محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہماری دعا ہے کہ آپ ہمیشہ خوش رہیں‘ جب سے عبقری ملا ہے خوب فائدہ ہورہا ہے۔ جس کو بھی عبقری کا بتایا وہ اس کا گرویدہ ہوگیا۔میں نے ایک جگہ کمیٹی ڈالی ہوئی تھی اور ان دنوں مجھے پیسوں کی سخت ضرورت تھی اور مجھے کمیٹی لازمی چاہیے تھی‘ میرے دکان مالک نے مجھے کہا کہ آج کمیٹی نکالنے جانا ہے‘ میں اس کے ساتھ چل پڑا‘ راستے میں درودشریف پڑھااور اس کے بعد سورۂ کوثر پڑھنا شروع کردی‘ کمیٹی والے کے پاس پہنچ گئے‘ وہاں بھی سورۂ کوثر پڑھتا رہا۔ کمیٹی والے نے مجھے کہا کہ ایک پرچی آپ نے اٹھانی ہے اور ایک کسی اور نے‘ میں نے بسم اللہ کے بعد سورۂ کوثر پڑھتے ہوئے ایک پرچی اٹھائی‘ تومیں حیران رہ گیا کہ میرا نام میرے سامنے لکھا ہوا تھا‘ وہ کمیٹی والا کہنےلگا ’’یار کیا بات ہے‘ کمال کردیا آپ نے‘ آپ ویسے پڑھ کیا رہے ہو؟ میں نے کہا: جناب یہ توصرف سورۂ کوثر کا کمال ہے۔ (محمد ظہیر‘ عارفوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں