آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں اتنا شاندار رسالہ نکالنے پر آپ بے شک مبارک باد کے مستحق ہیں۔ یہ آنے والے ٹوٹکےا ور وظائف بہت شاندار ہوتے ہیں۔ آپ نے اپنے آزمودہ ٹوٹکے بھیجنے کا حکم دیا تھا میں اپنے اپنا گھر کا آزمودہ ٹوٹکہ عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں:۔ ھوالشافی: جن بچوں کو کھانسی‘ سینے کی جکڑن‘ سانس کا مسئلہ ٹھیک نہ ہوتا ہو آدھ پاؤ خالص سرسوں کے تیل میں سات دانے دیسی لونگ کے پکا کررکھ لیں۔ لونگ کے دانے سمیت بوتل میں رکھیں اور بچوں کے سینے پر رات کو مالش کرکے سلائیں۔ اینٹی بائیوٹک سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی۔ اس سال میرے بچے اسی ٹوٹکے سے ادویات سے محفوظ رہے ہیں۔ (حمیرا عدنان‘ راولپنڈی)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں