Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نفسیاتی گھریلوالجھنیں اور آزمودہ یقینی علاج

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

محنتی لڑکے کی داستان:میں محنتی لڑکا ہوں، پڑھائی کے ساتھ جاب بھی کرتا ہوں، آج کل باکسنگ کا شوق ہوگیا ہے۔ صبح کھیل اور رات کو پڑھائی کروں گا، لوگ کہتے ہیں تم دو کام ساتھ نہیں کرسکتے۔ مجھ میں صحافی اور مصنف بننے کی بھی صلاحیت ہے مجھے پتا ہے کہ میں ایک اچھا لکھنے والا بن سکتا ہوں۔ اس کے علاوہ دو کام ایک وقت میں کرسکتا ہوں۔ (م۔ش)
مشورہ:لوگ آپ کے بارے میں آپ سے زیادہ نہیں جانتے، اس لئے جتنے کام کرسکتے ہیں کریں، لوگوں پر اپنے ارادے قبل از وقت ظاہر نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ ضروری نہیں کہ وہ آپ کا حوصلہ بڑھائیں ان کی طرف سے کیا گیا اختلاف ذہنی الجھن اور عدم اعتماد کا سبب بھی بن سکتا ہے۔ میرے مشورے کے مطابق پڑھائی صبح کریں کیونکہ اس وقت دماغ تھکا ہوا نہیں ہوتا۔ زیادہ کام اور محنت کی صلاحیت ہے تو بغیر شور مچائےاور چرچا کئے کرتے جائیں۔ سنجیدہ اور باعمل لوگ اپنی زندگی میں کامیابیوں سے ہمکنار ہوتے ہیں۔
ڈیپریشن:مجھے 18 سال سے ڈیپریشن ہے، وجہ یہ ہے کہ میرے گھر والے اکثر اوقات میری خواہشات کے خلاف ہوجاتے ہیں، شادی بھی نہیں کرتے۔ (ن۔ جگہ نامعلوم)
مشورہ:ڈیپریشن کی وجہ خواہشات کی عدم تکمیل نہیں ہے، البتہ یہ ممکن ہے کہ پہلے سے مایوسی کی کیفیت ہو اور کسی خواہش کی تکمیل نہ ہونے پر اس میں اضافہ ہوجائے۔ اکثر نفسیاتی بیماریوں پر قابو پانے کیلئے انسان کو خود بہت محنت کرنا پڑتی ہے کیونکہ اس حال میں الجھنیں اور مسائل ناقابل حل معلوم ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی کیفیت کی ذمہ داری دوسروں پر ڈال کر خود ترجمی کی آغوش میں پناہ حاصل کرلیتا ہے۔ جب طبیعت میں بہتری محسوس ہوتو کوئی اچھی مصروفیت اپنانے کے بارے میں فیصلہ کریں،اپنی خواہشات کی تکمیل خود کرنے کے لائق ہوں گے تو مخالفتوں کا سامنا بھی نہ ہوگا۔
دلچسپی:میں انجینئر بننا چاہتا تھا، ایک سال سائنس کے مضامین پڑھے پاس نہ ہوا، اس وقت سوچا کہ یہ مضامین میرے رحجان کے مطابق نہ تھے پھر میں نے سوچا وکیل بن جائوں مگر اس کیلئے گریجویٹ ہونا ضروری ہے، بڑے بھائی بینک میں جاب کرتے ہیں، مجھے کامرس کے مضامین سے دلچسپی نہیں۔ میں چاہتا ہوں ایسی فیلڈ کا انتخاب کروں جس سے دلچسپی ہو۔ (علی احمد۔ ملتان)
مشورہ:یہ فیصلہ آپ کو خود کرنا ہے کہ کن مضامین سے دلچسپی ہے لیکن ایک سال تک پڑھنے اور فیل ہونے کے بعد نہیں بلکہ کالج میں داخلہ لینے سے پہلے۔ جب داخلہ مل جائے تو تمام تر توجہ اور محنت کے ساتھ پاس ہونے کی کوشش کریں۔ وقت کا درس استعمال ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔
دل نہیں لگتا:آج کل امتحان کی تیاری کررہا ہوں سارے دوست رات بھر جاگ کر پڑھتے ہیں اور میں دن میں پڑھتا ہوں، دوپہر کے بعد سے یہ خیال آنے لگتا ہے کہ رات کو نیند نہیں آئے گی کیونکہ واقعی مجھے رات کو نیند نہیں آتی۔ پڑھنے میں بھی دل نہیں لگتا۔ (شہریار‘ اسلام آباد)
مشورہ:بے خوابی اور پڑھنے میں دل نہ لگنا دو الگ مسائل ہیں۔ اگر پڑھنے میں دل لگے گا تو بے خوابی کی شکایت ختم ہوجائے گی۔ آج سے نیند نہ آنے کا خیال ذہن میں لانا چھوڑدیں بلکہ پڑھے جانے والے مضامین کو تقسیم کرلیں۔ اس طرح کہ ایک حصہ صبح پڑھا جائے اور دوسرا حصہ شام کو پڑھیں، رات کو سونے سے قبل پڑھے جانے والے مضامین کو دہرانا شروع کریں، اس طرح اطمینان کا احساس گا۔ ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے انجام دینے والے پرسکون اور قدرتی نیند سے محروم نہیں رہتے۔
تنہائی کا احساس:میں 2 سال پہلے جاپان گیا تھا جو کمایا گھر پر بھیجا۔ یہاں والد کا انتقال ہوا تو بہن بھائیوں نے ان کی جائیداد فروخت کرکے آپس میں تقسیم کرلی، میرا کوئی حصہ نہیں رکھا، اب میں اپنی بربادی کا ذکر جس کسی سے کرتا ہوں وہ سنتا ہے مگر بھائی اور بہن سے میری طرف سے بات کرنے پر تیار نہیں ہوتا۔ کوئی اور قدم اٹھاتا ہوں تو تنہائی کا احساس مارڈالتا ہے۔ (عاشق حسین‘ لاہور)
مشورہ:اس وقت آپ دو امکانات کے درمیان کھڑے ہیں، ایک یہ کہ ساری توجہ ازسر نو متحرک ہوکر اپنی نئی تعمیر اور ترقی پر دیں، دوسروں سے شکوہ شکایت کے بجائے اپنے ہمدرد بنیں۔ دوسرا راستہ یہ ہے کہ مایوسی اور غم کے ساتھ ان لوگوں کو دیکھتے رہیں جنہوں نے ظلم اور ناانصافی کی۔ اپنا حصہ حاصل کرنا آپ کا حق ہے لیکن جب یہ زبردستی چھین لیا گیا ہو اور واپس لینے پر اختیار بھی نہ ہوتو صبر ہی اچھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ ایسا ردعمل اپنائیں گے جو دوبارہ ترقی کے راستے پر لے جائے گا۔
جھوٹا الزام:میں نے ہر حال میں زندگی گزارنے کی کوشش کی، پھر بھی ایک روز جھوٹا الزام لگاکر شوہر نے طلاق دے دی۔ اس نے پہلے دن سے کہہ دیا تھا کہ وہ کسی اور لڑکی کو پسند کرتا ہے، اس واقعہ کو چھ ماہ ہوئے ہیں، میں بوڑھی نظر آنے لگی، گھر والوں کا سلوک بھی اچھا نہیں، اب ایک بوجھ ہوں، رو رو کر آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہیں۔ (ن۔گجرات)
مشورہ:زندگی کا مشکل حصہ آپ نے گزار دیا، اب حوصلے کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کریں۔ یہ غم جوپہنچا ماضی کا حصہ بن چکا ہے، جو صدمہ پہنچنا تھا پہنچ چکا، اب یہ سب دوبارہ ہونے والا نہیں۔ اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کرتے ہوئے نئے عزم اور رحجان کے مطابق کوئی ہنر سیکھ کر آمدنی کا ذریعہ بنائیں۔ جو لوگ اپنے اور دوسروں کیلئے فائدہ پہنچانے والے ہوتے ہیں ان کے ساتھ لوگوں کا سلوک برا نہیں رہتا۔
میری کسی کو فکر نہیں:میری عمر 35 سال ہے انٹر کرنے کے بعد والد صاحب کے ساتھ کاروبار میں شامل ہوگیا، شروع کے 5 سال ان سے بہت کچھ سیکھا‘لیکن اب طبیعت میں سستی بڑھ رہی ہے۔ دو جگہ منگنی ہوئی مگر دونوں جگہ سے لڑکی والوں کی طرف سے انکار ہوگیا، چھوٹے بھائی نے اپنی پسند سے شادی کرلی، اس کو والد صاحب نے علیحدہ کاروبار کروادیا۔ میری کسی کو فکر نہیں، میں نے نیکی سے زندگی گزاری اور میرے ساتھ ہی اچھا نہیں ہوا۔ میں دو سال دبئی میں بھی رہ کر آیا ہوں وہاں بہت سخت محنت کی اور آمدنی بھی خاص نہ ہوئی، خاندان والوں نے بھی باتیں بنائیں۔ (سہیل۔پشاور)
مشورہ:منگنی ختم ہونے اور خاندان والوں کی طرف سے باتیں بنانے کو آپ نے بہت زیادہ محسوس کیا ہے اور اپنے ذہن پر مسلط کرلیا ہے۔ اب آپ عمر کے اس حصے میں ہیں کہ ہمت اور استقلال سے دوبارہ اہم مقام حاصل کرنا ضروری ہوگیا ہے دل شکستہ خیالات، مایوسی اور افسردہ جذبات، منفی خیالات پر ذہن پر چھانے لگیں تو انہیں روکیں اور خود کو فوری طور پر اچھے مشورے دیں۔ اس طرح ذہن میں حوصلہ افزائی اور روشن خیالات آئیں گے۔ یقیناً آپ ذہین اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں، اس خوبی کو ثابت کرنے کیلئے ضروری ہے کہ ایک بار پھر والد صاحب کے ساتھ کاروبار میں دلچسپی لیں۔ سستی اور مایوسی تو اچھے سے اچھے انسان کو بھی ناکارہ بنادیتی ہے۔
تعلیم اور روزگار
میں اپنی والدہ سے اکثر اوقات بدتمیزی کرجاتا ہوں، وہ پڑھائی کے معاملے میں بہت زیادہ نصیحت کرتی ہیں جبکہ میرے خیال میں میرے لئے زیادہ پڑھنا ضروری نہیں۔ والد صاحب کا سکول ہے، والدہ وہاں پرنسپل ہیں، ہم لوگوں کو مالی مسائل کا سامنا نہیں، میرے والد صاحب نے مجھے نئی گاڑی دلوائی ہے، پیسہ ہوگا تو میں بھی کاروبار کرلوں گا یا ملک سےباہر چلا جائوں گا مگر میرے ذہن پر بوجھ ہوجاتا ہے جب میری والدہ مجھ سے ناراض ہوں اور بات کرنا بند کردیں۔ (جہانگیر احمد۔ کراچی)
یقیناً آپ اپنی والدہ سے محبت کرنے والے بیٹے ہیں، جب وہ نصحیت کریں تو ان کی مرضی کے مطابق بات کیا کریں تاکہ ان کو اطمینان ہوجائے، تعلیم حاصل کرنے کیلئے نہیں ہوتی، تعلیم انسان کو شعوردے کر حقیقی معنوں میں انسان بناتی ہے۔ ایسا انسان جو باطل کو الگ کرکے حق کو پہچان لے، بصارت کے ساتھ بصیرت حاصل ہو۔ جو والدین دوسروں کے بچوں کو تعلیم جیسی دولت دیں ان کا اپنا بیٹا کس طرح اس سے محروم رہ سکتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 342 reviews.