Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نبی کریمﷺ کی خوش مزاجی

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔اس رسالے کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ عبقری قارئین کیلئے ایک تحریر بھیج رہا ہوں ضرور شائع کیجئے گا۔ایک بار ایک نابینا شخص آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا میں جنت میں داخل ہوسکوں گا؟ آپ ؍ﷺ نے فرمایا نہیں بھائی!!! کوئی اندھا جنت میں نہ جائے گا‘ نابینا شخص رونے لگا: آپ ﷺ مسکرائے اور فرمایا: بھائی کوئی اندھا اندھا ہونے کی حالت میں جنت میں داخل نہ ہوگا بلکہ سب کی آنکھیں روشن ہوں گی یہ سن کر وہ خوش ہوگیا۔ایک مرتبہ ایک بوڑھی صحابیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئی اور آپ ﷺ سے درخواست کی کہ میرے لیے جنت کی دعا کریں‘ آپ ﷺ نے فرمایا: کوئی بوڑھی جنت میں نہ جائے گی‘ وہ رونے لگیں۔ آپ ﷺ نے مسکرا کر فرمایا: بوڑھی عورتیں جنت میں نہ جائیں گی بلکہ جوان ہوکر جائیں گی‘ اس پر وہ خوش ہوگئیں۔ ایک بارحضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا آپ ﷺ کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئیں۔ حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے آپ ﷺ سے اونٹ مانگا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: میں اونٹ کا بچہ دوں گا۔ انہوں نے عرض کیا: میں اونٹ کا بچہ لے کر کیا کروں گی؟ آپﷺ نے فرمایا: میں تواونٹ کا بچہ ہی دوں گا‘ اس پر وہ غمزدہ ہوگئیں‘ آپ ﷺ نے ایک خادم کو اشارہ کیا‘ انہوں نے ایک جوان اونٹ لاکر حضرت ام ایمن رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے سپرد کردیا۔ اب آپ ﷺ نے مسکرا کر فرمایا: کیا یہ اونٹ کا بچہ نہیں؟ ہر اونٹ اونٹ کا بچہ ہی تو ہوتا ہے۔ یہ سن کر وہ بھی مسکرا دیں۔
استاد کی قدرو منزلت:ایک بار خلیفہ ہارون الرشید کے بیٹے اپنے استاد کو وضو کروا رہے تھے اور ان کے پاؤں پر پانی ڈال رہے تھے‘ اچانک خلیفہ ہارون الرشید وہاں تشریف لے آئے‘ جب یہ سب کچھ دیکھا تو بہت برہم ہوئے اور شہزادے کوڈانٹا‘ استاد نے کہا نماز کا وقت ہورہا تھا اس لیےشہزادے کو زحمت دی‘ خلیفہ نے کہا: میں نے شہزادے کو اس لیے ڈانٹا ہے کہ اس کا ایک ہاتھ خالی تھا اور اس خالی ہاتھ سے شہزادے نے آپ کے پاؤں نہیں دھوئے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 350 reviews.