Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

حلقہ کشف المحجوب

ماہنامہ عبقری - جون 2016

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

رزقِ روحانی بھی مقسوم ہے: پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جو راہِ طریقت ہے اس کے لیے بھی کچھ لوگ پیدا کیے جاتے ہیں۔ جو صرف اسی کام کیلئے مخصوص ہوتے ہیں‘ اگر آپ اس کام پر چل رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ اللہ نے آپ کواس کے لیےپیدا کیا ہے اور اگلی بات سن لیں۔ یہ فقرہ سدا یاد رکھیے گا:’’ جس طرح رزق جسمانی مقسوم ہوتا ہے اس ہی طرح رزقِ روحانی بھی مقسوم ہوتا ہے۔‘‘ اس کا خلاصہ بھی بیان کرتا ہوں:جس طرح رزق جسمانی مقسوم ہوتا ہے۔ قسمت میں رزق لکھاہوتا ہےاورپتا نہیں ہوتا کہ یہاں سے رزق ملنا ہے یا نہیں ملنامگر اللہ دے دیتا ہے۔ مقسوم ہے ناں! جیسے ہم کہتے ہیں اسکی قسمت کا رزق لکھا تھا پتا نہیں کتنی جگہوں سے آیا لیکن کھانا اس نے تھا اس کے منہ میں گیا ہے۔ جس طرح رزق جسمانی مقسوم ہے قسمت کا لکھا ہے اور وہیں جانا ہےاسی طرح یہ رزق روحانی، یہ فقیروں سے روحانی رزق جو پا رہے ہیں نا ں؟یہ بھی رزق ہے۔زم زم کی دعا کا اہم نکتہ:میں جب بھی زم زم پیتا ہوں ایک دعا ہے ’’ دَاءٍ‘‘اس میں دو نیتیں کرتا ہوں۔ نکتہ کی بات ہے ضمناً یاد آئی۔(۱) ایک رزق جسمانی کی نیت کریں کہ اے اللہ میرا رزق وسیع کر دے، علم نفع والا ہو ایسا نہ ہو کہ ساری دنیا کی میں نے پی ایچ ڈی کی ہے ،اللہ کی پہچان ہی نہ ہو سکے۔ وہ علم کوئی نفع والا ہے؟ کتے کو مالک کی پہچان نہ ہو سکےوہ کتا نہیں ہو سکتا۔ اسی طرح جو علم رب کی اوراسکے حبیبﷺ کی پہچان نہ کرا سکا وہ علم ہی کیسا ہے!اس کو چاہے دنیا دانش مند کہےیا چاہے اسکالر کہےلیکن یہ علم اس کے لئے نفع بخش ہے جو رب کی پہچان نہیں کرا سکا ،وہ علم نفع والا نہیں۔(۲)رزق روحانی کی نیت کریں۔مثال کے طور پر بندہ سب جگہ چکر کاٹ کے جب ایک فقیر کے پاس جاکر ٹکتا ہے تو اس کا دل وہاں ٹک جاتا ہے۔ پھر کہتا ہے بس میں نے یہاں آنا ہے۔ اب اسے ستر بندے روکیں وہ نہیں رکتا۔ معلوم ہوا اس کا روحانی رزق مقسوم یہیں ہے۔(جاری ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 860 reviews.