Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

قارئین کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

ایک ٹوٹکہ اور الرجی سے یقینی نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ماہنامہ عبقری میں اکثر ٹوٹکے پڑھتی رہتی ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے کہ ان ٹوٹکوں سےزیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہورہے ہیں۔ میں ایک ٹوٹکہ عبقری قارئین سے شیئر کرنا چاہتی ہوں شاید اس کی کچھ اہمیت ہو۔ آج کل آلودگی کی وجہ سے اکثر لوگ الرجی کا شکار ہیں‘ الرجی مختلف اقسام کی ہوتی ہے مثلاً خون کی الرجی‘ جلد کی الرجی‘ خون کی الرجی کی کافی اقسام ہوتی ہیں۔ بچپن میں مجھے بھی خون کی الرجی ہوئی تھی‘ جس سے میری جلد پر لائنیں پڑجاتی تھیں‘ شدید خارش ہوتی تھی‘ ایک حکیم صاحب سے علاج کروایا‘ انہوں نے ادویات کے کھانے کے ساتھ نیم کے پتوں کو پانی میں ابال کر اس پانی سے نہانے کا بھی کہا‘ اس سے میری الرجی میں کافی فرق پڑا اور آخر کار وہ ختم ہوگئی۔
ابھی چند مہینے پہلے کی بات ہے کہ کسی عزیز کی شادی میں زیادہ گرم مصالحہ جات والے کھانے کھانے کی وجہ سے مجھے دوبارہ خون کی الرجی ہوگئی‘ وہ اس طرح کہ بڑی شدید خارش ہوکر جلد پر ’’تپھڑ‘‘ پڑجاتے تھے پھر وہ دانے بن گئے‘ میں نے ڈاکٹرصاحب کو دکھایا تو انہوں نے حسب معمول اینٹی بائیوٹک کھانےکو دیں‘ پانچ دن ادویات استعمال کیں مگر کوئی خاص فرق نہ پڑا۔ پھر مجھے بچپن والا نیم کا نسخہ یاد آیا۔ اب کی بار میں نے نیم کےپتے‘ ڈنڈیاں‘ نمولیاں سب کو اچھی طرح صاف پانی سے دھوکر کونڈی میں ڈال کر ڈنڈے سے اچھی طرح باریک پیس کر پانی میں شامل کیا‘ پھر اس کو چھان کر تقریباً ایک گلاس پانی صبح نہار منہ پیا۔ اس کڑوے پانی کو پینا آسان کام نہیں ہے‘ بے حد کڑوا پانی ہوتا ہے‘ بیماری سے نجات کیلئے کڑوی دوائی تو پھر کھانی ہی پڑتی ہے۔ میں نے مسلسل تین دن صبح نہار منہ یہ پانی پیا۔ پھر درمیان میں وقفہ دیا‘ اگر بیماری موجود ہے تو مزید تین دن لگاتار پئیں۔ اس طرح نو دن میں نے پانی پیا۔ میری بیماری مکمل طور پر ختم ہوگئی۔ نیم کی تاثیر خشک ہے اس لیے دوران استعمال اگر ہوسکے تو ناشتہ میں مکھن کھائیں۔ نیم کا یہی نسخہ میری دادی مرحومہ بھی کرتی تھیں۔ چہرے پر پمپلز جنہیں پس ہو اس کے لیے بھی نسخہ استعمال ہوتا ہے۔ نیم کے درخت کے فائدے بے شمار ہیں اینٹی بائیوٹک اتنا اثر نہیں کرتیں جتنی کہ نیم کی پتیاں، نمولیاں پُراثر ہوتی ہیں۔ میرا کئی سالوں کا آزمودہ نسخہ ہے اگر گرمیوں میں پھوڑے پھنسیاں نکلیں یا سردی میں  جلدی خارش ہو یہی نسخہ استعمال کریں اور پانی میں پتیاں ابال کر نہائیں بھی‘ حتیٰ کہ وہ پھوڑے پھنسیاں جن میں پس ہو وہ بھی ختم ہوجاتے ہیں۔ (مسزعبدالغفار‘ بنی گالہ اسلام آباد)
میرے آزمودہ روحانی ٹوٹکے
قارئین! زندگی میں کبھی کسی چیز پر غرور نہ کیجئے‘ چاہے عزت ہو‘ دولت کی فراوانی ہو‘ جائیداد ہو‘ کارخانے ہوں‘ اولاد ہو۔ میرا تجربہ ہے جس نے بھی وہ چیز بڑائی کیلئے استعمال کی ہو وہ ختم ہوجاتی ہے۔ اللہ تعالیٰ وہ چیز زندگی میں سلب کردیتا ہے‘ یہ چند جملے میں نے ان لوگوں کیلئے تحریر کیے ہیں جو سمجھتے ہیں۔
اگر چشم کشا واقعات تحریر کروں تو ایک کتاب بن سکتی ہے۔ قارئین! اگر کوئی صحت چاہتا ہو‘ سلامتی چاہتا ہو یا طب کی دنیا سے منسلک ہو یہ تجربہ ضرور اور یہ ذکر ضرور کریں‘ اللہ تعالیٰ اس قاری یا قاریہ کو جنت نصیب کرے جس نے یہ کالم لکھا تھا۔ ڈاکٹر حضرات مریض کو چیک کرتے وقت بھی پڑھیں آپ کا نسخہ اور تشخیص کبھی خطا نہیں جائے گا‘ عام حالات میں ایک تسبیح روزانہ پڑھیں اگر زیادہ پڑھیں فائدہ اور بھی زیادہ ہوگا۔ یَاحَیُّ یَاسَلَامُ عام لوگ ایک تسبیح صبح و شام پڑھیں۔
قارئین! اگر کسی سے کوئی چیز گم ہوئی‘ مال مویشی‘ سونا الغرض کوئی بھی چیز ہو‘ اول و آخر درود شریف کوئی بھی ہو تین مرتبہ پڑھیں۔ پھر سورۂ فاتحہ ایک بار‘ آیۃ الکرسی ایک بار‘ چاروں قل ایک مرتبہ پڑھ کر اس چیز کا تصور کرکے دم کریں وہ چیز سلامت رہے گی اور اگر گم ہے تو اللہ کے حکم سے مل جائے گی۔
یہی عمل حفاظت کیلئے گھر والوں پر صبح وشام تصور کرکے پڑھیں۔ خاص کر پولیس والے‘ فوج والے اور بچوں کےوالدین بچوں کو سکول لے جاتے ہوئے اور لاتے ہوئے بچوں پر پڑھیں۔ بہت نایاب چیز ہے۔
احتلام میںمبتلا نوجوان پڑھیں اور چارپائی پر چاروں اطراف سے دم کریں‘ گارنٹی شدہ ہے۔ آخر میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم‘ علامہ لاہوتی پراسراری صاحب اور عبقری کے تمام قارئین کو میری طرف سے دعائیں و سلام۔ (مینادار خان‘کوہاٹ)
نظر کی تیزی اور دماغ کیلئے
ھوالشافی: سونف ایک پاؤ، بادام ایک کلو‘ چھوٹی الائچی بارہ عدد‘ مصری حسب ضرورت۔ طریقہ استعمال: سونف توے پر کچی پکی بھون لیں اور گرینڈ کرلیں‘ تمام اشیاء پیس کر باریک کرکے ڈبی میں محفوظ کرلیں۔ صبح و شام ایک چمچ کھانے والا نیم گرم دودھ کے گلاس کے ساتھ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔
بخار کیلئے نسخہ: سفید پھٹکڑی اور ہلدی دونوں پیس کر کیپسول میں بھرلیں۔ دن میں دو بار صبح و شام پانی سے لیں اور تین دن استعمال کریں۔ پرانے سے پرانا بخار ختم ہوجائے گا۔
بخارکیلئے نسخہ: ساگودانہ پانی میں بھگو کر رکھ لیں‘ ابلتے دودھ میں چینی اور ساگودانہ ڈال دیں‘ پکنے پر اتار لیں اور بخار والے مریض کو تین دن سوتے وقت دیں‘ انشاء اللہ بخار نکل کر ختم ہوجائے گا۔
ہائی بلڈپریشر کیلئے مفت کا ٹوٹکہ: سفیدے کے پتے لے کر ان کو سونگھ لیں‘ بلڈپریشر فوری نارمل ہوجائےگا۔انتہائی شاندار ٹوٹکہ ہے۔(م۔م، بھکر)
اگر کوئی جل جائے توروحانی ٹوٹکہ حاضر ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے منسلک ہوئے مجھے پانچ سال ہوچکے ہیں‘ میں نے آپ کے درس اور عبقری رسالہ سے بہت کچھ پایا ہے۔ میرے پاس میرے آزمودہ روحانی ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کررہی ہوں یقیناً ان سے قارئین کو بھرپور فائدہ ہوگا اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا باعث بنیں گے۔
انگلیوں کی خارش فوری ختم: میری انگلیوں کے جوڑوں پر خارش تھی سارے علاج کیے‘ دم بھی کروائے لیکن دوبارہ ہوجاتی تھی۔ ایک دن میں نے کہیں پڑھا کیسی بھی بیماری ہو حضرت ایوب علیہ الصلوٰۃ والسلام کی دعا پڑھیں 

میں نے صبح و شام تین تسبیحات اور سارا دن کھلا پڑھی‘ میری انگلیاں ٹھیک ہوگئیں جو سالہا سال سے صحیح نہیں ہورہی تھیں۔
جلےکا روحانی ٹوٹکہ:ایک دن صبح پراٹھے پکارہی تھی‘ وقت بہت کم تھا‘ جونہی پراٹھا جلدی میں الٹا توے سے پورا گھی میرے بائیں کی پشت پر پڑا‘ دوائی لگانے کاوقت نہیں تھا‘ میرے ذہن میں 

کا خیال آیا۔ تو میں نے تین بار یہ پڑھا‘ اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھا اور ہاتھ پر دم کردیا۔ ایسی ٹھنڈک محسوس ہوئی کہ بتا نہیں سکتی۔ مزید ہاتھ پر کوئی جلنے کا نشان یا چھالا نہیں بنا‘ ہاتھ بالکل ٹھیک تھا۔ یہ ہے اللہ تعالیٰ کے کلام کی برکت۔
میں اپنی آنکھیں چیک کروانے گئی تو ڈاکٹر نے موتیا تشخیص کیا‘ موتیا کیلئے میں نے تین بار یٰسین سرمہ پر دم کرکے سرمہ آنکھوں میں لگانا شروع کردیا ہے۔ یہ عمل عبقری کے کسی شمارے میں پڑھا تھا۔ کررہی ہوں پہلے سے کافی فرق محسوس ہورہا ہے۔ (ارشاد اختر قادری‘ واہ کینٹ)
دمہ اور بلغم کے اخراج کیلئے میرا آزمودہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!آپ کے بلکہ ہمارے عبقری کے پہلے بھی کئی نسخہ جات جو کہ بالکل آزمودہ ہیں بھیجے اور شائع بھی ہوئے۔ دو عدد نسخہ جات مزید بھیج رہی ہوں۔ یہ نسخہ دمہ‘ اور بلغم کو خارج کرنے کیلئے میرا اپنا آزمودہ ہے‘ صرف پندرہ دن کھانا ہے۔ ھوالشافی: جَو ایک کپ لے کر ‘ان کومٹی کی ہانڈی میں ڈال کر دھیمی آنچ پر رکھ دیں اور چمچ سے ہلاتے رہیں‘ جب بالکل سیاہ ہوجائیں مگر راکھ نہ بنیں ان کو پیس لیں‘ جتنا پاؤڈر پیسنے سےبنا ہے اتنی ہی مصری ڈال دیں‘ ایک چمچ نیم گرم پانی جو ٹھنڈا نہ ہو‘ کےساتھ کھانے ہیں۔ گندی بلغم خارج ہوگی اور دمہ کوآرام آجائے گا۔ اس کے علاوہ عبقری سے مجھے گردہ کے درد والا نسخہ ملا جس میں چھ اشیاء ہم وزن ڈال کر پیسنی ہیں اور ٹی سپون ہمراہ پانی سے صبح وشام لینا ہے۔ بہت ہی اچھا ہے‘ گردہ کے درد کے علاوہ پتھری گردہ‘ گیس‘ بدہضمی کیلئے بہت ہی مفید ہے۔نسخہ: دوبارہ لکھ رہی ہوں تاکہ عوام تک پہنچ کر انہیں فائدہ ہو۔ ھوالشافی: سونٹھ ایک چھٹانک‘ سونف ایک چھٹانک‘ کالانمک ایک چھٹانک‘ کالی مرچ ایک چھٹانک‘ نوشادر ایک چھٹانک‘ رائی ایک چھٹانک۔ یہ سب اشیاء صاف کرکے پیس کر ایک چمچ چھوٹی چائے والی ہو پانی سے صبح و شام لینی ہے۔ ہماری آزمودہ پھکی ہے‘ پورا سال گھر میں بنا کر رکھی جاتی ہے۔ خصوصاً چاول کھانے کے بعد ضرور کھالینی چاہیے۔ نزلہ زکام اور کھانسی بھی اس سے ٹھیک ہوجاتے ہیں۔(مسز سید محمد اعجاز شبیر بخاری ایڈووکیٹ‘ تلہ گنگ)
آیت الکرسی کا کمال
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کی اور آپ کی آل اولاد تمام خاندان‘ آنے والی اور گزشتہ نسلوں پر اپنا کرم فرمائے اور اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔ آمین۔ آپ نے جو دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے اللہ پاک ہی آپ کو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے گا‘ انشاء اللہ! ہم تو ناچیز عاجز اور بے کار سے بندے صرف دعا کرسکتے ہیں۔
میری تین بیٹیاں ہیں‘ تینوں جب رات کو پڑھ رہی ہوتی تھیں تو اندھیرے سے بہت ڈرتی تھیں‘ ان کو آوازیں محسوس ہوتی تھیں‘ کبھی قدموں کی چاپ‘ کبھی برتن گرنے کی آوازیں‘ کبھی لائٹ کا بٹن آن آف کرنے کی آوازیں‘ کبھی بیڈ کے نیچے کسی عورت کے گنگنانے کی آوازیں۔ اب جب بھی میری بیٹیوں کو ایسی آوازیں آتی ہیں وہ آیۃ الکرسی پڑھنا شروع کردیتی ہیں تو آوازیں فوراً ختم ہوجاتی ہیں اور انہیں ڈر بھی نہیں لگتا۔اس کے علاوہ میںپچھلے پانچ سال سے ہائی بلڈپریشر کی شکار ہوں‘ڈاکٹرز کی ادویات پابندی سے استعمال نہ کرپاتی جس کی وجہ سے اکثر طبیعت خراب رہتی۔ میں ادارہ عبقری کی روحانی پھکی اور سترشفائیں کا استعمال کررہی ہوں‘الحمدللہ ان ادویات کے استعمال سے میری ہائی بلڈپریشر کی گولی چھوٹ گئی ہے اور طبیعت ٹھیک رہتی ہے۔ (مسزمعظم‘ فیصل آباد)
یرقان کے مریض کو جھاڑنے کا طریقہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! درج ذیل عمل مجھے کسی نے دیا تھا‘میں یہ قارئین عبقری کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ یقیناً اس کے استعمال سے فائدہ ہوگا۔
مریض کو جھاڑنے والے شخص کا باوضو ہونا لازمی ہے۔ مریض کو گھر میں کھلی جگہ قبلہ رخ کھڑا کریں۔ مریض کو جھاڑنے والا شخص مریض کے سامنے کھڑا ہو اور اللہ شافی اللہ کافی پڑھتے ہوئے دائیں ہاتھ میں (دم کیا ہوا ) پانی لے کر پہلے مریض کے چہرے پر تین بار پانی کے چھینٹے اس طرح مارے کہ مریض کی آنکھیں کھلی رہیں تاکہ پانی آنکھوں میں پہنچ سکے اس کے بعد سامنے سے مریض کے سر سے لے کر پیروں تک اچھی طرح پانی کے چھینٹے مارے (پاؤں پر بھی خوب اچھی طرح چھڑکاؤ کریں) اس کے بعد چھڑکاؤ کرنے والا گھڑی کی مخالف سمت (Anti clock wise) گھومتا ہوا مریض کے بائیں ہاتھ کی طرف آجائے اور مریض کے سر سے لے کر پیروں تک اچھی طرح پانی کے چھینٹے مارے۔ پھر چھڑکاؤ کرنے والا گھڑی کی مخالف سمت گھومتا ہوا مریض کے پیچھے آجائے اور مریض کے سر سے لے کرپاؤں تک اچھی طرح پانی کے چھینٹے مارے۔ اس کے بعد چھڑکاؤ کرنے والا گھڑی کی مخالف سمت گھومتا ہوا مریض کے دائیں ہاتھ کی طرف آجائے اور مریض کے سر سے لے کر پاؤں تک اچھی طرح پانی کے چھینٹے مارے (یعنی چھڑکاؤکرنے والا گھڑی کی مخالفِ سمت گھومتا ہوا اپنا چکر پورا کرے گا)۔ تمام عمل کے دوران چھڑکاؤ کرنے والا اللہ شافی اللہ کافی پڑھتا رہے۔ چھڑکاؤ مکمل ہونے کے بعد دم کیا ہوا جو پانی بچ جائے اسے پھینکیے مت بلکہ مریض اس پانی کو وقفے وقفے سے پی کر رات تک بوتل والا پانی ختم کردے۔ اسی طرح ہر پانچ دن بعد یہ عمل کریں۔ نوٹ: دم والا پانی دفتر ماہنامہ عبقری سے بھی مل جاتا ہے۔ اگر آپ وہاں سے پانی حاصل نہیں کرسکتے تو ایک پانی کی بوتل لیں اس پر چند افراد مل کر یا خود ہی 1001 مرتبہ سورۂ کافرون (پارہ 30)پڑھ کر دم کردیں۔ اور اس پانی کو ختم نہ ہونے دیں جب بھی استعمال کریں اس میں مزید پانی ڈال دیں۔ تمام گھر والے اور مریض یہی پانی پکانے اور پینے کیلئے استعمال کریں۔ انتہائی آسان اور آزمودہ روحانی ٹوٹکہ ہے۔ ضرور آزمائیے۔ (حامد علی‘ اٹک)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 380 reviews.