Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جولائی 2016ء

خوبصورت وادی: دیکھتی ہوں کہ میں سفر میں ہوں، پھر گھر میں داخل ہوتی ہوں مجھے دودھ نظر آتا ہے پھر اسی گھر میں مجھے ایک کمرہ نظر آتا ہے جس پر سفید رنگ ہورہا ہوتا ہے، میں اسے دیکھ کر خوش ہورہی ہوں اس کے بعد میں کہیں جارہی ہوں وہ وادی بہت خوبصورت ہوتی ہے اور چاروں طرف برف باری ہورہی تھی برف کو دیکھ کر میں خوش ہوتی ہوں اور برف سے کھیل رہی ہوں۔ پھر آگے چل کر درختوں کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے اور ہر طرف ہریالی ہی ہریالی ہے میں دیکھتی ہوں کہ میں بہن اور دوست گھر واپس آرہے ہیں اتنے میں مغرب کی اذان ہوتی ہے بہن اور دوست وضو کررہی ہوتی ہیں اور میں کھڑی ہوتی ہوں تاکہ یہ وضو کرکے ہٹیں تو میں وضو کروں اتنے میں تیز ہوا چلتی ہے تو ایک تصویر کا فریم ہمارے صحن میں آکر گرتا ہے۔ میں وہ تصویر اٹھاکر دیکھتی ہوںاور اپنی دوست کو دکھاتی ہوں اور کہتی ہوں کہ شاید یہ آنٹی کے گھر سے اڑ کر نہ آگئی ہو۔ پھر خوشی سے چیخ کر دوست کو کہتی ہوں کہ یہ میرا منگیتر تو نہیں جس کی خدا نے تصویر ہوا کے ذریعے بھیجی ہو اور دل میں دعا کرتی ہوں یا خدا میرا جیون ساتھی یہی ہو۔ (م۔ع‘شیخوپورہ)
تعبیر: آپ کا خواب بالکل واضح ہے اور جس رشتے کے لئے آپ نے استخارہ کیا ہے وہ انتہائی مناسب ہے۔ ان شاء اللہ آپ کو بہترین جیون ساتھی نصیب ہوگا اور بہترین ازدواجی زندگی بھی ملے گی۔ آپ ہر نماز کے بعدیَالَطِیْفُ 100بار پڑھ کر دعا کیا کریں۔
دوبیویاں: میری دونوں بیویاں اکٹھی سوئی ہوئی ہیںاور میری ایک اور شادی ہورہی ہے اور میری ہونے والی دلہن میرے ماموں کی بیٹی ہے اس نے سفید کپڑے پہنے ہوئے ہیں اس کو میں نے کہا ہے کہ میرے پائوں کی طرف سوجائے۔ وہ میرے پیروں میں سوگئی ہے۔ اگلے دن میں بس کی چھت سے گرگیا اور مجھے بہت زیادہ چوٹیں آئیں ہیں۔ ٹھیک دس دن کے بعد مجھ پر جھوٹا 302 کا پرچہ ہوگیا ہے ٹھیک ایک ماہ کے بعد پولیس نے پکڑ لیاتھا۔ جب میں تھانہ میں بند تھا ان دنوں میں مجھے اکثر خواب آتے تھے کہ میں گندم اور گندم کے دانے، گندم کی پکی فصل اور اس کی توری وغیرہ دیکھتا تھا۔ دوسال بعد جب فیصلہ ہونے والا تھا خواب آنے شروع ہوگئے۔ دوبارہ فیصلہ کی رات خواب آیا کہ ہلکی ہلکی بارش ہورہی ہے ہوا تیز چل رہی ہے، میں ایک اونچی جگہ کھڑا ہوں اور میرے مقدمے دار بھی میرے پاس آکر کھڑے ہوگئے ہیں اور وہ جامن کھارہے ہیں میں نے ان سے پوچھا ہے کہ جامن مجھے بھی دو۔ انہوں نے کہا کہ وہ سامنے لگے ہیں وہاں سے لو۔ میں نے کیا دیکھا کہ ایک نالہ پانی کا چل رہا ہے اور اس نالہ کے اوپر جامن کے درخت لگے ہوئے ہیں اور درختوں کے اوپر سے ٹوٹ ٹوٹ کر جامن نیچے گر رہے ہیں۔ جب میں زمین سے جامن اکٹھے کرنے لگا تو سامنے ایک کالے رنگ کا کتا آگیا جس نے مجھے کاٹنے کی کوشش کی لیکن میں نے اس کو مارا، اس نے دوسرا حملہ کیا اور میری آنکھ کھل گئی۔ (شاکر۔لاہور)
تعبیر: ماشاء اللہ بڑا مبارک خواب ہے اور آپ ان شاء اللہ اپنی والدہ کی دعائوں کی برکت سے باعزت بری ہوجائیں گے اور یہ خوشخبری آپ کو جلد ملے گی۔ آپ نیک اعمال کا اہتمام رکھیں اور 450 مرتبہ روزانہ حَسْبِیَ اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھا کریں۔
گرتی چھت: میں نے دیکھا ہے کہ ہمارے تمام چچا اور ان کے بیوی بچے ہمارے گھر رہنے آئے تھے، پھر دادی کا انتقال ہوجاتا ہے جس پر سب غمگین ہوتے ہیں میں اور میری بہن بھی اداس ہوتے ہیں اپنی بہن (ن) سے کہتی ہوں کہ آئو میں تمہیں کہیں لے جائوں تاکہ تمہارا دھیان بٹ جائے (حقیقت میں میری بہن مجھ سے بڑی ہے) جب میں اور میری بہن گھر سے نکلتے ہیں تو میرے چچا (ش) ہم سے کہتے ہیں کہ کہاں جارہے ہو اور امی ابو بھی پوچھتے ہیں تو میں کہتی ہوں کہ یہی آس پاس تفریح کیلئے جائیں گے۔ تو امی ابو اورچچا پتا نہیں کیا کام کہتے ہیں کہ ہم دونوں گھر کی پچھلی طرف چلے جاتے ہیں۔ ادھر میری بڑی بہن (س) بھی آجاتی ہے۔ جب ہم گھر کے پیچھے کی طرف جاتے ہیں تو وہاں سامنے کی چھت گرنا شروع ہوجاتی ہے (حقیقت میں گھر کے سامنے تھوڑی سی چھت ہے اور پیچھے کچھ نہیں ہے) تو ہم تینوں درمیان میں ہوتے ہیں، میں کہتی ہوں کہ اب کیا کریں، چلو جلدی سے واپس چلتے ہیں، ہم جیسے ہی رخ موڑتے ہیں تو وہ چھت بھی گرتی ہے تو میری بڑی بہن (س) کہتی ہے چلو اللہ کا نام لے کر پیچھے کی طرف دوڑ لگاتے ہیں اور بچ جاتے ہیں۔ میں اور میری بہن (ن) گھر کے پیچھے والے دروازے سے نکل کر گھر کے سامنے والے لان میں آتے ہیں۔ بڑی بہن (س) گھر کی دوسری سائیڈ سے آجاتی ہے، جب ہم وہاں پہنچتے ہیں تو ابو اور چچا پوچھتے ہیں کہ تم لوگ آگئے، تو میں کہتی ہوں کہ یہ گھر بہت پرانا ہے اس کو بدل لیں کیونکہ یہ زلزلے سے گرجائے گا۔ (ا،ملتان)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق آپ کی دینی حالت خاصی کمزور ہے۔ آپ فوراً اپنی دینی حالت درست کرنے کی طرف توجہ دیں اور نیک اعمال والی زندگی اختیار کریں۔
کھنڈر نما قلعہ: میں نے دیکھا کہ میں ایک کھنڈر نما قلعہ کی ویران اور نیم تاریک ڈیوڑھیوں میں تیزی سے چل رہا ہوں اور بہت حیران ہوں کہ میں اس کھنڈر میں کیسے پہنچ گیا۔ وہ کوئی بہت ہی بوسیدہ لیکن کافی بڑی عمارت ہے۔ خیر تھوڑی دیر بعد میں ایک وسیع و عریض صحن میں پہنچ گیا جوکہ کافی گہرا ہے، دوسرے کمروں اور ڈیوڑھیوں سے تقریباً 10 یا 15 فٹ گہرا۔ اس میں جگہ جگہ اینٹیں بکھری پڑی ہیں اور جھاڑیاں اگی ہوئی ہیں صحن کے درمیان میں کچھ پرانی قبریں ہیں ۔ ان قبروں کو دیکھ کر دل میں خیال آیا کہ حضرت یحییٰ علیہ السلام اور حضرت زکریا علیہ السلام کی قبریں ہیں یہ جگہ مسجد اقصیٰ کا صحن ہے۔ پھر سوچتا ہوں کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ کوئی مسلمان یہاں نہیں آتا، پھر اچانک مجھے تین کتے نظر آئے جوکہ مجھے دیکھ کر غرارہے ہوتے ہیں ان میں سے ایک کتا چپکے سے مجھے کاٹنے کی کوشش کرتا ہے تو میں دعا پڑھ کر اسے بھگادیتا ہوں، پھر میں نے دیکھا کہ اس صحن کی دیواروں پر اردو میں کچھ بڑا بڑا سا لکھا ہوا ہے، شاید کسی شعر کا مصرع ہے۔ پھر منظر بدلتا ہے، تب میں دیکھتا ہوں کہ میرے ننھیال کے علاقے میں ہمارا گھر تعمیر ہورہا ہے گھر چار منزلہ ہے اور بہت ہی منقش کام ہورہا ہے میں اسے دیکھ کر بہت خوش ہوتا ہوں کہ ہمارا نیا گھر تعمیر ہورہا ہے اور وہ بھی اتنا خوبصورت۔ اس کے بعد خواب ختم ہوجاتا ہے۔ (عادل ندیم۔ راولپنڈی)
تعبیر: ماشاء اللہ بہت مبارک خواب ہے اور آپ کو دینی و دنیاوی ترقیاں نصیب ہوں گی، بشرطیکہ آپ اچھے لوگوں اور دینداروں کی صحبت کو اختیار کرلیں اور نفسانی خواہشات جوکہ خواب میں کاٹنے والے کتے کی شکل میں نظر آئے ہیں ان سے اجتناب کریں۔
دشمنوں سے چھٹکارا
خواب: میں نے خواب میں ایک کمرہ دیکھا جس میں بہت سی چھپکلیاں اور بڑے بڑے سانپ تھے، میں نے چھپکلیاں ماردیں اور سانپ کو مارنے کی کوشش کی مگر مار نہ سکی تو پھر میری بہن ’’ر‘‘ نے آکر سانپ کو مارا، اس کے بعد منظر بدلا جس میں میری بہن ’’ف‘‘ ہے سسرال والوں کے ساتھ ہمارے گھر دعوت پر آئی ہے لیکن اس دعوت میں جو کچھ بھی ہوا مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں۔ (ثانیہ۔۔۔ شکر گڑھ)
تعبیر: آپ کا خواب ماشاء اللہ بہت اچھا ہے اور آپ کی دشمنوں سے حفاظت ہوئی ہے اور بہت جلد ان شاء اللہ آپ کو اپنے دشمنوں پر غلبہ بھی حاصل ہوجائے گا۔ آپ سورہ طہٰ بعد فجر ایک بار روزانہ پڑھا کریں۔
سیاہ لباس
خواب: میں نے دیکھا کہ میں خواب میں اپنی شادی کا استخارہ کررہی ہوں (حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے اور میں کنواری ہوں) تو پہلی رات میں نے خواب میں جس کو دیکھا اس آدمی نے کالی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور پینٹ کا کلر یاد نہیں شاید کریم یا گرین کلر تھا۔ مجھے خواب میں ایسا لگ رہا تھا کہ ہماری شادی ہوچکی ہے اور باقی کی دوراتیں میں نے خواب میں کسی دوسرے آدمی کو دیکھا۔ اس نے دونوں رات میں ہلکا گولڈن کلر کی شلوار قمیص پہن رکھی تھی۔ مجھے ایسا لگ رہا تھا کہ میں اس آدمی کے ساتھ شادی شدہ زندگی گزار رہی ہوں اور پھر آنکھ کھل گئی (حقیقت میں مَیں ان دونوں لڑکوں کو جانتی ہوں)۔ (تہمینہ۔۔حاصل پور)
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق ان شاء اللہ آپ کو قدر کرنے والا شوہر ملے گا اور شادی کے بعد شوہر کی طرف سے مالی خوشحالی بھی ملے گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 943 reviews.