Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

دکھوں کی ماری کا خوشیوں بھرا خط

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے جب سے ہوش سنبھالا‘ دکھ ہی دکھ دیکھے ہیں اپنے والدین کو  پریشان ہی دیکھا تھا‘ والدہ کی وفات کے بعد میرا بہت بُرا‘ دردناک دور شروع ہوا۔ مجھ پربھابی‘ چچی کی جانب سے بہت مظالم ڈھائے گئے‘ بھائیوں اور بڑی بہنوں (شادی شدہ) نے میری طرف کوئی توجہ نہ کی‘ میں نوکرانیوں کی طرح زندگی بسر کرتی رہی۔ بس اللہ تعالیٰ سے فریاد کرتی کہ یااللہ ! کوئی سبب بنادے مجھے اس جہنم سے نکال دے‘ اسی دوران مجھے میری دوست نے عبقری دیا‘ پڑھا‘ بہت خوشی ہوئی کہ اب میرے مسائل حل ہوں گے‘ اپنی دوست کو کہا کہ تم ہر ماہ پڑھنے کے بعد مجھے عبقری دے دیا کرو‘ وہ رضامند ہوگئی۔ اس میں موجود

 ہرماہ کی روحانی محفل کے بارے پڑھا اور اس سے فیض پانے والوں کے مشاہدات بھی پڑھے۔ مجھے لگا یہی روحانی محفل میرا مسئلہ حل کرے گا۔ میں نے یقین‘ توجہ اور دھیان کے ساتھ روحانی محفل کرنا شروع کردی‘ ابھی کرتے ہوئے چار ماہ ہی ہوئے تھے کہ میری چچی‘ بھابی اور دیگر رشتہ داروں کے نہ چاہتے ہوئے بھی میری شادی ایک بہت ہی اچھے گھرانے میں بالکل سادگی کے ساتھ میرے بڑے بھائی نے کردی۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ مجھے بہت ہی محبت کرنے اور میرا پل پل خیال رکھنے والا شوہر نصیب ہوا۔ الحمدللہ! میں روحانی محفل اب بھی کرتی ہوں اور اس کریم رب کا شکرادا کرتی نہیں تھکتی۔ (ع۔ف‘ راولپنڈی)

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 998 reviews.