محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری کیلئے اپنے باپ دادا کے آزمودہ دو عدد نسخہ جات بھیج رہا ہوں جو کہ ہمارے بھی بارہا کے آزمودہ ہیں یقیناً قارئین اس سے سوفیصد فائدہ اٹھائیں گے۔
لَوبلڈپریشر کیلئے ٹوٹکہ: ھوالشافی : تین عدد لونگ اور چھوٹا سا ٹکڑا دارچینی لے کر دونوں کوموٹا موٹا کوٹ لیں‘ایک کپ پانی میں پکا لیں‘ صبح و شام پئیں۔ لوبلڈپریشر کیلئے انتہائی لاجواب ہے۔ بارہا کا آزمایا ہوا نسخہ ہے۔
جن کے زخم کہیں سے ٹھیک نہ ہوتے ہوں: اسی طرح میرے پاس بڑوں کا آزمودہ ایک اور نسخہ ہے۔ ھوالشافی: کاربالک ایسڈ ایک حصہ‘ سرسوں کا تیل پندرہ حصہ۔ (یعنی اگر کابارلک ایسڈ اگردس گرام ہے تو سرسوں کا تیل ڈیڑھ سو گرام لیں گے۔)لے کر آپس میں ملالیں۔ یہ تیل ہر قسم کیلئے لاجواب ہے‘ خراب سے خراب زخم جو کہ ڈاکٹروں سے نہ ٹھیک ہورہا ہو‘ اس طرح آپریشن کا زخم بھی اس سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔ ہمارے گاؤں راجہ جنگ میں یہ تیل بہت مشہور تھا جس کسی کو زخم لگتا تو وہ فوراً ہمارے گھر اس تیل کو لگوانے کیلئے آجاتا۔ پچھلے سال کی بات ہے میرا ایک دوست جس نے اپینڈکس کا آپریشن کروایا‘ تین چار ماہ ہوگئے تھے‘ اس کا زخم ٹھیک نہیں ہورہا تھا میں نے اس کو یہ تیل زخم پر لگانے کیلئے دیا‘ چند دن بعد ہی وہ میرے پاس آیا اور اس نے آکر بتایا کہ اس کا زخم بالکل ٹھیک ہوگیا ہے۔ اسی طرح اگر ٹانگوں میں درد وغیرہ ہوتا ہو تو اس تیل کی مالش کریں درد ختم ہوجاتا ہے۔(خالد‘ رائے ونڈ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں