Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میں نے جنات کے پیدائشی دوست سے کیا فیض پایا

ماہنامہ عبقری - اگست 2017ء

بے مروت شوہر دل و جان سے چاہنے لگا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ اور آپ کی ساری عبقری کی ٹیم کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب میں نے عبقری رسالہ جون 2013ء سے پڑھنا شروع کیا‘ میں بہت پریشان تھی کیونکہ میرا شوہر مجھے پسند نہیں کرتا تھا اور شادی کے چھ ماہ بعد مجھے میری ماں کے گھر چھوڑ گیا میں اور میرے گھر والے بہت پریشان تھے اس دوران میں نے عبقری میں آنے والا وظیفہ

پچاس لاکھ پڑھا میں ہر وقت رو رو کر دعائیں کرتی تھیں‘ اس وظیفے کے فضائل دیکھ کر یقین ہوا کہ میرا مسئلہ ضرور حل ہوگا‘ خدا پر یقین اور پوری توجہ کے ساتھ اس وظیفے کو پڑھنا شروع کردیا‘ پانچ وقت نماز کے ساتھ ہزاروں کی تعداد میں پڑھتی‘ رات دیر تک پڑھتی رہتی اور آنکھوں میں آنسو جاری ہوئے‘ رو رو کر اور سجدے میں گڑگڑا کرخدا سے باتیں کرتی‘ اس کے پیاروں کے واسطے دیتی کہ یااللہ تیرے سوا میرا کوئی نہیں سننے والا بے شک تو بڑا رحیم وکریم ہے ابھی ایک ماہ ہوا تھا پڑھتے ہوئے کہ خدا نے میری فریاد سن لی اور میرے سسرال والوں نے میرے بھائی سے صلح کیلئے رابطہ کیا اور چند دن کے بعد ہی میرے شوہر مجھے لے کر آگئے‘ میں نے اپنے گھر آکر شکرانے کے نوافل ادا کیے اور وظیفہ بھی ساتھ جاری رکھا اور ہروقت استغفار بھی پڑھتی رہتی اور پھر میرے شوہر کا رویہ میرے ساتھ دن بدن اچھا اور بہت زیادہ اچھا ہوگیا۔ پہلے مجھے اچھا نہیں سمجھتا تھا مگر اب وہ مجھے مکمل وقت دیتا ہے‘ میرا بہت زیادہ خیال رکھتا ہے‘ جو مجھے پہلے دیکھنا پسند نہیں کرتا تھا اب میرے لیے دوسرے شہر کی نوکری چھوڑ دی اور یہاں قریب ہی بازار میں موبائل شاپ کھول لی۔ اب میرے دن رات ہنستے کھیلتے گزر رہے ہیں‘ اسی دوران اللہ نے ہمیں خوش خبری دی اور میں امید سے ہوگئی‘ میں بہت خوش ہوں اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں اور ساتھ وظیفہ بھی جاری ہے۔ الحمدللہ! اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا دیا اور آج وہ پورے ایک سال کا ہوگیا ہے۔ (م۔س، ہارون آباد)

میری والدہ کا کینسر یاقہار سے ٹھیک ہورہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے عبقری رسالہ اور اس میں دئیے گئے وظائف بہت شوق سے کرتے ہیں۔میری والدہ کو کینسر کا عارضہ اچانک لاحق ہوا تو 2014ء میں ایک دوست کے توسط سے مجھے عبقری میگزین ملا ‘ مطالعہ کیا تو ہم تمام گھر والوں کو بہت زیادہ پسند آیا۔ میری والدہ نے اس میں سے

کا ورد شروع کردیا‘ چند ماہ کے بعد ہی میری والدہ کے مرض میں بہتری آنا شروع ہوگئی۔ ان شاء اللہ ہمیں امید ہے کہ میری والدہ کا مرض ختم ہوجائے گا اور میری والدہ صحت یاب ہوجائیں گی۔(بنت محمدافضل‘ جہلم)
مجھ پر جادو کس نے کیا‘ کیوںکیا؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! امید کرتی ہوں کہ آپ اپنے فضل و کرم سے ٹھیک ہوں گے اور ہم دعا گو ہیں کہ آپ کو خدا لمبی عمر عطا کرے تاکہ آپ رہتی دنیا تک لوگوں کی رہنمائی کریں۔ میں نے گزشتہ چند سال بہت اذیت میں گزارے‘ دن رات میں تکلیف میں گزرتے‘ مجھ پر کسی نے سخت ترین جادو کروایا ہوا تھا‘ مجھ پر جادو کس نے کیا؟ کیوں کیا؟ میں سب جاننا چاہتی تھی مگر بے بس تھی‘ لاکھ علاج کروائے‘ دم‘ تعویذ‘ منتر جنتر مگر کہیں سے بھی سکون میسر نہ آیا۔ مجھے کسی نے ماہنامہ عبقری کا بتایا‘ اس میں حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا وظیفہی

میں نے مسلسل گیارہ ماہ تھال میں پاؤں رکھ کر پڑھا۔ گیارہ ماہ کی مسلسل محنت کے بعد اب جاکرمجھے بہت کچھ نظر آتا ہے‘ مجھ پر جادو کس نےکیا‘ کیوں کیا؟ سب کچھ روحانی طور پر نظر آگیا۔ جادو آہستہ آہستہ ٹوٹ رہا ہے‘ زندگی میں سکون اور تکالیف کم ہورہی ہیں۔ (ج۔ر)
روحانی و جسمانی پیاس بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! سب سے پہلے عبقری کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے اور میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اجر عظیم عطا کریں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو دراز عمر بالخیر عطا کرے۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب میرے پاس الفاظ نہیں ہے کہ اپنی باتوں کو کس طرح ترتیب دے سکوں لیکن میں پھر بھی کوشش کرتی ہوں کہ اپنی بات صحیح طریقے سے بیان کروں۔ اس وقت میرے دماغ میں بہت سی باتیں چل رہی ہیں لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہا کہ کیا بات کروں۔
سب سے پہلے ماہنامہ عبقری کیلئے لکھوں گی کہ اس میں رمضان المبارک میں علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں ایک وظیفہ

 دیا گیا تھا‘ وہ ہم نے گزشتہ رمضان المبارک دس لاکھ بار پڑھا‘ حکیم صاحب! یقین کریں جب ہم گھروالے وظیفہ پڑھتے تھے تو شدید گرمی کے رمضان میں سارا دن بھوک پیاس نہ لگتی تھی جب پڑھنا چھوڑ دیتے تھے پیاس کا احساس شروع ہوجاتا‘ ایک دن ایسا ہوا کہ دوپہر کا وقت تھا مجھے شدید قسم کی پیاس لگی ہوئی تھی اور میری آنکھ لگ گئی سونے کےد وران بھی میرے گلے میں کانٹے محسوس ہوئے اور پیاس کی شدت بڑھ گئی۔ خواب میں مجھے کوئی کیلے دیتا ہے اور کیلے بھی ماشاء اللہ اتنے بڑے کہ زندگی میں پہلے کبھی نہیں دیکھے اور میں پینےسے منع کرتی ہوں اور کہتی ہوں میرا روزہ ہے‘ میں نہیں لے سکتی لیکن مجھے آواز آتی ہے کہ ہاتھ تو لگا کر دیکھو تمہاری پیاس بجھ جائے گی‘ جب میں نے کیلوں کو ہاتھ لگایا تو میری اچانک میری آنکھ کھل گئی اور واقعی میں میری پیاس بجھ چکی تھی اسی طرح میری بہن اور میں صبح فجر کے بعد ہی

پڑھ رہی تھیں تو اس کو صبح صبح پیاس لگ گئی اور کہنی لگے ابھی تو سارا دن پڑا ہے‘ پھر خود ہی خاموشی سے  پڑھنا شروع کردیا اور پڑھتے پڑھتے سو گئی‘ اس نے خواب میں دیکھا کہ کوئی اس کو پانی کا گلاس پکڑا رہا ہے‘ گلاس پکڑنے کی دیر تھی کہ اس کی آنکھ کھل گئی تو وہ کہتی ہے جب میں اٹھی تو میری پیاس ختم ہوچکی تھی اور اسی طرح دوسری بار بھی ایسا ہوا تو خواب میں کوئی جگ پانی کا دیتا ہے تو وہ کہتی ہے کہ میں نے اس سے کہا کہ میں یہ جگ نہیں لے سکتی ‘میرا روزہ ہے مگر پھر بھی اس پکڑانے والے نے زبردست پانی کا جگ پکڑا دیا۔ میری بہن کہتی ہے کہ جب میں نے وہ جگ پکڑا تو میری آنکھ کھل گئی تو میری پیاس ختم ہوچکی تھی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ یہ سب اسی تیربہدف اور باکمال وظیفہ کی بدولت ہی ہوا۔حالانکہ شدید گرمیوں کی رات میں اگر شدید پیاس لگی ہو تو نیند سے آنکھ کھل جاتی ہے اور جب تک پانی نہ پئیں پیاس نہیں بجھتی‘ مگر یہ سب کمال اسی وظیفے کا تھا۔اس کے علاوہ ہمارے گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو‘ کسی بھی قسم کی الجھن ہو ہم یہ وظیفہ پڑھ رہے ہوتے ہیں اور ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا اور ہمارا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (ام رباب)

رزق کی تنگی دور‘ زندگی میں سکون
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم تمام گھر والے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ اس میں موجود وظائف نے ہماری زندگیوں میں سکون بھر دیا ہے۔ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے وظائف کی تو کیا بات ہے‘ ادھر پڑھو اُدھر مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔میری ہمسائی اپنے شوہر کے رویے سے بہت پریشان تھی‘ شوہر نشہ کرتا تھا اور کماتا کچھ بھی نہ تھا‘ ہروقت گھر میں لڑائی جھگڑے‘ بے سکونی‘مار کٹائی‘ گالم گلوچ ہوتے۔ وہ اکثر میرے پاس آکر روتی رہتی تھی اور اپنے شوہر کے مظالم کی داستان اور جسم پر پڑے نشان دکھاتی۔ میں اس کو تسلی دے کر صبر کا کہہ کر بھیج دیتی۔ ایک دن میں ماہنامہ عبقری کا مطالعہ کررہی تو میری ہمسائی بھی میرے پاس آکر بیٹھ گئی‘ میں نے اسے کہا کہ تمہارے مسائل کا حل مجھے مل گیا ہے‘ اس کی آنکھوں میں اچانک چمک آئی اور کہنے وہ کیا؟ میں نے تم سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ہروقت کھلا اسم الٰہی

پڑھو۔ اس کے علاوہ گیارہ تسبیح صبح اور گیارہ تسبیح رات سونے سے پہلے اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ یہی لفظ

ڑھو۔ دیکھنا تمہارے مسائل کیسے حل ہوتےہیں۔ وہ خوشی خوشی مجھ سے وظیفہ لے کر چلی گئی۔ اس نے یہ وظیفہ چند ماہ ہی یقین توجہ اور اعتماد سے پڑھا تھا کہ آہستہ آہستہ اس کے حالات سنورنے لگے‘ گھر میں صبح و شام ہونے والی لڑائی ختم ہوگئی‘ شوہر ایک فیکٹری میں ملازم ہوگیا اور تنخواہ بھی اس کی توقع سے زیادہ لگی‘ چند ماہ کے بعد ہی رزق کی تنگی دور ہوئی‘ زندگی میں سکون آگیا‘ خاوند نے نشہ کرنا آہستہ آہستہ بالکل چھوڑ دیا ہے اور سب سے بڑی بات کہ انہیں اپنا گھر مل گیا اور وہ ہنسی خوشی مطمئن اپنی زندگی گزار رہی ہے اور مہینے میں ایک آدھ بار مجھ سے ضرور آکر ملتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہو ہم تمام گھر والے سارا دن سورۂ والضحیٰ کی آیت نمبر پانچ

کھلا پڑھتے ہیں‘ ہمارا مسئلہ فوری حل ہوجاتا ہے ایک خاص بات رزق کی تنگی کیلئے یہ آیت بہت باکمال ہے اس کے بارے میں تو علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے بھی بہت سے سچے واقعات اپنے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں لکھے ہیں۔
محمدرسول اللہ پڑھا اور کرم ہی کرم ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں‘ ہر ماہ مجھے آئندہ شمارے کا انتظار رہتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ مضمون میں علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ

ِ پڑھنا شروع کیا ہوا ہے جو کہ اب تک ماشاء اللہ 82 لاکھ تک پہنچ چکا ہے۔ اس عمل کو شروع کیے کافی عرصہ ہوچکا ہے‘ بہت زیادہ فوائد دیکھنے کوملے‘ سب سے پہلا فائدہ یہ ہوا کہ نماز میں خیالات آنے بند ہوگئے‘ نماز کی کیفیات بھی اچھی ہوگئی‘ اسی وظیفے کے دوران کئی دفعہ خانہ کعبہ کی زیارت حضور کے روضے کی زیارت بہت ہی رونے دھونے کے ساتھ خواب میں نصیب ہوئی کئی دفعہ راستے میں رات کے وقت کسی ایسی جگہ سے گزرتے ہوئے جہاں یا تو اندھیرا تھا یا بالکل اکیلی جگہ تھی ایسا محسوس ہوا کہ کوئی بڑے بزرگ میرے پاس سے اڑکر ساتھ چلتے ہیں اور یہ احساس ہوا کہ کوئی حفاظتی معاملہ ہے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ وظیفہ تقریباًہروقت پڑھنے کی توفیق مل جاتی ہے اور ہر معاملے میں بہت زیادہ شرح صدر ہوجاتا ہے۔ الحمدللہ! عبقری روحانی اجتماع میں گزشتہ سال شامل ہونے کی توفیق نصیب ہوئی‘ بہت ہی پرنور جگہ تھی‘ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے جس نے اتنے پرنور اجتماع میں شرکت کی توفیق دی۔ آپ کی دعاؤں کی برکت سے کچھ وقت آپ کی صحبت میں گزرا۔ بس دل میں ایک حسرت تھی کہ میری آپ سے ملاقات ہوجائے لیکن لوگوں کا ہجوم دیکھ کر دل کو تسلی دینا پڑی کہ یقیناً آپ کی مصروفیت بہت زیادہ ہوگی۔ دو یا تین مرتبہ آپ کی دور سے ہی زیارت نصیب ہوئی۔ (محمد نواز‘ راولا کوٹ)
مجھ پر جادوا ہوایا مَرجاؤں یا بیوی کو طلاق دیدوں
قارئین! آج سے تقریباً 36 سال قبل جب میری شادی ہوئی‘ میرے بڑے بھائی نے اپنی بیوی کو کسی وجہ سے طلاق دے دی‘ میری شادی کے بعد بھائی نے دوسری شادی کرلی۔ میری بیوی میری طبیعت کے عین مطابق تھی‘ الحمدللہ خدمت کرنے والی اور اچھے ماں باپ کی اچھی بیٹی تھی‘میں بہت خوش تھا اور میری بیوی بھی بہت خوش اور مطمئن تھی مگر میری ایک رشتہ دار کو یہ چیز پسند نہ آئی۔ اس نے میری والدہ کے کان بھرنا شروع کردئیے اور والدہ کو میرے خلاف کردیا‘ وہ اچھی عورت نہ تھی‘ ہروقت گھر میں لڑائی رہنے لگی‘ آپس میں اختلافات شروع ہوگئے‘ میری والدہ نے یہ فیصلہ کیا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دے دوں میں نے ان کو صاف کہہ دیا کہ میں ایسا ہرگز نہیں کروں گا۔ پھر سب سے خطرناک بات یہ ہوئی کہ میری سگی والدہ نے میری اس رشتہ دار کے ساتھ ملکر ساتھ والے گاؤں سے ایک کالے گندے عامل سے کالے جادو کے تعویذ کروائے کہ یا میرا بیٹا مرجائے یا اپنی بیوی کو طلاق دے دے‘ اس عامل نے ایک مدت بتائی کہ اتنے عرصہ میں یہ مَرجائے گا اور اس کی نسل ختم ہوجائے گی۔میں اور میری بیوی بیمار رہنے لگے‘ 1977ء میں اللہ نے مجھے بیٹا دیا‘ کچھ عرصہ بعد بیٹا فوت ہوگیا۔
میں اللہ کےر استہ میں صدقہ خیرات کرتا رہا‘ دوسرا بیٹا ہوا وہ بھی فوت ہوگیا پھر تیسرا بیٹا ہوا وہ بھی فوت ہوگیا‘ میں اللہ کو یاد کرتا‘ مدد مانگتا رہا‘ شاید میرے مانگنے میں کمی تھی‘ میرے تین بیٹے فوت ہوئے‘ میں بہت سے عاملین اور پیروں کے پاس گیا مگرمیرا کوئی حل نہ بنا‘ اس عامل نے جو مدت بتائی تھی وہ پوری ہوگئی۔ اللہ نے مجھے ایک اور بیٹا دیا میں مسلسل پریشانیوں‘ بیماریوں میں رہا‘ اس عامل کے مؤکل ہر رات میرے گھر آتے اورہمیں تنگ کرتے‘ در در کی خاک چھانی مگر کچھ حاصل نہ ہوا جس نے جو بھی ورد بتایا کیا‘ پیسے مانگے دئیے مگر حالات نہ بدلے۔میرے گاؤں کی ایک عورت کی شادی اس عامل کے گاؤں میں ہوئی تھی وہ نمبردار کی بیوی ہے‘ میں اپنے ایک عزیز کو لے کر اس عورت کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ اس عامل کے پاس چلے کہ مجھے معاف کرے کہ میں اس نے اس کیا بگاڑا ہے۔ میری جان چھوڑ دے‘ مجھے معاف کردے‘ وہ عورت بہت اچھی تھی اس نے کہا کہ میں ایسے لوگوں کے پاس کبھی نہیں گئی ہوں لیکن آپ میرے گاؤں سے میرے گھر چل کر آئے ہیں‘ میں چلوں گی اور اس سے استدعا بھی کروں گی کہ وہ آپ کی جان چھوڑ دے‘ میں نےکہا کہ وہ اگر پیسے کہے تو میں دینے کو تیار ہوں۔ وہ ہمارے ساتھ اپنے شوہر کی اجازت سے اس کے گھر گئی‘ ساری بات اس نے تفصیل سے کی۔ اس عامل نے کہا کہ کوئی بات نہیں یہ تعویذ لے جائیں اور اس کو ہنڈیا میں جب سالن پکائیں تو پکالیں اور سارے گھر والے کھالیں ٹھیک ہوجائیں گے‘ فکر نہ کریں بالکل ٹھیک ہوجائیں گے۔میں وہ تعویذ لے کر گھر آیا اور اہلیہ کو دیا‘ اس نے سالن میں پکایا جونہی ہم نے کھانا کھایا‘ سارا گھر بیمار‘ ہماری پریشانیاں بہت زیادہ بڑھ گئیں‘ ایسا لگے کہ ہم لوگ بس چند گھنٹوں کے مہمان ہیں۔ اس گندے عامل نے میرے ساتھ بہت بڑا دھوکہ کیا۔
قارئین! میں بہت سے عاملین‘ پیروں اور بڑے بڑے دعوے کرنے والوں کے پاس گیا‘ بہت مال ضائع کیا وقت بھی برباد ہوا مگر حاصل کچھ نہ ہوا۔ جہاں بھی کوئی بتاتا کہ اس شہر جاؤ چلا جاتا‘ جو آمدنی تھی لوٹاتا گیا‘ ایک بہت بڑے عامل کا کسی نے بتایا‘ میں ان کے پاس گیا ان سے عرض کیا کہ میری مدد کریں اور میری اس عامل سے جان چھڑوائیں‘ انہوں نے صاف کہہ دیا کہ یہ جو تم پرعمل ہوا ہے اس کی کوئی کاٹ نہیں‘ تمہارا کچھ نہیں ہوسکتا میں وہاں سے واپس چلا آیا۔میرا دل ٹوٹ گیا میں اور پریشان کہ کوئی تو ایسا در ہوگا جہاں سے میری داد رسی ہوگی‘ میری مدد ہوگی؟ میں بہت پریشان تھا کہ بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں‘ عامل بنتے ہیں‘ چلّے کرتے ہیں مگر میرا حل نہیں ہوسکتا۔
اپنے خیالوں میں گم بازار سے گزر رہا تھا اور سوچ یہ تھی کہ اب کیا بنے گا؟ مجھے ایک بک سٹال پر ماہنامہ’’ عبقری‘‘ نظر آیا‘ میں نے عبقری کے ٹائٹل پر ہیڈنگز پڑھیں اور فوراً عبقری خرید لیا اورپڑھنا شروع کردیا‘ میں نے عبقری ایک ہی دن میں مکمل پڑھ لیا۔ جب علامہ لاہوتی صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ پڑھا تو اس میں

کا عمل لکھا ہوا تھا۔ (مکمل عمل صفحہ نمبر35 پر ملاحظہ فرمائیں)میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا جو آج تک مسلسل پڑھ رہا ہوں۔ اس عمل کی برکت سے اور آپ کی دعاؤں کی برکت سے میرے حالات بہت بہتر ہونا شروع ہوگئے۔یہ عمل کرنے سے پہلے اس عامل کے مؤکلات ہر رات آتے‘ تکلیف دیتے جب یہ عمل شروع کیامیں نے خود دیکھا کہ اس کا مؤکل میرے گھر میں آیا اور مجھے چھونے کی کوشش کی‘ جونہی ہاتھ لگایا جل گیا اور ختم ہوگیا۔پھر چند دن کوئی چیز نہ آئی لیکن پھر اس نے اپنے مؤکل کو بھیجا اس نے مجھے چھونے کی کوشش کی اور چیختا ہوا بھاگ گیا‘ وہ ہر رات کوشش کرتا ہے لیکن ناکام ہوتاہے میںٰ مسلسل عمل کرتا جارہا ہوں۔اب اس کے مؤکل میرے گھر میں داخل نہیں ہوپاتے جب بھی وہ کوئی مؤکل بھیجتا ہے مجھے پتہ چل جاتا ہے لیکن اب میں  کے عمل سے محفوظ ہوں۔ میرے حالات بہتر ہوگئے ہیں میرا ایک بیٹا ہے جو بالکل ٹھیک اور الحمدللہ اب جوان ہے۔علامہ صاحب کے عمل کی برکت سے اللہ رب العزت نے میری مدد فرمائی‘ اللہ علامہ صاحب اور ان کی نسلوں کو برکات اور رحمتیں عطا فرمائے اور عبقری کو ترقی دے جو خیر کا ذریعہ ہے اور دکھوں کامداوا ہے‘ مصائب کے ماروں کا مسیحا ہے اور رب کا منانے اور عشق مصطفیٰ ﷺ کا ذریعہ ہے‘ اللہ علامہ لاہوتی صاحب کو لمبی عمر عطا فرمائے اور اس کارخیر کو سدا جاری رکھے۔ آمین۔(محمداسلم‘ گجرات)
وظائف لاہوتی اور میرے مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے دفتر ماہنامہ عبقری سے ’’جنات کا پیدائشی دوست جلد اول‘‘ منگوائی۔ اس میں سے یَاقَہَّارُ کا عمل پڑھا‘ خود بھی عمل کیا اور لوگوں کوبھی بتانا شروع کیا‘ میرے پڑوسیوں نے  کا عمل کرنا شروع کیا‘ تقریباً سوا لاکھ پڑھا‘ اس عمل سے ان کی پریشانیاں ختم ہوگئیں‘ گھر میں سکون آگیا مگر پھر عمل چھوڑ دیا عمل چھوڑنے سے گھر میں بیماریاں آگئیں‘ مجھے پتہ چلا تو میں نے انہیں عمل جاری رکھنے کو کہا‘ ماشاء اللہ اب وہ لوگ بالکل ٹھیک ہیں اور ان کے باقی تمام معاملات اچھے جارہے ہیں۔
میرا ایک کزن آرمی میں بھرتی کیلئے گیا‘ دوران ٹیسٹ دوڑ کا ٹارگٹ دیا گیا جب دوڑ شروع ہوئی تو تھوڑی ہی دیر میں میرا کزن اچانک گرگیا اور باقی تمام لڑکے آگے نکل گئے جب وہ اٹھا اور سنبھلا تو  پڑھنا شروع کردیا اور دوڑ لگادی تو وہ خود حیران رہ گیا کہ مطلوبہ وقت سے دو یا تین منٹ پہلے وہ ٹارگٹ تک پہنچ گیا۔میرے ایک کزن نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب سےاَللہُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْض کا عمل پڑھا اور ہر نماز کے بعد گیارہ دفعہ اور کھلا بھی پڑھنا شروع کیا تو اس کی نظر ٹھیک ہوگئی۔ پہلے جب بھی وہ کتاب پڑھتا تھا تو لفظ ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتے تھے قریب کی نظر بھی مسئلہ کررہی تھی‘ الحمدللہ! اب وہ اس عمل کی برکت سے بالکل ٹھیک ہے۔میری کزن شدید بیمار ہوگئیں‘ پہلے ایک ڈاکٹر کے پاس لے گئے‘ آرام نہیں آیا‘ دوسری شام کو دوسرے ڈاکٹر کے پاس لے گئے‘ تب بھی کچھ فرق نہیں پڑا بلکہ مرض کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا‘ سر سے(کان کے سیدھا اوپر والا حصہ) عجیب قسم کا درد ہورہا تھا‘ درد کی شدت سے اس کی چیخیں نکل رہی تھیں نہ وہ بیٹھ سکتی تھیںنہ وہ لیٹ سکتی تھیں‘ ایسے کرب میں وہ مبتلا تھیں۔ مجھے پتہ چلاتو میں ان کے گھر گیا۔ میں نے سورۂ مومنون اور اذان والا عمل کرکے اسکے کان میں دم بھی کیا اور پانی بھی دم کرکے دیا اور دل میں یہ تصور کیا کہ اگر میرا پیرو مرشد کامل ہے تو میرے مرشد کا بتایا ہواعمل ہے ان شاء اللہ اللہ پاک شفاء دیں گے۔ حضرت میں خود حیران ہوا اس کی چیخوں اور درد کی جوشدت تھی وہ اسی وقت ختم ہوگئی۔ تقریباً چار بار میں نے عمل کیا رات تک اور اگلی صبح بھی عمل کیا‘ ایک ہی بار کافی سارا پانی دم کرکے دے دیا الحمدللہ اب وہ ماشاء اللہ ٹھیک ہیں۔ایک چھوٹی سی بات کہ پہلے میں نے انہیں دم کیا تو فرق نہیں پڑا تھا تب میں نے بولا کہ یہ میرے پیرو مرشد کا بتایا ہوا عمل ہے اگر میرے پیرو مرشد کامل ہیں تو ابھی آرام آئے گا اور ایسا ہی ہوا ماشاء اللہ اب کہیں بھی کوئی بیمار ہوتا ہے تو میں یہ عمل بتاتا ہوں اور خود بھی کرتا ہوں۔ ماشاء اللہ بہت کمال پایا ہے۔(ش۔ر)
کلمہ کا نصاب اور میری والدہ کی موت
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی عمر میں برکت دے‘ دنیاو آخرت کی خوشیاں‘ کامیابیاں اور عزتیں اللہ پاک آپ کو عطا فرمائے۔میں 2007ء سے ماہنامہ عبقری پڑھ رہا ہوں‘میں نے اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کیلئے جو وظیفہ شروع کیا وہ لا الہ الا اللہ ستر ہزار کا نصاب ہے۔ الحمدللہ ہم سب گھر والوں نے بہت زیادہ نصاب پڑھ لیے ہیں۔ میری والدہ اکیلی نے ماشاء اللہ سولہ نصاب مکمل کیے اور سترہواں نصاب جاری تھا کہ گزشتہ رمضان المبارک بروز جمعۃ المبارک صبح نو بجے وہ اللہ کوپیاری ہوگئیں۔ یہ ان نصاب کی ہی برکت تھی کہ اللہ رب العزت نے انہیں رمضان المبارک میں اور پھر جمعۃ المبارک کو موت دی‘ انہوں نے مرنے سے پہلے ہمیں وصیت کی کہ بیٹا کبھی کلمہ پڑھنا نہ چھوڑنا۔ الحمدللہ! میرے اب تک چونتیس نصاب ہوچکے ہیں اور پینتسواں نصاب جاری ہے۔ (ریاست الرحمٰن‘ مری)
شکرہے! اب ٹھیک ہوں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ کچھ روحانی مسائل تھے جن سے نجات کیلئے میں نے چار ماہ پہلے آپ کو خط لکھا تھا آپ نے مجھے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ   ہروقت کھلا پڑھنے کا کہا اور ساتھ چالیس درس سننے کو کہاتھا۔ آپ نے حکم دیا تھا کہ دوبارہ تین ماہ کے بعد پھر خط لکھیں۔ اب میں تین ماہ کے بعد دوبارہ خط لکھ رہی ہوں‘ میں باقاعدگی سے  پڑھ رہی ہوں‘ شروع میں جب پڑھا تو جیسے ہی پڑھنا شروع کرتی تو مجھ سے پڑھا نہیں جاتا تھا اور میں بیہوش ہوجاتی تھی یا کبھی آپے سے باہر ہوجاتی تھی‘ گھر والوں کیلئے مجھے سنبھالنا مشکل ہوجاتا تھا‘ نہ جانے میں نے کتنی بار اپنی جان لینے کی کوشش کی ‘ میرے بس میں کچھ نہیں ہوتا تھا مجھے نہیں معلوم کہ میں کیا کرتی ہوں‘ کیا بولتی ہوں‘ مجھے کوئی چیز پڑھنے سے منع کرتی تھی‘ مجھے روکنے کی پوری کوشش کی جارہی تھی مگر میں نے  کا عمل نہ چھوڑاپھر بعد میں میرے گھر والوں نے بھی میرے ساتھ مل کر میرے لیے پڑھنا شروع کردیا۔ الحمدللہ اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔ (پ۔پ)
وظیفہ پڑھاڈاکٹرز نے والدہ کوکلیئر قرار دیدیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ناچیز عبقری کو جتنی دعائیں دوں کم ہیں‘ اللہ تعالیٰ عبقری کو بے حد ترقی عطا فرمائے اور محترم حضرت حکیم صاحب کا بہت شکر ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ایک ایسا رسالہ یعنی عبقری کو لوگوں کی مشکلات دور کرنے کا ایک معجزہ بنادیا میں عبقری بہت شوق سے پڑھتی ہوں بلکہ ہمارے گھر والے سب بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ میں سیکنڈایئر کی طالب علم ہوں جب میں چھٹی کلاس میں پڑھتی تھی کہ میرے ابو شہادت پاگئے‘ میرے ابو ڈاکٹر تھے میں سب سے بڑی بہن ہوں‘ ہم لوگ چھ بہن بھائی ہیں‘ چار بہنیں اور دو بھائی ہیں ابو کی شہادت اور ان کی جدائی کا دھچکا تو بہت لگا لیکن ہماری ماں نے ہمت اور صبر کے ساتھ ہمارے حوصلے اجاگر کیے‘ ابوکی وفات کے تین چارسال بعد ہماری ماں کے دل میں درد رہنے لگا سب گھر والوں کو پریشانی ہوئی ہم اپنی ماں کو کہتے کسی بڑے ڈاکٹر سے چیک اپ کرائیں لیکن ہماری ماں کہتی رہی کہ نہیں بیٹی میں کسی ڈاکٹر کے پاس نہیں جاتی‘ پتہ نہیں وہ مجھے کونسی دل کی بیماری بتائیں گے‘ ایک دن ہماری ماں کے دل میں درد زیادہ ہوگیا تو میرے دادا جی نے کہا چلو کل ان شاء اللہ کسی ڈاکٹر کے پاس جائیں گے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہماری ماں ساری رات اس فکر میں تھی پتہ نہیں ڈاکٹر کونسی بیماری بتائیں گے جب داداجی نے کہا تھا کہ کل ڈاکٹر کے پاس جائیں گےمیں نے اس وقت سے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ یَالَطِیْفُ یَاعَلِیْمُ یَاخَبِیْرُکا ورد شروع کردیا‘ اس میں لکھا تھا ہرکام‘ ہرمشکل کیلئے تو میں نے پڑھنا شروع کردیا‘ صبح ہماری ماں دادا ابو کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس چلی گئیں‘ میں نے پورا دن ان تینوں الفاظ کا ورد جاری رکھا‘ شام کو جب ہماری والدہ آگئیں تو خوشی کی کوئی انتہا نہیں تھی سب بہت خوش تھے‘ ہماری ماں نے کہا کہ ڈاکٹر کہہ رہا تھا دل کی کوئی بیماری نہیں ہے ویسے پریشانی کی وجہ سے دل میں درد رہتا ہے مجھے اس وقت سے یقین ہوگیا کہ جو میں نے پڑھا تھا سب اس کی وجہ ہے‘ میں بہت خوش تھی اور تمام قارئین کو آخری پیغام دینا چاہتی ہوں جتنا ہوسکے عبقری کی بھلائی اور ترقی کیلئے دعا کیا کریں۔ میراخط ضرور شائع کیجئے گا تاکہ لوگوں کا بھلا ہو اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنے۔ (سعدیہ الرحمٰن‘ ڈیرہ اسماعیل خان)
جنہوں نے مجھے لوٹا‘ ان کا انجام بھی پڑھیے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں لمبے عرصہ تک مشکلات کا شکار رہا‘ میری شادی کو تقریباً پندرہ سال ہوچکے ہیں‘ شادی کے پہلے تین چار سال بیروز گار رہا‘ حاجات‘ مشکلات کے نوافل پڑھتا‘ کبھی تہجد بھی پڑھتا تھا۔ پھر عراق میں ایک امریکن کمپنی میں جاب مل گئی‘ تقریباً اڑھائی سال وہاں جاب کی‘ اس دوران شاید دو یا چار جمعہ پڑھے ہوںگے‘ دن کو ہماری ڈیوٹی ہوتی تھی‘ بہرحال نماز بچپن سے ہی پڑھتا تھا‘ میرے والدصاحب جمعہ‘ نماز عیدین وغیرہ پڑھاتے ہیں‘ بڑے معزز شخص ہیں‘ عراق سے واپس پاکستان آیا۔ واپس آتے ہی جو کمایا تھا وہ اس طرح لٹایا کہ ایک آدمی کو سوا تین لاکھ دئیے اس نے تاریخ دے دی کہ میں آپ کو یورپ بھیجوں گا لیکن وہ پیسے کھا کر بھاگ گیا‘ پھر دوسرے ایجنٹ کو ایک لاکھ دیا اس نے بھی فراڈ کیا‘ پھر تیسرے کو پچاس ہزار دیا اس نے بھی فراڈ کیا‘ دو آدمیوں سے پیسے واپس دلانے کی بات کی کہ میرے پیسے واپس کردیں انہوں نے بھی میرے ساتھ بدمعاشی کی‘ بہت ذلیل کیا‘ بہت تڑپایا اتناکہ بیان سے باہر ہے۔بہرحال مجھے میرے پیسے نہ ملے‘ مسائل بھی حل نہ ہوئے‘ میرا ایک دوست ہے اس نے مجھے ماہنامہ عبقری اور آپ کے درس کے بارے میں بتایا‘ ماہنامہ عبقری سے مجھے یاقہار کے وظیفے کےمتعلق معلوم ہوا‘ آپ کے ایک درس میں بھی اس کے بے شمار فضائل بیان کیے گئے‘ میرا دوست مجھ سے کہنے لگا کہ یورپ جانے کے خواب چھوڑو اور یہ وظیفہ پڑھنا شروع کردو‘ میرے پیسے جن جن ایجنٹوں نے کھائے تھے میں نے ان کیلئے   ہروقت کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ ایک ایجنٹ جس کے پاس میرا ایک لاکھ تھا جب  ایک لاکھ مرتبہ مکمل پڑھا تو وہ کسی مقدمہ میں جیل چلا گیا‘ دوسرا ایک لاکھ مکمل کیا تو دوسرے ایجنٹ کے بیوی نے خودکشی کرلی۔ تیسرا نصاب پورا کیا تو تیسرے ایجنٹ کا ایکسیڈنٹ ہوگیا اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور گاڑی کا بھی تقریباً دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا‘ پھر جس کے پاس بڑی رقم تھی اس کیلئے میں نے اور میرے دوست نے   کے ساتھ سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھنا شروع کیا‘ بڑا مگرمچھ تھا‘ اس کا رزلٹ یہ پتہ چلا کہ اس نے ایک کاروبار میں لاکھوں روپے لگائے سب ڈوب گئے‘ ایک مرتبہ اس کے بھائی کی بیوی نے اسے اور اس کے چھوٹے بھائی کو زہر دینے کی بھی کوشش مگر وہ بچ گیا‘ اب اس کا کچھ نہیں بچا‘ سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔ میں نے گاؤں میں ایک چھوٹی سی دکان ڈال لی ہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ عبقری میں آنے والے چند وظائف جو میں آزمائے اور دو عدد نسخہ جات عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔ جب بھی ٹریفک جام میں پھنسا سورۂ الم نشرح پڑھی فوراً راستہ ملا‘ ایک مرتبہ پائپ کی ساکٹ نہیں کھل رہی تھی یہ سورۂ پڑھی تو کھل گئی۔ سفر پرجاتے ہوئے گاڑی نہیں مل رہی تھی سورۂ قریش پڑھی تو گاڑی مل گئی‘ ایک مرتبہ بجلی کا بلب فیوز ہوگیا سورۂ قریش پڑھی بلب ٹھیک ہوگیا۔ ایک مرتبہ میں نے پیاز کی بوری لی انہوں نے اس کا وزن ایک سو پانچ کلو بتایا‘ میں نے سات مرتبہ اس پر سورۂ کوثر پڑھ کر دم کیا‘ وزن کروایا تو وہ 125 کلو پیاز نکلا۔ (ع۔آزادکشمیر)
یاقادر یانافع اور میرے پوشیدہ مسائل
محترم حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! آپ کیلئے‘ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کیلئے اور عبقری کی پوری ٹیم کیلئے اللہ تعالیٰ سے ڈھیر ساری دعائیں ہیں‘ اللہ آپ کی‘ حضرت حکیم صاحب اور پوری ٹیم عبقری کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ترقی سے نوازے۔ آٹھ ماہ پہلے میں بہت سے مسائل میں مبتلا تھی‘ مجھے ایک پوشیدہ مسئلہ تھا‘ ڈاکٹرز کہتے تھے کہ یہ مسئلہ عمر کے ساتھ ساتھ خودبخود ٹھیک ہوجائے گا‘ اس سے بڑا مسئلہ میرے بدن کا بھاری ہونا تھا‘ چار یا ساڑھے تین سال سے یہ مسئلہ تھا‘ جب بھی لیٹ جاتی تو خوب نیندآتی اور پھر بدن بھاری ہوجاتا‘ جب بھی سوتی خواب میں کوئی چیز آکر میرے جبڑوں کو زور سے پکڑلیتی‘ ڈر کے مارے ساری ساری پھر نیند نہ آتی‘ پھر میں نے آپ کا بتایا وظیفہ یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھنا شروع کردیا جس کا سب پہلے مجھے جو فائدہ ہوا وہ میرا پوشیدہ مسئلہ حل ہوگیا۔ اس کے ساتھ میں نے دفتر ماہنامہ عبقری خط لکھا‘ وہاں سے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے مجھے یَاحَکِیْمُ یَاعَزِیْزُ یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ کا وظیفہ بتایا‘ اس کی برکت سے الحمدللہ وہ بھاری پن اور مختلف خواب کاآنا نوے فیصد ختم ہوچکا ہے۔ اللہ آپ جیسے پاک لوگوں کی دعا ہمارے حق میں قبول فرمائے آمین! (م۔ر)
موتی مسجد میں گزرے چند لمحات‘ چند مشاہدات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ سال پانچ نومبر کو اپنے عزیزوں کے ہاں لاہور گئی تو کچھ دنوں کے بعد ہم گھومنے نکلے‘ ہم پہلے یہ سوچ کربادشاہی مسجد لاہور گئے تھے کہ ووہاں عصر کی نماز پڑھنی ہے‘ باہر بہت رش تھا‘ ساتھ گردوارہ ہونے کی وجہ سے سکھ برادری بہت زیادہ تھی شاید ان کا کوئی تہوار تھا۔ جب اور میرے دونوں بچے بادشاہی مسجد کی طرف بڑھے تو ہم شاہی قلعہ لاہور کی طرف بڑھ گئے‘رش میں پتہ ہی نہ چلا اور ہم چلتے ہی جارہے تھے‘ تھوڑی دیر بعد ہم شاہی قلعہ لاہور کے مین دروازہ کے باہر کھڑے تھے‘ دیو قامت دروازہ کو دیکھتے ہی ہم پر حیرت و دلچسپی پر مبنی سحر طاری ہوگیا۔ ہمارے ذہن سے بادشاہی مسجد کا خیال نکلا اور ہم شاہی قلعہ کے ٹکٹ خرید کر اندر داخل ہوگئے۔
شاہی قلعہ کے اندر بھی کافی رش تھا‘ ہم نے کافی سیر کی‘تھوڑی دیر بعد ہم ایک برآمدے میں داخل ہوئے‘ وہاںساتھ ہی کینٹین تھی ہم نے کینٹین پر بیٹھے ہی تھے کہ نماز عصر کا وقت ہوگیا‘ میںنے اپنی بیٹی کو کہا عصر کہاں ادا کریں؟ تو سامنے سیڑھیاں کے ساتھ ہی ایک برآمدہ تھا ‘ وہاں کچھ خواتین کھڑی تھیں‘ میری بیٹی بولی اندر چل کر دیکھتے ہیں شاید ادھر نماز کیلئے جگہ ہو اور جب ہم سیڑھیوں سے اوپر گئے تو دروازہ پر چھوٹا سا ’’مسجد‘‘ لکھا دیکھا اندر گئے تو دو تین لوگ تھے ہم نے جلدی سے نماز ادا کی‘ پھر ہم مسجد کو دیکھنے لگے‘ ایک کمرہ جو عورتوں کی نماز کیلئے ہے وہاں چھوٹا سا ’’موتی مسجد‘‘ لکھا تھا میں چونک گئی‘ ہم نےماہنامہ عبقری میں ’’موتی مسجد‘‘ کا پڑھا تھا مگر یہ نہیں پتہ تھا کہ یہ ہےکہاں؟وہاں ایک بندہ کھڑا تھا میں سیدھی اس کے پاس گئی‘ پوچھا کہ یہ ’’موتی مسجد‘‘ ہے؟ تو انہوں نے کہا ہاں یہی ہے‘ پھر میںنے پوچھا کہ اس کی امامت کون کرتا ہے تو بولے میں ہی کرتا ہوں‘ میں نے پوچھا یہ ماربل کتنے پرانے ہیںتو بولےیہ مسجد اڑھائی سو سال سے بند تھی‘جب وہ یہ بات بتارہے تھے تو چند آدمی بھی آکر کھڑے ہوگئے‘ انہوں نے بتایا کہ یہ حکیم طارق محمود مجذوبی چغتائی صاحب نے کھلوائی ہے‘ میں دنگ رہ گئی‘ میری آنکھوں میں آنسو آگئے‘ امام صاحب کو دعا کیلئے کہا تو انہوں نے کہا جس دیوار پر محمد رسول اللہﷺ لکھا ہے وہاں بیٹھ کرذکر کریں‘ ہم مغرب تک وہیں بیٹھے ذکر کرتے رہے‘ ان لوگوں نے ہمیں تبرک بھی دیا میں جہاں جوتے رکھتے ہیں وہاں اکیلی گئی تو ایک آدمی سفیدکپڑوں میں مجھے کہنے لگے: آپ کو پتہ ہے یہاں حضور ﷺ کے دور مبارک کے دو صحابی جن بھی رہتے ہیں‘ میں حیرانی سے انہیں دیکھ رہی تھی میں نے کہا آپ کو کیسے پتہ تو بولے مشاہدہ ہے‘ انسان کی شکل میں ہوتے ہیں۔ مغرب ہوئی تو امام صاحب نے صحن میں کھڑے ہوکر اذان دی اندر آخری کمرے میں اور میری بیٹی نماز پڑھ رہے تھے‘ بالکل اندھیرا ہوگیا تھا نماز پڑھ کر ہم دعا کررہے تھے‘ اتنی دیر میں ہمارے پیچھے آواز آئی تو امام صاحب کے ساتھ ایک آدمی تھا انہوں نے دروازے کے باہر تالا تھا وہ کھولا اندر جائے نمازبچھی ہوئی تھی وہ آدمی اندر چلا گیا اور پھر تالا لگا دیا ہم دو نفل پڑھ کر باہر آئے تو اتنا اندھیرا تھا کہ چاند کی روشنی تھی‘ امام صاحب نے مجھے اور میری بیٹی کو جائے نماز کا تحفہ دیا‘ ایک مجھے‘ ایک میری بیٹی کو ہم جب باہر آئے تھے ہر طرف ویرانی تھی‘ کوئی نظر نہیں آرہا تھا۔عجب پراسراریت مگر نورانیت اور سکون ہی سکون تھا ۔ ہم اسی جائے نماز پر نماز پڑھتے ہیں۔ (اُم حسیب اللہ، کراچی)
موتی مسجد جاکر دعا کی اور رشتوں کی آمد شروع
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کو اور آپ کی نسلوں کو شاذو آباد رکھے اور آپ کا سایہ ہمارے سر پر ہمیشہ قائم رکھے اور لوگوں کوسیدھی راہ دکھاتے رہیں اورمیں اپنے گھر کی بتاتی چلو جووظیفے آپ نے دئیے اور تسبیحات دی ہیں ان کو میں باقاعدگی سے پڑھتی ہوں میرے گھر میں بہت سکون ہے۔ محترم حضرت حکیم صاحب ! ماہنامہ عبقری کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے موتی مسجد کے بارے میں تفصیل سے لکھا ہے‘ میری بیٹیوں کے رشتوں کے بہت مسائل تھے‘ رشتے کیا ہونے تھے کبھی نہ کسی نے بات کی اور نہ ہی کوئی دیکھنے آتا۔ میں اپنی بیٹیوں کے ہمراہ موتی مسجد گئی اور وہاں جاکر ان کے بہتر اور جلد رشتے کیلئے دعا کی۔
موتی مسجد میں دعا کےبعد دو سے تین دن کے اندر اندر رشتے آنے شروع ہوگئے مناسب سا رشتہ دیکھ کر بڑی بیٹی کی منگنی کردی ہے‘ انتہائی شریف اور کھاتے پیتے لوگ ہیں۔ دوسری بیٹی کے رشتے کی بات چل رہی ہے‘ امید ہے یہ رشتہ بھی ہوجائے گا اور دعا کریں کہ ان کے نصیب اچھے ہوں۔ (ن، ڈسکہ)
رشتہ کی سخت بندش موتی مسجد سے دور
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کو ایک عامل نے قابو کیا ہوا تھا‘ بہت وظائف پڑھے‘ بہت عاملین کے چکرکاٹے مگر کہیں سے بھی آرام نہ آتا‘ ہمیں کسی نے کہاکہ خانہ کعبہ جاکر دعا کریں تو پھر اس عامل سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ پچھلے سال بڑے بیٹے کو سعودی عرب بھیجا تھا وہ پانچ ماہ دس دن کے بعد واپس آگیا۔بیٹے نے خانہ کعبہ جاکر گڑگڑا کر اللہ سے دعا کی‘ اللہ تعالیٰ نے قبول کی اور میرے شوہر کی اس عامل سے جان چھوٹ گئی۔
اس کے بعد گزشتہ سال روحانی دم میں ‘ میں‘ میرے شوہر اور چھوٹی بیٹی تسبیح خانہ آئے تھے‘ روحانی دم کروانے کے بعد ہم لاہور شاہی قلعہ میں موجود موتی مسجد میں گئے‘ میری بیٹی کے رشتہ پر شدید بندش تھی‘ رشتے آتے ہی نہ تھے اگر آتے بھی تھے تو دیکھ کر چلے جاتے اور پھر کوئی جواب نہ ملتا۔ ہم موتی مسجد جاکر بچی کے رشتے کیلئے اللہ سے دعا کی۔ ساتھ نوافل بھی ادا کیے۔ احمدللہ! میری بچی کے رشتے آنا شروع ہوگئے ہیں‘ ایک رشتہ ہم نے دیکھا جو ہمیں بھی پسند ہے اور انہیں بھی۔گزشتہ رمضان المبارک میرے شوہر نےتسبیح خانہ میں گزاراہے اور الحمدللہ عیدالفطر کے بعد باقاعدہ منگنی کی رسم اداہوئی ہے۔ اللہ رب العزت ہماری غلطیاں معاف فرمائے۔ (امینہ‘ چیچہ وطنی)
موتی مسجد کا دیوبچہ اور میرا سفر
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ پر بے شمار رحمتیں اور برکات نازل فرمائے۔ آمین!آپ کی توجہ سے محسوس ہوتا ہے کہ جب بھی میں دعا کرتی ہوں آپ بھی میرے لیے دعا کررہے ہوتے ہیں‘ ایک دن خواب میں دیکھا کہ میں اوپر سے دیکھتی ہوں تو رات ہے اور نیچے چاند ستارے نظر آتے ہیں۔ محترم حضرت حکیم صاحب! میں گزشتہ ہفتہ موتی مسجد جارہی تھی تو جیسے ہی میں نے مزنگ چونگی کراس کیا تو موتی مسجد کا دیوبچہ مجھے لینے آگیا اور ساتھ چلنے لگا اور پھر جب تک میںواپس گھر نہیں آگئی وہ سفر میں میرے ساتھ رہا‘ اگلے دن جب میں پھر موتی مسجد گئی تو وہ بچہ پھر میرے ساتھ ہی رہا۔ جب میں نے موتی مسجد میں دوران نوافل سجدہ کیا تو مجھے بہت ہی گولڈن بازار نظر آئے اور اس میں چلتے پھرتے لوگ بھی نظر آئے۔ اس کے بعد موتی مسجد میں حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ‘ حضرت بابا فرید شکر گنج رحمۃ اللہ علیہ اور اس کے بعد حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کا دیدار نصیب ہوا۔
میں اتنی عالم فاضل نہیں ہوں مگر جب سے موتی مسجد جارہی ہوں میری کیفیات درج بالا ہوتی ہیں جو میں نے لکھ دی ہیں۔ ہاں! یہ ’’دیوبچہ‘‘ جب میں پہلی مرتبہ موتی مسجد گئی تھی تو وہاں کے جنات نے میرے ساتھ بھیجا تھا اب جب بھی میں موتی مسجد جاتی ہوں تو میرے ساتھ ہی جاتا اور آتا ہے۔ (صفیہ خورشید‘ لاہور)
محمدرسول اللہ نے مسائل کے چنگل سے نکال دیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے شوہر حالات سے بہت مایوس ہوچکے تھے‘ مجھ سے ان کی حالت دیکھی نہیں جاتی تھی‘ کچھ سمجھ نہ آتی کہ ہم کیا کریں‘ کس طرح مسائل کے چنگل سے اور حاسدوں کے حسد سے باہر نکلیں۔ ماہنامہ عبقری ملا‘ اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں دیا گیا ایک وظیفہ  پڑھنا شروع کردیا۔ تقریباً تین سے چار نصاب ہی مکمل کیے تھے کہ حالات نے رخ بدلا اور بہتری آنا شروع ہوگئی ہے۔ یادرہے کہ ایک نصاب ستر ہزار کا ہوتا ہے۔ (ش۔ش)
اب جادو کا ہر وار جائے بے کار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری جائیداد پر ایک قبضہ گروپ نے قبضہ کررکھا ہے‘ وہ مجھ پر اس قدر جادو کرواتے کہ کچھ نہ کرسکتا‘ اب بھی انہوں نے مجھ پر شدید ترین کالا سفلی جادو کروایا ہے میں بہت پریشان تھا‘ پھر مجھے میرے ایک عزیز نے ماہنامہ عبقری سے متعارف کروایا‘ عبقری پڑھا تو ایسے لگا جیسے میرے مسائل کا حل یہی ہے۔ میں نے جنات کا پیدائشی دوست مضمون میں سے    کا وظیفہ پڑھنا شروع کردیا اور ساتھ تھال میں پاؤں رکھ کر صبح و شام گیارہ سو مرتبہ    پڑھتا ہوں۔ اس عمل کو کرتے ہوئے مجھے ایک سال ہوگیا ہے‘ اب جاد و ختم ہوچکا ہے الحمدللہ! اب بھی وہ مجھ پر گاہے بگاہے کالے جادو کا وار کرواتے ہیں مگر اس عمل کی بدولت بے کار جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ تسبیح خانہ میں آکر اب تک مسلسل چالیس درس سن چکا ہوں اور مزید کوشش ہے کہ کبھی ناغہ نہ ہو۔ اللہ تعالیٰ آپ کی حفاظت فرمائے اور آپ کو خیرکثیر عطا فرمائے۔ (ارشد جاوید)
  پڑھا اور وہ چیزیں غائب ہوگئیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ماہنامہ عبقری گزشتہ تین سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ اس موجود وظائف بہت باکمال اور تیربہدف ہوتے ہیں‘ دو انمول خزانہ ہر وقت ورد زبان رہتا ہے‘ کلاس روم ہو‘ کوئی محفل ہو‘ سفر ہو یا شادی بیاہ کی تقاریب الحمدللہ دوانمول خزانہ ہروقت وردزبان رہتا ہے۔ اس کے علاوہ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتی ہوں۔ اس میں موجود یَاقَہَّارُ کا وظیفہ صبح و شام گیارہ تسبیح پڑھتی ہوں۔ ابھی پچھلے دنوں خواب دیکھا میں واش روم جانے لگتی ہوںتو واش روم کے دورازے پر کوئی لائٹ نما چیزیں ہوتی ہیں میرے بہنوئی بھی وہیں کھڑے ہوتے ہیں میں کہتی ہوں بھائی یہ پھر آگئی ہیں اب دیکھنا میں    پڑھوں گی تو چلی جائیں گی اورواقعی میں    پڑھتی ہوں تو وہ چیزیں غائب ہوجاتی ہیں۔ (ز۔ا)
جنات آتے رہے‘وظیفہ پـڑھتا رہا وہ مرتے رہے
محترم حضرت حکیم صاحب اور حضرت علامہ لاہوتی پراسراری صاحب السلام علیکم! آپ حضرات خیریت سے ہوں گے‘ عرصہ دو سال سے محترم حضرت حکیم صاحب سے بیعت ہوں مگر ملاقات کیلئے وقت ہی نہ ملا‘ میرے گھر کے حالات کافی خراب تھے مگر میں نےانمول خزانہ نمبر ایک اور دو پڑھنا شروع کیا اور اس کے بعد کچھ ماہ سے   صبح و شام گیارہ سو مرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھتا ہوں‘ اس وظیفہ نے بہت کمال کا اثر کیا‘ مجھ پر کچھ اثرات تھے جو ختم ہونا شروع ہوگئے۔ میرے بہت سے مسائل تھے جن کو میں نے ذہن رکھ کر پڑھنا شروع کیا‘    کے بعد اس ماہ کے ماہنامہ عبقری میں ماہانہ روحانی محفل میں بتایا گیا وظیفہ

پڑھنا شروع کردیا۔
پندرہ بیس منٹ کے بعد جو ہم کو تنگ کرتے تھے وہ جنات آنا شروع ہوگئے‘ اللہ کے فضل و کرم اور آپ کی دعاؤں کی برکت سے مجھے کوئی خوف نہیں ہوا‘ پہلے ایک جن آیا میری طرف منہ کرکے ادھر ادھر گرتا ہوا بھاگ گیا‘ اس کے بعد کئی جن اشارہ بھی کرتے رہے اور کچھ زبان سے جو مجھے سمجھ نہیں آرہی تھی مگر میں یہ سمجھا کہ یہ اشارہ کرکے کہہ رہے ہیں کہ وظیفہ نہ پڑھو‘ میں نے بائیں ہاتھ سے اشارہ کرکے کہا میں نہیں چھوڑوں گا اور اس کے بعد ایک جننی آئی اور وہ چارپائی پر گری اور اس کی روح نکل گئی‘ اس کے کچھ عورتیں آئیں انہوں نے اشارے سے باتیں کیں میں نے بھی اشارہ کے ساتھ جواب دیا اس کے بعد پھر مرنے کاکام شروع ہوگیا‘ مجھے ایسا محسوس ہورہا تھا کہ وہ فوت ہورہی ہیں پھر کئی جن اور جننیاں آتی رہیں اور مرتی رہیں کبھی ایک جن آتا اور مر جاتا‘ جو بچ جاتا وہ دوسروں کو اشارے سے کہتا کہ واپس چلے جاؤ‘ جن جو آتے تھے انہوں نے چادر قمیص پہنی ہوتی تھی اور جننیاں ننگے سر ہوتی تھیں‘ مرد میرے کبھی دائیں کبھی بائیں طرف کبھی آگے آکر مرتے تھے‘ پھر غائب‘ پھر دوسرے آتے رہتے سلسلہ چلتا رہا مگر میں الحمدللہ اللہ کے فضل‘ مرشد اور علامہ صاحب کی دعاؤں کی برکت سے بے خوف رہا بلکہ جب میں وظیفہ پڑھتا تھا تو مجھے جوش آجاتا تھا بدن کے رونگٹے کھڑے ہوجاتے تھے میرے پاس جو جنات لائے جاتے تھے ایک دوسانس آتے تھے اور مر جاتے تھے روحانی محفل کا وقت جو کہ ایک گھنٹہ ستائیس منٹ تھا مگر مجھے معلوم نہیں ہوا کہ دو گھنٹے اور دس منٹ ہوگیا یعنی 43 منٹ زائد ہوگیا‘ لائٹ جلائی ٹائم زیادہ ہوگیا تھا پھر میں نے پانی پر دم کیا اور دعا میں لگ گیا پانی کچھ میں نے پیا اور باقی اپنی اہلیہ اور بچوں کو پلا دیا۔ یہ جنات گزشتہ پندرہ سولہ سال سے تنگ کررہے تھے ان کی وجہ سے میری تین دکانیں اور ایک چار مرلے کا پلاٹ فروخت ہوچکا ہے۔ قرض پھر بھی باقی ہے‘ جنات رقم چوری کرکے لے جاتے ہیں‘ زیور چوری کرلیتے ہیں‘ زمین کے کاغذات چوری کرکے لے جاتے ہیں۔ رات کو چارپائی پر لیٹا تو    کا وظیفہ شروع کردیا جنات پھر مرنا شروع ہوگئے ۔ میرے اوپر جادو کرنے والے مل کر آئے اور مجھے نوٹوں کا اشارہ کیا کہ یہ لے لو میں نے الٹے ہاتھ کا اشارہ کرکے انکار کردیا پھر تھوڑی دیر کے بعد آکر وہ مرگیا‘ میر وظیفہ جاری تھا جس آدمی نے جادو کیا تھا وہ میری گود میں بیٹھ گیا اور میں نے کہا بزرگو آپ چلے جائیں تھوڑی دیر بعد وہ چلا گیا میں نے اپنا وظیفہ جاری رکھا اور جنات مرتے رہے۔ اس وظیفہ اور عبقری میں ہر ماہ آنے والے روحانی محفل کے وظیفہ نے مجھے جنات کے وار سے بچا کررکھا ہوا ہے۔ (علم الدین‘ شیخوپورہ)
فوری مشکلات ٹالنے کا راز ! ابھی جان لیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عملیات سیکھناچاہتا تھا مگر گھر والوں کی طرف سے مجھے اس کی اجازت نہ ملی‘ والدکے انتقال کے بعد میں دکان سنبھالنے لگا اور ساتھ ہی میں نے اپنی تعلیم بھی جاری رکھی‘ مجھے عملیات سیکھنے کا اس قدر جنون تھا کہ اگر کہیں سے کوئی چیز کوئی بتادیتا تو میں اسے ضرور کرتا تھا‘ تین ماہ پہلے میرے بھائی کی شادی ہوئی جس میں ہمیں بہت پریشانیاں اٹھانا پڑیں تب ہمارے گھر عجیب وغریب واقعات رونما ہونا شروع ہوگئے سب سے پہلے الماری کے اوپر سے ڈبہ جس میں سامان بھرا پڑا تھا میری بہن کےاوپر گرا لیکن اللہ کے فضل سے کوئی نقصان نہ ہوا تب میں نے پہلی بار عبقری کی ویب سائٹ اورفیس بک پر    والا وظیفہ دیکھا‘    پڑھتے پڑھتے مجھے غنودگی کی کیفیت ہوئی اور میں نے محسوس کیا میں اکیلا کمرے میں لیٹا ہوا ہوں اور یاقہار کا ورد کررہا ہوں ساتھ ہی کمرے کی دیواروں پر سانپ جن کا رنگ لال اور ان پر سفید دھبے ہیں وہ دیواروں پر چڑھ رہے تھے ساتھ ہی میں ورد کررہا تھا تھوڑی دیر میں وہ سارے سانپ واپس جانا شروع ہوگئے‘ اس کے بعد میں   کا وردکثرت سے کرنا شروع کیا اور جب بھی مشکل ہوتی ہے پڑھتا ہوں اور مشکل حل ہوجاتی ہے یا کوئی راستہ مل جاتا ہے۔ (شعیب انور‘کراچی)
پڑھ تو سہی!یہی تیرے مسائل کا حل ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت آپ کو‘ آپ کی نسلوں کو‘ عبقری اور تسبیح خانہ سے منسوب ہر فرد اور اس کی نسلوں کو شادو آباد رکھے۔ آمین! محترم! میں پہلے عبقری کو عام سا رسالہ سمجھتا تھا‘ کبھی کبھار پڑھ لیتا‘ اسی دوران آپ کو دو مرتبہ خواب میں دیکھا‘ حقیقت میں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا‘ آپ کرسی پر براجمان‘ نورانی چہرہ‘ سفید ڈاڑھی‘ سفید عمامہ اور لباس پہنے ہوئے ہیں‘ لائن میں کھڑے لوگوں کو خشوع خضوع سے وظائف بتارہے ہیں۔ غیبی آواز آتی ہے کہ یہی حکیم صاحب عبقری والے ہیں ان کے پاس تمہارے مسائل کا حل ہے وہاں سے ٹوکن لے کر لائن میں لگ جاؤ اور میں ٹوکن لینے لائن میں لگ جاتا ہوں اور آنکھ کھل جاتی ہے۔ پھر ایک سال تک ملاقات کیلئے کوشش کرتا رہا لیکن ناکام رہا‘ پھر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں کلمہ طیبہ کو پڑھا تو نظرانداز کردیا‘ کمالات نے حیران تو کیا اورپڑھ کر خوشی بھی بہت ہوئی۔ چند دنوں بعد مجھے اپنی پرانی کتابوں میں سے ایک کتاب ملی‘ اس کتاب میں کلمہ طیبہ کی فضیلت‘ قرآن و حدیث کے حوالے سے اہمیت‘ لوح قلم نے کس طرح اللہ کے حکم سے ہزاروں سالوں میں لکھا سب کچھ تفصیل سے پڑھا۔ اس وقت میرے دل کی دھڑکن بہت تیز ہوگئی اور رونگٹے کھڑے ہوگئے اور اندر سے آواز اٹھی کہ یہی تیرے مسائل کا حل ہے اسی کو ساری زندگی جاری رکھ جو کمالات کھلے آپ کی خدمت میں گوش گزار کرنا چاہتا ہوں
روزانہ دس ہزار مرتبہ پڑھا (لاالہ الا اللہ کا ستر ہزارمرتبہ پڑھا اورپھر محمدرسول اللہ سترہزارمرتبہ پڑھا) پہلے ہی دن سے کمالات ظاہر ہونا شروع ہوگئیں۔ شیرخوار بچے دیکھ کر مسکرانے لگے۔ گھریلو لڑائی میں نمایاں کمی۔ گناہوں سے نفرت اور ندامت کے آنسو بہتے تو بہتے ہی جاتے اور رب تعالیٰ سے معافی مانگتا جاتا۔ رات کو نیند میں بھی زبان پر کلمہ محسوس کرتا۔ سب سے بڑھ کر پاکیزگی کا حصول ہوا۔ تہجد کی پابندی ہوگئی۔ چوبیس گھنٹوں میں سے پرسکون تین سے چار گھنٹے کی نیند باقی وقت کلمہ طیبہ زبان پر ہوتا۔ پنج گانہ نماز کی پابندی‘ اگر کسی وجہ سے جماعت رہ جاتی تو رو رو کر اللہ سے معافی مانگتا۔ جو سوچتا یا دل میں کوئی بات ہوتی اس کے ہونے کے نمایاں آثار نظر آنے لگتے۔ جو مانگتا دعائیں قبول ہونا شروع ہوگئیں۔ میرے روز مرہ کے کاموں میں رکاوٹیں دور ہوتی ہوئی نظر ٓآئیں۔ ایک رشتہ دار کئی مہینوں سے ناراض تھی اس کیلئے دعا کی چند دنوں بعد خواب میں دیکھا کہ وہ واپس آگئی ہے واقعی اسی دن ہی واپس آگئی‘ میرے اور میری بہن کے رشتوں میں ظاہری رکاوٹیں دور ہونے کے اثار نظر آنے لگے۔ایک دن فجر کی نماز مسجد میں پڑھ کر اشراق کے دو نفل پڑھے اور گھر آکر لیٹ گیا‘ وہیں اونگھ آگئی‘ دیکھتا ہوں کہ ایک بہت ہی خوبصورت معصوم بچی میرے سر پر ہاتھ پھیررہی ہے اور اس کی ماں میری پشت پرہاتھ والے پنکھے سے ہوا دے رہی ہے اور مسکرا رہی ہے۔ تو میں بچی کوڈانٹتا ہوں کہ تنگ نہ کرو‘ سونے دو‘ تو وہ اپنی ماں کے پاس ناراض ہوکر چلی جاتی ہے اور اس کی ماں مسکرا کر میرے کندھے پر شفقت سے اور مامتا بھرے انداز میں تھپکی دے کر چلی جاتی ہے‘ آنکھ کھلتی ہے تو واقعی ٹھنڈی ہوا کا جھونکا کمرے میں محسوس کیا کیونکہ گرمیوں کے دن تھے اور لائٹ بھی گئی ہوئی تھی اس خواب کے بعد او زیادہ کلمہ پڑھنےلگا‘ کلمے سے اور بھی زیادہ محبت ہوگئی۔ آپ سے ملاقات کا شرف بھی اسی کلمے کی وجہ سے حاصل ہوا۔ مختلف جگہوں سے خود ہی ملازمت کی آفرز آنے لگی‘ یہ سب صرف پانچ ہفتوں کاعمل ہے‘ کلمہ جتنا بھی پڑھوں پھر بھی اس کی کمی محسوس کرتا ہوں اور آنسو آجاتے ہیں۔ بہت تڑپ ہے بعض اوقات زبان پر خود ہی کلمہ آجاتا ہے۔اس کے علاوہ کئی سال پہلے بینک سے سود پر قرض لیا تھا جو کہ پہلے سے بہت زیادہ ہوگیا تھا‘ سود دن بدن چڑھ رہا تھا‘ اب اللہ تعالیٰ نے یک مشت پیسوں کا بندوبست کردیا ہے اور بینک میں سارے پیسے جمع کروا دئیے ہیں اور اللہ ہمیں اس زہر سے بچائے رکھے۔ آمین! (بلال احمد‘ شیخوپورہ)
خون میں لت پت جن آخری سانسیں لے رہا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے ساتھ بہت سے مسائل تھے‘ سب سے پہلےیہ کہ خاوند کی وفات کے بعد بہت مشکلات کا شکار ہوگئی‘ ان کے دنیا سے چلے جانے کے بعد ہر رات سوتے وقت گھر سے ایسی آوازیں آتی تھیں جیسے کوئی بکرے کو ذبح کررہا ہو‘ اس کے بعد سیڑھیوں سے گری جس کی وجہ سے ریڑھ کی ہڈی کریک ہوگئی‘ اس کے بعد چھ ماہ بیڈ ریسٹ رہا اس کے بعد تقریباً سات ماہ ٹھیک رہی‘ اس کے بعد پھر گرگئی اس کی وجہ سے بائیں ٹانگ کا گوشت پھٹا اور ہڈی نے اپنی جگہ چھوڑ دی اور وہ سوتے وقت آوازوں کا سلسلہ جاری رہا۔ اس کے بعد میں نے ماہنامہ عبقری میں سے دیکھ کر لفظ    کھلا پڑھنا شروع کردیا‘ مسلسل چھ ماہ یہ ورد جاری رکھا‘ اس کے بعد میں نے خواب دیکھا کہ میں گھر کی سیڑھیوں کے پاس کھڑی ہوں اور لمبا سا آدمی ہے اور مجھے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن میں بچ جاتی ہوں اور وہ سیڑھیوں سے گرجاتا ہے۔ یہ عمل دو سے تین مرتبہ ہوتا ہے اور آخر میں وہ جب نیچے گرتا ہے تو وہ خون میں لت پت ہوتا ہے اور جیسے آخری سانسیں لے رہا ہو۔ وظیفہ    اب بھی جاری ہے اور گھر میں کافی سکون آگیا ہے۔ اس وظیفے کے ساتھ ماہنامہ عبقری سے دیکھ کر جو وظائف کرتی ہوں ان میں صبح فجر کے بعد ’’یااللہ تیرا شکر ہے‘‘ دوسری تسبیح:

۔ تیسری تسبیح: سورۂ توبہ کی آخری۔ چوتھی تسبیح: سورۂ کوثر۔ پانچویں تسبیح: پہلا کلمہ طیب۔ چھٹی تسبیح: سورۂ اخلاص۔ 786 مرتبہ بسم اللہ۔ استغفار۔ آیت کریمہ۔ درود ابراہیمی پڑھتی رہتی ہوں۔ اس کےعلاوہ قرآن کریم کی تلاوت بھی کرتی ہوں۔ (افشاں مشتاق‘ ملتان)
حاسدوں کا حسد‘ جادوگروں کا جادوکدھر گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ عرصہ ہوا علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے بتائے وظیفہ   کو صبح و شام گیارہ سومرتبہ اول و آخر سات مرتبہ درودشریف کے ساتھ پڑھنا شروع کیا‘ مجھے اس کے پڑھنے سے بہت فوائد ملے۔ مگر جو بات انتہائی قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خواب میں ایسے حالات نظر آئے جو میری زندگی سے میل کھاتے تھے۔ حاسدوں کا حسد اور جادوگروں کے جادو سب نظر آگئے اور آہستہ آہستہ سب ختم ہوگیا۔ ایک خواب جو خاص طور پر قابل ذکر ہے وہ یہ ہے کہ میں نے دیکھا کہ میری فیملی ہے اور میرے ذہن میں ہے کہ میری بہن فوت ہوگئی ہے اور میں بہت افسوس میں ہوں‘ پھر گھر کے باہر مجھے ایک درخت کے پیچھے چار فٹ کی نو یا دس سالہ بچی نظر آئی۔ اس کا رنگ کالا تھا‘ بال بے حد الجھے ہوئے‘ گندے‘ ناخن لمبے‘ پھٹے پرانے غلیظ کپڑے اور کمزور سی تھی اس کو میں نے بالوں سے پکڑا اور گھر کے اندر لاکر اپنے ابو کے کمرے میں لائی اور کہا کہ اس نے میری بہن کو مارا ہے‘ پھر میں نے اس کو بیڈ پر الٹا لٹا دیا اور ابو نے اور میں نے اس کو خوب مارا‘ پھر میں نے اس کو اتنا مارا کہ وہ چیخیں مارے‘ پھر ابو نے اس کے بال پکڑے اور تھوڑے سے کاٹے‘ وہ اتنا چیخی چلائی مگر میں نے اس کو اٹھنے نہیں دیا۔ ابو پوچھتے رہے کہ کس نے تجھے بھیجا ہے بتادے‘ مگر نہیں بولی‘ پھر اور بال کاٹے۔ وہ مزید چلائی مگر بتایا نہیں پھر میں نے اس کو اپنی کہنیوں سے مارا۔ پھر میری آنکھ کھل گئی۔ آج بھی جب سوچنے بیٹھوں تو رونگٹے کھڑے ہوجاتے ہیں میری ہر بہن‘ ہر ماں‘ بیٹی سے التماس ہے کہ اپنی زندگی میں تھوڑا سا وقت اپنے نصیب کو ضرور دیں اور اس کے لیے عبقری کا دامنپکڑلیں اور پھر    سے رشتہ جوڑلیں۔ میرے عظیم حکیم صاحب کے بعد میں بھی اس کیلئے سوفیصد پراعتماد ہوں۔ ان شاء اللہ۔ اللہ کے بعد عبقری کا ہر وظیفہ ہر عمل آپ کی زندگی کو جنت اور قبر کو جنت الفردوس بنادے گا۔ اللہ عبقری ٹیم اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو تاقیامت فیض بانٹتا رکھے۔ آمین۔ (ج ظ خ)
میری امی کی کہانی اور یاقہار کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری امی جب پانچ سال کی تھیں تو امی کو محسوس ہوتا تھاکہ ان کے پیچھے کوئی چیز ہے‘ مڑ کر دیکھتیں تو نظر نہ آتا‘ پھر پاکستان بنا اور امی کا پورا خاندان انڈیا سے پاکستان آگیا‘ پھر امی کی شادی ہوگئی پر امی اکثر رات کوڈر جاتی تھیں‘ اباجی امی سے بہت پیار کرتے تھے‘ ہمارا برف کا کارخانہ تھا‘ سب ختم ہوگیا‘ اب سب نوکریاں کررہے ہیں ابو کو ہم سب بچوں سے امی سے بہت پیار تھا۔ ہمارے گھر اگر کوئی فوتگی والے گھرسے بھی کوئی آجائے تو امی ڈر جاتی‘ ایک دنامی کی طبیعت بہت زیادہ خراب تھی‘ ویسے امی کو ہائی بلڈپریشر‘ یرقان‘ معدہ کی گرمی‘مسوڑھوں سے خون یہ سب بیماریاں ہیں جوڑوں کے دردوں نےالگ پریشان کیا ہوا ہے چل پھر نہیں سکتیں۔ ایک دن امی بہت زیادہ بیمار تھیں‘ میں نے امی سے کہا امی جان آپ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کابتایا وظیفہ    پڑھیں میں کھانا کھا کر آتی ہوں‘ میں آدھے گھنٹے بعد امی کے پاس گئی تو امی نے بتایا کہ میں نے    پڑھا ہے‘ میرے اندر سے دو جن نکلے ہیں۔ میری امی نے بتایا کہ میں یہ وظیفہ گزشتہ آٹھ دن سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ ایک بوڑھی جننی ہے جو انڈیا میں تمہاری دادی کے گھر گرگئی ہے میں ور زیادہ پڑھنے لگ پڑی وہ اٹھی اور بطخ بن کر دروازے کے باہر چکر لگانے لگی‘ مجھے کہتی ہے میں تمہارے گھر سےنہیں جاؤں گی یعنی اس گھر جہاں ہم اب رہ رہے ہیں۔ پھر میری والدہ نے مزید پڑھا تو ان چیزوں نے تنگ کرنا چھوڑ دیا۔ ہم نے جب بھی کسی بھی مسئلےمیں    پڑھا ہے ہمیں اس کا فوری فائدہ ہوا ہے۔ سردیوں میں مجھے رات کو کئی بار کسی چیز نے ڈرایا میرے منہ سے    نکلا‘ یقین کریں مجھےلگا جیسے میرے پیچھے آگ لگ گئی ہو جب کوئی چیز ڈراتی ہے تو نہ ہلا جاتا ہے نہ آواز نکلتی ہے۔ جب بوجھ ختم ہوا میں نے اپنی کمر کو ہاتھ لگایا تو وہ بہت گرم تھی جیسے واقعی کسی چیز کو آگ لگ گئی ہو‘ پھر مجھے چیخنے کی بھی آواز آئی۔ یہ سب    چند بار پڑھنے سے ہوا۔ پھر فروری میں آدھی رات کو میرے معدے میں شدید درد اٹھا‘ اس وقت میں اور تو کچھ نہ کرسکی کمرے میں اٹھ کر چلنا شروع کردیا اور درد والی جگہ پر ہاتھ رکھ کر   پڑھنا شروع کردیا دس پندرہ منٹ کے اندر اندر درد بالکل ختم ہوگیا پھر جب میں نے ٹیسٹ وغیرہ کروائے تو ڈاکٹر نے کہا کہ معدے اور جگرمیں سوجن ہے لیکن جس وقت    پڑھتی درد ختم ہوجاتا۔ میری بہن جو مجھ سے بڑی ہے وہ بھی ڈر جاتی ہے میری بہن کو مچھر بہت کاٹتا ہے وہ کہتی ہے ایک مچھر ہروقت میرے اردگرد رہتا ہے مگر جب میں    پڑھتی ہوں تو غائب ہوجاتا ہے۔ ہمیں کوئی مسئلہ ہو ہم    پڑھتے ہیں ہمارا مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ (ایک بہن‘ ننکانہ صاحب)
یہ وظیفہ نہ پڑھ ہمیں آگ لگ جائے گی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کےرسالہ عبقری سے ہمیں بہت فائدہ ہوا ہے‘ آپ کی شکرگزارہوں کہ بغیر کسی نفع کے آپ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ میں‘ میری امی‘ چھوٹی بہن علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ    سارا دن کھلا پڑھ رہے ہیں اس سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوا پہلے اگر خواب میں جنات نظر آتے تھے تو وہ ہمارے جسم میں جاتے ہوئے محسوس ہوتے تھے یا ہمارا کسی چیز کا نقصان کرتے تھے لیکن    کے عمل سے اب اگر خواب میں کبھی یہ چیزیں نظر آئیں تو یہ گھر سے یا کمرے سے باہر چلے جاتے ہیں۔ امی کو تو اب آوازیں آتی ہیں کہ ہم تمہارے گھر نہیں آسکتے اندر تو آگ ہے‘ اس لفظ کی وجہ سے ہمیں آگ لگ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وضو کے بعد تین گھونٹ پیتے ہی ہر مسئلہ حل ہوجاتا ہے۔ امی اور چھوٹی بہن کے سر میں بہت جوئیں تھی    کے عمل وہ بھی ختم ہوگئی ہیں۔ (بسمہ‘ سرگودھا)
جادو واپس پلٹا اورظالم جنات رو پڑے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری شمارہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ اس میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ نے ہماری زندگی میںسکون بھر دیا ہے۔ علامہ صاحب کے بتائے وظیفہ    کو ہم سب نے مل کر پڑھا اور بے شمار پڑھا۔ پھر ہمارے گھر سے جنات کے رونے کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں‘ ادھر پتہ چلا کہ جنہوں نے ہم پر جادو کروائے تھے ان کے نقصانات ہونا شروع ہوگئے‘ جادو پلٹ کر واپس جارہا‘ ان کے گھر میں لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے‘ جادو جو پلٹ کر گیا خود ہی بدلے لے رہا‘ بڑی عجیب سے باتیں سامنے آئیں۔ ان کے بہت زیادہ نقصانات ہونا شروع ہوگئے چونکہ وہ ہمارے عزیز تھےکہیں ان کا جانی نقصان نہ ہوجائے اس لیے ڈر کر پڑھنا چھوڑ دیا۔ (پوشیدہ)
دانتوں سے ناخن کاٹتے انگلیاں بھی کھاگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری ایک سہیلی ہروقت اپنے ناخن کاٹتی رہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ جب مجھے کسی بات پر غصہ آئے یا پھر سامنے والے کی بات مذاق میں بھی بُری لگے تو میں اپنے ناخن کھا کھا کر اپنی انگلیاں زخمی کرلیتی ہوں۔ اس نے اس سلسلے میں خواب بھی دیکھا تھا کہ کوئی اسے   کا وظیفہ دیتا ہے کہ تم یہ پڑھو اور حقیقت میں اس نے یہ پڑھا تو اس کی پریشانی دور ہوگئی۔اب وہ بالکل تندرست ہے۔ (سعدیہ)
جن نے کہا میں تمہاری شادی نہیں ہونے دوں گا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایک ٹیچر ہوں اور عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں موجود وظائف خود بھی کرتی ہوں اور اپنی سٹوڈنٹس کو بھی بتاتی ہوں سب کو خوب فائدہ ہوتا ہے۔ میری ایک سٹوڈنٹ ہے اس کے گھرمیں جنات کے اثرات تھے‘ جنات انہیں نظر بھی آتے تھے‘ گھر والوں کو بہت نقصان پہنچاتے تھے رشتوں میں بھی رکاوٹیں تھیں‘ کہتے تھے ہم شادی‘ نکاح کسی کا نہیں ہونے دیں گے ان سب گھر والوں سے باتیں کرتے تھے۔ میں نے انہیں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ پڑھنے کو بتایا۔ ان سب گھر والوں نے سارا دن اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے وضو بے وضو اسم الٰہی    پڑھا‘ وظیفے کے دوران بہت مشکلات آئیں مگر تمام گھر والے ثابت قدم رہے۔ کچھ ہی عرصہ کے بعد گھر کے حالات بالکل ٹھیک ہونا شروع ہوگئے۔ سب بہنوں کی شادیاں بھی ہورہی ہیں اور پریشانیاں بھی ختم ہورہی ہیں۔ الحمدللہ! (طاہرہ‘ سرائے صالحہ)
ناف پر ہاتھ رکھ کریاقہار پڑھنے کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت زیادہ مسائل میں الجھی ہوئی تھی‘ کبھی کبھی دل چاہتا تھا کہ خودکشی کرلوں‘ میں سب پر بوجھ بن گئی تھی‘ سارا گھر میری وجہ سے پریشان مگر میں مجبور تھی بہت زیادہ مجبور اور بے بس۔ پھر مجھے میری دوست نے عبقری سے متعارف کروایا‘ عبقری رسالہ پڑھا اس میں سے دیکھ کر دوانمول خزانہ پڑھنا شروع کردیا۔ پھر مجھے عبقری کی ویب سائٹ سے آپ کے درس کا معلوم ہوا‘ میں ہروقت آپ کا درس سنتی رہتی‘ بس کمپیوٹر پر آپ کا درس لگایا اور کچن میں کام کرتی رہتی اور ساتھ درس بھی سنتی رہتی۔ درس سنتے ہوئے دو یا تین روز گزرے تھے کہ آپ نے ایک درس میں لفظ    کا بتایا جو کہ نماز کے بعد ناف پر انگلی رکھ کر پڑھنا تھا‘ میں نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ بس عمل کی برکت سے جو دعاؤں اعمال اور نمازوں میں رکاوٹ آگئی تھی اور جو شیطان نے میرے دل میں پردہ ڈال دیا تھا وہ شیطان کا جال ٹوٹ گیا‘ توجہ اور دھیان واپس آگیا۔ میں رونا بھول گئی‘ سارے خوف ختم ہوگئے‘ اکیلا پن ختم ہوگیا‘ ایسا لگا جیسے کسی نے میرے اندر بجلی بھر دی ہو۔آپ کی توجہ‘ دھیان اور دعاؤں کی طالب ہوں۔ (عظمیٰ کمالٰ)
ارے یہ تو معجزہ ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کا رسالہ مجھ جیسی دکھوں کی ماری کیلئے مشعل راہ ہے‘ میں پیدا ہوئی تو میرے باپ نے میری ماں کو گھر سے نکال دیا‘ ساری زندگی ماں کے ساتھ میکے میں گزاری‘ مجھے پڑھایا لکھایا اور پھر میری شادی ایک ایسے انسان کردی جس میں پیار‘ محبت یا احساس نام کی کوئی چیز نہیں۔آگے دکھوں کی ایک طویل داستان ہے جو اگر میں لکھنے بیٹھ جاؤں تو شاید ایک مکمل کتاب بن جائے۔ ماہنامہ عبقری کے ساتھ میرا تعلق تقریباً ڈیڑھ سال پرانا ہے‘ میں نے کسی کے گھر سے لے کر آپ کا رسالہ پڑھا تو اس میں سے میں نے علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا وظیفہ  پڑھا‘ اس کے فضائل وکرامات پڑھے تو میں حیران رہ گئی مجھے اپنے دکھوں کا مداوا یہی وظیفہ لگا۔ میں نے اسی دن سے محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کردیا‘ پہلے تو مجھے مختلف قسم کے خواب آنا شروع ہوگئےتو میں ڈر گئی‘ پھر میں نے خواب دیکھا کہ دو اونٹوں کے درمیان میرا سر پھنسا ہوا ہے میں بڑا شور کرتی ہوں مگر مجھے کوئی نہیں بچاتا‘ میں کہتی ہوں کہ مجھے محمدرسول اللہ ہی بچائے گا تو اونٹ مجھے چھوڑ دیتے ہیں۔ پھر ایک ہفتے کے بعد میرا بیٹا چھت سے سر کے بل گر پڑا اور اس کے پر شدید چوٹ لگی‘ ہر دیکھنے والے نے کہا کہ یہ نہیں بچے گا مگر میں نےدیوانوں کی طرح اپنے اللہ کو محمدرسول اللہ کے واسطے دئیے اتنی سانس نہیں لی جتنا اس کا ورد کیا اور آپ یقین کریں جب ہم ہسپتال پہنچے تو میرا بیٹا خود ہی اٹھ کر بیٹھ گیا ڈاکٹرز نے مکمل چیک اپ کیا اور بغیر کوئی دوائی دئیے ہمیں چھٹی دے دی کہ آپ کا بیٹا بالکل ٹھیک ہے‘ جب ہم گھر واپس آئے تو میرا بیٹا اپنے قدموں پر چل رہا تھا ہر دیکھنے والا کہہ رہا تھا کہ یہ تو معجزہ ہوگیا۔ اس کے علاوہ میرے ماموں کو چار ماہ پہلے ٹائیفائیڈ ہوگیا تو میں نے پاگلوں کی طرح دو انمول خزانہ نمبر دو پڑھا اس کے علاوہ صبح و شام    کی گیارہ گیارہ تسبیح اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور اذان والا عمل کیا تو تو میرے ماموں بالکل ٹھیک ہوگئے۔ میرے میاں جب چاہتے ہیں مجھے مہینوں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں اور میرا خرچہ بند کردیتے ہیں میں نے ماہنامہ عبقری میں سے ہی دیکھ کر ایک عمل اول و آخر تین مرتبہ درودشریف ایک بار سورۂ فاتحہ اور تین مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھ کر اپنے میاں کی روح کو ہدیہ کیا تو آپ یقین کریں کہ میرے میاں صرف پانچ دن بعد ہی میرے پاس واپس آگئے۔ (پوشیدہ)
سپلی پر سپلی لینے والے سٹوڈنٹس ضرور پڑھیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری گزشتہ دو، تین سال سے پڑھ رہا ہوں اور آپ کے درس بھی سنتا ہوں‘ میرے بھائی مجھ سے راضی آپ کی وجہ سے ہوئے ہیں کیونکہ میں نے آپ کے درس سن کر اللہ سے دعا مانگی کہ مرنے سے پہلے پہلے میں سب سے راضی ہوجاؤں اور میری دعا قبول ہوئی۔ میں عبقری رسالہ بھی بہت شوق سے پڑھتا ہوں خاص طور پر اس میں موجود ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘  میرا پسندیدہ ہے‘ اس میں بہت کمال کے وظائف ہوتے ہیں‘ اس میں سے دیکھ کر میں کلمہ کا پہلے حصہ یعنی لا الہ الا اللہ کے تقریباً 89 نصاب پڑھے‘ اس کے پڑھنے سے میرے بہت سے کام بنے‘ میرا بیٹے کی تقریباً دو سال سے سپلی پر سپلی آرہی تھی‘ اس کی میٹرک سائنس میں کلیئر ہوئی‘ میرے ایک دوست نے مجھ سے ستر ہزار روپے کاربار کیلئے لیے جو کہ واپس نہیں دے پارہا تھا میں نے دو سے تین نصاب پڑھے تو اس نے مجھے خود بلا کر شکریہ کے ساتھ پیسے واپس کردئیے۔ (ع۔ ش)
’’سکن پرابلم ‘‘کا آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے گزشتہ آٹھ سال سے سورائسز (سکن پرابلم) ہے۔ پہلے میرے پورے جسم پر زخم تھے میں نے بہت علاج کروائے وقتی طور پر ٹھیک ہوجاتا تھا مگر پھر کہیں نہ کہیں زخم بن جاتے تھے۔ میں نے ایک مرتبہ آپ کے درس میں سنا تھا کہ چہرے پر دانے‘ سکن پرابلم کی ایک وجہ نظربدبھی ہوتی ہےجس کی طرف لوگوں کادھیان نہیں جاتا۔ پھر گزشتہ رمضان المبارک کے عبقری خاص نمبر میں    کا پڑھا ‘ میں نے سارا دن کھلا    پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے ساتھ عبقری شمارہ کے آخری صفحات میں دیسی کریم کے بارے میں پڑھا تو دفتر ماہنامہ عبقری سے وہ بھی منگوالی‘الحمدللہ وظیفہ    پڑھنے اور دیسی کریم لگانے کے بعد میرے جسم سے زخم صاف ہوگئے ہیں اور جلد صاف ہوتی جارہی ہے۔ (ف،ل)
نوکری بھی ملی اور شادی بھی ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں تقریباً چار سال سے عبقری کی قاریہ ہوں‘ عبقری میں بتائے جانے والے وظائف بہت ہی اچھے ہوتے ہیں‘میں نے بہت جگہ ٹیچرز کی نوکری کیلئے اپلائی کیا تھا مگر کہیں سے بھی مجھے کوئی جواب نہ ملتا‘مگر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتایا

سارا دن کھلا پڑھنے کی برکت سے مجھے ایک پرائیویٹ کالج میں لیکچرار کی نوکری مل گئی اور میرا روزگار کا مسئلہ حل ہوگیا اس کے علاوہ میری شادی کہیں طے نہیں ہورہی تھے‘ رشتہ دیکھنے والے آتے دیکھتے اور چلے جاتے‘ اگر کسی کو رشتہ پسند آتا تو وہ میرے والدین کو پسند نہ آتے۔ خیر میں نےشادی کیلئے بھی اسی وظیفے کو آزمایا اور میرا شادی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا‘ واقعی یہ آیت تو ہر مسئلہ کیلئے بہت ہی زبردست اثر رکھتی ہے۔ میری زندگی میں اس آیت کے ورد سے بہت زیادہ تبدیلی رونما ہورہی ہے۔الحمدللہ! مجھے بہت ہی اچھے‘ بااخلا ق اور عزت کرنے والے شوہر ملے ہیں۔(ف،م۔چکوال)
گندے کالے سفلی عمل کی کاٹ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمارے گھر میں گزشتہ تین سال سے ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھا جاتا ہے اور ہم اس سے کافی رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔ میرے گھر میں گزشتہ دو ماہ سے کافی عجیب قسم کے واقعات ہورہے تھے‘ میری درمیان والی بیٹی کے کپڑے بلیڈ سے کٹنے شروع ہوگئے‘ اس کے بعد میرے شوہر کی قمیص میں سے ایک ٹکڑا بڑی صفائی سے کاٹ لیا گیا‘ انہوں نے اتاری بالکل ٹھیک تھی مگر جب صبح پہننے کیلئے پکڑی تو قمیص کٹی ہوئی تھی۔ اسی طرح بیڈ شیڈ کٹی ہوئی ملی‘ ایک دن کام والی برتن دھورہی تھی تو اس کے سوئیٹر کا بازو جگہ جگہ سے کٹا ہوا ملا۔ مہینہ بعد بیٹی کے پرس سے دو ہزار غائب ہوگئے‘ اس کے صرف پندرہ دن بعد چار ہزار غائب ہوگئے۔ اب گزشتہ ایک مہینے سے بیڈ کے میٹرس کے اوپر والا حصہ تو بالکل خشک ہوتا ہے اور نچلا حصہ پانی سے اتنا گیلا ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے دھودیا ہو ۔ میں نے میٹرس کے نیچے پلاسٹک بچھا یا ہوا تھا اس پر اتنا پانی جیسے کسی نے بالٹی پانی کی پھینک دی ہو۔ہمارا میٹرس مستقل گیلا رہنے لگا‘ پھر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا ہوا وظیفہ    پڑھنا شروع کردیا۔ میں یہ وظیفہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ صبح و شام گیارہ سو مرتبہ پڑھتی ہوں اور باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں جس کی وجہ سے اب میٹرس گیلا نہیں ہوتا اور نہ ہی کپڑے کٹ رہے ہیں‘ہمارے گھر بلاوجہ لڑائی جھگڑا رہتا تھا اب کافی سکون ہے۔ اس کے علاوہ میری بیٹی کو مرگی کے دورے پڑتے تھے تو اس کے علاج کیلئے میں نے مئی 2013ء کے شمارہ میں آیت قطب کےبارے پڑھا‘ میں نے اپنی بیٹی کیلئے ہر نماز کے بعد آیت قطب پڑھنا شروع کردی الحمدللہ! گزشتہ چھ ماہ سے میری بیٹی بالکل ٹھیک ہے اس کو کبھی کسی قسم کا کوئی دورہ نہیں پڑا۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے اور اپنی دعاؤںمیں یاد رکھیے گا۔یہ آیت قطب سورۂ آل عمران پارہ 4 کی آیت نمبر 154 ہے۔ (ن۔ح)
گندم اور چارپائی سے تعویذخود ہی نکل آئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہم سب پر قائم دائم رکھے‘ آمین ثم آمین۔ میں ماہنامہ عبقری کی دو سال سے مستقل قاریہ ہوں۔ رمضان کی ستائیسویں شب کو ساری رات انٹرنیٹ پر آپ کا درس سنتی رہی اور جب آپ سب لوگوں کو رات ایک بجے کلمہ کا ذکر کروا رہے تھے میں بھی اس میں شامل تھی‘ مجھے بہت سکون ملا‘ پوری زندگی پریشانیوں میں گزر گئی جب سے آپ کے رسالے سے تعارف ہوا تو میں نے وظائف شروع کردئیے سب سے پہلے    کا تھال میں پاؤں رکھ کر اکتالیس دن کرنے والا عمل کیا (مکمل عمل صفحہ نمبر35 پر ملاحظہ فرمائیں)اس کے بعد سورۂ بقرہ روزانہ اکتالیس دن مسلسل پڑھی اس عمل کے کرنے سے جنات لاتعداد گھر سے بھاگتے ہوئے دیکھے‘ جس کی کوئی حد نہیں ۔ ان اعمال کے کرنے سے میرے گھر پر ہوا جادو ٹوٹا میرا بڑابیٹا ایک جگہ نوکری پر لگ گیا‘ کچھ عرصہ بعد گھر میں پھر مسائل کھڑے ہوگئے میں نے درج بالا عمل کرنا شروع کردئیے‘ میرا بیٹا زیادہ بیمار ہوگیا‘ مجھے نہیں پتہ تھا کہ اس پر کسی نے جادو کروایا ہے‘ بڑی عید کے دن قربانی کی سارا دن لوگوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کرتا رہا رات کے وقت گائے کی کلیجی پکائی‘ ایک ہی پلیٹ میں باپ بیٹے نے کلیجی کھائی‘ کلیجی کھانی تھی کہ پیٹ میں درد شروع ہوگیا اسی وقت جاکر ڈاکٹر سے دوائی لے آئے ساری رات شدید تکلیف میں گزاری۔ صبح ایمبولینس منگوائی اور جلدی سے شہر کے بڑے ہسپتال میں لے گئے‘ ایمبولینس میں بہت بُری حالت تھی اس کی‘ اس ہسپتال میں پانچ دن رہے‘ انہوں نے اس کا کھانا پینا بالکل بند کردیا‘ ہمارے گھر میں ایک عورت آئی اس نے کہا کہ اس کا حساب کرواؤ‘ میں حساب کروانے چلی گئی‘ ایک عورت کے پاس گئی اس نے حساب کیا تو کہنے لگی: تمہارے بیٹے پر سخت ترین جادو ہے تو میں نے اسے بتایا کہ میں    والا وظیفہ پڑھ رہی ہوں‘ اس نے مجھے کہا سب چھوڑ دو‘ میں نے کہا میرا اکتالیس دن کا چلہ پورا ہونے والا ہے‘ اس نے کہا میں تمہیں تعویذ دوں گی اور سات ہزار روپے لوں گی آپ کا بیٹا ٹھیک ہوجائے گا لیکن میں نے اپنا وظیفہ نہیں چھوڑا اور اس سے تعویذ نہیں لے کرآئی۔ اس کے بعد میری ایک عزیز میرے بیٹے کیلئے اسی عورت کے پاس گئی اس نے پھر وہی بتایا کہ اس لڑکے پر سخت ترین جادو ہوا ہے‘ پھر اس نے میری عزیزہ کو کچھ تعویذات دئیے اور ساتھ بارہ سو روپیہ بھی لیا مگر میں نے    کا وظیفہ نہ چھوڑا‘ میں سارا دن کھلا پڑھتی اور تھوڑے ہی عرصہ میں تین لاکھ دفعہ مکمل کیا‘ یقین اتنا کہ جس کی کوئی حد نہیں‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے جو اپنے مضمون’’ جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں اس کے فضائل بتائے‘ اور جو قارئین نے    کے آزمودہ تجربات رسالہ میں چھاپنے کیلئے بھیجے میں کہتی ہوں کہ سب کچھ سچ سچ اور سوفیصد سچ ہے‘ کیونکہ میرے ساتھ ایسے
واقعات گزرے ہیں اب میں جو بتاؤں گی وہ کچھ یوں ہے کہ میرے بھائی اور بھابی کا جھگڑا رہتا تھا‘ ان کیلئے میں نے تین دفعہ اکتالیس دن    تھال میں پاؤں رکھ کرعمل کیا‘(مکمل عمل صفحہ نمبر35 پرملاحظہ فرمائیں!) دو دفعہ تو عام روٹین رہی مگر جب تیسری مرتبہ کررہی تھی تو اس نے دل دہلا دیا‘ پورا مہینہ پانی کالا ہوتا رہا‘ میرے پاؤں کی انگلیاں جب پانی میںپاؤں رکھتی تو اندر سے کالی ہوجاتیں‘ ایک دن پاؤں تھال میں رکھ کر عمل کررہی تھی تو منہ سے خون جاری ہوگیا‘ میرا بھائیبہت زیادہ بیمار تھا اس کے گردے کی درد ٹھیک ہی نہیں ہورہی تھی‘ جب میں یہ    کا عمل کررہی تھی تو وہ بالکل ٹھیک ہوگیا جب اس کے ٹیسٹ کروائے تو گردے کی بیماری ہی نہیں تھی‘ پہلے جب ڈاکٹر کے پاس جاتا ٹیسٹ ہوتے تو ڈاکٹر کہتے کہ آپ کے گردے خراب ہیں مگر جب یہ عمل کیا تو بھائی کو مکمل صحت مل گئی۔ اس کے علاوہ پورے اکتالیس دن تک پورے گھر سے گندگی نکالتی رہی‘ گندگی ایسی تھی جس طرح بندے کا پیٹ خراب ہوتا ہےا ور گوبر کی طرح پورا گھر بھرا ہوا اسے میں صاف کرتی ہوں‘ کبھی یہ دیکھتی ہوں گائے کا گوبر میں اسے صاف کررہی ہوں‘ پورے چلّے میں میں نے یہ ہی دیکھا۔ اس کے علاوہ ق والقرآن مجید کا وظیفہ کیا۔ اس سے یہ فائدہ ہوا کہ خواب میں دیکھا کہ ہمارے گھر گندم کا بڑا ڈرم ہے جس میں سترہ من گندم آتی ہے‘ جہاں سے گندم نکالنے کا ڈھکن بنا ہوا ہے وہاں سے کالے رنگ کا بنا ہوا کپڑا اس کو گرہ لگی ہوئی ہے اس کے درمیان ایک تعویذ ہے اور ہم نے گندم نکالی تو خود ساتھ ہی تعویذ نکلا اور اس کی گرہ خود بخود کھل گئی اور تعویذ بھی کھل گیا اور ایک خواب اپنی امی کے گھر میں دیکھتی ہوں کہ امی کی جس چارپائی پر بیٹھتی ہوں اچانک ایک تعویذ چارپائی سے نکلتا ہے اور ہاتھ میں آتا ہے اور میں اس کو کھولتی ہوں‘ بالکل نیا کپڑا نسواری رنگ کا چوکور پیس ہے اور اس کے اندر سے تعویذ نکلتا ہے‘ یہ سب برکت ق والقرآن المجید کی ہے میں جو بھی وظیفہ کرتی ہوں عبقری کی پوری ٹیم کیلئے دعائیں کرتی ہوں۔ اب میں عبقری قارئین کو درس سے عقیدت رکھنے کے فوائد بتاتی ہوں:۔میرے وظیفے کی تعداد سب تسبیح سو سو با

قٓ والقرآن المجید کاغذ پر لکھ کر دو یا تین بار پڑھ لیتی ہوں۔ دوردابراہیمی۔ تیسرا کلمہ‘ استغفار‘ پہلا کلمہ پورا۔ صلوٰۃ التسبیح روزانہ کبھی کبھی قضاء ورنہ روزانہ ۔ دو رکعت نماز صلوٰۃ الحاجت سجدے میں اکتالیس دفعہ آیۃ کریمہ ورد‘

یہ سب کچھ درس کی برکت سے ملا ہے۔

چلہ 325 مرتبہ اکتالیس دن تک‘ میرے مسائل حل ہونا شروع ہوگئے۔ (ش۔ ا‘ حضرو) مرحومین سے ملاقات کا آسان ترین آزمودہ عمل محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے والد کو فوت ہوئے تقریباً چار سال بیت چکے ہیں‘ ان کی ہر برسی پر میں سو یٰسین اور دو قرآن پاک کا نصاب کرتی ہوں اس بار میں نے عبقری میں سے دیکھ کر علامہ لاہوتی پراسراری کا بتایا وظیفہ لاالہ الا اللہ کو ستر ہزار مرتبہ پڑھنا شروع کیا‘ تقریباً یہ نصاب میں نے سات دن میں مکمل کیا ہے دن کو جب میرا کلمہ کا نصاب ختم ہوا اسی رات میرے والد صاحب خواب میں آگئے‘ میں دیکھتی ہوں کہ میرے والد صاحب فوت ہوئے ہیں ہم سب رو رہے ہیں تھوڑی دیر بعد میرے والدصاحب آنکھیں کھول لیتے ہیں وہ کہتے ہیں سب کلمہ پڑھو‘ ہم سب کلمہ شریف پڑھنے لگ جاتے ہیں تھوڑی دیر کیلئے کلمہ کا ورد رہا‘ بعد میںانہوں نے ہم سے بہت سی باتیں کی ہیں‘ میری والدہ صاحبہ سے باتیں کرتے رہے اس طرح دیکھتے دیکھتے میری آنکھ کھل جاتی ہے‘ میں اپنی آنکھیں نہیں کھولتی کہ میرے والد صاحب میرے خواب سے چلےنہ جائیں میں جان بوجھ کر آنکھیں کھولے بغیر اپنا خواب جاری رکھنے کی کوشش کرتی ہوں‘ ایک دم مجھے بڑے زور کی آواز آتی ہے کہ جیسے باہر کوئی چیز گری ہے‘ میں جلدی آنکھ کھولتی ہوں‘ باہر کی طرف دوڑ لگاتی ہوں مجھے ایسے لگتا ہے جیسے میرے سسر صاحب گرگئے ہیں کیونکہ وہ تہجد پڑھنے کیلئے اٹھتے ہیں‘ میں بھاگ کر ان کے پاس جاتی ہوں تو وہ سورہے ہوتے ہیں جب میں واپس اپنے کمرے میں جاتی ہوں تو راستے میں کچن آتا ہے‘ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کچن میں کوئی ہے‘ میں ڈر جاتی ہوں‘ پھر میں بھاگ کر اپنے کمرے میں آتی ہوں‘ اپنے شوہرصاحب کو اٹھاتی ہوں اور کہتی ہوں باہر کوئی گرا ہے‘ آئیں دیکھیں! وہ کہتے ہیں کوئی نہیں ہے تم ایسے ہی ڈر جاتی ہو‘ آرام سے سوجاؤ‘ میں نے کہا نہیں‘ آپ صرف ایک مرتبہ میرے ساتھ چلیں وہ میرے ساتھ گئے پھر بھی کچن میں کچھ محسوس ہوا ہے میں ڈر کی وجہ سے کچن کا دروازہ نہیں کھولتی میں ان کو کہتی ہوں آپ دروازہ کھولیں وہ دروازہ کھولتے ہیں تو کچھ بھی نہیں ہوتا‘ پھر وہ مجھے ساتھ لے کر کمرے میں چلے جاتے ہیں۔ پھر میں سوگئی۔ اگلے دن پھر سارا دن لا الہ الا اللہ کا ورد کیا اور اپنے والد کی روح کو ہدیہ کرکے سوگئی‘ دوسری رات خواب دیکھتے ہوں کہ میری بڑی بہن جاکر دروازہ کھولتی ہے اور بہت خوش ہوتی ہے اور آواز لگارہی ہوتی ہے ’’وہ آگئے آگئے آگئے‘‘ ہم دیکھتی ہوں تو وہ آگے آگے بھاگ رہی ہوتی ہے اور پیچھے پیچھے میرے والدصاحب ہوتے ہیں‘میں ایک کونے میں بیٹھی ہوں کہ میرے والدمحترم نے دور سے ہی اپنے بازو پھیلالیے اور سب کو چھوڑ کر مجھے اپنے سینے سے لگالیتے ہیں‘ میرا ماتھا چومتے ہیں اورمجھے بہت پیار کرتے ہیں اور بہت ہی زیادہ خوش ہوتے ہیں اور کہتے ہیں میں صرف تجھے ملنے آیا ہوں‘ اس طرح میں اپنے والدصاحب کو مل کر بہت خوش ہوتی ہوں‘ میں نے پھر اپنے والدصاحب کی جی بھر کرزیات کی اور ان سے وعدہ کیا کہ آپ کیلئے ایک دفعہ پھر کلمے کا نصاب (70 ہزار مرتبہ کلمہ پڑھنا) پڑھوں گی۔ دوسرے دن سے ہی میں نے پھر سے کلمہ پڑھنا شروع کردیا پھر میں نے اپنی والدہ صاحبہ کو فون پر ساری حقیقت بتائی وہ بھی ماشاء اللہ ماشاء اللہ کرنے لگیں اور میں نے کہا امی جی سب بہنوں سے کہیں کہ وہ بھی ابو جی کو کلمے کا نصاب پڑھ کر ہدیہ کریں۔ میں اللہ تعالیٰ کی اور حضرت حکیم صاحب اور عبقری کی تمام ٹیم کی شکرگزار ہوں جس کی وجہ سے میں اپنے والدمحترم سے ملی ہوں اور بہت خوش ہوں‘ کلمے کے نصاب اس کے علاوہ مجھے اور بھی بہت فوائد حاصل ہورہے ہیں۔ میری زندگی کا ایک سچا واقعہ: میرے شوہرصاحب کے ساتھ جناتی مسئلہ ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے آپ کو نیند کے انجکشن لگاتے ہیں انہیں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کب کیا ہوجائے؟ انہوں نے اس وجہ سے بہت نقصانات اٹھائے جن میں ان گنت موبائل‘ پیسے گم کیے جو کہ ہمیں کبھی نہیں ملے‘ بہت مرتبہ ایسے ہوا ہے کہ ماہنامہ عبقری میں پڑھا کہ سوا لاکھ مرتبہ   پڑھنے سے جادو ٹوٹ جاتا ہے میں نے سوا لاکھ مرتبہ

 

 پڑھا اور اس کے کمال بھی دیکھے۔ اب سارا دن

کا ورد میری زبان پر رہتا ہے اس لفظ کا مجھے بہت 

زیادہ فائدہ ہوا وہ اس طرح کہ ایک مرتبہ میرے شوہر صاحب مارکیٹ سے گھر تشریف لائے تو اپنا موبائل ڈھونڈنا شروع کردیا‘ موبائل ہوتا تو ملتا‘ میں نے فوراً اپنے موبائل سے اس شاپ پر کال کی جہاں وہ گئے تھے‘ انہوں نے کہا ادھر نہیں ہے‘ اسی طرح دوسری شاپ پر فون کیا اس پر بھی نہیں تھا‘ پھر میں نے کہا: آپ اپنے نمبر پر کال کریں جب کال کی تو موبائل آف تھا۔ موبائل کافی مہنگا اور بالکل نیا ماڈل تھا‘ مجھے شدید غصہ آگیا اورنجانے میں نے اپنے شوہرصاحب کو کیا کیا کہہ دیا کہ آپ ٹھیک ہوگئے تو سب ٹھیک ہوجائے گا اور پھر خود ہی بیٹھ کر رونے لگ گئے اور اللہ سے دل ہی دل میں باتیں کرنے لگیں اور پھرحٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ پڑھنے لگی‘ پڑھتے پڑھتے میں نے اپنے شوہر جو کہ معصومیت سے بیڈ پر بیٹھے ہوئے تھے دوبارہ کہا کہ آپ ایک مرتبہ پھر اپنے نمبر پر کال کریں جب انہوں نے کال کی تو فون آن تھا اور بندے نے ریسیو بھی کرلیا‘ میرے شوہر کا نام لے کر کہنےلگا یہ فون آپ کا تھا؟ میں نے جب اس میں آپ کی تصاویر دیکھیں تو مجھے معلوم ہوگیا‘ آپ آکر میری دکان سے لے لیں نہیں تو میں رات کو واپسی پر گھر پر پکڑاتا جاؤں گا۔
میرے خوشی سے آنسو نکل آئے اور اپنے شوہر صاحب سے مخاطب ہوئی کہ دیکھیں اللہ کے کلام میں کتنی طاقت ہے‘ اس سے پہلے آج تک آپ کی کوئی گم ہوئی چیز نہیں ملی آج میں اللہ کا کلام پڑھ کر اللہ سے مانگا اللہ فوراً واپس دلا دی۔ یہ سب حم لاینصرون کی وجہ سے ہوا ہے‘ ہم دونوں بہت خوش ہوئے اور اللہ کا شکر ادا کیا۔ میں نے اپنے شوہر سے عرض کیا کہ اپنے گناہوں کی اللہ سے معافی مانگیں وہ ہمیں معاف فرمادے اور پانچ وقت نماز ضرور پڑھا کریں دیکھیں آپ کیسے ٹھیک ہوتے ہیں؟ اب تو میں یہ ورد اپنے شوہر کیلئے پڑھنا شروع کیا ہے‘ میرے لیے دعا کیجئے کہ اس کلام کے صدقے میرے شوہر ٹھیک ہوجائیں۔ شکریہ (بنت حاجی اللہ دتہ مرحوم)
مثانہ میں تکلیف اور یاقہار کا تعویذ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو خوش رکھے‘ کافی عرصہ سے عبقری کا قاری ہوں اور آپ کی بہت سی کتب میرے پاس ہیں ان کا مطالعہ کرتا رہتا ہوں۔ علامہ لاہوتی صاحب اور ان کے بتائے وظیفہ یاقہار کی تو کیا ہی بات ہے۔ ایک مرتبہ میرے بیٹے کو مثانہ میں شدید تکلیف ہوئی تو میں عبقری میں بتایا گیا

 تعویذ لکھ کر ایک اس کے گلے میں ڈال دیا اور ایک اس کے تکیے میں رکھ دیا‘ اس کے علاوہ  

گیارہ سو مرتبہ پڑھا‘ گیارہ مرتبہ سورۂ فاتحہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے بھی پلایا۔ ڈاکٹرز کہتے تھےکہ اس کا آپریشن ہوگا۔ مگر اللہ پاک نے مہربانی فرمائی اب وہ گزشتہ آٹھ ماہ سے بالکل ٹھیک ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی ٹیم کو ہمیشہ خوش رکھے ۔ آمین (محمداقبال خان‘ تلونڈی ملک)
اللھم ارحم امت محمدﷺ پڑھنے کا فائدہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو‘ عبقری کے ہر ساتھی کو دین اور دنیا کی ہر نعمت سے نوازے‘ آپ کی نسل کا ہر بچہ قیامت تک اللہ کی راہ میں ایسے ہی خدمت کرتا رہے‘ آمین! ۔محترم حکیم صاحب! میرے سسر کے انکار کے بعد میرے شوہر کا ان کے گھر میں جینا دوبھر کردیا گیا‘ وجہ صرف یہ تھی کہ یہ گھر چھوڑ کر چلے جائیں اور ہم تمام جائیداد پر قبضہ کرلیں‘ حتیٰ میرے شوہر کو جان سے مارنے کی بھی کوشش کی گئی‘ کبھی ہماری بجلی کاٹ دی جاتی‘ کبھی گیس کا کنکشن کاٹ دیتے‘ سارے خاندان والے ہمارے دشمن ہوگئے‘ گھر میں ہماری گاڑی بھی کھڑی نہیں کرنے دیتے‘ پانی بند کردیتے ہیں‘ ہمارا ذہنی سکون خراب ہوگیا ہے مگر میں نے ایک چیز دیکھی کہ ان کے اس فعل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ ان کو ذلیل اور خوار کررہا ہے خاندان والوں کے دل میں بھی وقت کے ساتھ میرے شوہر کیلئے ہمدردی جاگ رہی ہے اور اللہ تعالیٰ کی کریمی دیکھیں کہ انہیں ہرمحاذ پر ناکامی کا منہ دیکھنا نصیب ہورہا ہے۔ اس سب کیلئے میں نے عبقری اگست 2015ء کے شمارہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا بتایا وظیفہ‘ مشکلات کا ازالہ کیلئے دونفل حاجت کے گزشتہ ایک سال سے پڑھ رہی ہوں‘ جس کے مجھے بہت زیادہ فواید ہوئے ہیں کہ میں ان کو بیان نہیں کرسکتی۔ اس کی وجہ سے گھر میں خون خرابہ سے ہم محفوظ ہوگئے ورنہ اس ایک سال میں یہ لوگ ہمیں گھر نکال دیتے یا قتل کردیتے۔ گھر میں کوئی بھی مسئلہ ہومیں فوراً یہ ہی دو نوافل اور اس کی دعا پڑھتی ہوں اور میرا کام ہوجاتا ہے۔عمل یہ ہے:۔
دو نفل حاجت کا عمل: جب بھی کوئی کام کرنا ہو حتیٰ کہ آپ کو بازار شاپنگ کیلئے بھی جانا ہے تو پہلے نفل حاجات پڑھ کر پھر درود ابراہیمی آگے پیچھے پڑھ کر دعا

 دعا کرکے اس کام کو دل میں لاکر دعا کریں۔ خدا کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ جب بھی نفل حاجت پڑھ کر کوئی کام کیا وہ بہت اچھی طرح مکمل ہوا اور کامیابی ملی اگر کوئی معمولی کام بھی کرنا ہو تو پہلے نفل حاجت ضرور پڑھیں۔اس کے علاوہ جب سے میری شادی ہوئی میں نے محسوس کیا کہ اس گھر میں اثرات ہیں‘  شروع میں انہوں نے مجھے بہت پریشان کیا‘ بہت ڈر لگتا تھا‘ اس کے تین سال سے ہم نے گھر کے ہر دروازہ پر (تہدیدی نامہ) لگا دیا اس کے بعد سے گھر میں ڈر لگنا بند ہوگیا مگر ہروقت لڑائی‘ پریشانی‘ روزی کی تنگی اتنی زیادہ کے بتا نہیں سکتی‘ پھر میں نے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘ ‘ میں سے ان کا بتایا وظیفہ 

پڑھنا شروع کردیا اور گھر میں جو بھی مخلوق ہے ان کو ہدیہ کرتی‘گھرمیں بہت سکون ہوگیا‘ میرے شوہر نےخواب میں دیکھا گھر کی چھت پر ایک مکڑی ہے جس کے اندر سے بہت زیادہ روشنی پھوٹ رہی ہے اوراس کے ساتھ ایک سٹار بھی ہے جس روشنی نکل رہی ہے اور ہم پر پڑرہی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب میرے گھر میں بہت سکون ہے۔ (ن۔ص)
مشکل جیسی بھی ہو رب بچالیتا ہے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ چار سال سے عبقری کی قاری ہوں‘ اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے‘ آپ کی عمر‘ صحت‘ دولت‘ اولاد‘ عزت میں تاقیامت برکتیں جاری رکھے۔ آمین! عبقری کے وظائف اور ادویات بہت اچھی ہوتی ہیں جن سے میں نے بہت فیض پایا اور لوگوں کو بھی مستفید کیا۔ علامہ لاہوتی صاحب کا مضمون ’’جنا ت کا پیدائشی دوست ‘‘ مجھے بہت پسند ہے اس میں علامہ صاحب کے بتائے ہوئے وظائف بہت کمال کے ہوتے ہیں‘ ان وظائف کے کرنے کی برکت سے میں بہت مطمئن ہوں‘ اپنے رب کی شکرگزار ہوں کہ میں جس مشکل میں بھی ہوں میرا رب مجھے ان وظائف کی برکت سے نکال دیتا ہے۔علامہ صاحب کے وظائف کے علاوہ میں عبقری میں بتائے اعمال بھی کرتی ہوں جن میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر114 پڑھتی ہوں‘ سورۂ کوثر صبح و شام 129 بار پڑھتی ہوں‘ الم نشرح‘ سورۂ نصر‘ سورۂ قریش‘ درود پاک سارا دن جتنا ہوسکے پڑھنے کی کوشش کرتی ہوں۔میں زندگی بھر آپ اور آپ کی آل اولاد کیلئے ہمیشہ دعاگو رہوں گی۔ (شاہدہ بیگم‘ کراچی)

پیدائشی دوست وظیفہ نے دل ٹھنڈا کردیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو ہمیشہ زندہ و سلامت رکھے اور آپ کو صحت و تندرستی دے اور اللہ پاک آپ پر کروڑوں رحمتیں نازل فرمائے۔آمین! مجھے پہلی مرتبہ عبقری جولائی 2014ء خاص نمبر’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ ملا۔ جب میں نے پہلی مرتبہ عبقری شمارہ پڑھا تو مجھے لگا کہ یہ تو میرے ہی لکھا گیا ہے اس وقت میں بہت پریشانیوں میں مبتلا تھی اور اللہ پاک نے دیا بھی عبقری خاص نمبر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘۔ پڑھتی رہی پڑھتی رہی نامعلوم میں نے دن میں کتنی کتنی بار عبقری کا وہ شمارہ پڑھا‘ جب بھی ختم ہوتا تھوڑی دیر بعد پھر پکڑ کر شروع سے پڑھنا شروع کردیتی۔ پھر میں نے اس میں موجود اسم

وقت کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ وظیفہ

رُ شروع کرتے ہوئے مجھے محسوس ہوا کہ کچھ ہے یا پھر یہ کہ یہی تھی میرے درد کی دوا۔ میں صبح و شام بس یہی وظیفہ پڑھتی رہی اور مجھے سکون ملتا گیا اور آپ کیلئے دل سے دعائیں نکلتی گئیں کہ اللہ پاک جس طرح میرا دل ٹھنڈا ہوا ہے اسی طرح حکیم صاحب کا بھی دل ٹھنڈا کردے۔ پھر میں نے پتہ کروایا کہ یہ ’’عبقری‘‘ رسالہ ملتا کہاں سے ہے؟ اس کے آخری صٖفحات میں نمبرز دیکھے‘ مردان کی ایجنسی کا نمبر ملایا تو وہ تو میرے گھر کے نزدیک ہی تھا‘ اس سے اگلے ماہ کا شمارہ وہاں سے منگوایا‘ میں لیتی رہی اور پڑھتی رہی۔ پھر وہاں سے ہی آپ کے درس والا میموری کارڈ لیا پھر درس سننا شروع کردئیے‘ درس نےا تنا فائدہ دیا کہ آپ کو کیا بتاؤں‘ بس میری زندگی بدل گئی۔ نما تو پڑھتی تھی مگر اتنا زیادہ شوق نہیں تھا‘ نماز میں شوق بڑھ گیا‘ دھیان بڑھ گیا‘ پارلر جانا بند‘ بازار جانا بند اور بہت سے ایسے گناہ جنہیں میں گناہ سمجھتی ہی نہیں تھی۔ رمضان المبارک میں بہت مزہ آتا ہے سارے وظائف پڑھتی ہوں‘ بہت دل کو چین و سکون مل گیا۔ محترم حکیم صاحب! تیرہ سال ہوگئے شادی کو مگر اولاد نہیں ہے بہت زیادہ علاج کروایا‘ ایک دفعہ اللہ پاک نے امید لگادی تھی لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا وہ ضائع ہوگیا۔ بس اسی وجہ سے میری زندگی بہت زیادہ دکھوں میں گزررہی تھی کہ اللہ پاک نے ماہنامہ عبقری اورآپ سے تعلق جوڑ دیا۔ ایک دفعہ میری خالہ جان لاہور جارہی تھیں تو میں نے بھی پروگرام بنالیا کہ آپ کا درس تسبیح خانہ میںجاکر سنوں گی مگر میرے شوہرصاحب نے اجازت نہیں دی‘ اس رات بہت روئی تھی کہ شاید میں اہل نہیں ہوں اس لیے اللہ پاک نے میرے شوہر کے دل میں ڈال دیا حالانکہ وہ ایسے بالکل بھی نہیں ہیں۔ اس رات آپ کا وہ جملہ بار بار یاد آرہا تھا کہ اے اللہ اہل لوگوں کو متوجہ فرما۔ بس یہ جملہ میرے دماغ میں گھوم رہا تھا اور میں رو رہی تھی کہ میں اہل نہیں ہوں۔ پھر اللہ پاک نے میرے شوہر کے دل میں ڈال دیا اور انہوں نے کہا کہ چلو لاہور میں درس سننے چلتے ہیں‘ میں آپ کو بتانہیں سکتی کہ میں اس دن کتنا خوش تھی‘ میں تین بار تسبیح خانہ میں آئی اور بیعت کیلئے اپنا نام بھی لکھوایا‘ بیعت کارڈ بھی لیا۔ مجھے ایک انجانی سی خوشی ہے کہ میں تسبیح خانہ لاہور میں درس سن کر آئی ہوں۔ جب بھی یہ خیال دل میں آتا ہے دل خوشی سے جھومنے لگتا ہے کہ کہاں میں کہاں حکیم صاحب‘ بس یہ میرے رب کا کرم ہے۔ میں نے آپ کا ایک درس سنا اس میں آپ نے ایک ریڑھی والے کاذکر کیا کہ وہ سبزی فروخت کرتا تھا اور اسنے کہا کہ میں شروع سال سے قربانی کیلئے پیسے جمع کرتا ہوں اور ایک قربانی اپنے لیے اور ایک حضور نبی کریم ﷺ کیلئے کرتا ہوں‘ تو اسی دن سے میں نے بھی عہد کیا کہ میں بھی ایسا ہی کروں گی‘ اپنی تنخواہ میں سے قربانی کیلئے پیسے علیحدہ کرکے رکھوں گی اور ایک اپنے لیے اور اپنے حبیب خدا حضور نبی کریم ﷺ کیلئے کروں گی۔ بس بقرعید کو تین مہینے تھے کہ میں نے پیسے جمع کرنا شروع کیے اور اللہ تعالیٰ کا کرم دیکھئے کہ اتنے پیسے جمع ہوگئے کہ ایک قربانی میں نے اپنے لیے کی اور ایک حضور نبی کریم ﷺ اور ایک اپنے شوہر کیلئے بھی کی۔ میں نے اس لیے خط لکھا کہ میں اپنے مرشد کو یہ بات ضرور بتاؤں گی کہ آپ کے درس کی برکت سے میں نے یہ کیا۔ اگر عبقری کے ذریعے آپ نہ ملتے تو میں ایسا کبھی نہ کرتی۔ یہ سب عبقری اور آپ کی برکت ہے۔ اللہ پاک آپ کو کروٹ کروٹ خوشیاں دے‘ آپ کے بچے کامیاب ہوں‘ تسبیح خانہ ہمیشہ آباد ہو‘ آمین!۔تسبیح خانہ کی برکت سے میرے شوہر کو اسلام آباد میں نوکری مل گئی ہے‘ بہت زیادہ خوشی ہوئی۔ بس میرے لیے دعا کریں کہ میں تسبیح خانہ سے جڑی رہوں‘ اللہ پاک مجھے جوڑے رکھے۔ آمین!۔ (س۔ز، مردان)
علامہ صاحب کا بتایا وظیفہ اور بے اولادی سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو دنیا وآخرت کی ساری خوشیاں دے‘ آمین! میں پہلی مرتبہ عبقری میں خط لکھ رہی ہوں۔ میں نے جن وظائف سے فائدہ پایا وہ لکھ کر عبقری قارئین کیلئے بھیج رہی ہوں۔ تو لیجئے قارئین میری کہانی پڑھیے! میری شادی کو تین سال ہوگئے تھے اور میں ابھی تک اولاد جیسی نعمت سے محروم تھی‘ میں نے اپنا کسی جگہ سے بھی علاج نہیں کروایا تھا‘ صرف میرے شوہر نے اپنے ٹیسٹ کروائے تھے تو ان کی رپورٹ ٹھیک‘ پھر ایک مرتبہ میں ڈاکٹر کے پاس گئی تو اس نے کہا تمہارے رحم میں پانی کی تھیلیاں ہیں‘ ان کا علاج کروا ورنہ آپریشن کروا کر ان کو نکالنا پڑے گا‘ اس ڈاکٹر نے میری نند کو بتایا کہ اگر اس کا آپریشن کیا تو پھر یہ کبھی ماں نہیں بن سکے گی لیکن میں اس کے بعد ڈاکٹر کے پاس نہیں گئی۔پھر مجھے ماہنامہ عبقری ملا جو میں بہت شوق سے پڑھتی تھی لیکن اس میں جو بھی بے اولادی کا وظیفہ ہوتا تھا‘ وہ مجھ سے باوجود لاکھ کوشش کے نہیں کیا جاتا تھا آخر کار رمضان المبارک کا خاص نمبر 2015ء یا عیدالفطر کے شمارہ میں علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سورۂ شمس کا وظیفہ دیکھاوظیفہ اس طرح ہے کہ جب چاندنی رات ہو تو چاند کو دیکھتے ہوئے اگر سورہ شمس اکتالیس بار پڑھیں اور جتنے دن بھی چاند اپنی چاندنی میں رہے یعنی اس کی چاندنی واضح ہو اس کو دیکھتے ہوئے اکتالیس دفعہ پڑھیں ہر دفعہ بسم اللہ اول و آخر سات دفعہ درود شریف۔(نوٹ: چاند کی واضح چاندنی اس کی گیارہ تاریخ سے لے کر تقریباً انیس تاریخ تک روشن رہتی ہے۔)
دل میں ارادہ کیا کہ یہ وظیفہ ضرور پڑھوں گی پھر میں نے محترم علامہ لاہوتی صاحب کو بھی کوپن کے ساتھ خط لکھا جس کا جواب کچھ عرصہ بعد مجھے موصول ہوگیا۔ عیدالفطر کے بعد میں نے سورۂ شمس کا وظیفہ اور علامہ لاہوتی صاحب کا بتایا ہوا کوپن والا وظیفہ شروع کیا‘ دونوں وظائف میں نے تین ماہ تک پڑھے تو اللہ پاک نے مجھے ماں بننے کی خوشخبری سنادی۔مجھے ان وظائف پر پورا پورا یقین ہے کہ ان کی برکت سے میری گود ہری ہوئی۔ محترم علامہ لاہوتی صاحب نے کوپن والے خط کے جواب میں لکھا تھا کہ کسی بھی پرندے یا جانور کو دیکھ کراول و آخر ایک مرتبہ درودابراہیمی اور درمیان میں سورۂ اخلاص تین مرتبہ پڑھ کر جانور یا پرندے کی روح کو ہدیہ کرنا ہے۔ یہ عمل دن میں جتنی مرتبہ بھی ہوسکے کرنا ہے اوردوسرا عمل یہ ہے وہی سورۂ شمس والا ہے جو میں نے پہلے بیان کردیا ہے۔ قارئین جب تک آپ کی دلی خواہش پوری نہیں ہوتی یہ اعمال جاری رکھیں اور صرف اللہ رب العزت سے مانگیں اورجس کو بھی اس عمل سے فائدہ ملے وہ بہن بھائی مجھے بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھے۔ اللہ پاک سب بے اولادوں کو اپنی رحمت سے اولاد جیسی نعمت عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ محترم حضرت حکیم صاحب! جب عبقری رسالہ میں تحریر شائع کریں تو میرا نام پوشیدہ رکھیے گا شکریہ۔ (پوشیدہ)
ڈرنا چھوڑ عمل کرو‘ دیکھ جنات جل رہےہیں
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ وہ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے‘ آپ کی نسلوں کو شادو آباد رکھے۔ آمین! میرا عبقری سے تعارف میرے چھوٹے بھائی نے کروایا تھا‘ ہم پر خصوصاً میری امی پر بہت سخت قسم کا جادو ہے‘ ہم نے ماہنامہ عبقری میں سے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں سے

ُ  کا وظیفہ پڑھا‘ میں نے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ 

 اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کردیا۔ اس کے علاوہ میں نے یَاقَہَّارُ  کے نقش لکھے اور گھر میں لگائے‘ دن رات پڑھتا رہا اور اللہ رب العزت سے دعا کرتا رہا کہ یااللہ ان جادو اور جنات کو جلا دے اور مجھے توفیق دے کہ اپنی آنکھوں سے انہیں جلتا ہوا دیکھوں۔ چند دن بعد مجھے خواب میں تین جنات نظر آئے جن کے قد آسمان سے باتیں کررہے تھے‘ ان کے منہ سے شعلے نکل رہے تھے شکل نہایت خوفناک تھی‘ میں خوفزدہ ہوگیا تو غیب سے آواز آئی کہ ڈرو مت 

 پڑھو‘ میں نے خواب کی ہی حالت میں 

  والا اپنے گلے میں موجود نقش پکڑ کر 

پڑھا تو ان جنات کو میں نے اپنی آنکھوں سے جل کر خاک ہوتے دیکھا‘ اس کے علاوہ آپ کے بتائے وظائف کی اور بہت برکات مجھے ملی ہیں۔ (ادریس‘ میلسی)
تالے کا عمل اور یاقہار کا وظیفہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ گزشتہ چند ماہ سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ ہم اپنے مسائل کے حل کیلئے آپ کے پاس موبائل پر وقت لے کر حاضر ہوئے تھے‘ آپ نے ہمیں

 کا وظیفہ ہروقت کھلا پڑھنے کیلئے دیا تھا۔ اس کے ساتھ آپ نے مجھے ایک تالا بھی دیا تھا جو چالیس دن آگ پر رکھنا تھا‘ آج چالیس دن پورے ہوئے جب میں نے تالا کھول کر دریا میں پھینکا تو مجھے 

پڑھتے ہوئے پھر سے آنکھوں کے سامنے کوئی چیز نظر آئی‘ میرا ان چالیس دنوں کے دوران بہت بُرا حال ہوا ہے۔ بار بار وہ چیز مجھ پر حاوی ہوتی اور چیختی‘ آپ نے مجھے اکیس درس  میںآنے کو کہا۔ ایک مرتبہ میں تسبیح خانہ میں درس سن کر واپس گھر آئی تو نماز عشاء کے بعد وہ آسیب مجھ پر حاوی ہوگیا اور آخر کار جب سب گھر والوں نے

 کا ورد شروع کیا تو میرے اندر سے آوازیں آئیں کہ میں اس کو نہیں چھوڑوں گا‘ تھوڑی دیر بعد کہتا کہ 

مت پڑھو مجھے بہت تکلیف ہورہی ہے‘ پھر میرے والد صاحب نے اذان دینا شروع کی تو وہ چیخنے لگ گیا کہنے لگا: میں ہندو ہوں‘ اسے کہا مسلمان ہوجا‘ اس نے کلمہ پڑھا‘ کہتا میں جارہا ہوں‘ اس کے بعد جو تالا آپ نے دیا تھا‘ جس کے ساتھ چابی کا چھلا لگا ہوتا ہے وہ چھلا خودبخود کھلا ہوا تھا۔ (س،م)
انوکھی پریشانیوں کا آسان آزمودہ حل
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں اس خط میں اپنے حالات زندگی لکھ رہی ہوں کہ کیسے علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کے ایک وظیفے نے میری زندگی میں سکون بھر دیا۔ میری شادی کوتقریباًبارہ سال ہوچکے ہیں‘ شادی سے پہلے میں بہت چاق و چوبند تھی‘ ایم اے تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی کا ڈپلومہ بھی کیا اور بہت سی لڑکیوں کو سلائی کڑھائی سکھائی بھی لیکن پھر ایسا ہوا کہ میرے سارے کام تقریباً بند ہوگئے اور آج تک میں اپنے بچوں اور اپنے لیے سلائی نہیں کرسکی۔ میرے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے‘ بڑی مشکل کے بعد جاکر میری شادی ہوئی تھی‘ میرے شوہر کا گھرکرائے کا ہے‘ شادی کے بعد بہت سی پریشانیوں کا سامنا کیا‘ ساس سسر حیات نہیں تھے‘ ایک نند اورایک دیور کی شادی کی۔ زندگی میں بہت نشیب و فراد دیکھے‘ ہر روز ایک نئی مشکل‘ نیا مسئلہ کھڑا ہوتا۔مسائل میں ایسے گھری کہ پتہ ہی نہ چلا کہ بارہ سال کا عرصہ گزر گیا۔ پھر جنوری 2015ء میں ماہنامہ عبقری ملا‘ اور جب سے عبقری میں آئے اعمال شروع کیے زندگی میں کافی سکون آگیا ہے‘ میرے شوہر کے کاروباری مسائل کافی کم ہوئے اور حالات بہت بہتر ہوئے۔ اب ایک مسئلہ نے پھر سر اٹھایا ہے جس نے مجھے بہت پریشان کیا ہوا ہے کہ میرا جسم و دماغ تقریباً مفلوج اور سست ہوئے ہیں کام کرنے کی صلاحیت ختم ہورہی ہے‘ میں ہروقت اپنےگھر کے کاموں کو اکیلی سنبھالتی تھی لیکن گزشتہ دو ماہ سے میری کیفیت یہ ہورہی ہے کہ گھر کے کاموں کی طرف توجہ بالکل بھی نہیں دی جاتی‘ بڑی مشکلات سے بچوں کا کھانا وغیرہ تیار کرتی باقی سارا دن وجود بستر پر پڑا رہتا‘ گھر کے کام نظر آنے کے باوجود انہیں کرنے کو بالکل بھی دل نہیں کرتا تھا۔ دل بے چین اور جسم پر گھبراہٹ طاری رہتی‘ جس کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں‘ سوچنے سمجھنے اور کام کرنے کی صلاحیت مفلوج ہورہی تھی‘ میں اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں کرتی کہ یااللہ عزوجل مجھے اس مشکل سے نکال دے اور اپنے گھر کی ذمہ داریاں اور اپنے بچوں اور شوہر کی ذمہ داریاں پہلے کی طرح خوش اسلوبی سے انجام دوں۔ ماہنامہ عبقری میں سے ہی دیکھ کر میں جنات کا پیدائشی دوست میں بتایا وظیفہ یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا جس کی وجہ سے گھر کے حالات بہت بہتر ہوئے اور میری طبیعت میں بھی کافی سکون آگیا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتوں کانزول فرمائیں اور تسبیح خانہ کو شاذو آباد رکھے۔ ٓآمین! (ش،پ‘فیصل آباد)
موتی مسجدمیں نوافل کا طریقہ عمل
جو شخص شاہی قلعہ کے اندر شاہی دور کی بنی ہوئی مسجد میںجاکر دورکعت صلوٰۃالحاجت پڑھے اور سورہ فاتحہ میں

پر جب پہنچے تو اس کی تکرار کرنا شروع کر دے اور بار بار اس آیت کو پڑھتا رہے چاہے آدھاگھنٹہ یا ایک گھنٹہ یا جتنی دیر بھی کھڑا رہ سکے ، اسکے بعدسورہ فاتحہ مکمل کرکے دوسری رکعت میں اسی طرح تکرار کرے جیسے پہلی رکعت میںکی تھی پھر یہ رکعت بھی پوری کرے اور پھراپنے گناہوں،نافرمانیوں پر نادم ہوتے ہوئے تقریباًبیس منٹ دعا کرے ۔
یاقہار کے نقش کا عمل درج ذیل ہے
جو شخص

کے نقش کا عمل درج ذیل ہے
جو شخص یَاقَہَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔
یاقہار کے خاص الخاص عمل کا طریقہ
کچا برتن‘ پرات یا کوئی لوہے کا تھال نمابرتن لے کرپانی سے بھرلیں۔ چارپائی پر بیٹھ کر اس میں اپنے پاؤں ڈبو لیں۔ اگر گرمی ہے توپانی ٹھنڈا ہو اور اگر سردی ہو تو گرم پانی میں پاؤں ڈبولیں‘ پاؤں ڈبونا بہت ضروری ہے اور باوضو بیٹھ کر آپ گیارہ سو بار

  پڑھیں اور تصور کریں جس جادو سے‘ جس گناہ سے‘ جس عیب سے‘ جس بدکاری سے‘ یا شراب اور جوئے اور نشے سے نجات آپ چاہتے ہیں یا کسی کو دلانا چاہتے ہیں۔ اپنے لیے بھی پڑھ سکتے ہیں کسی کا تصور کرکے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پڑھنا شروع کردیں۔ روزانہ ایک وقت مقرر ہو‘ قبلہ رخ بیٹھ کر‘پانی روز بدلنا ہے‘ اس پانی کو گرا دیں۔ اس وظیفہ کو روز پڑھنا ہے‘ گیارہ دن‘ اکیس دن‘ اکتہر دن‘ اکانوے دن۔ آپ پڑھیں۔ صبح و شام پڑھنا چاہیں تو فائدہ زیادہ ہوگا ورنہ ایک وقت بھی پڑھ سکتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 988 reviews.