدد مویز منقیٰ‘ منقیٰ کے دانے نکال لیں‘ ان دانوں کی جگہ ہر منقیٰ کے دانے کے اندر ایک عدد سیاہ مرچ ڈال کر کھائیں‘ دو ماہ کے استعمال کے بعد پیشاب کے قطرے بالکل ختم ہوجائیں گے۔ مجرب ہے۔ نوٹ: جریان اور احتلام کے مریض اس نسخہ کو ہرگز ہرگز استعمال نہ کریں‘ ایسے مریض معالج سے رجوع کریں۔
کثرت حیض کیلئے: منقیٰ کے دانے پانچ عدد‘ سپاری ایک عدد‘ مازو دو عدد۔ اگرزیادہ دوائی بنانی ہو تو اس ترتیب سے حساب لگا کر تعداد بڑھا سکتے ہیں۔ تینوں چیزوں کو باریک پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنالیں۔ ایک گولی صبح ایک گولی شام استعمال کریں چند یوم کے بعد بفضلہ تعالیٰ حیض کی زیادتی ختم ہوجائے گی۔نسخہ نمبر5 :حصول طاقت اور گرمی سے یقینی نجات: چھوٹا دیسی خشک انگور جسے‘ کشمش کہتے ہیں‘ سوگرام اور تین عدد چھوہارے ایک گلاس پانی لیں۔ مٹی کے پیالے میں بھگو کر رکھیں۔ دو گھنٹے بعد کشمش اور چھوہارے کھالیں اور ساتھ بھگویا ہوا پانی بھی پی لیں۔نوٹ: یہ نسخہ گرمی کے ایام میں استعمال کریں‘ ہاتھ پاؤں‘ سینے کی جلن‘ جسمانی و دماغی کمزوری‘ ٹانگوں کا درد‘ دماغ کا سن ہوجانا‘ دل کا درد‘  وجود کی گرمی‘ ذہنی ڈیپریشن‘ ان تمام بیماریوں کیلئے شافی علاج ہے اور یہ نسخہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین سے ثابت ہے‘ نہایت مجرب ہے‘ ایک مرتبہ حضرت محمد ﷺ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما کے ہاں تشریف لے گئے‘ آپ رضی اللہ عنہٗ نے ایک پیالہ آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں پیش کیا جس کے اندر چھوہارے اور کشمش پانی کے اندر بھگوئے ہوئے تھے۔ آپ ﷺ نے چھوہارے اور کشمش کو کھایا اور پانی پیا پھر فرمایا اے ابن عباس (رضی اللہ عنہما) آپ نے اچھا انتظام فرمایا ہوا ہے ایسے ہی کرتے رہنا۔ (بحوالہ: سیرت صحابہؓ جلد2، مؤلف مولانا زکریا رحمۃ اللہ علیہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 012 reviews.