محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آج عبقری قارئین کیلئے ڈاڑھ درد کیلئے روحانی و طبی ٹوٹکے لائی ہوں۔ یقیناً قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا۔
ڈاڑھ درد کیلئے روحانی عمل: اول وآخر تین مرتبہ درودابراہیمی اور سورۂ انفال کی آیت نمبر 17 وَمَا رَمَیْتَ اِذْ رَمَیْتَ وَلٰکِنَّ اللہَ رَمٰی سات مرتبہ باوضو پڑھیںاور جس کی ڈاڑھ میں درد ہو اسی جگہ سے انگوٹھا اور شہادت کی انگلی سے دبائے رکھے ور دم کرنے والا اسی جگہ پڑھ کر پھونک دے۔ ان شاء اللہ درد رفع ہوجائے گا اور ادرک پر بھی دم کرکے ڈاڑھ کے نیچے رکھ سکتے ہیں اور کالی مرچ پر بھی دم کرکے رکھ سکتے ہیں۔ ادرک کے متعلق عبقری میں پڑھا تھا کہ علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے تین دن ادرک کاٹکڑا رکھا تھا تو درد رفع ہوگیا میں نے بھی اپنے ابو کو دم کیا اور ادرک کا ٹکڑا رکھنے کو کہا ابو نے رکھا تو درد ٹھیک ہوگیا جبکہ دوا بھی لی لیکن وقتی آرام آتا پھر درد شروع ہوجاتا تھا مگر اس ٹوٹکہ سے مکمل آرام آگیا۔
گھیگوار (ایلوویرا) سے درد ڈاڑھ اور دانت درد ختم کریں: میری امی کو ڈاڑھ میں شدید درد شروع ہوا تو کسی عورت نے بتایا تھا جبکہ امی بچیوں کو قرآن پاک پڑھا رہی تھیں اوردرد شدید تھا‘ بہت تکلیف تھی منہ پر ہاتھ رکھا ہوا تھا۔ کسی لڑکی کی والدہ آئیں تو انہوں نے پوچھا تو امی نے بتایا‘ انہوں نے کہا آپ ابھی گھیگوار کا گودا رکھیں اور منہ نیچے رکھیں۔ منہ سے پانی نکلا اور کچھ ہی دیر بعد میری والدہ کو سکون آگیا۔ (م،م۔ بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں