محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ یہ نسخہ جو میں عبقری قارئین کیلئے تحریر کررہا ہوں وہ حکیم سعید دہلوی رحمۃ اللہ علیہ بانی ہمدرد دواخانہ کے کلاس فیلو حکیم ساحر کادوائی مرحوم نے دیا تھا وہ حکیم سعیدؒ کے طبیہ کالج دہلی کے کلاس فیلو تھے اور بڑے فخر سے کہتے تھے کہ حکیم سعیدؒ میرے دوست تھے‘ یہ نسخہ 2004ء میں انہوں نے دیا تھا۔ بہت آسان ہے۔
پرانی قبض کیلئے: اسپغول ثابت لے کر اس کو ہلکا سا براؤن کرلیں پھر اس میں زیتون کا تیل ڈال کر گرم کرلیں‘ جب دونوں براؤن ہوجائیں تو اتار کر ڈبی میں بند کرلیں۔ ایک چمچ دودھ کے ساتھ صبح لیں‘ ایک چمچ رات کو سوتے وقت لیں‘ ا ن شا ء اللہ پرانی سے پرانی قبض دور ہوجائے گی۔ (قیصر علی منج‘ فیصل آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں