Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچھتی ہیں؟ ام اور اق

ماہنامہ عبقری - جون 2016

گھر میں چھپکلیاں اور جالے: ہمارے گھر میں جالے بہت جلد بن جاتے ہیں‘ آج اتارو تو شام کو پھر اتنی تعداد سے زیادہ جالے ہر جگہ بن جائیں گے ایک تو اس کا حل بتائیں دوسرامسئلہ یہ ہے کہ ہمارے کمروں، برآمدوں اور کچن میں جگہ جگہ چھپکلیاں دندناتی پھررہی ہیں۔ مجھے ان سے بے حد ڈر لگتا ہے۔ مجھے ان سے نجات کا کوئی آسان طریقہ بتائیں کہ یہ ہمارا گھر چھوڑ جائیں۔ (فرزانہ سنبل‘ کھوئیاں)
مشورہ: فرزانہ صاحبہ! جس کمرے میں یا کچن میں چھپکلی نظر آئے وہاں مور کے پر چند عدد رکھ دیں یا پھر کسی خوبصورت بوتل یا گلدان میں مور کے پر سجادیں‘ چھپکلی نہیں آئے گی۔ اس کے علاوہ اگر انڈے کے خالی چھلکے‘ خالی انڈا (استعمال شدہ) یعنی انڈے کا خول دھاگے میں پرو کر کچن میں لٹکادیں تب بھی چھپکلیاں بھاگ جاتی ہیں اور دوبارہ انشاء اللہ کبھی نظر بھی نہ آئیں گی۔ گھر میں اگر جالے زیادہ بن رہے ہوں تو روزانہ صفائی کریں اور گھر میں سورۂ ماعون صبح و شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے چھڑکاؤ کریں۔
حیاو معذرت کے ساتھ: میرے شوہر عرصہ 15 سال سے باہر ہیں‘ تقریباً سال کے بعد واپس آتے ہیں‘ ان کا مجھ پر حق مگر میں ان کا حق ادا کرنے سے قاصر ہوں‘ میں بالکل مردہ جسم ہوں‘ حالانکہ نہ شوگر ہے نہ کوئی ایسا مسئلہ‘ کمر کے نچلے حصے میں خاص کر صبح کے وقت درد رہتا ہے۔ مجھے کوئی آسان علاج‘ خوراک وغیرہ بتائیں۔ میں بہت پریشان اور شرمندہ ہوں۔ (ر،ملتان)
مشورہ: محترمہ! مجھے بہت خوشی ہوئی کہ آپ کو اپنے شوہر کے حقوق کا احساس ہے۔آپ کے اس خط کی وجہ سے بے شمار خواتین کا مسئلہ حل ہوگا۔ یہ مسئلہ اکثر گھریلو خواتین کودرپیش ہے اس مسئلہ کی وجہ سے بے شمار خواتین کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوچکی ہے۔اچھا تو ’’ر‘‘ صاحبہ آپ اپنی خوراک پر خصوصی توجہ دیں‘ یہ بہت اچھی بات ہے کہ آپ کو کسی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہے اس لیے آپ کو کسی پرہیز کی ضرورت نہیں اس لیے آپ سبزیوں کے ساتھ ساتھ گوشت خاص کر بکرے اور دیسی مرغ کا ہفتے میں کم از کم دو بار ضرور کھائیں۔ سردیوں میں مچھلی کاگوشت کھائیں۔ تین عدد چھوہارے لے کر ڈیڑھ پاؤ دودھ میں اچھی طرح جوش دیں جب ایک پاؤ رہ جائے تو نیم گرم دودھ پی کر اوپر سے ابلے ہوئے چھوہارے کھالیں۔ اس سے آپ کا پوشیدہ مسئلہ بھی حل ہوگا اور آپ کی کمر کی تکلیف بھی ٹھیک ہوجائے گی۔ صبح اٹھ کر ہلکی پھلکی گھر کے اندر صحن میں یا چھت پر ورزش ضرور کریں۔انشاء اللہ اس مرتبہ جب آپ کے شوہر صاحب تشریف لائیں گے تو وہ آپ سے مایوس نہ ہوں گے۔
لڑکے سے دوستی: میری پریشانی یہ ہے کہ کچھ عرصہ پہلے سکول میں پڑھتے میری دوستی ایک لڑکے سے ہوگئی‘ دو سال تو ہم دونوں میں اچھی خاصی دوستی رہی لیکن چند ماہ پہلے کچھ حاسدوں نے میرے خلاف اس کے کان بھرنا شروع کردئیے جس کی وجہ سے وہ میرے ساتھ نہیں بولتا۔ میں نے اسے بلانا چاہا لیکن وہ میرے ساتھ نہیں بولتا۔ میں نے سے بلانا چاہا لیکن وہ میرے ساتھ نہ بولا۔ میں دن رات اسے یاد کرکے روتی ہوں براہ مہربانی مجھے کچھ تو بتائیں؟ (پوشیدہ)
مشورہ:بیٹی! آپ کا خط پڑھ کر مجھے بے حد افسوس ان والدین پر ہورہاہے جو اپنے بچوں کو سکول بھیج کر ان کی طرف سے بالکل لاپرواہ ہوجاتے ہیں۔ اے نادان بیٹی میں آپ کو صرف یہ بتا سکتی ہوں کہ پانچ وقت کی نماز پڑھو‘ابھی آپ کی عمر ایسی باتوں میں الجھنے کی نہیں‘ اپنی پڑھائی پر خوب توجہ دو‘ یہ فیصلہ اپنے والدین پر چھوڑ دو، جب وقت آئے گا آپ کے والدین آپ کے حق میں بے شک بہترترین فیصلہ کریں گے۔
امتحان کا پریشر: میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں‘ میرے والدین‘ بہن اور بھائی سب ہروقت مجھے پڑھ کر میرٹ بنانے کا کہتے ہیں۔ شروع میں میں نے بہت محنت کی لیکن مجھ میں مستقل مزاجی اوروقت کی پابندی نہیں رہی ہے اور میں ٹیسٹ اور روزانہ کاکام روزانہ نہیں کرپاتی ہوں۔ کتابوں سے دور ہوتی جارہی ہوں‘ دماغ کو خیالات سے پاک رکھنے اور پڑھائی سے رغبت رکھنے کا ارادہ اچھے سے کرتی ہوں لیکن عملی طور پر میرے دل میں عجیب خیالات آنے لگتے ہیں اور میں عملاً کچھ نہیں کرسکتی ہوں۔ نہ پڑھنے سے اب تک کام جلدی یاد نہیں ہوتا ہےاور گھنٹوں ایک سبجیکٹ لے کر میں کیسے باقی سبجیکٹس کیلئے وقت نکالوں۔ براہ مہربانی! میرے اندر وقت کی پابندی اور مقصد کی تکمیل کیلئے اور اعتماد کے لیے کچھ تجاویز دیں۔ آپ کیلئے دعاگو ہوں۔ (ج،ن، ظاہر پیر)
مشورہ:ج،ن بیٹی! لگتا ہے آپ نماز نہیں پڑھتی، نماز کے اتنے فائدے ہیں‘ لکھنے بیٹھوں تو پورا رسالہ بھی کم پڑجائے۔ سب سے پہلا کام تو یہ کریں کہ نماز پڑھنی شروع کردیں۔ صبح کی نماز کے دس منٹ تک ہلکی پھلکی ورزش کریں۔ورزش کے دس منٹ بعد جو سبق سب سے مشکل ہو‘ اسے ایک بار پڑھ لیجئے۔ روزانہ اسی طرح کریں۔ ایک ہفتے کے بعد آپ کو محسوس ہوگا کہ سبق یاد ہے۔ امی سے کہیں کہ ایک بڑا چمچہ کشمش اور سات بادام رات کو آدھ کپ پانی میں بھگودیں‘ صبح بادام چھیل کر کھائیے‘ ساتھ ایک ایک دانہ کشمش کا کھائیے۔ بچا ہوا پانی بھی پی لیں۔ پندرہ منٹ بعد ناشتہ کریں۔انگور خوب کھائیں‘ کیلا کی توکیا ہی بات ہے۔ دو تین کیلے روزانہ کھانے سے صحت پر اچھا اثر پڑتا ہے۔ نمازسے آپ وقت کی پابند بھی بن جائیں گی اور بادام اور سیر سے آپ کی دماغی قوت خود بخود بڑھنے لگے گی۔
سر کے بال: میرے سر کے بال بہت پتلے اور چھوٹے بھی ہیں اور گرتے بھی ہیں اب تو جڑ سے نکلنا شروع ہوگئے ہیں۔ کوئی ایسا ٹوٹکہ بتائیں میرے سر کے بال گرنا بند ہوجائیں اور گھنے لمبےہوجائیں۔ دوسرا مسئلہ یہ ہے کہ میری عمر 42 سال ہے میرا وزن 74 کلو ہے میری ماہواری ٹھیک سےنہیں آتی تین یا چار ماہ بعد آتی ہے انگریزی دوائیاں کھاتی ہوں تب ماہواری آتی ہے۔ اس وجہ سے میرا وزن بڑھ گیا ہے‘ خاص کر میرا پیٹ بہت بڑا ہے۔ کوئی آسان حل بتائیے۔ (ز، گاؤں چکریال)
iiماہواری کا مسئلہ: مجھے تین سال سے ماہواری کا مسئلہ ہے‘ لیکوریا بھی بہت زیادہ ہے ‘ ماہواری بند ہوتی ہے۔ (س، نوشہرہ)
مشورہ:بالوں کیلئےآپ تھوڑے سے دہی میں سرسوں کا تیل ملا کر ہفتے میں دوبار ایک گھنٹے کیلئے سر پر لگائیے‘ پھر کسی اچھے سے شیمپو سے بال دھولیں۔ صحت اچھی ہوگی تو بال بھی اچھےہوجائیں گے‘ غذا میں پنیر‘مچھلی‘ انڈے‘دودھ‘ مغزیات‘ سبزیاں‘ اناج شامل ہونا چاہیے۔ بالوں میں تیل ضرور لگائیں بال بہت خشک ہوں تو تیل کی مالش کریں۔
ماہواری کو وقت پر لانے کیلئے آپ ادرک کا استعمال کیجئے۔ڈیڑھ چائے کا چمچ تازہ پسی ہوئی ادرک کو ایک کپ پانی میں پانچ سے سات منٹ تک ابالیں۔ تھوڑی سی چینی ملالیں۔دن میں تین مرتبہ ہر کھانے کے بعد پی لیں۔ ایک مہینہ یا اس سے زیادہ استعمال کریں۔ ماہواری وقت پر آئے گی تو آپ کے دوسرے مسائل بھی خودبخود حل ہوجائیں گے۔

 

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 857 reviews.