Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2016ء

پیشاب کی بیماری: محترم حکیم صاحب! عرض ہے کہ مختلف ڈاکٹروں کی رائے کے مطابق مجھے پراسٹیٹ/پیشاب کی بیماری ہے۔ آپریشن کا مشورہ مل رہا ہے۔ براہ کرم آپریشن سے بچنے کیلئے کوئی نسخہ تجویز فرمائیں۔ (ایم بخش‘ پشاور)
مشورہ: ایم بخش صاحب! آپ یہ نسخہ اعتماد سے استعمال کریں انشاء اللہ آپ کو آپریشن کی ضرورت ہی نہ رہے گی۔ ہوالشافی:۔ پھٹکری خام یعنی پھول نہ کریں بلکہ اصلی حالت میں 10 گرام‘ کباب چینی 100 گرام دونوں نہایت باریک کر کے پیس لیں۔ چوتھائی چھوٹا چمچ دن میں 4 بار یا حسب ضرورت 6 بار کچی لسی یا پانی کے ہمراہ لیں۔ بس ایک احتیاط لازم اور نہایت توجہ طلب ہے اس وقت کباب چینی کی بجائے ایک اور دوائی مارکیٹ میں اسی نام سے بک رہی ہے۔۔ اصلی کباب چینی کی نشانی یہ ہے کہ اس کے ساتھ ڈنڈی ہو گی یہ کالی مرچ کی طرح کے بیج ہوتے ہیں اگر ڈنڈی نہ ہو تو ہرگز ہرگز نہ لیں۔
میرے تین مسائل اور ان کا حل: محترم حکیم صاحب! میں عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ عرصہ پانچ سال سے میں اسے پڑھ رہی ہوں‘ مجھے ہر ماہ اس رسالہ کا بڑی بے چینی سے انتظار رہتا ہے‘ میرے تین مسائل ہیں‘ آپ سے درخواست ہے کہ ان کا بہترین حل تجویز کریں۔ 1۔ میں جسمانی طور پر بہت زیادہ کمزور ہوں‘ چہرہ بہت پتلا ہے‘ تنقید کا سامنا رہتا ہے۔جلد موٹا ہونے کا آسان نسخہ بتادیں۔ 2۔ میرے تین بچے ہیں‘ جن کی عمریں تقریباً 14 سے 12 سال تک ہے‘ کھایا پیا لگتا نہیں‘ مرجھائے چہرے اور جسم بھی کافی پتلے ہیں‘ اپنی عمروں سے بھی کم لگتے ہیں‘ ان کا حل بتائیں کہ ان کی صحت قابل رشک ہوجائے۔ 3۔ میرے بھائی کی زبان میں لکنت ہے جس کی وجہ سے انہیں بولنے میں دشواری ہوتی ہے۔ براہ مہربانی مجھے ان کا حل بتائیں۔(س)
مشورہ:محترمہ! موٹا ہونے کیلئے آپ اپنی غذا پرتھوڑی توجہ دیں۔اس کے علاوہ روزانہ رات کو ایک سیب لیں‘ اس میں بڑی سوئی جس سے رضائی وغیرہ سیتے ہیں نئی لے کر سیب سے اس میں جتنے زیادہ ہوسکتے ہیں سوراخ کردیں اور اس سیب کو رات کےوقت ایک پاؤ دودھ کسی باؤل میں ڈال کراس میں سیب بھگودیں۔ ساری رات سیب دودھ میں پڑا رہے صبح اٹھ کر سیب خالی پیٹ کھا لیں اور اوپر سے یہی دودھ پی لیں‘ چالیس روز بلاناغہ یہ عمل کریں اور پھر اپنی قابل رشک صحت ملاحظہ فرمائیں۔ 2۔اپنےبچوں کو بھنے ہوئے چنے چھلکوں سمیت کھلائیں۔اس کے علاوہ روزانہ رات کو دودھ میں ایک چمچ شہد ملا کر پلائیں اور موسمی پھل ضرور کھلایا کریں۔ 3۔بھائی سے کہیں یہ نسخہ استعمال کریں۔ ھوالشافی :ہر یڑ کا چھلکا ، جسے پوست ، ہلیلہ زرد کہتے ہیں۔بہیڑے کا چھلکا آملہ ، ملٹھی ، کشتہ فولاد ، ہر ایک 50 گرام تمام کو نہایت باریک کوٹ پیس کر کسی باریک کپڑے سے چھانیں یہ بہت ضروری ہے ۔ کسی چھلنی سے نہ چھانیں ۔ اب کسی شیشے کے مرتبان میں محفوظ رکھیں ۔ چائے کی چوتھائی چمچ کے برابر دوائی‘ دیسی گھی کی چو تھائی چمچ اور ایک چھوٹا چمچ خالص شہد کا‘ تینوں آپس میں ملا کر دودھ کے ہمراہ استعمال کریں ۔ اس طرح صبح ناشتے سے قبل اور عصر کے بعد۔
گردے خراب اور کالا یرقان: پہلی مرتبہ آپ کا عبقری رسالہ پڑھا‘ پڑھ کر بہت خوشی ہوئی‘ آپ اللہ کے نیک بندے ہیں ‘ رسالہ عبقری کے ذریعے الحمدللہ لاکھوں فائدہ اٹھارہے ہیں۔ میری امی کے گردوں میں مسئلہ ہے‘ یورک ایسڈبھی ہے‘ڈاکٹرز کی ادویات کھا کر وقتی سکون آجاتا ہے مگرپھر وہی کچھ۔ اس کے علاوہ میرے بھائی کو ہیپاٹائٹس سی ہے‘ بہت کمزور اورچڑچڑا ہوگیا ہے اس کا بھی علاج تجویز فرمادیں۔ شکریہ! (پوشیدہ‘ میرپور سندھ)
مشورہـ:آپ عبقری دواخانہ کا پتھری ڈائیلاسز کورس اپنی والدہ کو چند ہفتے استعمال کروائیں‘ انشاء اللہ آپ کی والدہ بالکل ٹھیک ہوجائیں گی۔ بھائی کے کالا یرقان کیلئے یہ نسخہ بہت ہی مجرب ہے۔ھوالشافی:سبزالائچی 6عدد، پودینہ کے پتے 16، ادرک چھوٹے چھوٹے پیس 10گرام، سونف 1چھوٹا چمچ۔ 8 کپ پانی میں ڈال کر اتنا اُبالیں کہ 6 کپ رہ جائے ‘ صبح، دوپہر،شام کھانے کے بعد ایک کپ پی لیں۔ (6کپ دو دن کیلئے )ہیں‘ اس جوشاندے کا استعمال 2 سے 3 ماہ تک کریں۔ انشاء اللہ 3 ہفتے میں ہی آپ فرق محسوس کریں گے۔ خاص بات یہ کہ اس نسخے کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہیں۔
پوشیدہ مسائل اور اولاد : میری عمر 31 سال ہے‘ عرصہ تقریباً چار سال قبل میری شادی ہوئی جو کہ نہیں ہونی چاہیے تھی۔ ابھی تک اولاد کی نعمت سے محروم ہوں۔ وجہ یہ ہے ابتدا جوانی یعنی بلوغت شروع ہوتے ہی غلط کاریاں شروع کردیں اور یہ سلسلہ بارہ سال تک چلا‘ جس کی وجہ سے شدید گرمی‘ کمر میں شدید درد‘ نسیان‘ کسی کام میں دل نہ لگنا‘ کم ہمتی‘ چڑچڑاپن اور سرچکراتا ہے‘ ازدواجی معاملات میں بالکل زیرو‘ سر میں شدید خشکی‘ بال تیزی سے گر اور سفید ہورہے ہیں‘ دل کی دھڑکن تیز‘ زبان کاذائقہ کڑوا اور دائمی نزلہ و زکام رہتا ہے۔ براہ مہربانی میرا کچھ علاج کریں۔(م،ذ۔ بہاولپور)
مشورہ:محترم! آپ اپنی صحبت درست کریں‘مچھلی کے سر صاف کرکے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اور حسب معمول ہلکا مرچ مصالحہ ڈال کر اس کا سوپ بنالیں یعنی شوربہ۔ ایک پیالی صبح ناشتے کے بعد ہلکا نیم گرم چسکی چسکی پئیں۔ بہت اچھا ذائقہ ہوتا ہے لیکن اگر آپ کو ناپسند ہو تو دوا سمجھ کر ضرور پی لیں۔ ہر تین دن کے بعد ایک پیالی پئیں چند دن چند ہفتے چند مہینے۔اعصابی کمزوری کیلئے لاجواب ٹوٹکہ ہے۔ اس کے علاوہ آپ زیادہ سے زیادہ بالکل پکے ہوئےامرود کالی مرچ لگا کر استعمال کریں۔ بے اولاد ی کیلئے آپ عبقری دواخانہ کا ’’بے اولادی کورس‘‘ چند ہفتے استعمال کریں۔
کاش! میرے سرپر بال آجائیں: محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت پریشان ہوں‘ میری عمر 22 سال ہے‘ میرے سر کے درمیان اور آگے بال بالکل ہلکے ہلکے سے ہیں‘ سب کہتے ہیں کہ سر کے بال اتروا دو‘ میرا دل نہیں کرتا‘ مجھے بہت ٹینشن ہے‘ میرے بال بھی بہت پتلے پتلے ہیں‘ سب کہتے ہیں کہ تمہارا خاندانی مسئلہ ہےیہ ٹھیک نہیں ہوں گے۔ میری سہیلیاں بھی کالج میں میرا مذاق اڑاتی ہیں۔ شادی بیاہ پر بھی سارےمیرے سر کی طرف دیکھ کر ہنستے ہیں۔ براہ مہربانی کوئی نسخہ بتادیں‘ میرا سر آگے سے بالکل گنجا ہے‘ اگر صحیح نہ ہوا تو مستقبل میں بڑے مسائل ہوسکتے ہیں۔ (آ۔م)
مشورہ: تا زہ موسمی سبزیاں، دودھ اور پھل غذا میں شامل کیجئے۔ صبح و شام سات سات منٹ تک سر میں کنگھی کیجئے تاکہ دوران خون تیز ہو اور بالوں کو منا سب غذا ملے۔ کچی گھانی کا سرسوں کا تیل سر میں لگا ئیں۔ ایک پاؤ خشک آملہ ایک کلو پانی میں رات کو بھگو دیجئے۔ صبح خوب آگ پر پکائیں۔ آدھا پانی رہ جا ئے تو چھلنی میں چھان کر دوبارہ پکائیں۔ اس میں آدھ کلو سرسوں کا تیل ڈال کر ہلکی آنچ پر ایک بار پھر پکا ئیں۔ آدھ کلو چقندر کے قتلے کا ٹ کر تیل میں ڈال دیں۔ جب وہ جل جائیں توٹھنڈا کر کے انہیں نکال لیں۔ ہفتے میں تین بار اس تیل کی مالش کریں۔ صبح نہار منہ بادام کی سات گریاں اور سیاہ مرچ پانچ عدد کھایا کریں تاکہ دماغ کی کمزوری دور ہو اور بال بڑھنے لگیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 321 reviews.