Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آپ کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - جون 2016

چودہویں کا چاند : میں نے دیکھا کہ چودہویں کا چاند میرے بہت ہی قریب چمک رہا ہے اور بہت ہی روشن ہے جبکہ اس کے قریب ہی ایک بہت بڑا مصنوعی چاند ہے۔ اس چاند کے اندر باہربرج قوس اور جدی گردش کررہے ہیں۔ (ش۔لاہور)
تعبیر: خواب بہت مبارک ثابت ہوگا۔ خوب عزت و خوشحالی نصیب ہوگی لیکن دشمن بھی ساتھ ساتھ ہے۔ اللہ کے حکم سے وہ ناکام ہوگا اور آپ کو کامیابی ہوگی۔ آپ پریشان نہ ہوں۔
شادی ہال: میں نے خواب میں دیکھا کہ میں شادی ہال میں ہوں، جہاں میری شادی اس لڑکی سے ہورہی ہے جس کو میں بہت پسند کرتا ہوں۔ شادی ہال میں لڑکی میرے ساتھ ہوتی ہے، جب میں اس کو دیکھتا ہوں تو میں رونا شروع کردیتا ہوں پھر میں دوسری طرف دیکھتا ہوں تو بہت خوش ہوتا ہوں، پھر میں لڑکی کی طرف دیکھتا ہوں تو ایک بار پھر رونا شروع ہوجاتا ہوں۔ یہ بات میری سمجھ میں نہیں آتی۔ (شہریار بٹ‘ راولپنڈی)
تعبیر: خواب کے مطابق آپ اس لڑکی کا خیال دل سے نکال دیں ورنہ بہت بدنامی ہوگی۔ گھر والوں کی عزت کا خیال رکھیں۔
رشتہ نہ کریں: میری والدہ نے میرے رشتے کے لئے استخارہ کیا تو انہوں نے خواب میں دیکھا کہ میں اور میری والدہ سفید کلف کے کپڑوں میں ملبوس ایک دکان کے باہر بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ میرے والد کے ایک رشتے دار کی سنار کی دکان ہے۔ اسی اثناء میں میری والدہ کا دوپٹے کا کونہ اڑ کر آنے والے رستے پر پھیل جاتا ہے لیکن ان کو پتہ نہیں چلتا۔ ہماری ایک دوسری رشتہ دار آتی ہیں اور امی کو متوجہ کرتی ہیں کہ دیکھیں آپ کا دوپٹہ لوگوں کے جوتوں سے خراب ہوگیا ہے اور یہ بہت غلط ہوا۔ امی یہ دیکھ کر اپنا دوپٹہ جھاڑتی ہیں جس پر جوتوں کے نشان لگ جاتے ہیں۔ (شکیلہ، ملتان)
تعبیر: آپ نے جس مقصد کیلئے استخارہ کیا، اس میںکامیابی نہیں ہوگی۔ اس جگہ رشتہ کی بات نہ کریں، آگے حالات کچھ اچھے نظر نہیں آتے، ویسے آپ لوگ دیکھ بھال کرکے فیصلہ کریں۔
کسی وادی کاجنگل: میں نے استخارے میں خواب دیکھا کہ میں کسی وا دی کے جنگل میں بنے پل پر ٹہل رہا ہوں، اسی اثناء میں کچھ لوگ ویگن پر بیٹھ کر وہاں آتے ہیں اور مجھے پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ویگن کے دھوئیں کی وجہ سے لوگوں کی شکلیں نظر نہیں آتی، اس وقت بہت ہلکی بوندا باندی بھی ہورہی ہوتی ہے، میں بہت چیختا چلاتا ہوں ویگن کے اندر ایک آدمی بیٹھا ہنس رہا ہوتا ہے، پھر دیکھتا ہوں آسمان بالکل صاف ہوگیا ہے، عشاء کا وقت ہے لیکن آسمان پر نہ ستارے ہیں اور نہ چاند، میں ایک کمرے کے اندر چھپنے کیلئے جاتا ہوں، وہاں چارپائی پر میرا دوست سفید چادر اوڑھے لیٹا ہوتا ہے، میں چادر اٹھانے لگتا ہوں کہ ہواکا تیز جھونکا آتا ہے اور چادر اڑ کر میرے منہ پر لپٹ جاتی ہے جبکہ وہ برہنہ حالت میں ہوتا ہے۔ (محمدشاکر،کراچی)
تعبیر: خواب کے مطابق آپ کو مقصد میں کامیابی نہیں ہوگی اور آپ کی کوشش ناکام ہوگی۔ آپ صبر سے کام لیں، جلد بازی سے مزید نقصان بھی ہوسکتا ہے، دوست کی حالت اچھی نہیں ہے۔
بے حد شاندار زینہ: میں اکثر یہ ہی خواب دیکھتی ہوں کہ میں کسی شاندار ہال میں ہوں جس کے دروازے کے ساتھ ہی زینہ ہے، میں اور کوئی اور لڑکی بھی اس بے حد شاندار زینہ پر چڑھتے ہیں مگر راستے میں وہ لڑکی نہ جانے کہاں گم ہوجاتی ہے، میں سیڑھی پر جھک کر چل رہی ہوں کیونکہ اوپر چھت ہے سیڑھی بل دار ہے، میں کوئی تین چار ہزار سیڑھیاں چڑھتی ہوں پھر تھک کر نڈھال ہوکر زینے پر بیٹھ جاتی ہوں لیکن پھر دیکھتی ہوں کہ نہ اوپر سیڑھی ہے نہ نیچے۔ میں بہت زیادہ اونچائی پر ایک سیڑھی پر بیٹھی ہوں جہاں سے کوئی میری پکار نہیں سن سکتا، ہرجگہ ویران نظر آتی ہے۔ (ب،گجرات)
تعبیر: خواب کے مطابق تو سخت بندش معلوم ہوتی ہے، اس کی وجہ سے کام میں رکاوٹ ہے، آپ حسب توفیق صدقہ، خیرات کریں اور ’’سورہ رحمٰن‘‘ مغرب کی نماز کے بعد ایک بار روزانہ پڑھ کر خیروعافیت کی دعا کریں۔
موٹا کالاسانپ : میں نے دیکھا کہ ہم سب گھر والے صحن میں بیٹھے ہوتے ہیں کہ مجھے اچانک ایک موٹا، کالا اور ہلدی رنگ کا سانپ اپنے گھر کی سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا نظر آتا ہے، وہ مجھے ہی نظر آتا اور کسی کو نظر نہیں آتا۔ پہلے مجھے بہت خوف آتا ہے پھر میں جہاں بھی جاتی ہوں وہ سانپ میرے پیچھے پیچھے آتا ہے، اچانک منظر بدلتا ہے، وہ گرمیوں کی رات ہوتی ہے۔ میں، میرے ابو اور میری بڑی بہن (جس کی حقیقت میں شادی ہوگئی ہے) چھت پر لیٹے ہوتے ہیں کہ اچانک پھر وہی سانپ میری چارپائی کے سامنے کھڑا ہوجاتا ہے۔ اسے دیکھ کر مجھے بہت ڈر لگتا ہے، میں اپنی جوتی اٹھا کر مارنے لگتی ہوں کہ وہ (جس طرح انسان چلتا ہے) اس طرح چلتا ہوا میرے ابو کی چارپائی کے نیچے چلا جاتا ہے۔ (ہ، ش۔ اسلام آباد)
تعبیر: خواب تو اچھا نہیں ہے، دشمن کا اشارہ ہے جو آپ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ ہر دفعہ ناکام ہوجاتا ہے، آپ فجر کی نماز کے بعد روزانہ ایک بار سورۂ یٰسین پڑھ کر خیروعافیت کی دعا کریں۔
حجراسود:میں نے دیکھا کہ میں حجراسود کو چھورہا ہوں اور وہاں بڑا رش بھی ہے لیکن مجھے حجر اسود تک پہنچنے اور چھونے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ (عمر حیات‘کوئٹہ)
تعبیر: خواب مبارک ہے، آپ کو مالی خوشحالی نصیب ہوگی اور حلال رزق میں خوب اضافہ ہوگا، آپ ہر نماز کے بعد خیروبرکت کی دعا کریں۔
غیرملکی بندرگاہ:میں نے ایک غیرملکی بندرگاہ دیکھی جس پر بہت سی کشتیاں اور جہاز وغیرہ کھڑے ہیں، میں اور میری بہن سمندر میں ایک چھوٹے سے جزیرے پر بیٹھی ہوئی کچھ کھارہی ہیں، وہاں نہایت خوبصورت سبزی مائل نیلا پانی ہے،پھر دیکھا کہ میں حج کررہی ہوں، اس کے رکن ادا کرنے کے لئے پہاڑیوں پر سے گزرنا ہے، ایک پہاڑی پر حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا روضہ مبارک ہے، عصر کا وقت ہے چونکہ مجھے جلدی ہے اس لئے میں چلتے چلتے ہی نماز ادا کررہی ہوں، اتنے میں مغرب کی اذانیں سنائی دیتی ہیں، میں غور سے سنتی اور جواب دیتی ہوں، ساتھ ساتھ پہاڑیوں پر بنے راستے پر چلتی جارہی ہوں اور درود شریف کا ورد کرتی جارہی ہوں، راستے میں کچھ خاردار جھاڑیاں آتی ہیں جسے میرے چچا تیزی سے صاف کردیتے ہیں اور میں سوچتی ہوں اب میرا گزرنا آساان ہوگا، مجھے وقت مقررہ پر خانہ کعبہ یا روضہ رسولﷺپر پہنچنا ہے، مجھے صحیح یاد نہیں رہا کہ مجھے کہاں جانا ہے۔ بہرحال انہی دو مقامات مقدسہ میں سے کوئی ایک مقام تھا۔ (شگفتہ نوشین‘قصور)
تعبیر: خواب آپ کے حق میں بہت ثابت ہوگا، زندگی کی تمام مشکلات کا حل نیک اعمال میں ہے، غفلت کی زندگی سے اجتناب کریں، آپ کو چچا سے نفع پہنچے گا۔ آپ ان کی عزت و خدمت کا خیال رکھیں۔
سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں
خواب: ایک نامعلوم بچہ (س) اور لڑکی کا باپ (د) کچرے میں سے کھجور کا بیج ڈھونڈ رہے ہیں، وہاں پر ان کو ایک دھاگوں والی ریل ملتی ہے جس میں بہت پیاری سوئیاں لگی ہوئی ہیں اور ایک پھٹی ہوئی قمیص پڑی ہوئی ہے۔ ک چھ دور سینڈلز کے کچھ جوڑے پڑے ہوئے ہیں۔ لڑکی کا باپ ان میں سبے سب سے اچھی سفید اور ہیروں والی جوڑی نکال کر (س) کو دیتا ہے، منظر بدل جاتا ہے، گھر میں کوئی تقریب ہورہی ہے، بہت ساری عورتیں بیٹھی ہوئی ہیں، وہاں پر ہمارے خاندان کی ایک عورت (مرحومہ) آکر بیٹھ جاتی ہیں۔ ان کے کپڑے کالے ہیں اور چہرے پر بہت سختی ہے، باہر جو عورتیں ہیں وہ اس عورت کے بارے میں کہہ رہی ہیں کہ یہ اور اس کا بھائی (جو زندہ ہیں) اور ایک نامعلوم لڑکی، مطلب پورا خاندان گزر گیا ہے، اس پر سب عورتیں غمزدہ ہوجاتی ہیں۔ وہیں پر میری امی آکر کہتی ہیں کہ یہ خوشی کا موقع ہے رو کیوں رہے ہو، پھر سب عورتیں گانا شروع کردیتی ہیں۔ منظر پھر بدل جاتا ہے، (س) باورچی خانے میں کھڑی ہے، لوگ کھانا مانگ رہے ہیں، باورچی خانے میں تازہ سالن اور ساتھ میں ہرا دھنیا اور آلو رکھے ہوئے ہیں۔ مگر بہت ساری باسی روٹیاں پڑی ہوئی ہیں۔ (س) وہ روٹیاں گرم کرکے لوگوں کو دے رہی ہے، وہاں پر لڑکی کا باپ (د) کہلواکر بھیجتا ہے کہ مجھے انڈا اور روٹی بھیجو۔ (س) پریشان ہوجاتی ہے کہ شاید ہو یا نہ ہو اور آکر امی سے کہتی ہے امی خوشی سے ہاں کہتی ہیں۔
تعبیر: خواب کے مطابق تو رشتہ کرنا اچھا ہے، ایسی کوئی زیادہ پریشانی کی بات نہیں ہے، کچھ خاندانی لوگ اس رشتہ سے خوش نہیں ہوں گے، ان کی طرف سے کچھ پریشانی آسکتی ہے، آپ لو گاچھی طرح سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 853 reviews.