محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں‘ آپ کے درس بھی سنتے ہیں‘ درس سننے اور عبقری پڑھنے سے سب سے بڑی تبدیلی یہ ہے کہ اب اللہ کا شکر ادا کرنے کا طریقہ آگیا ہے پہلے تو طریقہ ہی نہیں آتا تھا۔ آپ ایک مرتبہ ہمارے علاقہ میں آئے تھے تو میں امی کو اور محلے کی کچھ خواتین کو لے کر درس میں آئی تھی۔میری اللہ سے دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو اخلاص نصیب فرماتا رہے اور آپ کی نسلوں کو بھی اسی کام پر لگائے رکھے جو کام آپ انسانیت کیلئے کررہے ہیں۔ اللہ پاک مزید ترقی نصیب فرمائے۔ میں عبقری میں موجود روحانی محفل ہرماہ گھر پر کرتی ہوں‘ روحانی محفل نے تو
میری کیفیات اور جینے کا انداز ہی بدل کر رکھ دیا ہے۔ دل کو سکون ملتا ہے‘ بس دل کرتا ہے کہ خود بھی اعمال کروں اور دوسروں کو بھی لگاتی رہیں۔ مجھے میرے امتحانات کی شدید پریشانی تھی‘ میں نے امتحانات دینے کے بعد بھرپور توجہ اور دھیان سے عبقری میں دی گئی روحانی محفل گھر میں کرنا شروع کردی‘ الحمدللہ! جب میرا رزلٹ آیا تو میں حیران ہوگئی کہ روحانی محفل کے ذریعے اللہ کریم نے میری دعا کتنی جلدی قبول کرلی۔ الحمدللہ! میں اے گریڈ سے کامیاب ہوئی جبکہ مجھے امید گریڈ سی کی بھی نہ تھی۔ (ج،ز‘ اوکاڑہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں