Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سحری و افطاری کیسے کرنی ہے؟ جانیے

ماہنامہ عبقری - جون 2016

چونکہ پیٹ دن بھر خالی رہتا ہے فوراً بعد افطار زیادہ ٹھنڈا نہ پئیں، گرم تاثیر والی اور تلی ہوئی چیزیں پکوڑے، سموسوں سے گریز کریں، متبادل دہی بھلے، پھل حسب گنجائش بھرپور کھائیں۔ پھلوں کو چینی سے بالکل میٹھا نہ کریں۔

محترم جناب حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں عبقری کا چند ماہ سے نیا قاری ہوں اتفاقیہ ایک پرچہ نظروں سے گزرنے پر مستقل عاشق ہوگیا۔ پہلی بار حسب حکم رمضان شریف کے سلسلہ لکھ رہا ہوں۔ حوصہ افزائی ہوئی تو آئندہ بھی شرکت کرتا رہوں گا ان شاء اللہ۔ مسلمان کیلئے رمضان المبارک میں جہاں بیش بہارحمتوں و نعمتوں سے مالا مال ہونے کا موقع ملتا ہے وہاں خصوصاً اس مبارک ماہ میں اسکی برکت سے لیلۃ القدر جیسی بابرکت رات اور اسی رات ہمیں پاکستان جیسی آزاد عظیم پاک دھرتی عطا فرمائی۔ بہرحال اصل مقصد رمضان شریف کی سوغات کے بارے لکھنا ہے جو جون کی شدید گرمی میں آرہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے انسان کو شکر ادا کرنے کیلئے باعث قلت وقت فجر اورعصر کی نماز جہاں تعداد رکعت کم رکھی ہیں۔ وہاں روزہ میں انسان کو کتنا صبر جمیل عطا فرمایا۔ جون کی شدید گرمی میں دن بھر کتنا ٹھنڈا پانی پیتے ہیں؟ اتنی شدید گرمی میں سحر سے افطار تک اللہ تعالیٰ کا خصوصی کرم ہی تو ہے۔ ہم نے جون میں سحری کے وقت آنکھ نہ کھلنے سے اس ایسے روزے بغیر کھائے پئے 38 گھنٹے کے بھی رکھے ہیں۔ رمضان شریف بدل کر ہر موسم گرما سرما میں آتا ہے، انگریزی و دیسی مہینے تبدیل نہیں ہوتے، عام دنوں میں زیادہ کھانے کا بھی حساب دینا ہوگا۔ رمضان شریف میں یہ پابندی نہیں ہے۔ موسم گرما کے روزے: سحری صرف ایک پراٹھا چپاتی تھوڑے سالن دہی وغیرہ کے ساتھ کھائیں، دانت مسواک یا ٹوتھ برش سے اچھی طرح صاف کرلیں، ضرورت پر پہلے دانتوں میں تنکا سے خلال ضرور کرلیں، پھر مسواک یا ٹوتھ برش کریں‘تاکہ دانت بالکل صاف ہوجائیں۔ پھر ٹھنڈا پانی حسب گنجائش پی کر سحری سے 10 منٹ پہلے تیز گرم کم میٹھا ایک بڑا کپ چائے پی لیں تاکہ پانی پر چائے کا کنٹرول کے ساتھ بار بار جلد پیشاب نہ آئے۔ نماز، تلاوت، وظائف سے فارغ ہوکر حسب وقت آرام کریں۔ مخصوص ٹائم ڈیوٹی کے علاوہ بلاوجہ ادھر اُدھر نہ جائیں، فالتو وقت، نماز، تلاوت، تسبیح وظائف کے ساتھ آرام کریں۔ اپنے مسائل کے حل کیلئے عبقری کے رمضان شمارے میں آنے والے وظائف کریں۔ افطاری میں کھانا پینا: چونکہ پیٹ دن بھر خالی رہتا ہے فوراً بعد افطار زیادہ ٹھنڈا نہ پئیں، گرم تاثیر والی اور تلی ہوئی چیزیں پکوڑے، سموسوں سے گریز کریں، متبادل دہی بھلے، پھل حسب گنجائش بھرپور کھائیں۔ پھلوں کو چینی سے بالکل میٹھا نہ کریں۔ نماز عشاء سے پہلے ایک چپاتی کھائیں رات کم ہونے کی وجہ سے زیادہ نہ کھائیں۔ ہوسکے تو اعتکاف بیٹھیں، اللہ کی رحمتوں و نعمتوں کو خوب سمیٹیں۔ عالم اسلام میں مسلمانوں کو آپس میں اتفاق اتحاد کی برکت، ترقی پر گامزن پاک وطن میں پیار و محبت خوشحالی، امن و سکون، دہشت گردی سے نجات اور تمام مسلمانوں پر اللہ کی رحمتوں و نوازشوں کی برسات کی دعائیں ضرور کریں۔ روزہ میں صبروتحمل سے ہر کام کریں مگرذہن میں تسبیح و وظائف کا ورد کرتے رہیں۔ روزہ صرف اللہ کی رضا کیلئے ہوتا ہے، وہی اجر دے گا ممکن ہوتو 6 روزے شوال کے بھی رکھیں، روزہ میں ملنے والے صبر کو مستقل برقرار رکھنے کی سعی کریں۔ اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین و ثم آمین!

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 858 reviews.