Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مشکل حالات سے نکلنے کا آسان راستہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

کئی مرتبہ ہمارے جسم پر بھی نشان پڑجاتے اور چہرہ بھی داغ دار ہوجاتا‘ بظاہر کوئی بیماری نہیں مگر چہرے پر نشان اب بھی ہیں‘دل انتہائی شدت سے کانپتا۔ مگر جب سے یَاقَہَّارُ صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور باقی سارا دن کھلا پڑھنا شروع کیا ہے بہت سکون ہے۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری کافی عرصہ سے پڑھ رہی ہوں۔ آپ کے درس بھی بہت شوق سے سنتی ہوں۔ آپ کے درس میں شامل ہوکر ایسا لگتا ہے کہ ٹینشن ہے ہی نہیں اور آپ کا درس ہروقت گھر میں اونچی آواز میں چلاتی ہوں تو دماغ پرسکون ہوجاتا ہےاور لگتا ہے کہ گھر میں موجود تمام بری چیزیں بھاگ جاتی ہیں۔ ہم عبقری میں موجود مضمون جنات کا پیدائشی دوست بہت شوق اور یقین سے پڑھتے ہیں۔ اس میں موجود تمام وظائف ہی بہت تیربہدف ہوتے ہیں۔ ہمارے گھر میں جب بھی لڑائی ہوتی ہے میں یَاقَہَّارُ کا ورد شروع کردیتی ہوں‘ یقین جانیں! تھوڑی دیر بعد ہی لڑائی ختم ہوجاتی ہے۔ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کمال کے وظائف بتاتے ہیں۔ آپ کے وظائف پڑھ کر بہت مشکل حالات میں بھی اللہ نے صبر اور ہمت دی۔ آپ سب کیلئے دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ آپ نے ہمیں برے حالات سے نکلنے کا راستہ بتایا۔ ناف پر شہادت کی انگلی رکھ کر یَاقَہَّارُسانس روک کر پڑھنے سے ایک دم طبیعت ٹھیک ہوجاتی ہے۔ اللہ آپ کو اور آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی اپنے حفظ وامان میں رکھے۔ روزانہ ایک تسبیح یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ پڑھ کر آپ کیلئے اور آپ کے تمام نظام کیلئے پڑھ کر ضرور دعا کرتی ہوں۔ (پ، راولپنڈی)
گھر سے بدبودار پانی اور بدبو ختم ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہمیں عبقری رسالہ کسی نے گفٹ کیا تھا‘الحمدللہ! جب سے رسالہ ہمارے گھر آیا ہے اللہ نے نمازاور قرآن کی تلاوت عطا فرمادی ہے۔ اب میںصرف جمعہ کی نماز پڑھنے والا روزانہ پانچ وقت کی نماز باجماعت ادا کرتا ہوں۔دو سال پہلے جب علامہ لاہوتی پراسراری صاحب نے اپنے مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں یَاقَہَّارُ کا عمل بتایاتوہم نے یہ عمل کرنا شروع کردیا۔ ہمارے گھر میں مسئلہ یہ تھا کہ کئی دفعہ میری اہلیہ کو یہ لگتا ہے کہ جہاں وہ سوتی ہےاس کے سر کی طرف بدبودار پانی گرا ہوتا ‘ کبھی اوپر اور کبھی بستر کے نیچے۔ ایسا لگتا کہ کسی نے برتن بھر کے گرایا ہے‘ وہاں نشان پڑجاتے۔ گھر سے انتہائی شدیدبدبو آتی۔اس کے علاوہ میری اہلیہ نے خواب میں کچھ جاننے والوں کو ہم میاں بیوی پر جادو کرتے دیکھا‘کئی مرتبہ ہمارے جسم پر بھی نشان پڑجاتے اور چہرہ بھی داغ دار ہوجاتا‘ بظاہر کوئی بیماری نہیں مگر چہرے پر نشان اب بھی ہیں‘دل انتہائی شدت سے کانپتا۔ مگر جب سے یَاقَہَّارُصبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ اول وآخر سات مرتبہ درود شریف کے ساتھ اور باقی سارا دن کھلا پڑھنا شروع کیا ہے بہت سکون ہے۔ ہم نے دن رات ایک کرکے اس وظیفے کو لاکھوں کی تعداد میں پڑھا‘ پہلے میرے دل میں ڈر سا ہوا مگر میں نے پڑھنا نہ چھوڑا۔ اب الحمدللہ نہ میرے گھر سے بدبو آتی ہے نہ ہی وہ بدبو والا پانی گرتا ہے اور نہ ہی میرا اور میری اہلیہ کادل کانپتا ہے۔ اب میں آپ کو ایک خواب بتاتا ہوں جو میں نے اس دوران دیکھا کہ میں اور میری اہلیہ اپنی گاڑی میں میری دادی کے گھر گئے‘ ہم نے دیکھا کہ وہاں سارے جمع ہیں پھر اچانک ہم واپس آجاتے ہیں‘ ایک گھر کے سامنے گاڑی رکتی ہے‘ میری اہلیہ کہتی ہیں چلیں دروازہ کھولیں‘ یہ ہمارا گھر آگیا ہے‘ جب میں گیٹ کو ہاتھ لگاتا ہوں تو لاک کھلا ہوتا ہے‘ میں حیران ہوکر اندر داخل ہوجاتا ہوں تو گیٹ کےاندر کی طرف دو بونے ہوتے ہیں۔ میں آواز نکالتا ہوں چور چور‘ مگر میرے حلق سے آواز نہیں نکلتی‘ پھر میںیَاقَھَّارُ پڑھنا شروع کردیا تو وہ دونوں اپنے ہاتھ گردن پر رکھتے ہیں اور وہیں گر پڑتے ہیں۔ پھر ہم اندر کمروں کی بڑھتے ہیں تو دو تین لوگ وہاں اور بھی ہوتے ہیں۔ میں پھر یاقہار پڑھتا ہوں تووہ لوگ بھی گردن پکڑتے پکڑتے گر پڑتے ہیں۔
حالانکہ کے ہمارے پاس نہ گاڑی ہے اور نہ اپنا گھر اور نہ اتنے وسائل کے خرید سکے۔ پچھلے سال جب علامہ لاہوتی صاحب نے جنات کے پیدائشی دوست میں کلمے کے نصاب کا لکھا تھا میں نے تب سے وہ پڑھنا شروع کردیا ہے‘ کاروبار میں دن بدن بہت بہتری آتی جارہی ہے۔ (خ،ع، لاہور)
گھریلو سکون مل گیا!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے اور آپ کو کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ ہمارے گھر میں بہت ساری پریشانیاں تھیں‘ گھر میں عجب بے سکونی تھی‘ ہر بندہ پریشان اور چڑچڑا ہوچکا تھا۔میرے بھائی ایک دن بک سٹال سے عبقری لےآئے ۔ ہم نے پڑھا اور اس میں سے دیکھ کر یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا۔ ہم تمام گھر والوں نے یاقہار سارا دن کھلا پڑھا۔ الحمدللہ اس عمل کی برکت سے ہمارے گھر میں کافی سکون ہے۔ روز روز کے لڑائی جھگڑےاب نہیں ہوتے۔ پہلے ہم نے ایک کاروبار میں پیسہ انویسٹ کیا تھا مگر جب آپ کے درس اور رسالہ سے یہ معلوم ہوا کہ سود کتنی بڑی لعنت ہے تو ہم نے وہ بھی ختم کردیا ہے۔ الحمدللہ! میں نے گزشتہ رمضان تسبیح خانہ میں ہی گزارا تھا اور اب آپ کی دعاؤں سے پانچ وقت کی نماز پڑھتا ہوں اور ہر دعا میں آپ کا اور آپ کی نسلوں کیلئے دعا کرتا ہوں۔ آپ کے درس بھی ڈاؤن لوڈ کرکے سنتا ہوں۔ درس کی وجہ سے میری تو سوچ ہی بدل گئی ہے(مدثر عرفان)
محمد رسول اللہ پڑھنے سے وہ کچھ ملےجو سوچا بھی نہ ہو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو دن بدن ترقی عطا فرمائیں‘ مجھے عبقری سے وابستہ ہوئے ایک سال ہوگیا ہے‘ عبقری بہت اچھا رسالہ ہے‘ عبقری کا ہر وظیفہ بہت اچھا ہے۔ عبقری رسالہ میں ہم لوگ خاص طور پر علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا مضمون ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ہمیں کچھ مسائل تھے ہم نے علامہ صاحب کا دیا گیا وظیفہ محمدرسول اللہ پڑھنا شروع کیا اور الحمدللہ اب تک آٹھ نصاب پڑھ چکی ہوں۔ مجھے محمدرسول اللہ پڑھنے سے وہ کچھ ملا ہے جو میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ میری بہن کو فالج ہوگیا تو ہم نے اسے روحانی غسل کروانا شروع کردیا تو وہ ایسے ٹھیک ہوئی جیسے اسے فالج ہوا ہی نہیں تھا۔ عبقری رسالہ نےواقعی ہماری زندگیاں بدل کر رکھ دی ہیں۔ اللہ تعالیٰ عبقری کو ہمیشہ سلامت رکھے اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کو لمبی عمر عطا فرمائے۔ (فرح رمضان‘ بدرالی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 383 reviews.