Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پیلا یرقان ایک ہفتے میںختم

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پیلے یرقان اور جگر کی گرمی کیلئے انتہائی آزمودہ نسخہ قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
ھوالشافی: آلو بخاراچار تولے‘ املی چار تولے‘ گل سرخ چار تولہ‘ گل نیلوفر چار تولہ‘ ان کو اکٹھا رگڑ کر مٹی کے پیالے میںچار کپ پانی ڈال کر بھگودیں ‘ صبح نہار منہ چھان کر ایک کپ پی لیں‘ پھر شام کو خالی پیٹ ایک کپ پی لیں۔ ایک ہفتہ میں ان شاء اللہ آرام آجائے گا جب زکام ہوگا تو چھوڑ دیں۔اس کےعلاوہ جسمانی گرمی کتنی ہی ہو اس نسخہ سے ختم ہوجاتی ہے۔خاص کر گرمیوں میں صبح و شام ایک گلاس پی لیں تو سارا دن گرمی کا احساس نہیں ہوتا۔
حضرت جی ایک اور نسخہ لکھ رہا ہوں اگر دل کی شریانیں بند ہوں یا وال بند ہوں تو ایک آزمودہ نسخہ ہے جو کہ ایک آدمی نے تقریباً ایک ماہ یا چالیس دن آزمایا ٹھیک ہوگیا۔ آپریشن کی تاریخ ملی تھی مگر اس کے استعمال سے ٹھیک ہوگیا۔یہ نسخہ پہلے بھی کئی بار ماہنامہ عبقری میں چھپ چکا ہے‘ چونکہ یہ میرے مشاہدے میں اب آیا ہے اس لیےقارئین عبقری کیلئے خصوصی طور پر لکھ رہا ہوں۔ ھوالشافی: ادرک کا رس ایک پیالی‘ لیموں کارس ایک پیالی‘ لہسن کا رس ایک پیالی‘ سیب کا سرکہ ایک پیالی‘ شہد تین پیالی۔ یہ چیزیں اتنی مقدار میں لانی ہیں جس سے ایک ایک پیالی عرق نکل سکے۔ پھر ان کو ابالیں‘ یعنی چار چیزوں کو اکٹھا کرکے ابالیں‘ ہلکی آنچ پر ابالیں‘ ابالنے کے بعد تین پیالی عرق رہ جائے گا۔ اس تمام میں شہد تین پیالی ڈال کر ایک چمچ بڑا کھانے والا صبح نہار منہ ایک ماہ استعمال کریں۔ان شاء اللہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔ (عتیق الرحمٰن‘ راولا کوٹ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 991 reviews.