Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی کیفیت

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ڈھیروں دعائیں آپ کے اور آپ کے اہل خانہ کیلئے کہ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی رحمت کے سایہ میں رکھے اور قیامت تک آپ کے نظام کو قائم ودائم رکھے۔ آمین!۔ آپ کی دعاؤں اور تسبیح خانہ نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے۔ آپ نےہمیں اللہ سے مانگنے اور باتیں کرنے کا بہت پیارا طریقہ بتایا ہے‘ اب زندگی کا مزہ اور سکون آیا۔ یہاں آنے سےپہلے مجھے ایسا لگتا تھا کہ کسی چیز کی کمی ہے۔ حالانکہ اللہ کا دیا ہوا سب کچھ ہے‘ لیکن اب روح کی وہ بے چینی ختم ہوگئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے مجھےہروقت اپنی یاد دے دی ہے‘اللہ کا شکر ہے میں دن میں کئی بار آسمان کی طرف دیکھ کر مسکراتی ہوں جیسے اللہ کو دیکھ کر مسکرا رہی ہوں تو اللہ تعالیٰ بھی تو مجھے دیکھ کر مسکراتے ہونگے۔ جب کبھی دن میں بھول جاؤں تو اندر سے آواز آتی ہے کہ آج تم اللہ تعالیٰ کو دیکھ کر مسکرائی کیوں نہیں‘ یہ ساری برکتیں رحمتیں سب آپ کےبتائے ہوئےاعمال اور وظیفے کی برکتیں ہیں۔ آپ کی دعاؤں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں دس مرلے کا پلاٹ بھی دےدیا ہے۔ ہم نے دس مرلے کا گھر دیا تھا اللہ نے ہمیں پندرہ مرلے جگہ دےدی ہے۔ اب اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ جگہ ہمارے لیے خیر اور برکت وعافیت کا ذریعہ ہو۔ میرا ایک ہی بیٹا سترہ سال کا ہے اس کو قرآن حفظ کروایا ہے‘ دو مصلے سنا چکا ہے اب نویں جماعت میں گیا ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ یہ نیک ہو‘ پیارے نبی ﷺ کی سنت کے مطابق اس کی زندگی ہو‘ میں اس کو دنیا دار نہیں بنانا چاہتی میں تو آخرت اور دنیا کیلئے خیر وعافیت کا اب ذریعہ بنانا چاہتی ہوں۔ میرے شوہر بھی یہی چاہتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم اسے عالم بنائیں گے۔ اب تو جودعا اللہ سے مانگتی ہوں وہ قبول ہوتی ہے۔ یہ سب تسبیح خانہ سے ہمیں ملا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 363 reviews.