Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج !

ماہنامہ عبقری - اپریل 2017ء

مچھلی کے شکاری متوجہ ہوں! محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دراز سے عبقری کا قاری ہوں‘ میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے مچھلی کے شکار کا شوق ہے‘ میں اور میرے ساتھی مچھلیاں بذریعہ کنڈی پکڑتے ہیں لیکن مجھے اکثر خالی ہاتھ دریا سے لوٹنا پڑتا ہے‘ صرف چند آدمی ہوتے ہیں جن کے پاس کوئی چرائی نام کی کوئی چیز ہوتی ہے جن کی مدد سے وہ شکار کرتے ہیں ان چرائی والے آدمیوں کی کنڈی کو مچھلی لگتی ہےلیکن ان کے علاوہ شاید ہی کسی کو مچھلی نصیب ہو اور یہ لوگ مجھے چرائی کا فارمولہ بتانے سے گریز کرتے ہیں کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس کی بدولت میری کنڈی کو بھی مچھلیاں لگیں اور وہ لوگ بھی جو میری طرح خالی لوٹتے ہیں ان کا بھی بھلا ہو۔ (تنویر احمد‘ گوجرانوالہ)
مشورہ: محترم تنویر صاحب! آپ جب بھی مچھلی کا شکار کرنے جائیںتوجاتے ہوئے سارے راستہ درود پاک اور جب کنڈی پانی میں ڈالیں تو جب تک کنڈی پانی میں رہے سورۂ کوثر پڑھتے رہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی ضرورت کے مطابق مچھلی آپ کو مل جائے گی۔
برکت ختم ہوگئی: محترم السلام علیکم! ہم بڑی مشکل میں ہیں اور آپ کی مدد چاہتے ہیں ہم پانچ بہن بھائی ہیں اور سب کےساتھ کوئی نہ کوئی مشکل درپیش ہے۔ گھر سےبیماری جاتی نہیں‘کبھی والد صاحب بیمار‘ کبھی ان کا ایکسیڈنٹ ہوجاتا ہےاورکبھی والدہ اچانک سے شدید بیمار ہوجاتی ہیں‘ دن بدن نقصانات بڑھتے جارہےہیں‘بھائی کا کاروبار چلتا نہیں‘ برکت جیسے ختم سی ہوگئی ہو اور نوکری کے بھی پکے ہونے کےآثار نظرنہیں آرہے‘ رشتوں میں محبت تک ختم ہوتی جارہی ہے احساس ایک دوسرے کیلئے مرسا گیا ہو میرے رشتے میں رکاوٹ اور دشواریاں ہیں کئی لوگوں سے بات کی مگر بات کہیں آگے بڑھتی ہی نہیں‘ کوئی گھر تک ہی نہیں آتا‘ کسی نےدیکھا تک نہیں اور میری وجہ سے میری والدہ بہت پریشان رہتی ہیں۔ گھر میں لڑائیاں ختم ہونے کا نام نہیں لے رہیں‘ سب کا سکون ختم ہوگیا ہے‘ ایک بھائی گھر کی راہ تک نہیں دیکھتا‘ نہ اس کی اپنی بیوی سے بنتی ہے نہ کسی اور سے۔ اس کےعلاوہ گھر سے رات کے وقت عجیب عجیب آوازیں آتی ہیں‘ جیسے چھت پر کوئی چل رہا ہو‘ ورزش کررہا ہو‘ پائپ کاٹ رہا ہو‘ تیز پانی چلنےکی آوازیں لیکن فوراً ہی رک جاتی ہیں۔ حساب لگوانے پر معلوم ہوا کہ یہ آسیب اور جادو کے بہت پرانے اثرات ہیں‘ صدقہ و خیرات اور پڑھائی بھی کررہےہیں میری والدہ بھی پڑھائی کرتی ہیں مگر کچھ فرق زیادہ نہیں پڑرہا۔ کچھ وظائف بتائیں یا کوئی عمل بتائیں کہ کچھ حل نکل آئے اور والدین کو صحت تندرستی عطا فرمائے آمین۔ (س،ا)
جواب: رات کو سونے سے قبل سورئہ بنی اسرائیل کی آیت نمبر 110 اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کیساتھ پڑھیں گھریلو جھگڑے ختم ہونے اور باہمی حسن سلوک کیلئے دعا کیا کریں۔ یہ عمل کم از کم ایک ماہ جاری رکھیں۔ علاوہ ازیں اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کیا جائے۔ شکر یہ ہے کہ اللہ نے جو کچھ بھی عطا کیا ہے اس سے دوسروں کو بھی فائدہ پہنچایا جائے۔ چاہے اس کی شکل کچھ بھی ہو۔ اسکے علاوہ تمام گھر والے سارادن کُھلا سینکڑوں ہزاروں کی تعداد میں

ڑھیں۔ یہ وظیفہ وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہر حالت میں پڑھ سکتے ہیں۔چاہیں تو سواسوا لاکھ کا ٹارگٹ بنا کر پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ کے تمام مسائل کا حل درج بالا وظائف میں ہے۔
گناہوں سے بچنے اور سکون پانے کیلئے: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پہلی مرتبہ کسی ماہنامہ میں خط لکھ رہاہوں براہ مہربانی میرے مسئلہ حل ضرور بتائیے گا۔ محترم! میری عمر ابھی صرف 21 سال ہے اور میں مقامی یونیورسٹی کا طالب علم ہوں‘ میں عبقری گزشتہ دو سال سے باقاعدگی سے پڑھ رہا ہوں‘ لوگوں کے مسائل حل ہوتے دیکھے تو میں نے بھی اپنا مسئلہ بیان کرنے کیلئے قلم اٹھایا۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں اپنے ہاتھوں سے اپنی جوانی برباد کرچکا ہوں‘ہر بار توبہ کرتا ہوں اور دو سے تین دن بعد توڑدیتا ہوں۔ میں جسمانی طور پر کمزور تو ہوہی گیا ہوں‘ مگر روحانی توڑ پر خودکو تباہ کر بیٹھا ہوں‘ میں شیطان کے مکمل قابو میں ہوں‘ گناہوں کی دلدل میں دھنسا ہوا ہوں‘ شیطان جیسے چاہتا ہے مجھے استعمال کرتا ہے‘ براہ مہربانی مجھے کوئی وظیفہ بتائیے جس سے میں گناہوں سے بچ سکوں اور دلی سکون پا سکوں۔ اس کے علاوہ میں  پڑھائی کے ساتھ نوکری بھی کرنا چاہتا ہوں کئی دفاتر میں سی وی جمع کروائی ہوئی ہے اس کیلئے بھی کوئی وظیفہ بتائیے تاکہ کامیاب ہوسکوں۔ براہ مہربانی میرا یہ خط ماہنامہ عبقری میں ضرور شامل کیجئے گا تاکہ میرے جیسے مسائل میں مبتلا مزید لوگوں کا بھی بھلا ہوسکے۔ شکریہ! (ع۔ح‘ٹ)
جواب:سیدنا حضور نبی کریم علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ارشادات سے معلوم ہوتا ہے کہ سچی توبہ پچھلے گناہوں کو دھو دیتی ہے۔ انسان فطرتاً کمزور واقع ہوا ہے لیکن جب وہ اپنی خطا کا اعتراف کررہا ہے اور اللہ تعالیٰ سے استغفار و توبہ کررہا ہے تو وہ احساس گناہ سے خواہ مخواہ اپنے آپ کو مبتلائے عذاب کیوں رکھے بلکہ اس پر واجب ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور معافی اور مغفرت کا امیدوار رہے۔ حضور نبی کریم ﷺ کاارشاد پاک ہے: ’’ہر انسان خطا کار ہے اور خطاکاروں میں سب سے بہتر توبہ کرنے والے ہیں‘‘ (مسند احمد)قرآن پاک میں اللہ رب العزت کا ارشاد ہے: ’’اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے‘‘(توبہ 22) چالیس روز تک ہر نماز کے بعد 100 مرتبہ اسم

کا ورد کرلیں۔اس کے علاوہ نوکری کیلئے صبح وشام 313 مرتبہ سورۂ قریش اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔
شوہر کی توجہ سے محروم: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو دو سال ہونےوالے ہیں‘ شروع کے دن تو میرے ساتھ میرے شوہر کا رویہ بالکل ٹھیک رہا‘ اس کے بعد مار پیٹ‘ گالم گلوچ شروع کردی‘ ہروقت میری ساس کے ساتھ بیٹھ کر میری برائیاں کرتے ہیں‘ پورے محلے میں مجھے بدنام کیا ہوا ہے‘میرے شوہر اپنی ساری آمدن بھی اپنی والدہ کو دیتے ہیں میں پیسے پیسے کو ترستی ہوں۔ کتنے کتنے مہینے مجھ سے بات تک نہیں کرتے۔ میں چھپ چھپ کر روتی رہتی ہوں۔ جب گھر والوں میں بیٹھے ہوتےہیں تو میری طرف دیکھنا بھی گوارا نہیں کرتے۔ اب تو برداشت سے باہر ہوتا جارہا ہے براہ مہربانی کوئی وظیفہ بتائیں۔ (ث،ا)
جواب: آپ سورۃ مزّمل11بار روزانہ یا کم از کم 3ر روزانہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھنا شروع کردیں ۔اس کے ساتھ آپ ہروقت اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے‘وضو بے وضو‘ پاک ناپاک ہروقت

لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں۔انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے شوہر آپ کے حقوق ادا کرنا شروع کردیں گے اور آپ پر بھرپور توجہ دیں گے۔ بس آپ یہ وظائف مکمل یقین‘توجہ اور اعتماد کے ساتھ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے کریں۔ درج بالا وظائف سےلاتعداد کےاُجڑے گھر بس چکے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 636 reviews.