Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

کسمپرسی کا شکار رمضان المبارک کے ایک عمل سے مالامال

ماہنامہ عبقری - جون 2016

بچے اچھے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں تمام قرضہ اتر چکا ہے۔ فریج میں پورا مہینہ چکن، مٹن اور سبزی موجود رہتی ہے پہلے جو ہم لوگوں سے مانگ کر مہینہ پورا کرتے تھے اب اس سے زیادہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں مہینہ پورا ہوجاتا ہے لیکن برکت والی تھیلی میں تنخواہ پھر بھی رہتی ہے

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ایک وہ وقت تھا جب ہم کسمپرسی کی حالت میں تھے مہینوں ہمارے گھر گوشت نہیں پکتا تھا ‘غیر متوازن غذا کھاکر بچے سوکھ گئے تھے‘ عزیز و اقرباء نے ہمارے گھر آنا چھوڑ دیا تھا۔ رمضان المبارک 2011ء میں سورۃ الکوثر والا خاص عمل جو آپ نے عبقری میں شائع کیا تھا‘ میں نے کرنا شروع کردیا اس عمل کی برکت سے اللہ رب العزت نے برکتوں، شفقتوں اور عنایتوں کے دروازے کھول دئیے اگرچہ میری سرکاری نوکری لگ چکی تھی جو پہلی پرائیویٹ نوکری سے یکسر مختلف اور پرسکون تھی لیکن ایک طرف سے تنخواہ آتی اور ساتھ ہی خرچ ہوجاتی ہم میاں بیوی سوچتے رہ جاتے کہ تنخواہ کدھر گئی۔ اب الحمدللہ! سورۃ الکوثر والے عمل کی برکت سے رزق میں کثرت اور برکت ہے۔ اس وقت ہمارے گھر میں اے سی، کمپیوٹر، موبائلز، انٹرنیٹ، یو پی ایس، موٹرسائیکل، سونے کے لئے شاندار ڈبل بیڈ اور الیکٹرونکس کی بے شمار چیزیں جن سے پہلے ہم محروم اور احساس کمتری کا شکار تھے موجود ہیں۔ بچے اچھے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں تمام قرض اتر چکا ہے۔ فریج میں پورا مہینہ چکن، مٹن اور سبزی موجود رہتی ہے پہلے جو ہم لوگوں سے مانگ کر مہینہ پورا کرتے تھے اب اس سے زیادہ اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں‘ مہینہ پورا ہوجاتا ہے لیکن برکت والی تھیلی میں تنخواہ پھر بھی رہتی ہے جو سورۃ الکوثر والا عمل شروع کرنے سے پہلے 5 تاریخ کو ختم ہوجاتی تھی۔ ترکیب : کپڑے کی ایک جیبی سائز کی تھیلی سلوا لیں یا دفتر ماہنامہ عبقری سے برکت والی تھیلی بذریعہ ڈاک منگوالیں۔ اس میںاپنی جمع پونجی رکھیں اور روزانہ صبح و شام سورۂ کوثر 129 مرتبہ اول و آخر7 مرتبہ درود شریف پڑھ کر روزانہ برکت والی تھیلی پر دم کریں۔ گھرکے تمام افراد مل کرپڑھیں اور جب بھی رقم نکالیں یا ڈالیں صرف ایک مرتبہ سورۂ کوثر پڑھ کر دم کردیں۔رمضان المبارک کاخاص عمل: رمضان المبارک کی چاند رات کو 313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ دسویں اور گیارہویں روزے کی رات313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ پڑھیں۔ بیسواں روزہ اکیس رمضان المبارک کی رات بھی 313 مرتبہ سورۂ کوثر پڑھیں۔(ان تمام اعمال میں اول و آخر سات سات مرتبہ درود پاک ضرور پڑھیں) ستائیسویں شب1100 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں (یہ عمل چند افراد مل کر بھی کرسکتے ہیں)اورعید کی نماز کے بعد 313 مرتبہ سورۂ کوثر مع تسمیہ اول و آخر سات مرتبہ درود شریف پڑھیں۔اگر یہ عمل کسی مجبوری کے پیش نظر رات میں نہ ہوسکے تو دن میں بھی کرسکتے ہیں۔ سوائے ستائیس شب کے عمل کے وہ صرف رات ہی کو کرنا ہے۔قارئین! سارا سال آپ سارے وظیفے پڑھیں لیکن جو رمضان کا وظیفہ ہے جو رمضان کی عبادت ہے اس کی فضیلت نہیں مل سکتی۔(عبداللہ)

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 839 reviews.