Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ناکامیوں کی اندھیر ی رات کاخاتمہ ‘ کامیابی کاسورج طلوع

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

کالا جادو‘ بندش‘ نظربد‘ سفلی عمل اور گھریلو الجھنوںکا ڈسا ‘شیخ الوظائف کی خدمت میں حاضر ہوا بغیر نذرانہ، شکرانہ کے روحانی علاج ہوا دکھ سے سکھ کا یہ سفر اس کی زبانی سنیے!

محترم شیخ الوظائف حضرت حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم السلام علیکم! امید ہےآپ خیریت سے ہوں گے اللہ تعالیٰ آپ پر کروڑوں رحمتیں نچھاور فرمائے اور آپ کو دنیا اور آخرت کی ساری برکتیں‘ رحمتیں عطا فرمائے اور ادارہ عبقری قیامت تک جاری و ساری رہے۔ حضرت ہمیں آپ کے پاس آئے ہوئے دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ہے ہم سب پر جادو کا مسئلہ تھا آپ نے سورۂ فاتحہ والا عمل جو جمعرات کو ستر مرتبہ جمعہ کو ساٹھ مرتبہ اور آخری دن بدھ کو دس مرتبہ پڑھنا ہے اور یہ 

یہ وظیفہ سارے گھر والوں نے کھلا پڑھنا تھا اورتہدیدی نامہ مبارک گھر میں لٹکانے کیلئے دیا تھا حضرت ہمیں ان سے بہت نفع ملا ہے ہماری بہت ساری مشکلات جھگڑے‘ بندشیں‘جادوختم اور میری طبیعت بہت ٹھیک ہوگئی ہے اب رمضان 2016ء میں دوبارہ چیک کروایا تو آپ نے فرمایا کہ ابھی چار ماہ وظیفہ اور پڑھیں آپ ٹھیک ہوجائیں گے۔ الحمدللہ آج میں یہ تحریر فخرسے لکھ رہاہوں کہ اب ہمارے گھر سے جھگڑے تقریباً ختم ہوچکے ہیں اورگھر کا نظام بہت ہی بہتر ہوگیا ہے۔ (وجاہت حسین‘ چکوال)
شیخ الوظائف کیا ملے؟ خوشیوں کا خزانہ مل گیا
محترم حضرت شیخ الوظائف السلام علیکم! میرے پیارے شیخ الوظائف اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ پر‘ آپ کی نسلوں پر‘ آپ سے منسلک تمام دینی اور دنیاوی سلاسل پر ہمیشہ اپنا کرم و فضل رکھے اور تمام حاجات غیب کے خزانوں سے اللہ پورا فرمائے۔ آمین!۔ محترم شیخ الوظائف سچ میں تو میں ایک گنہگار انسان ہوں‘ مگر جب سے میری والدہ کا تعلق تسبیح خانہ سے جڑا اور تسبیح کی وجہ سے ہمارا تعلق آپ جیسی عظیم ہستی سے جڑا تب سے ہمارے حالات بے تحاشہ ٹھیک ہوئے۔ صبح وشام بدلنے لگے‘ ہروقت ناکامیوں میں گزرنے والی اندھیری رات کی مانند زندگی میں کامیابیوں کا سورج طلوع ہونے لگا اور اس سورج کی کرنیں وہ لوگ بھی محسوس کرنے لگے جو ہماری اندھیری رات کی سیاہی سے اپنے بچوں کو بھی دور رکھتے تھے۔ تعلیم کے میدان میں اللہ کے فضل او آپ دامت برکاتہم کی دعاؤں سے وہ کامیابیاں ملی ہیں جو کہ میرا پورا خاندان جو کہ افسران کا خاندان کہلاتا ہے اس میں کسی کے پاس نہیں۔ نو سال سے پڑھائی میں وقفہ تھا‘ اس کے بعد اچانک سے معاملات سیدھے ہوگئے۔ غیب سے امداد ہوجاتی ہے۔ صرف آپ سے تعلق کے بعد۔ میوزک وغیرہ سے دل بھرنے لگا۔ چیزیں سمجھ آنے لگیں۔ نشے اورعلتوں سے بھرپور زندگی میں قرار آنے لگا۔ آپ کی ذات سے ایک مشاہدہ بھی سامنے آیا کہ آپ نے جو چیز کہی مثلاً میں 14 سال سے نسوار کھارہا تھا اور چھوڑنا چاہ رہا تھا اور نسوار بھی اتنی کہ پٹھان لوگ دیکھتے تو میرے ساتھ نسوار کھانے سے انکار کردیتے۔ میرے دن میں چھ سال سے لیکر دس پیکٹ بھی نسوار کے لگا کرتے تھے۔ میں نے کئی مرتبہ خود سے چھوڑنے کی کوشش کی لیکن ہر مرتبہ مقدارتوکم کی لیکن چھوڑ نہ پایا‘ میری والدہ میری وجہ سے حد درجہ پریشان رہتی تھیں۔ صرف ایک مرتبہ ہی آپ کی خدمت میں حاضر ہوکر میں نے اپنا مدعا آپ کو لکھ کردیا۔ دوسرے دن سے میں نے محسوس کیا کہ نسوار مجھ سے دور ہوچکی ہے اور اللہ کی مہربانی اور آپ کی شفقت سے تقریباً دو سال سے میں اس برائی سے محفوظ ہوں۔ اللہ مجھے ہمیشہ محفوظ رکھے۔ (آمین)۔ پہلے میں نوکریاں ڈھونڈتا تھا اور کم تعلیم کی وجہ سے ملتی نہیں تھیں‘ اب میں خود نوکریاں چھوڑتا ہوں صرف شیخ الوظائف کے تعلق کی وجہ سے۔ پہلے رشتہ دار مجھ سے ڈرتے تھے پیٹھ پیچھے کہتے تھے کہ ’’ویلا پھرتا ہے‘ ہم سے جائیداد میں حصہ مانگے گا‘ نکما ہے‘‘ اب وہی لوگ دوسروں کے سامنے تعریفیں کرتے ہیں جبکہ میرا ان سے کافی عرصہ سے تعلق بھی نہیں ہے۔ صرف شیخ الوظائف سے تعلق کی بدولت ہمیں دنیا کے علاوہ دین کا تعلق بھی عطا ہوا۔ کافی معاملات میں تمیز آنے لگی ہے۔ جہاں پہلے میں ہر معاملے میں اپنے گھروالوں کیلئے مسائل کا سبب تھا اب ان کی پریشانی تقریباً ختم ہوگئی ہے۔ آپ کی ذات کے حوالہ سے ایک اورمشاہدہ بھی میرے علم میں ہے (معذرت کیساتھ)۔ شروع میں 2010ء کے جنوری میں آپ نے والدہ کو سورۂ فلق اور سورۂ ناس پڑھنے کو دیں‘ تب میں مری میں جاب کرتا تھا۔ آپ نے پورے گھر والوں کو پڑھنے کیلئے دیا۔ لیکن والدہ نے مجھے نہ بتایا پر بعد میں جب انہوں نے بتایا تو پتہ چلا کہ میں بھی ان دنوں سورۂ فلق اور ناس پڑھتا تھا مگر چونکہ پتہ نہ تھا‘ اس لیے وظیفہ کی نیت سےنہیں بس ویسے ہی پڑھتا تھا۔ بعد میں جب پتہ چلا تو مجھے خیال آیا کہ میں تو بس اللہ کیلئے پڑھتا تھا لیکن میں آج تک اس بات پر حیران ضرور ہوں کہ یہ سورتیں تو میں نے کبھی ایسے نہیں پڑھیں۔ ایک اور مشاہدہ یہ ہے کہ آپ نے سورۂ والضحیٰ ہم سب کو اچھی قسمت کیلئے پڑھنے کیلئے دی۔ سورۂ والضحیٰ صرف میری والدہ پڑھ رہی ہیں لیکن پتہ نہیں اس دن سے میں نےنمازوں اور تسبیحات اپنی اچھی قسمت کیلئے خود سے ہی دعا مانگنی شروع کردی۔ اس سے پہلے مجھے کبھی بھی یہ خیال نہ آیا تھا۔ ابھی بھی میں تو مسائل کا حل پوچھنے کیلئے خط لکھنے بیٹھا تھا مگر آپ دامت برکاتہم نے پچھلی ملاقات پر مشاہدات لکھنے کیلئے کہا میں تو اس دن سے سوچ رہا تھا کہ کیا لکھوں؟ مگر سمجھ نہ آیا۔ آج نامعلوم کیوں میرا قلم چل رہا ہے اور میں اپنے مشاہدات لکھ رہا ہوں۔ میں پورے یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ یہ مشاہدات لکھنے کاکام بھی اللہ رب العزت مجھ سے غیب سے کروارہا ہے۔ تسبیح خانہ لاہور میں اکثر درس کے دوران مجھے ایسا محسوس ہوا کہ میں آپ کے سامنے تو نہیں بیٹھا مگر جو سوالات میرے دل ودماغ میں ہیں آپ دامت برکاتہم ان کا اسی تسلسل سے جواب دے رہے ہیں۔ جس طرح وہ میرے اندر آتے ہیں اوریہ بہت مرتبہ ہوا ہے۔ میری والدہ کے بقول کہ حضرت شیخ الوظائف صاحب تو ہمارا پورا ذہن ودل کا ایکسرے کرلیتےہیں۔ عبقری میں میری تحریری چھاپیے تو میرا نام نہ لکھیے گا۔ شکریہ! (پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 644 reviews.