Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - جون 2016

سارا سال امن و امان، تنگ دستی سے حفاظت:یہ بہت آزمودہ اور مجرب عمل ہے۔ اللہ والے فرماتے ہیں کہ: جو شخص سورۃ فاتحہ کورمضان کی پہلی شب میںپڑھ لے وہ سارا سال امن وامان اور حفاظت میں رہتا ہے۔اس عمل کی برکت سے پورا سال اس کوتنگدستی پیش نہیں ہوتی۔سبحان اللہ...!
رمضان المبارک میں گناہ چھوڑنا:اگر آپ کوئی گناہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔اسکے لیے رمضان بہترین وقت اور بہترین موسم ہے۔ جیسے موسیقی چھوڑنا چاہتے ہوں تو تصور کریں کہ اللہ میں نے رمضان کے مہینے میں موسیقی سننا چھوڑ دی ہے، تو اب مجھے باقی کے سارے سال میںاس سے بچا۔
شاہی مرکب سے جون کا رمضان بھی دسمبر جیسا:ھوالشافی: گل نیلوفر، گلاب کے خشک پھول، مغزبادام ایک پاؤ (ایرانی)، دھنیا (خشک)، چاروں مغز آدھا پاؤ، سونف، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی تمام 50,50گرام لے کر تنکے صاف کرکے بالکل باریک پیس لیں۔اس میں گل قند ایک کلو‘ مربع سیب آدھا کلو‘ مربع آملہ آدھا کلو‘ چاندی کے ورق 10 دفتری۔ترکیب تیاری: مغزیات اور باقی چیزیں باریک پیس لیں‘ مربع جات باریک پیس کر گٹھلیاں جدا کرلیں‘ ان سب کو ملائیں‘ خوب مکس کریں‘ آخر میں چاندی کے ورق ملا کر اور چند قطرے روح کیوڑا کے ملاکر مکس کرکے فریج میں رکھیں یا کسی ٹھنڈی جگہ رکھیں۔ترکیب استعمال: دو چمچ ہلکے ٹھنڈے پاؤ بھر دودھ میں اچھی طرح گھول کر پی لیں‘ ورنہ دودھ کے علاوہ کھا کر اوپر سے پانی بھی پی سکتے ہیں لیکن اگر دودھ سے لیں تو تقویت زیادہ ہوگی۔ ٹھنڈائی شربت: زیادہ گرمی محسوس ہونے کی صورت میں ٹھنڈائی استعمال کریں۔ پہلوان ورزش کیلئے ٹھنڈائی استعمال کرتے ہیں۔ ٹھنڈائی کا نسخہ حسب ذیل ہے۔ ھوالشافی: مغزبادام7عدد‘ مغز تخم خیارین 3 گرام‘ خشخاش 3گرام‘ مغز تخم کدو 3گرام‘ سونف 3 گرام‘ سیاہ مرچ 7 عدد‘ ایک پاؤ دودھ میں گھوٹ کر چھان لیں اور چینی سے میٹھا کرکے استعمال کریں۔رمضان میں سحری وافطاری میں ضرور استعمال کریں۔
رمضان المبارک کے مزید طبی و روحانی ٹوٹکے جاننے کیلئے درج ذیل کتاب کا ضرور مطالعہ کریں
’’رمضان المبارک کے روحانی و جسمانی ٹوٹکے‘‘
اور رمضان المبارک کا ہر ہر لمحہ قیمتی بنائیں۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 878 reviews.